The Latest
وحدت نیوز(کراچی ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کا دو روزہ امید مستضعفین جہان کنونشن نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقد کیا گیا جس کی مختلف نشستو ں سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ عقیل موسی ، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی اور ڈاکٹر باقر شیم نقوی نے خطاب کیا ، بعد ازاں مجلس عمومی کے اراکین نے کثرت رائے سے برادر آل علی کو نیا میر کاروان منتخب کر لیا ۔
کنونشن سے خطاب میں علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ آج صیہونیت پوری دنیا میں اپنا جال بچھا رہی ہے جس کا نشانہ امت محمدیہ ﷺ ہے،اس سے بچنے کا واحد حل امتِ مسلمہ کی یکجہتی ہے اگر آج امت مسلمہ صیہونیت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے تو پھر وہ دن دور نہیں کے اس دنیا پر امتِ محمدیہ ﷺ کی حکومت ہوگی، سامراج آج پاکستان ، عراق ، شا م ، بحرین اور مصر میں امت مسلمہ میں انتشار و فساد برپا کر نے کی کوشش کر رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ جوان کسی بھی ملت کا سرمایہ ہوتے ہیں، ملت تشیع کی خوش بختی یہ ہے کہ اس کے جوان ہمیشہ دینی جذبے کے ساتھ میدان عمل میں حاضر رہے ہیں اور اپنے رہبر امام سید علی خامنہ ای کی اطاعت میں ترقی کی منزلیں طے کررہے ہیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عراق میں حضرت امام محمد تقی ؑ کی شہادت کی مناسبت سے نکلاجانے والے جلوس عزا اور عسکرین ؑ کی حرم کے زائرین پر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے پیچھے تکفیری سوچ کے سامراجی ایجنٹ ہیں جنہوں نے اس وقت پاکستان سمیت عالم اسلام کے بہت سے ممالک میں بربریت اور تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ بظاہر اسلام کا لبادہ پہنے یہ گروہ اسلام کو بدنام اور مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہیں جنکا نہ اسلام سے تعلق ہے اور نہ ہی مسلمانوں سے یہ اجرتی قاتل ہیں اور انکا کام تشددت اور دہشتگردی کرنا ہے۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ زائرین اور عزاداروں پر حملوں سے نہ دنیا کے مسلمان زیارت پر جانا چھوڑ دینگے اور نہ ہی عزاداری روک لینگے بلکہ اس قسم کے حملوں کے بعد مسلمانوں کے عزم و ارادے اور مضبوط ہوجاتے ہیں جس کی تاریخ گواہ ہے،روزانہ بغداداور دیگر شہروں میں ۱۲سے ۱۵ خودکش دھماکے کیئے جاتے ہیں جن میں سینکڑوں زائرین اہل بیت ع جام شہادت نو ش کر رہے ہیں ،عراق میں جاری دہشت گرد کاروائیوں میں سعودیہ وعرب برائے راست ملوث ہے ، جو کہ اپنے مقامی ایجنٹ القائدہ کو استعمال کر رہا ہے ، انہو ں نے مذید کہا کہ ہم عراق میں زائرین اور عزاداروں پر ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے عزاداران امام اور زائرین امام کی شہادت پر عراق کی عوام خاص کرعلماء مراجع عظام اور عراقی حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہیں امید ہے کہ عراق میں حکومتی ذمہ دار اس قسم کے حملوں کی روک تھام میں مزید کوششیں کرینگے اور عراقی عوام اپنی باہمی وحدت اور بھائی چارگی سے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائینگے ۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان (سوتری وٹ یونٹ) نے سوتری وٹ میں مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ملتان علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، مولانا مظہر حسین صادقی اور مولانا عمران ظفر نے کی۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم سوتری وٹ یونٹ کے اراکین اور کارکنان لائق تحسین ہیں جنہوں نے عملی میدان میں اپنا کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اور چاہنے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جو صرف اور صرف اخلاص کا نتیجہ ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) شہر قائد کی زمین محب وطن شہریوں پر تنگ کی جارہی ہے ، صوبائی حکومت گرفتار ٹارگٹ کلرز کو سزا نہیں دے سکتی تو عوام کے حوالے کر دے ، بار باردہشت گردوں کی کمیں گاہوں کی نشاندہی کے باوجود سیکورٹی ادارے غفلت برت رہے ہیں ، چوبیس گھنٹوں میں تین اہل تشیع شہریو ں کی ٹارگٹ کلنگ کی بھر پو ر مذمت کرتے ہیں ،محرم الحرام کی آمد سے قبل اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے وحدت ہاؤس کراچی میں ڈویژنل کونسل کے ارکان سے اجلاس میں خطاب کر تے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عوام حکمرانوں کے ہاتھوں پہلے کم اذیتوں اور مشکلات کا شکار ہیں ، اوپر سے روزانہ کی ٹارگٹ کلنگ شہریو ں کے لئے درد سر بن چکی ہے ، صوبائی حکومت ہو یا وفاقی حکومت فقط نمائشی اقدامات پر اکتفا کر رہے ہیں ،عوام کی مشکلات اور پریشانیوں سے کسی کو غرض نہیں ،روزانہ کتنے گھروں میں صف ماتم بچھتی ہے ، کتنی ماؤں کی گودیاں اجڑتی ہیں ، کتنی خواتین کے سہاگ اجڑتے ہیں ، کتنے بچے باپ کی شفقت سے محروم ہو تے ہیں ،حکمران ان سب مسائل سے بے پروہ اپنے شاہی محلات میں آرام فرما ہیں ۔
انہوں نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے تاجر اظہر عباس، عون علی اور جہانزیب کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اورزخمی عون علی کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیعہ کمیونٹی کو موثر سکیورٹی فراہم کی جائے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث سفاک دہشت گردو کو جلد از جلد تختہ دار پرر لٹکا یا جائے ۔
ایم ڈبلیو ایم کے کارکن خدمت کے جذبے سے سر شار تیزی سے الہٰی احداف کیجانب بڑھ رہے ہیں، سید عباس موسوی
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کا ڈویثرنل کنونشن منعقد ہوا جس میں نو منتخب ڈویژنل عہدے داران نے اپنے عہدوں کا حلف لیا کنونشن میں بڑی تعداد میں پارٹی عہدے داران. رہنماوں اور عوام نے شرکت کی ، کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے پارٹی رہنماوں نے کہا کہ بہت کم عرصے میں پارٹی نے اپنی کا رکر دگی کی نبیاد پر ملت کی نمائندہ پارٹی کی صورت میں سامنے آئی ہے ۔ ملت تشعوں اور ہزارہ قوم نے جس طرح پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اسکے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں ، پارٹی نے مشکل حالات میں قوم کی رہنمائی کا فریضہ احسن طریقے سے نبہایا جس سے نا صرف لوگوں کا مورال بلند ہوا بلکہ قوم کے ہر فرد میں اپناسیاسی کر دار ادا کر نے کا جذبہ بیدار ہواہے جو قوم کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہاکہ معاشرے میں دین کو فقط چند انفرادی عبادات کی شکل میں پیش کیا گیا ہے اور دین کے اجتماعی پہلوں کو سراسر نذر انداز کیا گیا ہے لوگ سمجھتے ہیں کہ دین صرف چند انفرادی عبادات کا نا م ہے جبکہ اس طرح نہیں ہے دین ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں زندگی کے ہر شعبے کے متعلق رہنمائی موجو د ہے اب جب اللہ کے فضل سے ہمارے پاس مجلس وحدت مسلمین کی صورت میں ایک مذہبی سیاسی پلیٹ فارم موجود ہے جس کی مدد سے ہم معاشرے میں دین کو اسکی مکمل تعلیمات کے ساتھ پیش کر سکتے ہے۔
صوبائی سیکریٹری جنرل علا مہ مقصود علی ڈومکی نے کہاکارکن پارٹی کی اثاث ہوتی ہے جس کی مثا ل عمارت میں لگی ہو ئی اینٹوں کی ماند ہے کہ اگر اینٹ بکھرے ہوئے پڑے ہو تو وہ انسا ن کو دھوپ اور بارش سے نہیں بچھاسکتی لیکن جب وہ ایک نطم کے سا تھ عمارت کی شکل میں بن جا ئے تو وہ انسان کو ہر طرح کے خراب موسم سے محفوز رکھتی ہے ۔ اور خصوصا نظریاتی کارکن کی مثا ل پار ٹی کے اس اینٹ کی ماند ہے جو بٹھی میں پک کر پختہ ہو چکی ہواسی لئے ایم ڈبلیو ایم نے شعبہ تعلیم و تربییت پر ہمیشہ زوردیاہے۔انہوں نے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر کے ملک گیراحتجاج جو انہوں نے حا لیہ پیٹرو لیم مصنوعا ت اور بجلی کی قیموں میں اضافے کیخلاف دی ہے کی طرف اشارہ کر تے ہو ئے کہاکہ حکومت ہر ماہ پیڑولیم مصنوعات اور بجلی کی قیموں میں اضا فہ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چین رہی ہے جس کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ حکمران اپنی شاہانہ زندگی ترک کر نے کے بجائے سارا بوج عوام کے کنھدوں پر ڈا ل رہی ہے حکمرانوں کی لائف اسٹا ل کو دیکھا جا ئے تو لگتا نہیں ہے کہ یہ لو گ غریب عوام کے نمائندے ہیں۔
نو منتخب ڈویثرنل سکیریٹری جنرل سید عبا س علی خطاب کرتے ہو ے کہا کہ میں اور میری کابینہ کے تمام اراکین اس بات پر خدا کا شکر بجا لاتے ہیں کہ ہمیں اس ذمہ داری کے لائق بنایا کہ ہم اپنے ملک و قوم کی خدمت کر سکے انشاء اللہ ہم اپنی تما م تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت کرینگے۔ڈوثرنل کابینہ کے دوسرے افراد جنہوں نے حلف لیا ان میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل کوئٹہ ڈویثرن کیلئے علامہ ولایت حسین جعفری ،شعبہ تنظیم سازی کیلئے کامران حسین عابدی ،شعبہ مالیات کیلئے کربلائی رجب علی، شعبہ تعلیم کیلئے حا جی عمران علی، شعبہ تربییت کیلئے محمد علی ، شعبہ رابطہ سیکریٹری مرزا غضنفر علی ، شعبہ سیاسیات کیلئے سید عا بد علی، شعبہ اطلاعات کیلئے ولایت حسین ، شعبہ نشر و اشاعت کیلئے احمد علی، شعبہ فلاح و بہبود کیلئے جعفر علی ، میڈیا کیلئے محمد مہدی گوہری ، شعبہ شماریات و سروے کیلئے احمد حسین ،اور آفس سیکریٹری کیلئے محمد ہادی شا مل ہیں جنہوں نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ مرکزی رہنماعلامہ سید ہاشم موسوی نے نو منتخب ہونے والے عہدیداروں سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔ پروگرام کا اختتام نو منتخب ڈپٹی سیکریٹر ی جنرل کو ئٹہ ڈدیثرن علامہ ولایت حسین جعفری نے دعا سے کیا۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ایک وفد نے صوبائی آرگنائزر علامہ سید سبطین حسینی کی سربراہی میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم خان سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید عدیل عباس زیدی اور صوبائی آفس مسول ارشاد حسین بنگش شامل تھے۔ اس موقع پر علامہ سبطین حسینی نے امت مسلمہ کے مابین اتحاد و وحدت کے فروغ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین امت مسلمہ کے مابین اتحاد دیکھنا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی کی جانب سے ہمیشہ سے کوششیں کی گئی ہیں، بلخصوص سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم قاضی حسین احمد کی کوششوں سے ملی یکجہتی کونسل کا احیاء پاکستان میں امت مسلمہ کیلئے کسی تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ملکر ملی یکجہتی کونسل کے فورم کو مضبوط سے مضبوط تر کریں اور بین المسالک ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر پروفیسر ابراہیم نے بھی ان کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھی یہی مشن ہے کہ امت مسلمہ کو متحد کریں۔ ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان کی خراب صورتحال، نصاب تعلیم میں تبدیلی سمیت مختلف امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر علامہ سید سبطین حسینی نے گزشتہ دنوں جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں شیعہ علمائے کرام اور شخصیات کو مدعو نہ کرنے پر پروفیسر ابراہیم خان سے شکوہ کیا۔ جس پر انہوں نے کہا کہ ہم آپ کا شکوہ اپنے مرکزی قائدین تک پہنچا دیں گے۔ آخر میں علامہ سبطین نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اتحاد امت کیلئے اٹھنے والی ہر آواز کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری سمیت دیگر معززین پشاور میں پیش آنے والے سانحے پر مسیحی برادری سے اظہار تعزیت کیلئے بیتل میمورئیل میتوڈیسٹ چرچ گئے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے سانحہ پشاور پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف فوجی آپریشن کرنا ہوگا، تاکہ ملک میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی محفوظ زندگی گزار کرسکے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ ناصر عباس جعفری کی کال پر کوئٹہ میں نماز جمعہ کے بعد پیڑول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی جلسہ علامہ سید ہاشم موسوی کی زیرقیادت نماز جمعہ کے بعد منعقد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ حکومت کا پیڑول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن فعل ہے۔ پیڑول کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آئے گا جس کا بوجھ صرف غریب عوام کو ہی اُٹھانا پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمران آئی ایم ایف سے اپنی عیاشیوں کیلئے قرضہ لی رہی ہے جسکا خمیازہ عوام کو اُٹھانا پڑ رہا ہے۔
علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ ہم اس حکومتی ظالمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ عوام کے ساتھ کیسا انصاف ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تو کم ہو رہی ہیں لیکن پاکستان میں عوام کو اس کا ریلیف دینے کی بجائے مزید قیمتوں میں اضافہ کرنے کی روایت برقرار رکھی جا رہی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ اس ظالمانہ اقدام کو روکے اور اپنے فیصلے کو واپس لے۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر حکومت اس فیصلے پر برقرار رہی تو دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر ایک بھرپور عوامی تحریک کا آغاز کریں گے، جس کے نتیجے میں حکومت کو عوام کے سامنے جوابدہ بنایا جائیگا اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائیگا۔
وحدت نیوز ( کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے مرکزی دفتر میں ڈویژنل کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ ڈویژنل سیکرٹری جنرل سید عباس موسوی، ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری اور دیگر منتخب سیکرٹریز سے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک میں اجتماعی خدمت کرنے کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے دن رات کام کر رہی ہے۔
وحدت حدت نیوز (اسلام آباد) ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی جو پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ پہلے ہی لوگوں کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے اوپر سے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے چولہے بچھ رہے ہیں تو حکمرانوں کے بینک بیلنس میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دینے کے بجائے آئے روز تیل اور بجلی کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی میں اضافہ کر رہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئی ایم ایف کا ایجنڈا مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس ظالمانہ فیصلے کو فوراً واپس لے۔ رہنماؤں نے پی آئی اے، ریلوے اور پاکستان اسٹیل مل سمیت 32 قومی اداروں کی نجکاری کیے فیصلے کی بھی شدید مذمت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان بیچنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ قومی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے انہیں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔