The Latest

وحدت نیوز(مانسہرہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پی کے سیکرٹری تنظیم سازی مولانا وحید عباس کاظمی نے صوبہ بھر میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں ہزارہ ڈویژن کے دو اہم اضلاع ایبٹ آباد اور مانسہرہ کا دورہ کیا۔ مدرسہ رسول اعظم(ص)، ڈگی محلہ ایبٹ آباد میں ہونے والے اجلاس کے دوران سید مدثر شاہ کو ضلع ایبٹ آباد جبکہ مرکزی امامبارگاہ پیراں خیرآباد مانسہرہ میں ہونے والے اجلاس میں مولانا سید مظہر علیشاہ کو ضلع مانسہرہ کے سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ مدرسہ رسول اعظم( ص) میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر علامہ جہانزیب جعفری اور علامہ سید سبطین حسینی، صوبائی آرگنائزر کے پی کے، مولانا وحید عباس کاظمی، اسرار حسین سید ضلعی سیکرٹری جنرل ہریپور اور سیکرٹری اطلاعات عشرت عباس نقوی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(گلگت)  ملک عزیز پاکستان پر مسلط نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں منہگائی کا جن بےقابو ہوتا جا رہا ہے اس بڑھتی ہوئی منہگائی نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے بالخصوص پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں حکومت کی طرف سے حالیہ اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ پاکستان کے ۱۸ کروڑ عوام ایک طرف دہشت گردی کے نشانے پر ہیں تو دوسری طرف حکومت منگائی کے ذریعے غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے میں مصروف ہے۔ حکومت اپنی شاہ خرچیوں پر کنٹرول کرنے کی بجائے ان کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنزل شیخ بلال حسین سمائری نے ایک اہم اجلاس میں خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ تھیں مگر اس حکومت کے ابتدائی ۱۰۰ دنوں میں ہی قوم کا بھرکس نکالا گیا لوگوں کو اتنے فاقے پڑے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو سربازار بیچنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جہاں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہوئی ہے وہاں  بجلی، پیڑول اور دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے لوگون کا معاشی قتل کر رہی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے غریب ملازمین کے ساتھ ناانصافیاں قابل مذمت ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی ) کراچی کالعدم گروہوں کی آماجگاہ بن گیا ہے، حکومتی سرپرستی میں شیعہ افراد کو روزانہ شہید کیا جا رہا ہے، معروف نوحہ خواں و امام بارگاہ بارہ امام کے ٹرسٹی علی رضا کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں محب وطن شیعہ عوامی نمائندگان کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں مساجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹیز، ڈاکٹرز، وکلاء، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران سمیت شیعہ تاجر بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ جب سے حکومت نے کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تو شیعہ نسل کشی میں اضافہ ہوا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تاحال ان واقعات میں ملوث کسی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی اب تک ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن دھوکہ ہے، سندھ حکومت دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہیں بلکہ اپنی سیاسی دشمنیاں نکال رہی ہے۔ اُنہوں نے صدر پاکستان ممنون حسین، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں، تاکہ شہر قائد میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ بیس روز میں سترہ شیعہ مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے، کالعدم دہشت گرد گروہ کے سربراہ شہر میں دندناتا پھر رہا ہے، حکومت فی الفور دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر کارروائی کو یقینی بنائے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری یوتھ ونگ فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ وحدت یو تھ پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ کا افتتاح کل ملتان میں  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپنے دست مبارک سے کریں گے ، گلگشت کالونی ملتان میں قائم کردہ مرکزی سیکریٹریٹ کے افتتاح کے بعد ملک بھر میں وحدت یوتھ کے دفاتر کھولے جائیں گے اور ملک بھر میں جوانوں کو منظم کر کے وحدت یوتھ پارلیمنٹ  تشکیل دی جائے گی ،فضل عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کل ایک روزہ دورے پر ملتان تشریف لا رہے ہیں ، جہا ں وہ وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ کے افتتاح کےعلاوہ  عزاداری کانفرنس سے خطاب کریں گے ، معززین ، بانیان مجالس ، تعزیہ داران ، لائسنس داران اور ماتمی سنگتوں کے ذمہ داران سے خطاب کریں گے ۔

وحدت نیوز (کراچی ) بروز ہفتہ 5 اکتوبر کو مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی ایک میٹنگ بلائی گئی جس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سندہ اور کراچی کی جنرل سیکرٹری خواہر زہرە نجفی نے کی،آپ  نے آنے والے اہم پروگرامز کے حوالے سے ایجنڈا پیش کیا اود ڈویژنل ممبران کو اہم زمہ داریاں سپرد کیں، ایجنڈے میں تربیتی ورکشاپ، ذاکری ورکشاپ،عظمت ولایت کانفرنس جیسی اہم اور ڈویژنل لیول اور مرکزی سطح پر ہونے والی کانفرنس شامل تھی۔

 

میٹنگ میں تربیتی ورکشاپ کی تاریخ و جگہ اور اسکے علاوہ ذاکری ورکشاپ کی بھی تاریخ  وغیرہ کو حتمی شکل دی گئی،اور ڈویژن ممبران کے درمیان زمہ داریاں تقسیم کی گئیں ،اس کے علاوہ شعبہ خواتین کے ڈویژنل سطح پر ہونے والے سالانہ پروگرام زاکری ورکشاپ باعنوان " حماسہ حسینی ع " کے حوالے سے اسپیکرز اور زاکرات اور فاضل قم پر مشتمل پینل کے حوالے سے نام تجویز کئے گئے.ساتھ ہی تمام مدارس کو دعوت نامہ دینے کے لیے ڈویژن کے ممبران کے سپردکیےگئے۔

 

میٹنگ میں خاص طور پر " عظمت ولایت کانفرنس " کے حوالےسے جنرل سیکرٹری خواہر زہرہ نجفی نے خاص ہدایت دیتے ہوے کہاکہ اب کی بار کراچی ڈویژن کی زمہ داریاں march 25 سے بھی زیادہ ہوگی،کیوں کہ عظمت ولایت کانفرنس میں  شرکت کے لیے پورے سندہ سے قافلے آئیں گے،جن میں بڑی تعداد میں مرد جوان ضعیف اور بچے اور عورتیں بھی شامل ہونگی.لہذا ہماری زمہ داری ہرطرح سے زیادہ ہونگی جسمیں حفاظتی اقدامات، پانی کی سبیلیں،مہمانوں کے لیے صیحی سے نشستوں کا انتظام، صفائی کا خیال اور ہر طرح سے بہترین  مہمانوازی شامل ہے۔

 

خانم زہرە کا کہنا تھا کہ عظمت ولایت کانفرنس کی دعوت ہم انشااللہ ہر ایک کو دیں گے، کیونکہ درس ولایت اور باب ولایت سی ہی ہم کو درس وحدت ملا ہے،لہذا انشا اللہ یہ کانفرنس ایک عظیم الشان جلسہ ہوگا. بلکل اسی طرح جس طرح  march 25 کا عظیم الشان جلسہ ہوا تھا.اس جلسہ کو بھی کامیاب اور یادگار بنانا ہوگا،تاکہ لوگوں کے ذہنوں میں مدت تک عاشقان ولایت کا ولایت سے عشق کا یہ اظہار محفوظ ہوجاے،اور ہم بتا دینگے کہ عاشقان ولایت ہمیشہ ہر طرح کہ حالات میں میدان میں حاظر رہنے والے ہیں، ہم کو اپنی ذمہداریوں کو بہترین انداز سے ادا کرنا ہوگا،اور جلد ہی اس سلسلے کے حوالے سے ہم اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) ولایت قلعہ اسلام کا دروازہ ہے، اگر دین مبین میں ولایت شامل نہ ہوتی تو دین کامل ہی نہیں ہوتا، ولایت دین و سیاست کی وحدت کا نام ہے، جناب سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا راہ ولایت کی پہلی پشتیبان تھیں، اہل بیت اطہار علیہ السلام کے کرامات کے تمام مذاہب قائل ہیں لیکن ان کی حکومت کا قائل صرف پیروان ولایت ہیں، عاشقان ولایت تیاری کریں نشتر پارک ایک مرتبہ پھر ولائیوں کے عزم و حوصلے اور ولولے کا عکاس بنے گا. ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مسجد و امام بارگاہ مدینتہ العلم کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی،علامہ نقی نقوی سمیت کراچی ڈویژن کے اراکین کابینہ اور تمام اضلاع و یونٹس کے مسؤلین اور کارکنان موجود تھے۔



علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ دنیا کو مشکلات اور مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے سوشل ازم، کمیونزم، نیشنل ازم، سکیولرازم ہیں، ولایت ہمیں ان تمام ازمز کے جہنم سے نکال کر بشریت کی معراج پر پہنچا تی ہے ، آج کا معاشرہ ولایت کی ٹھنڈی چھاؤں سے محروم ہے ، تمام مسلم ممالک ولایت کی رسی کو چھوڑ کر مشرکانہ نظاموں سے استفادہ کر رہے ہیں ،ہم ولایت کے ماننے والے ہیںیہ ممکن ہی نہیں کہ ہم غیبت امام میں ولایت کا دامن چھوڑ کر لبرل اور سکیولر ہو جائیں ، جب کہ غیبت کبریٰ کی استعاری حالت میں ہمارے پاس ولایت فقیہ ایک نعمت کی صورت میں موجود ہے ، ہم تمام باطل و مشرکانہ نظاموں سے بغاوت کا اعلان کر تے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ولایت کا راستہ دنیاوی نگاہ سے خوشگوار نہیں ہیں دشوار گذار ہے ،ولایت کے راستے میں سختیاں ہیں، مشکلات ہیں،ہجرتیں ہیں ، اسارتیں ہیں شہادتیں ہیں، ہمیں مسلسل جدوجہد کر نی ہے، قیام کر نا ہے، تمام مشکلات و مصائب کے لئے ہمہ وقت آمادہ و تیار رہنا ہے ۔



ان کا کہنا تھا کہ جوان کسی بھی معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار اد ا کرتے ہیں، تاریخ مقاومت گواہ ہے کہ جوان ہمیشہ اسلام اور انقلاب کی ترویج میں صف اول میں نظر آتے ہیں،سپاہ پاسداران اور حزب اللہ کی طرح پورے پاکستان میں جوانوں کو اپنا قومی کردار ادا کرنے کے لئے آگے آنا ہو گا، وحدت یوتھ پاکستان کا اسٹرکچر آگے جا کر یوتھ پارلیمنٹ کی صورت اختیار کر جائے گا ، الہٰی جماعت اور ولائی گروہ میں شامل افراد کا درمیان بھائی چارے اور محبت کا رشتہ ضروری ہے، چھوٹے چھوٹے مسائل اور اختلاف رائے کو ترجیح نہیں دینی چاہئے،آپس میں درگزر کر نا ہماری کوشش ہو نی چاہئے، معمولی اختلاف رائے کو مد نظر رکھ کر اپنی جدو جہد کومتاثر نہیں کر نا چاہئے، تمام کارکنان اپنی اخلاص کی جانب خصوصی توجہ دیں، اس طویل اور دشوار گذار راستے میں سفر کر نے کے لئے مظبوط ریاضت کی ضرورت ہے، اپنی راتوں کو آباد کریں، دن کا ایک حصہ خدا سے راز و نیاز اور مناجات کے لئے مخصوص کریں ۔



عظمت ولایت کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عظمت ولایت کانفرنس راہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کوزندہ کر نے کا سفر ہے ، ہفتہ ولایت کو منفرد انداز میں منانے کے لئے انشاء اللہ راہیان راہ ولایت نشتر پارک میں اکھٹا ہو نگے، جس میں کراچی سمیت سندھ بھر سے عاشقان ولایت کے قافلے شریک ہو نگے اور یہ اجتماع خدا وند متعال کی نصرت و امام زمانہ عج کی تائید سے ماضی کے تمام اجتماعات کا رکارڈ توڑے گا۔ہمیں ناامیدی کو ختم کرنا ہے اور امید کے چراغ روشن کر نے ہیں، کراچی کو اس کا امن لوٹا نا ہے، اہلیان کراچی کو دہشت گردی اور افراتفری سے نجات دلانی ہے ۔



بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے نامزداراکین کابینہ سے ان کے عہدوں کاحلف لیا ۔

وحدت نیوز(کراچی ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کا دو روزہ امید مستضعفین جہان کنونشن نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقد کیا گیا جس کی مختلف نشستو ں سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی  سیکریٹری جنرل و ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ عقیل موسی ، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی اور ڈاکٹر باقر شیم نقوی نے خطاب کیا ، بعد ازاں مجلس عمومی کے اراکین نے کثرت رائے سے برادر آل علی کو نیا میر کاروان منتخب کر لیا ۔

 

 کنونشن سے خطاب میں علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ آج صیہونیت پوری دنیا میں اپنا جال بچھا رہی ہے جس کا نشانہ امت محمدیہ ﷺ ہے،اس سے بچنے کا واحد حل امتِ مسلمہ کی یکجہتی ہے اگر آج امت مسلمہ صیہونیت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے تو پھر وہ دن دور نہیں کے اس دنیا پر امتِ محمدیہ ﷺ کی حکومت ہوگی، سامراج آج پاکستان ، عراق ، شا م ، بحرین اور مصر میں امت مسلمہ میں انتشار و فساد برپا کر نے کی کوشش کر رہا ہے ،  ان کا کہنا تھا کہ جوان کسی بھی ملت کا سرمایہ ہوتے ہیں، ملت تشیع کی خوش بختی یہ ہے کہ اس کے جوان ہمیشہ دینی جذبے کے ساتھ میدان عمل میں حاضر رہے ہیں اور اپنے رہبر امام سید علی خامنہ ای کی اطاعت میں ترقی کی منزلیں طے کررہے ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عراق میں حضرت امام محمد تقی ؑ کی شہادت کی مناسبت سے نکلاجانے والے جلوس عزا اور عسکرین ؑ کی حرم کے زائرین پر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے پیچھے تکفیری سوچ کے سامراجی ایجنٹ ہیں جنہوں نے اس وقت پاکستان سمیت عالم اسلام کے بہت سے ممالک میں بربریت اور تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ بظاہر اسلام کا لبادہ پہنے یہ گروہ اسلام کو بدنام اور مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہیں جنکا نہ اسلام سے تعلق ہے اور نہ ہی مسلمانوں سے یہ اجرتی قاتل ہیں اور انکا کام تشددت اور دہشتگردی کرنا ہے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ زائرین اور عزاداروں پر حملوں سے نہ دنیا کے مسلمان زیارت پر جانا چھوڑ دینگے اور نہ ہی عزاداری روک لینگے بلکہ اس قسم کے حملوں کے بعد مسلمانوں کے عزم و ارادے اور مضبوط ہوجاتے ہیں جس کی تاریخ گواہ ہے،روزانہ بغداداور دیگر شہروں میں ۱۲سے ۱۵ خودکش دھماکے کیئے جاتے ہیں جن میں سینکڑوں زائرین اہل بیت ع جام شہادت نو ش کر رہے ہیں ،عراق میں جاری دہشت گرد کاروائیوں میں سعودیہ وعرب برائے راست ملوث ہے ، جو کہ اپنے مقامی ایجنٹ القائدہ کو استعمال کر رہا ہے ، انہو ں نے مذید کہا کہ ہم عراق میں زائرین اور عزاداروں پر ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے عزاداران امام اور زائرین امام کی شہادت پر عراق کی عوام خاص کرعلماء مراجع عظام اور عراقی حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہیں امید ہے کہ عراق میں حکومتی ذمہ دار اس قسم کے حملوں کی روک تھام میں مزید کوششیں کرینگے اور عراقی عوام اپنی باہمی وحدت اور بھائی چارگی سے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائینگے ۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان (سوتری وٹ یونٹ) نے سوتری وٹ میں مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ملتان علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، مولانا مظہر حسین صادقی اور مولانا عمران ظفر نے کی۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم سوتری وٹ یونٹ کے اراکین اور کارکنان لائق تحسین ہیں جنہوں نے عملی میدان میں اپنا کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اور چاہنے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جو صرف اور صرف اخلاص کا نتیجہ ہے۔

وحدت نیوز  (کراچی) شہر قائد کی زمین محب وطن شہریوں پر تنگ کی جارہی ہے ، صوبائی حکومت گرفتار ٹارگٹ کلرز کو سزا نہیں دے سکتی تو عوام کے حوالے کر دے ، بار باردہشت گردوں کی کمیں گاہوں کی نشاندہی کے باوجود سیکورٹی ادارے غفلت برت رہے ہیں ، چوبیس گھنٹوں میں تین اہل تشیع شہریو ں کی ٹارگٹ کلنگ کی بھر پو ر مذمت کرتے ہیں ،محرم الحرام کی آمد سے قبل اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے وحدت ہاؤس کراچی میں ڈویژنل کونسل کے ارکان سے اجلاس میں خطاب کر تے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عوام حکمرانوں کے ہاتھوں پہلے کم اذیتوں اور مشکلات کا شکار ہیں ، اوپر سے روزانہ کی ٹارگٹ کلنگ شہریو ں کے لئے درد سر بن چکی ہے ، صوبائی حکومت ہو یا وفاقی حکومت فقط نمائشی اقدامات پر اکتفا کر رہے ہیں ،عوام کی مشکلات اور پریشانیوں سے کسی کو غرض نہیں ،روزانہ کتنے گھروں میں صف ماتم بچھتی ہے ، کتنی ماؤں کی گودیاں اجڑتی ہیں ، کتنی خواتین کے سہاگ اجڑتے ہیں ، کتنے بچے باپ کی شفقت سے محروم ہو تے ہیں ،حکمران ان سب مسائل سے بے پروہ اپنے شاہی محلات میں آرام فرما ہیں ۔

انہوں نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے تاجر اظہر عباس، عون علی اور جہانزیب کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اورزخمی عون علی کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیعہ کمیونٹی کو موثر سکیورٹی فراہم کی جائے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث سفاک دہشت گردو کو جلد از جلد تختہ دار پرر لٹکا یا جائے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree