The Latest

mwm.kohatمجلس وحدت مسلمین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14 کوہاٹ سے آزاد امیدوار بادشاہ گل کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ بادشاہ گل نے ایک وفد کے ہمراہ ہنگو میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری، مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ اقبال بہشتی اور ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی سے ملاقات کی۔ بادشاہ گل نے آئندہ انتخابات کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں سے حمایت کی استدعا کی۔ جس پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے علامہ سبیل حسن مظاہری نے بتایا کہ بادشادہ گل اس حلقہ سے مناسب ترین شخصیت ہیں۔ اس وجہ سے ایم ڈبلیو ایم نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ہم معتدل امیدواروں کو سپورٹ کریں گے اور دہشتگردوں کو پارلیمنٹ میں جانے سے روکیں گے۔

00 press confوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ ہم نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا باقاعدہ اور باضابطہ اعلان کیا ہے اور ملک بھر سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں جو عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

mwm k markazi sarbarah press confrnce 0مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ کی لاہور میں اہم پریس کانفرنس ۔معزز صحافی حضرات

مادر وطن پاکستان میں ضیا الحق کے دور سے ایک منظم انداز میں انتہاپسند اور تکفیری عناصر کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ ان انتہا پسند عناصر کو ریاستی سطح پر پشت پناہی دی گئی ۔ جہاد کے نام پر ہزاروں دہشت گردوں کو عسکری تربیت دی گئی۔ آج یہ دہشت گرد پاکستانی قوم کے لئے ایک ناسور بن گئے ہیں۔ آئے دن دسیوں بلکہ سینکڑوں بے گناہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ ان دہشت گردوں سے نہ تو عوام محفوظ ہے اور نہ ہی ریاستی ادارے، نہ مساجد محفوظ ہیں اور نہ ہی امامبارگاہیں اور اولیا کرام کے مزارات مقدسہ حتی کے جی ایچ کیو

khanum1 sakeena mehdoviمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 151سید اسد عباس شاہ کے حلقہ کی خواتین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیدوار صوبائی اسمبلی سید اسد عباس شاہ نے کی۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خانم سکینہ مہدوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہر باشعور شہری اپنے ووٹ کو انتقام سمجھ کر استعمال کرے اور ان کرپٹ، چور اور لٹیروں کو بے نقاب کرکے پرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گا۔ خانم سکینہ مہدوی کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ امام حسین (ع) کی امانت ہے، جسے مکتب کی بنیاد پہ دیا جائے گا۔ 11مئی کو پاکستان کی غیور عوام اپنے حق کا صحیح استعمال کرکے ملکی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ خانم سکینہ مہدوی نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی151 کی خواتین نے آج اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سید اسد عباس شاہ نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنا مضبوط، مکمل اور جامع منشور رکھتی ہے، جس میں تمام مسالک کو اہمیت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایسا الائنس ترتیب دے گی، جس سے دہشت گرد عناصر کو کمزور کیا جائے گا

shiekh mohsin najfi meetingبزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن نجفی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جامعہ کوثر میں کی جانے والی اس ملاقات کا مقصد بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن نجفی صاحب سے این اے اڑتالیس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امیدوار علامہ اصغر عسکری کے لئے حمایت کی استدعاکرنا تھا 
اس اہم ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے این اے اڑتالیس کے نامزد امیدوار علامہ اصغر عسکری رکن شوری عالی علامہ اقبال بہشتی مجلس وحدت مسلمین قم سے تشریف لائے ہوئے عالم دین علامہ شیخ یوسف جوہری،جامعۃ الولایۃ کے مولانا عابد حسین،قم سے آنے والے مولاناسیدتقی زیدی اور ایم ڈبلیو ایم میڈیا کی ٹیم شامل تھی 

SAM 0041وحدت نیوز (کراچی )رسول اکرم ص کی سیرت مبارکہ نہ فقط مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کے لیئے بھی راہ نجات ہے ۔امّت محمدی ص کی ذمہ داری ہے کہ نبی کریم کی سنّت پر مخلصانہ طور پر عمل کریں اور خدا اور بندوں کے درمیان تعلق کو

aminوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کراچی کے نشتر پارک میں لبیک یاحسین (ع) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک کے شہداء، خصوصاً کراچی کی سرزمین پر حالیہ تین عظیم شہداء نے اپنا لہو دے کر اس ملک کی آبیاری کی، اس ملک سے فتنوں کو مٹانے میں اور فتنہ گروں کے چہروں سے نقاب نوچ کر دنیا کے سامنے انہیں بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

krc.nishtarparkمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی کے نشتر پارک میں لبیک یا حسین (ع) کانفرنس سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آنے والے الیکشن میں ان عالمی و علاقائی قوتوں کی جانب سے پاکستان کے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کے منصوبے کو ناکام بنانا ہے انشاء اللہ۔ ہم ان ظالموں کے مقابلے میں مظلوموں کو بیدار کرینگے۔
سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ ہم پرامن شہری ہیں جمہوری جدوجہد پر ایمان رکھتے ہیں شفاف الیکشن پر ایمان رکھتے ہیں جو کچھ پولینگ بکس میں ڈالا جائے اسے ہی باہر آنا چاہیے ،

00 SAM 9910وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کراچی کے نشتر پارک میں لبیک یاحسین (ع) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت تشیع کی کامیابی کے تین راستے ہیں تصور غدیر، تصور کربلا اور مہدویت و عالمی حکومت کا تصور۔ ان تصورات کے ماننے والے کہیں حزب اللہ کی شکل میں ابھرے ہیں اور اسرائیل کو شکست دی ہے، انہی لوگوں نے عراق سے امریکہ کو باہر نکالا اور یہی لوگ پاکستان میں آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم کے ہزاروں جوانوں کی شکل میں نظر آتے ہیں۔

ya hussainوحدت نیوز (کراچی ) شہدائے عباس ٹاؤن ، شہید استاد سبط جعفر زیدی ، شہید آغا آفتاب حیدر جعفری اور جملہ شہدائے راہ اسلام کی ارواح سے تجدید عہد کے لیئے مجلس وحدت مسلمین پاکستاب کراچی ڈویژن کی جانب سے عظیم الشان لبیک یاحسین ع کانفرنس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree