امجد ایڈوکیٹ کو یہ بھی نہیں پتہ کہ ایم ڈبلیو ایم خیبرپختونخواہ حکومت کا حصہ نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم

02 جنوری 2025

وحدت نیوز(سکردو) امجدایڈوکیٹ کو یہ بھی نہیں پتہ کہ ایم ڈبلیو ایم کے پی حکومت کا حصہ نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جی بی کاصدر شور مچا رہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے پی حکومت سے الگ ہوجائے۔ ان کو کیا یہ بھی نہیں پتہ کہ ہم کے پی گورنمنٹ کا حصہ  نہیں ہے یا سیاسی بیان بازی ہو رہی ہے۔ انہیں معلوم ہے کہ نہ ہم کے پی کے حکومت کی کابینہ کا حصہ ہے، نہ ہمارا کوئی وزیر ہے بلکہ اس حکومت کے خلاف پورے ملک میں ہم ہی دھرنا دے رہے ہیں۔ لاہور سے کوئٹہ اور گلگت بلتستان سے کراچی تک ہم پاراچنار کے محاصرہ کے خلاف اور صوبائی حکومت کی نااہلی پر برسراحتجاج ہے۔ انکی اپنی حکومت سے کراچی میں پاراچنار کے لیے دھرنا تک برداشت نہیں ہو رہا ہے۔ سندھ حکومت مظاہر پر طاقت کا بدترین استعمال کرکے شہید بی بی کی روح تک تڑپائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار کے پی کی حکومت اور وفاقی حکومت دونوں ہے۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وزیراعلی کے پی، گورنر کے پی، وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان سنجیدہ ہوکر اس کا حل نکالے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا چاہتے ہیں کہ اس  انسانی المیے پر سیاست ہو رہی ہے۔ اس بحران سے نکالنے کے لیے سکیورٹی اداروں کی غفلت بھی سب سے سامنے ہے۔ سب مل کر ہمارا گھیراو کیا جا رہا ہے۔ ہمیں سیاسی مداریوں کی نوراکشی سے کوئی غرض نہیں ہمیں جینے کا حق دیا جائے۔ یہ ثابت کیا جائے کہ ملک میں قانون کی رٹ قائم ہے۔ کوئی بھی خطہ ملک سے الگ نہ ہو۔ پارا چنار اسوقت انسانی المیے کا گزر رہا ہے۔ نہ خوراک ہے، نہ کفن ہے اور دیگر ضروریات زندگی۔ لیکن ذمہ داران ننھے منے بچوں کی شہادتوں کو بھی سیریس لینے کو تیار نہیں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree