The Latest
وحدت نیوز(کندھ کوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ وحدت یوٹھ لاڑکانہ ڈویژن کی جانب سے قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پرپاراچنار میں شیعہ نسل کشی کے خلاف مدرسہ ارشاد الثقلین سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ حکومت اور ضلع کرم ایجنسی میں آمن کروانے والے تمام تر ذمہ دار اداروں کی نااہلی کے خلاف شدید نعرے بازی انتظامیہ پاراچنار کے مومنین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے صدر میر فاٸق علی خان جکہرانی جنرل سیکرٹری شیخ صابر حسین کربلائے تحصیل کندھ کوٹ کے صدر برادر بابر علی ملک وحدت یوٹھ لاڑکانہ ڈویزن کے رہنما راجہ پرویز احمد کربلائے نے کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر پارہ چنار ضلع کرم کی مخدوش صورتحال کے خلاف ملک بھر میں احتجاج، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں کیئے گئے،ملک بھر کی طرح مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو کے باہر کیا گیا، مظاہرے میں بڑی تعداد میں افراد کی شرکت، مظاہرین نے ضلع کرم پارہ چنار کی ستر روز سے سڑکوں کی بندش، ادویات کی کمی سے معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع پر شدید احتجاج کیا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم پاکستان انجینئر ظہیر نقوی نے کہا کہ ضلع کرم پارہ چنار کے ستر روز سے بند راستوں کو فی الفور کھولا جائے، پارہ چنار اشیائے خوردونوش اور ادویات کی کمی سے کئی معصوم بچوں جان کی بازی ہار چکے ہیں، سرد ترین علاقے میں ایندھن اور دیگر ضروریات زندگی کا باہم نہ پہنچنا حکومتوں کی ناکامی و بے حسی کا ثبوت ہے، ریاست نے اپنے لاکھوں محب وطن شہریوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، حکومت جرگوں پر انحصار نہیں کرتی بلکہ اس حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹتی ہے۔
صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ صوبے اور وفاق کی جانب سے برتی گئی مسلسل غفلت اور کوتاہی انسانی المیے کا باعث بن رہی ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور علاقے میں امن و امان کے قیام کی ذمہ داری کو پورا کریں، ہم سنگین مشکلات میں گھرے اپنے پارہ چنار کے غیور عوام کو ایک لمحے کے لیے بھی فراموش نہیں کر سکتے، غیر ذمہ دارانہ بیانات کی بجائے عوام کو فوری طور پر ریلیف فراہمی کے عملی اقدامات کئے جائیں۔دیگر مقررین میں آغا اخلاق حسین، اعوان علی شاہ، مجلس وحدت اسلام آباد کے ضلعی صدر اسداللہ چیمہ شامل تھے۔
وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے پورے ملک میں پارہ چنار سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج آج ڈیرہ اسماعیل خان میں مجلس وحدت مسلمین تحریک تحفظ کوٹلی وقف امام حسین علیہ السلام بعد از نماز جمعہ کوٹلی امام حسین علیہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی ریلی بعد از نماز جمعہ بنوں میں روڈ پہنچی جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی بشیر حسین جڑیہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کوٹلی امام حسین علیہ السلام پر ناجائز قابضین سے کوٹلی کو واگزار کرنے پر زور دیا آخر میں مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ کے ضلعی صدر علامہ سید غضنفر علی نقوی نے اپنے خطاب میں پارہ چنار کے مظلوم جو ڈھائی ماہ سے محصور ہیں حکومت سے فوری روڈ کھولنے کا مطالبہ کیا ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پارہ چنار چھ ماہ کے بچے کے منہ میں گولیاں مارنا عورتوں کے زیور اتارنے کے لئے ہاتھ کی انگلیوں کا کاٹنا یہ ان محصور لوگوں پر پے در پے ظلم بربریت کی المناک داستان ہے جس پر وفاقی حکومت بشمول خیبرپختونخوا حکومت صرف تماشائی نظر آتی ہے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صاحب نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے سپوکس مین بیرسٹر سیف کا میڈیا ٹاک میں یہ کہنا کہ وہاں دوائیاں موجود ہیں اور ساتھ سیف کا یہ کہنا کہ ہم ایک دن میں روڈ بحال کرسکتے ہیں اگر ہماری شرائط مانی جائیں ۔۔۔۔۔جسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ بھیانک اور دردناک محاصرہ پارہ چنار میں ظلم ستم اس سب کردار میں خیبرپختونخوا حکومت ملوث ہے اور اگر انکی ایماء شامل نہیں ہے تو سیف کی تردید کرے اور فوراً سے سیف کو اپنے عہدے سے بر طرف کرے آخر میں علامہ سید غضنفر علی نقوی نے شہداء کے بلندی درجات زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرائی۔
وحدت نیوز(کراچی) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر گزشتہ دو ماہ سے ضلع کرم ایجنسی پاراچنار راستوں کی بندش محاصرے اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قلت جس کی وجہ معصوم بچوں کی شہادتوں اور حکومتی نا اہلی کے خلاف جمعہ ملک گیر احتجاج کیا گیا۔اس حوالے سے کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں۔
ایم ڈبلیو ایم سندھ اورکراچی ڈویثرن کی جانب سے جامع مسجدحیدری،اورنگی ٹاؤن، پہلوان گوٹھ، مارٹن روڈ،لانڈھی و کورنگی،ملیر،اسٹیل ٹاؤن سمیت شہر کی دیگر جامع مساجد میں امام جمعہ نے کرم ایجنسی پاراچنار کے موجودہ حالات اور حکومتی نااہلی کے خلاف خطبات دیئے اور احتجاج میں شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی،علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ مختار امامی،مولاناحیات عباس،علامہ صادق جعفری،ملک غلام عباس،مولانا نشان حیدر ، آصف صفوی ،علامہ مبشر حسن و دیگر رہنماوں نے کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں سے مسلسل قتل عام ہو رہا ہے پارا چنار کے حالات دانستہ طور پر کشیدہ کیے جارہے ہیں،کرم ایجنسی ملک کا حصہ نہیں فلسطین غزہ بن گیا ہے۔ پاراچنار کے راستے بند ہیں، ادویات اور اشیاء خوردونوش کی شدید کمی ہے، گزشتہ دو ماہ سے جاری محاصرے میں 10سے زائد معصوم بچوں کی شہادتیں ہوچکی ہیں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ دیرپا امن کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔
انہوں نے کہا ضلع کرم میں شیعہ وسنی عوام کبھی بھی لڑائی نہیں چاہتے۔ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کو یقینی بنانے میں عملی کردار ادا کرنا چاہیے۔پارا چنار کے اعلی انتظامی افسران کو متعدد بار متنبہ کیا جاتا ہے کہ پارا چنار ایک حساس علاقہ اور شرپسندوں کے نشانے پر ہے یہاں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی اشد ضرورت ہے۔لیکن انتظامیہ کی طرف سے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے جاتے جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں سفاک دہشتگردوں کے حملے میں معصوم بچے،خواتین اور بزرگوں کی شہادت ہوئی۔
انہوں نے کہا پارا چنار کے معاملے پر انتظامیہ اور اعلی حکومتی عہدیداروں کی غیرسنجیدگی پورے ملک کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔لاکھوں کی آبادی میں عوام محصورہیں ایسا لگتا ہے یہ پاکستان کا حصہ نہیں فلسطین غزہ بن گیا ہے۔وفاقی و صوبائی حکومت سمیت سیکورٹی ادارے اور انتظامیہ دہشتگرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن کاروائیاں کرے۔
انہوں نے وفاقی حکومت صدر و وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس پاکستان، آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ پارا چنار حملوں میں ملوث طالبان،داعش و خوارج دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ضلع کرم کا محاصرہ ختم کیا جائے اورپاراچنار میں غذائی قلت و ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع کرم سے متعلق ترجمان خیبرپختونخواہ حکومت بیرسٹر سیف کا بیان انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، یکم اکتوبر سے لے کر آج تک پاراچنار کے تمام راستے بند ہیں، جس وجہ سے ادویات کی قلت پیدا ہوئی، یکم اکتوبر سے 18 دسمبر تک 31 معصوم بچے پاراچنار میں ادویات کی کمی کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے، بیرسٹر سیف معصوم بچوں کی شہادت پر اپنی مجرمانہ غفلت، بے حسی اور بے رحمی چھپانے کیلئے غلط بیانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار اور کرم ایجنسی کے حالات کی ذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومتیں اور متعلقہ سیکیورٹی ادارے ہیں، جو ریاستی رٹ کو قائم کرنے سے قاصر ہیں، صوبائی حکومت معصوم بچوں اور پاراچنار کے شہریوں کی شہادت پر تماشہ دیکھ رہی ہے، صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف انسانیت سے عاری اور بے شرم ثابت ہوئے ہیں، آپ ایک گھنٹے میں راستہ کھولنے کا دعوی کر رہے یعنی ستر روز سے آپ نے ہی راستے دہشتگروں کے حوالے کر رکھے ہیں، صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کو بحال کرے اور عوام کیلئے راستوں کو محفوظ بنائے نہ کہ جرگوں پر اکتفاء کرے۔
وحدت نیوز(قصور )قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر صوبہ پنجاب کے تمام ضلعی تحصیل اور یونٹس نے اپنے اپنے علاقوں میں دوماہ سے پاراچنار میں کشیدگی ،شہادتوں اور ادویات کی کمی کے باعث معصوم بچوں کی شہادتوں کے خلاف آج بروز جمعہ 20 دسمبر ضلع قصور میں بھرپور احتجاج کیا گیا جس لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
صوبائی نائب صدر جناب سید اقبال حسین شاہ، ضلعی صدر ضلع قصور جناب چوہدری ضیغم صاحب اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع قصور کے سرپرست اعلی جناب چوھدری صبح صادق بھی احتجاج میں شریک تھے۔
مقررین نے پاراچنار میں روڈ بندش اشیاء خوردونوش کی قلت اور ادویات کی کمی کے باعث بچوں کی اموات کے خلاف تقاریر کیں ۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف ضلع قصور کے عوام کی آواز کو حکمران بالا تک پہنچایا ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے جامعۃ الکوثر میں پارہ چنار سے تعلق رکھنے والے عمائدین، مشران اور انجمن حسینیہ پارہ چنار کے وفد کی ملاقات، وفد نے پارہ چنار میں جاری کشیدگی اور دو ماہ سے ٹل پارہ چنار روڈ کی بندش سے پیدا ہونے والی مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی اور خطہ پارہ چنار کو اس مشکل سے نکالنے کے لئے قومی لائحہ عمل بنانے پر زور دیا، اس موقع پر علامہ شیخ انور علی نجفی، علامہ شیخ شفاء نجفی، علامہ افضل حیدری، ایم این اے انجینئر حمید حسین، علامہ عارف واحدی، سیکٹری انجمن حسینیہ جلال حسین اور صدر تحریک حسینی مولانا تجمل حسین سمیت دیگر اہم افراد شریک تھے.
وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر قبلہ علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے تحصیل ساھیوال کا دورہ کیا. ناٸب صدر پنجاب مولانا سید ملازم حسین شاہ صاحب بھی ھمراہ تھے۔
ضلع سرگودھا اور مختلف تحصیلوں سے آۓ تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور ملکی اور بین الاقوامی صورت حال پر سیر حاصل گفتگو کی۔ مختلف سوالات کے جوابات دیۓ اور مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی اور عوامی مساٸل پر مدلل گفتگو فرماٸی۔
قبل ازیں ضلعی صدر استاد ذوالفقار علی اسدی صاحب کی دختر کی شادی میں شرکت کی اور بڑے عوامی اجتماع سے خطاب فرمایا۔
پنجاب کے صدر کا دورہ ساھیوال تنظیمی اعتبار سے انتہاٸی اھمیت کا حامل تھا
وحدت نیوز(ڈی جی خان) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ غازی خان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت برادر سید اظہر عباس منعقد ہوا۔
اجلاس سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور صوبائی نائب صدر سید انعام زیدی نے خطاب کیا۔
اس موقع پر سلیم عباس صدیقی نے کہا مجلس وحدت مسلمین ملی یکجہتی اور ملکی سلامتی کے لیے اپناکردار ادا کرتی رہے گی ۔
مجلس وحدت پاراچنار کی صورت حال پر تشویش کا اظہارِ کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے شہداء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے آخر میں یونٹس نے کارکردگی رپورٹ پیش کی یونٹس نے ضلعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ کی جانب سے تکریم شہداء کانفرس کا انعقاد مدرسہ شہید سید عارف حسین الحسینی میں ہوا ، جس میں صوبائی صدر علامہ جانزیب علی جعفری ، جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی ، مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ زاہد عباس کاظمی ، ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین ، صدر تحریک حسینی پاراچنار علامہ تجمل حسین، علامہ نذر حسین ،علامہ عابد حسین شاکری ، علامہ احسان محسنی اور صوبائی کابینہ و ضلی صدور نے شرکت کی-
کانفرنس کہ آغاز میں شہداء پاراچنار کہ لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی، جس کہ بعد مقررین نے پاراچنار کی موجودہ صورتحال اور حکومتی لاپرواہی اور گرینڈ جرگہ کہ مکمل ناکامی کہ بارے میں شرکاء کو تفصیلاً آگاہ کیا اور کہا کہ یہ جرگہ جو کہ ۱۲ دن سے GOC کی نگرانی میں ہورہا ہے سوائے ہمارے مشران کی تذلیل اور ٹائم کہ ضائع کہ سوا کچھ نہیں۔
مقررین نے کہا کے پاراچنار میں ادویات کی کمی گھی چینی خوراک کی کمی ہےابلے ہوے چاول کھا رہے ہیں، اپریشن بعد میں کروپہلےہمارے جانیں بچاو. وہ لوگ کہاں فرار ہو گے جنہوں نے کانوے پر فاہرنگ کی ،سنی شعیہ کو چاہیے کہ وہ وحدت کا مظاہرہ کرے۱۲ دن سے جرگے کے لوگون کو ذلیل کیا جا رہا ہے اگر ہمیں مارنا ہے تو ایک بار ہی ہمیں مار دو ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ روڈ کو کھولا جائے کرم کی زندگی بحال کی جائے۔
مطالبات:
- پاراچنار میں انسانوں کو ادویات خوراک فراہم کئے جائے
- دوسو سے ذیادہ لوگ شہید ہوگئے ہیں اب تک ،ایسے حالات میں شعیہ و سنی اپنے دفاع کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں
- ہمارا مطالبہ ہے کے اس جنگ کو روکا جائے
- ریاست اپنی زمہ داری نبھائے اور امن قائم کرے
- ال پارٹی کانفرنس کا اعلان کرتے ہیں
- جرگہ بہت ہوئے ہیں جرگہ نتیجہ خیز نہیں ہوتا، اہلسنت و تشیع دونوں کی خواہش ہے کے امن قائم ہو
مقررین نے کہا کہ روڈ فوراً کھولا جائے ورنہ ہم ملک بھر میں دھرنے اور احتجاج کی کال دینگے اور خود یہ روڈ کھولے گے۔
کانفرنس میں صحافی حضرات نے بھی شرکت کی اور کانفرس کہ اختتام پر میڈیا ٹاک بھی کی گئی -
آخر میں صوبائی صدر علامہ جانزیب علی جعفری نے دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے اجلاس صوبائی شوریٰ و تکریم ش ہ داء کانفرنس کا اختتام کیا