The Latest
وحدت نیوز (لاہور) آئی ایس او پاکستان کے مرکزی مستضعفین جہاں کنونشن سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا احمد اقبال رضوی نے کہاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں جس نے ہماری ملت کو آئی ایس او جیسی عظیم نعمت عطا فرمائی، ہم اس لحاظ سے بھی خوش نصیب ہیں کہ ہمیں اہلبیت علیہ السلام جیسے رہبر میسر آئے جن کی زندگیاں ہمارے لئے اسوہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اطہر عمران طاہر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کنونشن کا اہتمام کیا اور میں تمام شرکاء کو بھی دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او شجرہ طیبہ ہے، پاکستان میں جو بھی انقلابی اور باشعور نوجوان دیکھتے ہیں، ہر محلے، گلی اور امام بارگاہ، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں آپ کو ایسے نوجوان ملیں گے جو دین مبین کی سربلندی کیلئے کام کر رہے ہیں، ان کا تعلق آئی ایس او سے ہی ہو گا، ان کی تربیت آئی ایس او نے ہی کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج 42 برس ہو گئے ہیں، جب کوئی 40 برس کا ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ میچور ہو گیا، آئی ایس او چالیس برس سے قبل ہی میچور ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس او جب معرض وجود میں آئی تو معاشرے میں فسق و فجور تھا، اسلامی اقدار سے لوگ دور ہو چکے تھے بلکہ لوگ داڑھی رکھنے والے یا برقعہ پہننے والی کو بنیاد پرست اور جاہل گنوار کہتے تھے لیکن آئی ایس او نے اس انداز میں تربیت کی کہ اسلامی اقدار کو معاشرے میں رائج کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے معاشرے میں اسلامی اقدار کو فروغ دیا اور پھر اسی سیکولر معاشرے میں اسلامی اقدار کو قابل فخر سمجھا جانے لگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے اس انداز میں معاشرے میں اپنا کردار ادا کیا کہ ہر اچھے کام کا کریڈٹ آئی ایس او کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او انقلاب کا نام ہے، دنیا بھر میں جہاں بھی فلاحی، دینی اور انقلابی کام کئے جا رہے ہیں تو اس کے پیچھے آئی ایس او ہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ رہبر معظم نے فرمایا "آئی ایس او کے نوجوان میری آنکھوں کا نور ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او صالح نوجوانوں کا وہ دستہ ہے جس نے ظہور امام (عج) پر سب سے پہلے لبیک کہنا ہے، خدا آئی ایس او کی حفاظت فرمائے۔
وحدت نیوز ( کوئٹہ ) کوئٹہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ پشاور میں مسیحی برادری پر ہونے والے بم دھماکے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جس میں بےگناہ مسیحی برادری کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان دھماکے کے بعد بھی پھر سے اُنہی دہشتگرد طالبان کیساتھ مذاکرات کی رٹ لگائے بیٹھے ہے جو اس ملک میں کشت و خون کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی رو سے طالبان کیساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، کیونکہ قرآن کریم میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ قاتلوں اور دہشتگردوں سے قصاص ہی راہِ نجات ہے۔ لہذا ملکی بقاء کو مدنظر رکھتے ہوئے ان دہشتگردوں کیخلاف ملکی سطح پر جلد از جلد بھرپور کاروائی کی جائے۔
علامہ سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ میں پچھلے ہفتے رونماء ہونے والے دو واقعات میں بےگناہ شیعہ ہزارہ قوم کے تین افراد کے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے پر موجودہ حکومت سمیت ملکی اداروں سے مطالبہ کیا جلد از جلد بلوچستان میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرکے ان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ اسی طرح جاری رہی تو وہ موجودہ حکومت کیساتھ اُسی لہجے میں بات کرینگے جیساکہ پچھلی حکومت کیساتھ کیا تھا۔ لہذا موجودہ حکومت کوئٹہ سمیت پورے ملک میں آباد تمام اقوام کو تحفظ فراہم کرے اور دہشتگردوں کا قلع قمع کرے۔ امام جمعہ کوئٹہ نے بلوچستان میں آنے والے حالیہ سیلاب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کو سیلاب زدگان کی بھرپور امداد کرنی چاہیئے اور ملک کو درپیش موجودہ مسائل سے لڑنے کیلئے حکومت کیساتھ تعاون کرنا چاہیئے۔
وحدت نیوز ( پشاور) مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور خواتین ونگ کے زیراہتمام حسینیہ ہال پشاور میں درس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خواتین نے شرکت کی اور معلمہ نے احکامات کے موضوع پر درس دیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع پشاور خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل سیدہ نسیم نقوی کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی شہادت کے بعد دروس، مناجات اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ بھی کمزور پڑ گیا تھا، مجلس وحدت مسلمین نے جس طرح ملت تشیع میں ایک نئی روح پھونکی ہے، اسی سلسلے کو آگے لیکر چلتے ہوئے خواتین بھی ہر میدان میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ اور انشاء اللہ شعور و بیداری عام کرنے کیلئے تسلسل کیساتھ دروس کا اہتمام کیا جائے گا۔ تاکہ خواتین بھی اپنا بھرپور اور مثبت کردار اد اکرسکیں۔
وحدت نیوز (کراچی) طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں پشاور میں 20 بے گناہ شہریوں کی ہلاکت صوبائی حکومت کی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے ، دہشت گردوں کا کوئی دین ومذہب نہیں ، اگر پاکستان کو پر امن دیکھنا حکومت کی خواہش ہے تو ان دہشت گردوں کی ساتھ نرم لہجہ نہیں بلکہ طاقت کا استعمال کیا جائے ،دہشت گرد اگر محب وطن قوت ہوتے تو ان سے مذاکرات کی حمایت ہم بھی کر تے ، پشاور میں سیکریٹریٹ بس پر حملے ک پر زور مذمت کر تے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے پشاور میں بس پر طالبان کے خود کش حملے کی خلاف وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنی مذمتی بیان میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ عام و سرکاری شہریو ں کی آئے روز خودکش دھماکوں میں شہادتیں اس ملک کو اندرونی طور پر کمزور کر رہی ہیں ، ہمارے حکمران مزاکرات کے لئے سنجیدہ طالبان کی تلاش میں اور وہ انہیں لاشوں پر لاشوں کے تحفے بھیجے جا رہے ہیں ،دہشت گردی کو ڈرون حملوں اور مشرف کی پالیسی کا نتیجہ کرار دینے والے طالبان کے ہمددرد ان سے پوچھیں کہ تم نے کتنے امریکی ڈرون مار گرائے ، کتنے نیٹو فوج ہلاک کیئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت طالبان سے ذاتی ہمدردیوں کو قومی وقار اور ملکی سالمیت پر ترجیح دے، ملک بچا تو سیاست بچے گی۔
انہوں نے پشاور میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے سیکریٹریٹ کی بس پر خودکش حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ 20بے گناہ شہریوں کے قتل میں طالبان کے ساتھ ساتھ ان کی حامی صوبائی حکوت بھی برابر کی ذمہ دار ہے ، جب تک دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور موثر حکمت عملی ختیار نہیں کی جائے گی ، ملک ایسے ہی آگ اور خون کی لپیٹ میں رہے گا ، اب وقت آگیا ہے کہ ملک و قوم کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے ۔
وحدت نیوز ( لاہور ) مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ عبد الخالق اسدی صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب نے چار سدہ میں دہشت گردوں کی بر بریت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خدداد پاکستان کے محب وطن عوام پر آئے دن حملوں کے بعد حکمرانوں کی خاموشی اور دہشت گردوں کے سامنے بے بسی ایک المیہ سے کم نہیں ۔ موجودہ حکمرانوں میں بحرانوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں قوم کو دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے ۔
تحریک انصاف کے سر براہ قوم سے معافی مانگیں انہو ں نے 70 ہزار سے زائد شہدا ئے پاکستان کے قاتلوں کو دفتر کھلوانے کا مطالبہ کر کے وارثان شہدا ء کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ کیا نئے پاکستان کا مطلب محب وطن عوام کا قتل عام اور دہشت گردو ں کی حفاظت کرنا ہے ۔ ؟
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف بر وقت اور بھر پور کا روائی ملکی سا لمیت اور استحکام کے لیے نا گزیر بن چکی ہے ۔
صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے چار سدہ دہشت گردی کی مذ مت کر تے ہو ئے کہا کہ دہشت گردی کا اصل ہدف پاکستان کو نا کام ریاستوں کے صف میں کھڑا کرنا ہے ہمارے نا اہل حکمرانوں میں بیرونی سازشوں کے مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں۔ایں آر او کلچر پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے ۔ دہشت گردوں کے ساتھ این آر او پاکستان کی سا لمیت کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام پر ان نااہل حکمرانوں کی اصلیت واضح ہو چکی ہے ۔ ہم وطن عزیز کے لیے اپنی جان تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے لیکن دہشت گردوں کے سامنے کبھی بھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے ۔ ہرفورم اور ہر میدان میں ان سفاکوں کے خلاف جدو جہد جاری ہے اور ہمیشہ جاری رکھیں گے ۔
پشاور(وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کی کابینہ نے آل سینٹس چرچ پشاور میں اتوار کے روز ہونے والے خودکش حملوں میں جاں بحق افراد کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مسولین نے پادری معظم جولین سے اظہار تعزیت کیا۔ اور انہیں اس سانحہ پر ملت جعفریہ کے جذبات سے آگاہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مسولین نے جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں جائے دھماکہ پر چند منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ اس موقع پر پادری معظم جولین نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہمدردی کیلئے یہاں تشریف لائے اور ہمیں آج یہ محسوس ہوا کہ جتنا دکھ ہمیں ہے اس کا احساس ہمارے مسلمان بھائیوں کو بھی ہے۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبد الحسین الحسینی نے ایک وفد کے ہمراہ اتوار کے روز دہشتگردی کا نشانہ بننے والے آل سینٹس چرچ کا دورہ کیا۔ اور وہاں بشپ اعجاز گل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس مسول ارشاد حسین اور مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی علی داد خان بھی موجود تھے۔ علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے کہا کہ درندہ صفت دہشتگردوں نے چرچ میں دھماکے کرکے اپنے اس غیر انسانی فعل سے واضح کردیا ہے کہ وہ وطن عزیز کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ مگر یہ ان کی بھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مر تو سکتے ہیں مگر وطن عزیز کے استحاکم پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے مسیحی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے اس عظیم سانحہ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور پشاور سمیت پورے پاکستان میں اپنے مسیحی بھائیوں کے شانہ بشانہ رہی۔ اس موقع پر بشپ اعجاز گل نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، دہشتگرد ہمیں ہرگز خوفزدہ نہیں کر سکتے۔ ہم ان دہشتگردوں کو ملکر شکست دیں گے۔علاوہ ازیں گزشتہ رات مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کی کابینہ نے بھی آل سینٹس چرچ کا دورہ کیا اور وہاں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔
وحدت نیوز ( اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں شام کے خلاف اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کے موضوع پر ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، دانشوروں، علمائے کرام و معززین نے شرکت کی۔ سیمینار سے شام سے آئے ہوئے حضرت آیت اللہ امام سید علی خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبٰی حسینی نے خصوصی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے شام پر حملے کا اعلان جلد بازی میں کیا، امریکہ چاہتا تھا کہ وہ اور اس کے اتحادی شام میں دنیا بھر سے بھجوائے ہوئے شدت پسندوں اور اجرتی قاتلوں کی حوصلہ افزائی کرسکیں، لیکن جب امریکہ کو شام کے زمینی حقائق کا علم ہوا تو اس نے شام پر حملہ کرنے کا ارادہ ترک کر دیا، کیونکہ شام پر جنگ مسلط کرنا ابتداء میں تو شاید امریکہ کے ہاتھ میں ہوتا، لیکن اسے ختم کرنا اس کے بس کی بات نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ شام کے پڑوس میں شیشے کا ایک گھر اسرائیل بھی موجود ہے، جو امریکہ کی ناجائز اولاد ہے۔ اس شیشے کے گھر کو توڑنا ایران کے لئے کوئی مشکل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں شیعہ سنی کی کوئی تفریق نہیں، دونوں متحد ہو کر اپنی حکومت کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ شام کی عوام ہر طرح سے اپنی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
آیت اللہ سید مجتبٰی حسینی کا کہنا تھا کہ استعمار اور استکبار کی طرف سے بھیجے گئے دہشت گردوں نے زیادہ تر وہاں اہل سنت کے گھر تباہ کئے اور انہیں ہزاروں کی تعداد میں بےگھر کیا جبکہ کیمیائی ہتھیار بھی باغیوں اور شدت پسندوں نے استعمال کئے۔ جن کے ثبوت اقوام متحدہ کی ٹیم کو مل چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب شام کی عوام اور حکومت نے مل کر بڑی حد تک باغیوں اور شدت پسندوں پر قابو پا لیا ہے اور وہاں مقامات مقدسہ، زیارت و عبادات کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔ عالم اسلام اور خصوصاً عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ اتحاد امت کے لیے کام کریں، تاکہ اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔ سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی، مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود نثار فیضی، مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی، مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز ( لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر و چیئرمین کنونشن ابوذر مہدی نے کہا ہے کہ آئی ایس او کے 42ویں سالانہ مرکزی ’’اُمیدمستضعفین جہاں کنونشن‘‘ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، امامیہ طلباء کل سے اپنے اپنے علاقوں سے روانہ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں انتظامی اُمور کے سربراہان کے اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ اجلاس میں انتظامی اُمور کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبے کی رپورٹ پیش کی۔
انتظامی اُمور کے سربراہان نے چیئرمین کنونشن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبر سے شروع ہونیوالے کنونشن کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پورے پاکستان بشمول آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سے ہزاروں سٹوڈنٹس کنونشن میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں مرکزی کنونشن کی تشہیری مہم لاہورمیں عروج پر ہے، اس حوالے سے لاہور شہر کے مختلف علاقوں وال چاکنگ اور کنونشن کی آگاہی کے لیے کیمپ لگادیئے گئے ہیں۔
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما سید تجمل حسین نقوی نے وحدت روڈ پر لگائے گئے آگاہی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر تجمل نقوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کے کارکنان دوران تعلیم تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار کے پاسبان جبکہ معاشرے میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے خلاف استعماری قوتیں سازشوں میں مصروف ہیں اورانہیں بے راہ روی کا شکار کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں لیکن آئی ایس او جیسی الٰہی تنظیمیں استعمار کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جو ان کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
وحدت نیوز (جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے محمد مرادلاشاری کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے ، انہوں نے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کر نے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد شہید مراد لاشاری کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔، وحدت نیوز کے نمائندے کے مطابق شہید محمد مراد لاشاری مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد اوستہ محمد یو نٹ کے کارکن تھے جنہیں آج اوستہ محمد میں یزیدی صفت تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ، مراد لاشاری قومی و مذہبی حوالے سے کافی فعال تھے ،ان کی شہادت کی خبرسنتے ہی بڑی تعداد میں مومنین شہید کے گھر پہنچنا شروع ہو گئی ہے ۔