The Latest

وحدت نیوز(بدین) سندھ کے ضلع بدین میں عظمت ولایت کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہوگیا۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ضلع بدین کے سیکریٹری جنرل آغا بہادر علی میمن نے بدین میں موجود مختلف اضلاع کے دورہ جات کئے۔ اس موقع پر کارنر میٹنگز سے خطاب میں آغا بہادر علی میمن کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو سندھ کی عوام غدیری جذبہ کے ساتھ نشتر پارک میں حاضر ہونگے اور انشاء اللہ ولایت کے پیروکاروں کا یہ عظیم الشان اجتماع ثابت کردے گا کہ غدیر کے ماننے والے آج بھی زندہ ہیں اور ہمیشہ غدیر کے پیغام کو عام کرنے کیلئے اپنی تمام کر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ولایت کے پیروکار سرزمین پاکستان میں دہشت گردوں سے مذاکرات کے خلاف ہیں اور عظمت ولایت کانفرنس میں ثابت کردیں گے کہ ہم نے ہمیشہ ظالم کے ظلم کے خلاف اپنی آواز حق کو بلند کیا ہے چاہے اس کیلئے ہمیں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔

وحدت نیوز(بدین) عظمت ولایت کانفرنس میں وطن کے باوفا بیٹے ملکی سلامتی کیلئے دہشت گردوں سے مذاکرات کے خلاف اپنی آواز حق کو بلند کریں گے، ہم غدیری جذبے کے ساتھ ولایت کے پیغام کو عام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے دورہ بدین کے موقع پر تنظیمی ذمہ داران کی کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی و امور تنظیم یعقوب حسینی بھی موجود تھے۔ کارنر میٹنگ میں موجود تنظیمی ذمہ داران کی بڑی تعداد نے عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کا عزم کرتے ہوئے پروگرام کی تشہیر کیلئے گاؤں گاؤں جاکر مہم چلانے کا عزم کیا۔

اس موقع پر علامہ مختار امامی نے کہا کہ عظمت ولایت کانفرنس کا مقصد ملک دشمنوں سے مذاکرات کے خلاف آواز حق بلند کرنا اور غدیر کی یاد کو تازہ کرنا ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سب مل کر غدیری پیغام کو عام کریں، وہ پیغام جو ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مظلوم کی حامی اس طرح کرنی ہے کہ جس طرح ہم سے زمانے کا امام (ع) تقاضا کرتا ہے، انشاء اللہ ملت جعفریہ عظمت ولایت کانفرنس میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے یہ ثابت کردے گی پاکستان بنانے والے کل بھی اس وطن کے محافظ تھے اور آج بھی وطن عزیز کو دہشت گردی کے خیبر سے نجات دلانے کے لئے میدان میں حاضر ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن اور ابو تراب اؤپن اسکائوٹس کی جانب سے یوم عرفہ اور یوم شہادت حضرت مسلم بن عقیل (ع) کی مناسبت سے اجتماعی دعائے عرفہ و مجلس عزا کا انعقاد گنج شُہداء ہزارہ قبرستان علمدار روڈ میں کیا گیا۔ دعائے عرفہ کی تلاوت امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماعلامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت حسین جعفری اور سید احمد موسوی نے کی۔ دعائے عرفہ و مجلس عزا میں خواتین و حضرات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یوم عرفہ پر مجلس عزاء سے علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب بھی کیا۔ا س موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات ایس اے زیدی نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہونیوالے خودکش حملہ کے نتیجے میں صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور سمیت 10 افراد کے جاں بحق ہونے والے کے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے اگر اب بھی دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حوالے سے اپنا نرم رویہ نہ بدلا تو ملک و قوم کو سانحہ کلاچی جیسے مزید سانحات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد آئے روز ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں جبکہ ہمارے بزدل حکمران مذاکرات کا راگ الاپ رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات انسانوں سے ہوتے ہیں، درندوں اور وحشیوں کیساتھ طاقت سے نمٹا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلاچی کا واقعہ قومی سانحہ ہے، اگر حکمران یہ کہتے ہیں کہ یہ کارروائیاں طالبان کی نہیں، تو وہ کون سی قوتیں ہیں جو ملک میں دہشتگردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر طالبان کیساتھ مذاکرات کرکے انہیں سیز فائر پر راضی کرلیا جاتا ہے تو کوہاٹی چرچ دھماکوں، قصہ خوانی بازار اور اب کلاچی خودکش حملہ کرنے والوں کیساتھ کیا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکمران عوام کیساتھ بھونڈا مذاق بند کریں اور حقائق منظر عام پر لاتے ہوئے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے قم المقدسہ میں ادارہ امید طلاب پاکستان کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل نے دینی تعلیم کے حصول پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو دینی معلومات اور روحانی کردار کا حامل بنانا ہوگا۔ آج پوری دنیا میں عوام حقیقی عرفان اور معرفت کی تلاش میں ہے اور اسی وجہ سے بعض اوقات لوگ عرفان اور معرفت کے جھوٹے دعوے داروں کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں۔ انہوں نے دینی طلاب کو اصلاح نفس کی جانب متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے تمام مسائل کا حل انسانوں کی اصلاح میں پوشیدہ ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا پاکستان میں بعض اداروں اور بکے ہوئے حکمرانوں نے جو کچھ کیا، اس کے باعث پہلے تو بنگلہ دیش ہمارے ملک سے الگ ہوا اور اب اس ملک کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آج اگر پاکستان کی فوج یا سلامتی کے دیگر اداروں پر کوئی حملہ کر رہا ہے تو نہ تو وہ شیعہ ہے اور نہ ہی بریلوی سنی بلکہ یہ وہ افراطی دیوبندی ہیں، جو انہی ایجنسیوں کے ہاتھوں کی پیداوار ہیں اور مینڈکوں کی مانند ان کی تربیت کی گئی ہے اور یہ جونک کی مانند ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں، لیکن قومی سلامتی کے ذمہ دار ادارے نہ تو ان کے پشت پناہ مدارس کے خلاف اقدام کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے خاتمہ کیلئے کوئی مناسب اقدام اٹھا رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ خود ہمارا ہی کیا دہرا ہے کہ آج ہم یہ اعلان کرنے پر مجبور ہیں کہ قومی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ اب بیرونی سرحدوں سے گذر کر اندرونی سرحدوں میں داخل ہو چکا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے دینی طلاب کو حقیقی نظام رہبریت و ولایت فقیہ سے متمسک رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج ہم شام میں استکبار کی شکست کا مشاہدہ کر رہے ہیں تو یہ سب کچھ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ کی بابصیرت رہبریت کا ہی نتیجہ ہے۔ شام میں استکبار کو نہ صرف فوجی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے بلکہ استکبار جہانی اپنے ترکی، سعودی عرب اور یورپی ممالک جیسے حامیوں سمیت رائے عامہ کی ہمواری اور میڈیا کے میدان میں بھی مقاومت، آزادی کی تحریکوں اور مرکز آزادی شام سے سخت شکست کا متحمل ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ آمریکہ نے ایسے وقت میں مسلط کرنے کی کوشش کی، جب خود ایران کے اندر بعض نام نہاد اور بہت سابقہ دار انقلابیوں کی جانب سے کچھ ایسی باتیں سامنے آ رہی تھیں، جس کی وجہ سے امریکہ اور اسکتبار کو کافی امید وابستہ ہوچکی تھی۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل اپنے چند روزہ دورہ قم کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کی جانب سے جمعرات کے روز دی جانے والی عید ملن پارٹی میں بھی خطاب کرینگے۔

وحدت نیوز(کراچی)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے تحت عظمت ولایت کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہوگیا۔ اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں منعقدہ عیدالاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات میں پروگرام کی تشہیر کے سلسلے میں کیمپ لگائے گئے، جن سے پروگرام کے ہینڈ بلز، اسٹیکرز اور دیگر لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف کیمپوں کو دورہ کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو سندھ کی عوام غدیری جذبہ کے ساتھ نشتر پارک میں حاضر ہونگے اور انشاء اللہ ولایت کے پیروکاروں کا یہ عظیم الشان اجتماع ثابت کردے گا کہ غدیر کے ماننے والے آج بھی زندہ ہیں اور ہمیشہ غدیر کے پیغام کو عام کرنے کیلئے اپنی تمام کر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ولایت کے پیروکار سرزمین پاکستان میں دہشت گردوں سے مذاکرات کے خلاف ہیں اور عظمت ولایت کانفرنس میں ثابت کردیں گے کہ ہم نے ہمیشہ ظالم کے ظلم کے خلاف اپنی آواز حق کو بلند کیا ہے چاہے اس کیلئے ہمیں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔

 

کراچی کے مختلف علاقوں لائنزایریا، سولجر بازار، نارتھ کراچی ، ملیر ، بن قاسم ، لانڈہی ، کورنگی ، عباس ٹائون، گلشن اقبال، جعفر طیار ، کھوکراپار ، اسٹیل ٹائون میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے نماز عید کے اجتماعات میں رابطہ کیمپس لگائے گئے ، جب کہ مختلف مساجد میں آئمہ جماعت نےموجودہ حالات میں قومی وحدت اور اتحاد کے عنوان پر خطاب کیا اور مومنین سے عظمت ولایت کانفرنس میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ۔

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جھنگ کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اظہرحسین کاظمی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے خیر العمل فاونڈیشن کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے ضلع جھنگ کے متاثرین کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجلس وحدت کو اپنے اس شعبے پر فخر ہے۔ جس نے انتہائی کم مدت میں پورے ملک میں رفاعی و سماجی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ جس کے لیے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود برادر نثار فیضی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ تقریب سے استاد ذوالفقار اسدی نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں متاثرین میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

وحدت نیوز(جھنگ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے خیرالعمل فاونڈیشن کی طرف سے عید کے موقع پر صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ ضلع جھنگ کے علاقہ اٹھارہ ہزاری میں متاثرین میں خوراک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ سیلاب سے متاثرہ 50 خاندانوں میں راشن کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر سنٹرل ایگزیگٹو کیمٹی خیرالعمل فاونڈیشن پاکستان و سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب سید مسرت حسین کاظمی تھے۔ تقریب کی صدارت ضلع جھنگ کی مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیت علامہ سید اظہر حسین کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ نے کی۔ اس کے علاوہ صوبائی کابینہ اور ممبر ریجنل ایگزیکٹو باڈی خیر العمل فاونڈیشن صوبہ پنجاب استاد ذوالفقار اسدی کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ اور میڈیا کے افرادنے شرکت کی۔

 

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سید مسرت حسین کاظمی نے کہا کہ خیر العمل فاونڈیشن پاکستان ملک میں دکھی انسانیت کی بلا تفریق مذہب وملت خدمت سرانجام دینے میں کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ایتام کی ماہانہ کفالت پر تقریباً 8 لاکھ خرچ کئے جا رہے ہیں۔ اسی طرح تعمیر وطن پروگرام کے تحت سیلابی علاقوں کے متاثرین میں 250 مکانات بنا کر تقسیم کیے جا چکے ہیں اور اسی سلسلے کی کڑی میں ملک بھر میں رہائشی کالونی کی سکیم کے تحت مزید 200 گھر بنائے جا رہے ہیں۔ جو متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ ملک بھر میں 50 مساجد کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے اور تقریباً 20 مساجد زیرتعمیر ہیں۔ ملک میں صحت کی بحالی کے لئے پسماندہ علاقوں میں 3 ڈسپنسریاں بنائی جا چکی ہیں اور ایک جدید آلات سے مزین میڈیکل سنٹر ضلع ڈیرہ غازی خان میں اپنی تکمیل کے آخر ی مراحل میں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات سے مقابلہ کرنے کے لیے شعبہ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ہر وقت تیار ہے۔ یہ تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جس میں مستحق متاثرین میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز(بلتستان ) سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم بلتستان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کوفہ عصر میں مسلم کا نام لینا بہت آسان ہے لیکن وقت کے ظالم و جابر حکمرانوں اور دین فروش ملاوں کے قیام کر کے مسلم کا کردار ادا کرنا مشکل ہے۔کوفہ کے بےضمیر اور سکوّں کے عوض فتویٰ دینے والے مفتیوں، ڈرپوک سرداران، بےحس عوام اور سفاک، مکار، شرابی و بےدین حکمرانوں نے مل کر سفیر امام حسین (ع)، حضرت مسلم بن عقیل کو شہید کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی میں اسکردو میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مسلم بن عقیل (ع) عزم و ہمت، شجاعت و بہادری، ایثار و وفا اور اطاعت امام  کے  درخشندہ سورج کا نام ہے۔ جس نے معرکہ حق و باطل کی بیناد ڈالی اور یزیدیت کے خلاف اعلان جنگ کر کے انسانیت پر احسان کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام وقت کے سفیر اور نمائندہ کے خلاف جن لوگوں نے قیام کیا ان میں کوفہ کے بےضمیر اور زرپرست علماء، ڈرپوک سرداران، بےحس عوام اور سفاک، مکار، شرابی و بےدین حکمران شامل ہیں، جنہوں نے مل کر امام وقت کے سفیر کا راستہ روکا۔

 

آغا علی رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہاں ایک طرف دولت کے انبار ہوں اور دوسری طرف دین، ایک طرف قید و بند ہوں اور دوسری طرف سرداری و انعام، ایک طرف تیر و تلوار ہوں اور دوسری طرف آرام، تو ایسے میں دینداروں کی پہچان ہوتی ہے۔ اس کوفہ عصر میں مسلم کا نام لینا بہت آسان ہے لیکن وقت کے ظالم و جابر اور فاسق حکمرانوں اور دین فروش ملاوں کے لئے قیام کر کے مسلم کا کردار ادا کرنا مشکل ہے۔ اگر ایسا کر سکو تو حسینی کہلاو ورنہ ہر نام لیوا حسینی نہیں ہو سکتا۔

وحدت نیوز(قم)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد فخرالدین جعفری کے سسر علامہ اخوند احمد گزشتہ روز انتقال کرگئے ہیں۔ قم المقدسہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا کہناتھا کہ مرحوم نیک، متقی اور عظیم انسان تھے۔ جنہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ خدمت دین میں گزاردیا۔ علامہ اخوند احمد کا تعلق بلتستان سے ہے اور اُن کی عمر سو سال سے زیادہ تھی۔ علامہ اخوند احمد کے داماد علامہ غلام محمد فخرالدین حج کی ادائیگی کے لیے ملک سے با

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree