The Latest
وحدت نیوز ( لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر و چیئرمین کنونشن ابوذر مہدی نے کہا ہے کہ آئی ایس او کے 42ویں سالانہ مرکزی ’’اُمیدمستضعفین جہاں کنونشن‘‘ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، امامیہ طلباء کل سے اپنے اپنے علاقوں سے روانہ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں انتظامی اُمور کے سربراہان کے اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ اجلاس میں انتظامی اُمور کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبے کی رپورٹ پیش کی۔
انتظامی اُمور کے سربراہان نے چیئرمین کنونشن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبر سے شروع ہونیوالے کنونشن کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پورے پاکستان بشمول آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سے ہزاروں سٹوڈنٹس کنونشن میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں مرکزی کنونشن کی تشہیری مہم لاہورمیں عروج پر ہے، اس حوالے سے لاہور شہر کے مختلف علاقوں وال چاکنگ اور کنونشن کی آگاہی کے لیے کیمپ لگادیئے گئے ہیں۔
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما سید تجمل حسین نقوی نے وحدت روڈ پر لگائے گئے آگاہی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر تجمل نقوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کے کارکنان دوران تعلیم تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار کے پاسبان جبکہ معاشرے میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے خلاف استعماری قوتیں سازشوں میں مصروف ہیں اورانہیں بے راہ روی کا شکار کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں لیکن آئی ایس او جیسی الٰہی تنظیمیں استعمار کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جو ان کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
وحدت نیوز (جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے محمد مرادلاشاری کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے ، انہوں نے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کر نے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد شہید مراد لاشاری کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔، وحدت نیوز کے نمائندے کے مطابق شہید محمد مراد لاشاری مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد اوستہ محمد یو نٹ کے کارکن تھے جنہیں آج اوستہ محمد میں یزیدی صفت تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ، مراد لاشاری قومی و مذہبی حوالے سے کافی فعال تھے ،ان کی شہادت کی خبرسنتے ہی بڑی تعداد میں مومنین شہید کے گھر پہنچنا شروع ہو گئی ہے ۔
وحدت نیوز ( کراچی ) حوا کی بیٹیوں کا استحصال ہمارے معاشرے میں ایک عمومی مسئلہ بن چکا ہے ، آئے روز معصوم بچیوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ بد فعلی کی خبروں کے شدت سے نشر ہو نے پر اس قبیح فعل میں اضافہ ہو تا چلا جارہا ہے،ترکی سے درآمد شدہ بیہودہ ڈراموں نے بھارتی فحش چینلز کی جگہ لے لی ہے ، پیمرا اور وزارت اطلاعات و نشریات تمام نجی چینلز کے لئے بیہودگی اور فحاشی کے خلاف ضابطہ اخلاق جا ری کرے ، لاہور کے بعد اب کراچی میں بھی ایک معصوم بچی درندگی کا نشانہ بن گئی ، لیکن مجرم ابھی تک آزاد ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نجفی نے میڈیا سیل کو جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ مختلف نجی ٹی وی چینلز کرائم شوز کے نام پر ایسے بیہودہ ڈرامے نشر کر رہے ہیں جو معاشرتی بگاڑ کا باعث بن رہے ہیں ، کراچی اور لاہور میں وحشی درندوں کی بربریت کا نشانہ بننے والی بچیوں کی اس حالت کی ذمہ داری ہمارے حد سے زیادہ آزاد میڈیا پر بھی عائد ہو تی ہے ، بعض چینلز محض ریٹنگ بڑھانے کے لیئے معصوم بچیوں کی عزت کا جنازہ نکالتے رہتے ہیں ، حکومت اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے سخت قانون سازی کرنی ہو گئی ۔
ان کاکہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ معاشرے میں بے راہ روی کو پروان چڑھانے والے پروگرامات سے اجتناب کریں ، اس سے نوجوانوں میں معاشرتی برائیاں جنم لے رہی ہیں اور اس طرح کے پروگرامات دیکھ کر معاشرہ اس برائی کی جانب رغبت حاصل کر رہا ہے ، انہوں نے ذرائع ابلاغ کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ ایک اسلامی ریا ست میں میڈیا کی راہ و روش بھی تعلیمات اسلامی کے عین مطابق ہو نی چاہئے ، ایسے پروگرامات نشر کیئے جائیں جو کہ نہ صرف تعمیری ہوں بلکہ اسلامی معاشرے حقیقی عکاس بھی ہوں ۔
وحدت نیوز ( کراچی ) مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، مسیحی برادری اور سول سوسائٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ پشاورکی تحقیقات کے لئے فوری طور پر کمیشن تشکیل دیا جائے جو اس سانحے کی رپورٹ مکمل کرکے حکومت کو پیش کرے اور اس رپورٹ سے قوم کو آگاہ کیا جائے جبکہ ایسے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت جامع پالیسی کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار ہولی ٹرینٹی چرچ میں بشپ آف کراچی اینڈ بلوچستان ڈائیوسیس چرچ آف پاکستان صادق ڈیئنل، ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سندھ علامہ سید صادق رضا تقوی، چیئرمین بین المذاہب کمیشن برائے امن و ہم آہنگی علامہ عبدالخالق فریدی، بانی و سیکریٹری جنرل بین المذاہب کمیشن برائے امن و ہم آہنگی علامہ احسان صدیقی، ترجمان وزیر مملکت برائے بین المذاہب ہم آہنگی پیرزادہ سید ازہر ہمدانی، چیف ایگزیکٹو ہینڈز ڈاکٹر تنویر احمد شیخ اور عورت فاﺅنڈیشن کی ڈائریکٹر مہناز رحمان نے سانحہ پشاور کے حوالے سے مذمتی و تعزیتی اجتماع اور مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ رہنماﺅں نے کہا کہ ہم مسیحی برادری پر ہونے والے ظلم و بربریت اور اِس کے نتیجے میں 150 سے زیادہ افراد کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
رہنماﺅں نے کہا کہ ایک عرصہ دراز سے پاکستان کے دُشمن پاکستان کی سالمیت کے خلاف میں کبھی مذہبی کبھی نسلی اور کبھی قومیت پر دہشت گردی کرتے ہیں۔ ان رہنماﺅں نے کہا کہ آج ہمارا گرجا گھر میں جمع ہونا اِس بات کی دلیل ہے کہ ہم سب پاکستان کے دُشمنوں کی اِس بُزدِلانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہیں اور اپنے اتحاد سے ان دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کا عزم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ شرپسند لوگ اور دہشت گرد ہمارے لوگوں میں داخل ہو کر اِس طرح کی کوئی کاروائی نہ کرسکیں جس سے ہمارے اتحاد اور بھائی چارگی کو نقصان پہنچے اور ہمارے ملک کو کمزور بنایا جائے۔ رہنماﺅں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ پشاور کے جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو جلداز جلد معاوضہ ادا کیا جائے۔ سانحہ پشاور کی تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دیا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔
وحدت نیوز ( کراچی ) پشاور میں کوہاٹی گیٹ پر چرچ میں ہو نے والے خودکش حملے اور ۸۰ سے زائد بے گناہ مسیحی بھائیوں کے قتل عام کے خلاف کراچی پریس کلب پر ہو نے والے احتجاجی مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دیدار علی جلبانی اور سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سانحہ پشاور ایک عالمی سازش کا نتیجہ ہے ، جس میں امریکہ اور اس کے مقامی ایجنٹ طالبان ملوث ہیں ، مجلس وحدت مسلمین ہرمظلوم کی حامی ہے خوہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اور ہر ظالم کے دشمن ہے خواہ وہ مسلم ہی کیوں نہ ہو۔
رہنمائوں نےکہا کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے بے تاب حکمران اب ہو ش کے ناخن لے لیں ، کہیں ایسا نہ ہو کے دہشت کی یہ آگ ہمارے حکمرانوں کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے ۔
وحدت نیوز (کراچی ) شام میں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندہ خصوصی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی نےانچولی سوسائٹی میں مجلس ذاکرین امامیہ کے اراکین سے ملاقات کی، ذاکرین کے وفد کی قیادت مرکزی صدر علامہ نثار احمد قلندری کر رہے تھے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی، ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، علامہ جعفر رضا نقوی ، علامہ کامران حیدر عابدی اور پروفیسر علی امام رضوی سمیت دیگر علماء کرام و ذاکرین عظام بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (راولپنڈی ) سانحہ کوہاٹی گیٹ پشاور کے مذمت میں قائد واحدت علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولاناسید اکبر علی کاظمی نے وفد کے ہمراہ ریور نڈپرویز کامران صاحب کو سانحہ پشاور کی تعزیت پیش کی ، مغل آباد کرسچن کالونی میں سانحہ پشاور کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں مولانا سید علی کاظمی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی بد نامی ہو ئی ، دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں یہ نہ تو سنی ہیں نہ شیعہ نہ ہی یہ پاکستانی ہیں ، پاکستان میں قیام امن صرف دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس حکمت عملی میں ہی مضمر ہے ،وفد کے دیگر ارکان میں برادر ناصر سیکرٹری فلاح بہبود ضلع راولپنڈی سید نوید عباس سالار ماتمی سنگت کاروان عباس سید امیرحسین کاظمی محمد افضل ملک وجاہت شام تھے۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری کے استعفے کے بعد علامہ سبطین الحسینی کو آئندہ 2 ماہ کیلئے صوبائی آرگنائزر مقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے جبکہ صوبائی کابینہ بدستور اپنی ذمہ داریوں پر کام کرے گی۔ جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کابینہ کے تمام اراکین اپنی مسولیت پر برقرار رہیں گے جبکہ علامہ سبطین الحسینی 2 ماہ کیلئے صوبائی آرگنائزر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے۔ 2 ماہ کے دوران پورے صوبہ میں تنظیم سازی مکمل کی جائے گی، جس کے بعد نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے کنونشن بلایا جائے گا۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے اس سلسلہ میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی کو صوبائی آرگنائز کیساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے 2 ماہ میں تمام اضلاع میں تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ علامہ سبیل حسن مظاہری کی جانب سے قم المقدس میں درس و تدریس کی وجہ سے قیام کے باعث صوبائی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے استعفیٰ پیش کیا گیا تھا۔
وحدت نیوز ( اسلام آباد) پاکستان اس وقت قدرتی و انسانی سانحات کی شدید لپیٹ میں ہے ، حکومتی مشینری ان حالات میں اپنا کردارادا کرنے میں فیل ہوچکی ہے ۔ زلزلے سے سینکڑوں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر نہایت افسوس ہے ۔ ان خیالات کا اظہارنثارعلی فیضی مرکزی سیکرٹری فلاح بہبو د مجلس وحدت مسلمین و مسئول خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان ، لیہ اور جھنگ کے دورے سے واپسی پر ہیڈ آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دو دہائیوں سے مسلسل قدرتی و انسانی سانحات کا شکار رہنے کے نتیجے میں عام آدمی کا معیار زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے بالخصوص دیہی علاقوں میں رہنے والے غریب و پسماندہ عوام مشکلات کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں ۔ دوسری جانب حکومتی کارکردگی صفر نہیں بلکہ منفی ہے جو خو د کسی سانحہ سے کم نہیں ۔ اس وقت قوم کو متحد ہونا پڑے گا اور ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے نئے جزبے اور امید کے ساتھ میدان میں اتر کر اپنا قومی کردار ادا کرنے ہوگا۔ خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان بلوچستان کے متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میںتنہا نہیں چھوڑے گیااس سلسلے میں ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس بلوا لیا ہے اور اس حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ 2010کے سیلاب کے متاثرین کی اب تک مدد کے سلسلے کا جاری رہنا عوام کی خدمت کے سچے عزم کی علامت ہے۔ اپنے دورے کو حوالے سے تفضیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈیر ہ اسماعیل خان اور لیہ میں ایک ہاوسنگ پروجیکٹ، 5مساجد، 1ڈسپنسری کا منصوبہ تکمیلی مراحل میں ہے اور عوام کی بھرپور دلچسبی کے حامل بن چکے ہیں جبکہ جھنگ میں جلد ہی اہم رفاہی منصوبہ جات پر کام شروع کیا جارہا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور صوبائی سیکریٹری تربیت علامہ صادق رضاتقوی نے ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ سانحہ پشاور میں چرچ میں ۸۰ سے زیادہ عیسائی بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر سندھ اور بلوچستان کے بشپ ڈینیل صادق سے ہولی ٹرنٹی چرچ واقع صدر میں ملاقات کی اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ان خیالات کا ظہار کیا کہ تمام اہل تشیع اپنے عیسائی بھائیوں کے اس عظیم سانحے اور دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔شیعہ و عیسائی دونوں ایک ہے بندوک سے پاکستان میں نشانہ بن رہے ہیں، ہماری حکومت کے پاس لفظی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ، وقت کا تقاضہ ہے کہ ریاست ان سفاک دہشت گردوں کو نشان عبرت بنایا جائے ورنہ کسی اور حادثہ کے لئے قوم تیار رہے ۔
اس وفد میں وحدت یوتھ سندھ کے آرگنائزر مہدی عباس ، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ دیدار علی جلبانی اور پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقو ی بھی شامل تھے ۔اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماء اور انٹر فیتھ کمیشن برائے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے سربراہ بھی موجود تھے۔ علامہ صادق تقوی نے مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے تجویز پیش کی کہ عیسائی برادری کے فادر اوربشپ مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ کریں اور علمائے کرام گرجا گھروں میں جا کر تقاریر کریں۔