پشاور، علامہ سبطین حسینی کی پروفیسر ابراہیم خان سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

05 اکتوبر 2013

وحدت نیوز (پشاور)  مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ایک وفد نے صوبائی آرگنائزر علامہ سید سبطین حسینی کی سربراہی میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم خان سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید عدیل عباس زیدی اور صوبائی آفس مسول ارشاد حسین بنگش شامل تھے۔ اس موقع پر علامہ سبطین حسینی نے امت مسلمہ کے مابین اتحاد و وحدت کے فروغ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین امت مسلمہ کے مابین اتحاد دیکھنا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی کی جانب سے ہمیشہ سے کوششیں کی گئی ہیں، بلخصوص سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم قاضی حسین احمد کی کوششوں سے ملی یکجہتی کونسل کا احیاء پاکستان میں امت مسلمہ کیلئے کسی تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ملکر ملی یکجہتی کونسل کے فورم کو مضبوط سے مضبوط تر کریں اور بین المسالک ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر پروفیسر ابراہیم نے بھی ان کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھی یہی مشن ہے کہ امت مسلمہ کو متحد کریں۔ ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان کی خراب صورتحال، نصاب تعلیم میں تبدیلی سمیت مختلف امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر علامہ سید سبطین حسینی نے گزشتہ دنوں جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں شیعہ علمائے کرام اور شخصیات کو مدعو نہ کرنے پر پروفیسر ابراہیم خان سے شکوہ کیا۔ جس پر انہوں نے کہا کہ ہم آپ کا شکوہ اپنے مرکزی قائدین تک پہنچا دیں گے۔ آخر میں علامہ سبطین نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اتحاد امت کیلئے اٹھنے والی ہر آواز کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree