The Latest

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے شالیمار ٹاؤن اور نشتر کالونی میں ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کے قائم کردہ قرآن سینٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قرآن سینٹرز کی مدرس اور یونٹ صدور محترمہ عندلیب زہرا اور محترمہ رقیہ سے ملاقات کی ۔ ان قرآن سینٹرز میں تجوید القرآن ، احکام اور قرآنی سورتیں حفظ کروائی جاتی ہیں ۔ اس موقع پر محترمہ معصومہ نقوی نے اخلاق کے موضوع پر بچوں کو درس دیا۔

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں اجتماعی شادیوں کی کمیٹی کی اہم بیٹھک ۔جناب شیخ عمران علی صوبائی سیکریٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب لاہور میںمیں اجتماعی شادیوں کے حوالے سے اہم میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ میں جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکریٹری سیاسیات ،سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکریٹری مالیات ،نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ضلع لاہور، رانا کاظم علی ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور آغاباقر ڈپٹی سیکرٹری فلاح وبہبود ، خاورحسینی ضلعی سیکریٹری تشکیل خانوادہ ،مولاناظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری بھی شریک تھے ۔

 میٹنگ میں موضوع سے متعلق بہت اہم فیصلے کیے گئے ۔ انشاءاللہ جمادی الثانی میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اور کاموں کی تقسیم کا ر کی گئی ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت اجتماعی شادیوں کے پروگرام کوئٹہ (بلوچستان )، اسکردو(گلگت بلتستان )مری کے بعد ان شاءاللہ اب( پنجاب )لاہور میں آغاز کیا جارہا ۔ مخلص دوستوں کی ٹیم نے ملکر اس کار خیر کا آغاز کیا ہے ۔ ان شاءاللہ اس کام میں بہتری آئے گی اور خدمت خلق بھی ہوگی ان شاءاللہ ۔

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی ڈپٹی سیکریٹری وحدت یوتھ جناب وجاہت علی مرزا کی لاہور صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب آمدمرکزی ڈپٹی سیکریٹری وحدت یوتھ جناب وجاہت علی مرزا کی لاہور صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب آمدبرادر نقی حیدر ڈویژنل صدر وحدت یوتھ لاہور سے ملاقات اس موقعہ پر برادر ارتضی وحدت یوتھ لاہور بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں ملکی اور صوبہ پنجاب کی تنظیمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی برادر نقی حیدر نے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری تنظیم سازی وحدت یوتھ کو لاہور ڈویژن میں وحدت یوتھ کے حوالے سے مکمل بریف کیا ۔ جناب وجاہت علی مرزا نے لاہور ڈویژن میں تنظیم سازی کے متعلق خصوصی ہدایات دیں ۔

صوبائی سیکریٹریٹ کے اسٹاف نے وحدت یوتھ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی کے اعزاز میں ایک خصوصی تنظیمی تربیتی نشست کا اہتمام کیا جس وجاہت علی مرزا نے جوانوں سے خطاب کیا اور ایک بہترین لیکچر دیا ۔ جوانوں نے لیکچر کے بعد وجاہت علی مرزا نے تنظیمی پیشرفت، جوانوں کی مشکلات اور مجلس وحدت مسلمین اور ہماری ذمہ داریوں کے متعلق جوانوں کے سوالوں کے جوابات دیئے ۔ جسے جوانوں نے بہت سراہا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں عید شجاع وتاجپوشی امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی مناسبت سے آفس اسٹاف کی جانب سے اس پر مسرت موقعہ پر جشن کا اہتمام کیا گیا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی خصوصی شرکت ۔ خوشی کے اس موقعہ پر کیک کاٹا گیا اور ملت اسلامیہ پاکستان  کےلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ کشمیر، فلسطین وغزہ کی آزادی اورانصاراللہ اور حزب اللہ لبنان کی کامیابی اور غاصب اسرائیل کی نابودی کے لئے بھی دعا کرائی گئی ۔

وحدت نیوز(بہاولپور) شاہجہاں ہال بہاولپور میں قائد اعظم میڈیکل کالج کے طلبا ،امامینز QMCکے زیر اہتمام شاندار، باہدف اور منظم یوم حسین علیہ السلام کی سالانہ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے خصوصی خطاب کیا۔

مرکزی جنرل سیکریٹری نے مسئلہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور مظالم کو یزیدیت سے تعبیر کرتے ہوئے ظلم کے مقابل قیام کو حسینی فکر قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی و کامیابی کا واحد حل راہ حسین ابن علی علیہ السلام پر چلنے میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ثابت ہوا ہے کہ مسلکی، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر جن اکائیوں سے فلسطینیوں کو مدد کی امید تھی وہ پوری نہیں ہوئی جبکہ اس سخت وقت میں غلامان علی ابن ابی طالب علیہ السلام میدان میں آئے اور وحدت اسلامی کی عظیم مثال رقم کی ۔اپنا سینہ دشمن کے سامنے پیش کر کے سینکڑوں بہترین جوان قربان کر کے انہوں نے جس انداز سے اہل فلسطین کی مدد کی وہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ آزادی فلسطین حق و باطل لے درمیان فرق کرنے والا معرکہ ہے اور جو بھی اس معرکہ حق و باطل میں کسی نہ کسی انداز میں اہل فلسطین اور ان کی مزاحمت کے ساتھ نہیں کھڑا وہ اہل باطل کا معاون ہے چاہے خود کو مسلمان ہی کیوں نہ کہتاہو۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اسرائیل کو شکست دے رہے ہیں۔ہماری زمہ داری ہے کہ ان کے حق پر مبنی بیانیہ کو سپورٹ کرنے کے لئے میڈیا، عوامی رائے عامہ ،پالیسی سازی وغیرہ میں بھر پور کردار ادا کر کے فلسطینیوں کے لہو کے پیغام کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تقریب سے علامہ رضا داودانی سمیت اہلسنت علما نے بھی خطاب کیا اور فکر امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے دور حاضر کی کربلا میں اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کی طرف متوجہ کیا۔۔قبل ازیں ہال پہونچنے پر برادر ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا میزبانوں نے پھولوں کے گلدستے سے استقبال کیا ۔۔کانفرنس میں طلبا اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد شریک تھی اور انہماک سے مقررین کو سنا۔برادر ناصر شیرازی نے کانفرنس کے منتظمین کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) سٹی آف نالج پبلک اسکول جیک آباد کے زیر اہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی جبکہ اعزازی مہمان ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری تھے۔ اس موقع پر اسکول کے طلباء اور طالبات نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

 اس موقع پر طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضور سید الانبیاء کی ذات گرامی عالم بشریت کے لیے رہبر اور رہنما ہے ربیع الاول کا مبارک مہینہ عشق رسول ﷺ کا مہینہ ہے۔ عاشقان رسول ﷺ اپنی سیرت اور کردار سے سید الانبیاء ﷺ کے حقیقی پیروکار ہونے کا ثبوت دیں۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ اتحاد بین المسلمین کا مہینہ ہے 12 سے 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کے موقع پر شیعہ سنی دیوبندی بریلوی اہل حدیث سب نے مل کر امت واحدہ کا ثبوت دینا ہے۔ اسلام دشمن سامراجی طاقتیں خصوصا امریکا اور اسرائیل مسلمانوں کو اپس میں لڑانا چاہتے ہیں ہم نے اپنے اتحاد اور وحدت سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر نذیر حسین جعفری نے کہا کہ ہفتہ وحدت کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شیعہ سنی وحدت اور اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی پروگرام کرتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکن برادران اہل سنت کے جلوس میلاد کا پھولوں کے ہار پہنا کر اور پھول نچھاور کر کے استقبال کریں گے۔تقریب سے مجلس علماء مکتب اھل بیت ضلع جیکب آباد کے نائب صدر مولانا ارشاد علی سولنگی نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(بہاولپور) مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان  سید ناصر عباس شیرازی کی ایک روزہ مختصر دورہ بہاولپور پر جامع مسجد چاہ فتح بہاولپور آمد۔اس موقع پر صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی ان کے ہمراہ تھے۔بہاولپور میں ضلعی شوری کے اجلاس میں شرکت اور ضلع و یونٹس کی کارکردگی رپورٹس سننے کے بعد اپنے صدارتی خطاب میں ضلعی کابینہ اور یونٹس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مزید فعالیت پر زور دیا ۔

مجلس وحدت کے تربیتی اور سیاسی شعبوں میں مزید توجہ کی ضرورت ہے اور ضلعی کابینہ سے امید ہے کہ وہ بہاولپور کو ایک ماڈل ضلع بنائیں گے ۔۔انہوں نے سابقہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئندہ کے چیلنجز پر توجہ دلائی اور مجلس وحدت کے قیام کے بنیادی اغراض و مقاصد کو بیان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کے فرمان کے مطابق ہمیشہ ظلم کے مقابل اور مظلوم کے حامی بن کر رہیں گے  اور ہمارا سیاسی و اجتماعی سفر اسی اصول کے تحت جاری رہے گا ۔انہوں نے عمائدین کا شکریہ ادا کیا ۔مسجد انتظامیہ، انجمن ،ائمہ جمعہ و جماعت، پریس کلب کے اراکین اور انجمن تاجران کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو ان کے خطاب میں تشریف لائے اور مجلس وحدت سے اظہار یکجہتی کیا۔قبل ازیں علامہ اقتدار نقوی نے بھی خطاب کیا ۔قبل ازیں بہاولپور آمد پر اراکین و معززین نے وفد کا استقبال کیا اور معزز مہمانوں  کو پھولوں کے ہار پہنائے۔اجلاس کا اختتام دعا،سے ہوا۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد کے سابق ایم پی اے سینیٹر محمد اسلم ابڑو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے المرتضی کالونی کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جیکب اباد شکارپور اور کشمور میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش ہے۔ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور جامعہ کو درپیش مالی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ گزشتہ چند سال سے اساتذہ اور ملازمین مسلسل احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو مالی مسائل سے آگاہ کر رہے ہیں، تاہم حکومت کی جانب سے ان مسائل کو تاحال حل نہیں کیا جا سکا ہے۔ اساتذہ کی تجاویز سنتے ہوئے حکومت مالی مسائل کے حل کا راستہ نکالے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین نے کہا کہ بلوچستان کے مستقل کا دارومدار تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہے۔ کوئٹہ میں قوم کے معماروں کے لئے جامعات کی تعداد پہلے سے ہی انتہائی کم ہے، اور جو موجود ہیں وہاں بھی حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کی جانب سے گزشتہ چند سال سے مالی مشکلات اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں احتجاج کا راستہ اپنایا گیا۔ جس سے صوبے میں تعلیم کا شعبہ شدید متاثر ہوا۔ عارضی طور پر ان کے مسائل حل کئے گئے، تاہم مسئلے کا مستقل حل نہ نکالنے کی وجہ سے اساتذہ کی جانب سے ایک بار پھر احتجاج کا عندیہ دیا گیا ہے۔ حکومت کا جامعہ کے مسائل پر توجہ نہ دینا قابل تشویش ہے۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ بلوچستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ جہاں اساتذہ کو تنخواہیں ہی نہیں ملتی ہوں، وہاں تعلیم کیسے بہتر ہوگا۔ اساتذہ کو حکومت نے مسائل کے حل کی یقین دہانی تو کرائی، مگر کارکردگی کے معاملے میں حکومت پیچھے رہ گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جامعہ بلوچستان کے مالی مسائل اور اساتذہ و اسٹاف کو درپیش مشکلات کا فوری طور پر حل نکالا جائے۔ حکومت ان مسائل سے واقف ہے، لہٰذا اساتذہ سے ان مسائل کے حل کے لئے تجاویز لے کر انہیں جلد از جلد حل کیا جائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکومتی دعویٰ دھرے کے دھرے رہ گئےملک میں مہنگائی وبدامنی عروج پر ہے روڈ راستے محفوظ نھی ہیں عوام پرامن سفر نھی کرسکتی سودی نظام بدعنوانی ،رشوت مفت خوری کا بازار عروج پر ہے اسی وجہ سے ملک کا معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا ہے مہنگائی وبدامنی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں  بلوچستان کی عوام دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں صوبہ میں پانی بجلی گیس نا ہونے کے برابر ہے لوگوں کی بھاری بھرکم  یوٹلیٹی  بلوں نے زندگی اجیرن کر دی ہے  ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام پتھر کے زمانے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں اگر تعلیمی لحاظ سے دیکھا جائے تو بلوچستان میں 30 لاکھ بچے اسکول سے باہر، 72 لاکھ بچوں نے کبھی اسکول ہی نہ دیکھا ہے بلوچستان میں شروع  سے ہی تعلیم کا  بحران رہا ہے وقت گزرنے کے ساتھ بہتری کے بجائے صوبہ تعلیمی پسماندگی کا شکار ہوتا جارہا ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپنی عوام کو مکمل طور زندگی گذارنے کے وسائل مہیا کرے لیکن وطن عزیز میں  حکمرانوں نے اقتدار کو بزنس بنایا ہوا ہے اور مال اکٹھا کرنے پر لگے ہوئے ہیں حالانکہ عوام کو سہولیات دینا ان کی اولین ذمہ داریوں میں سے ہے عوام حکمرانوں سے مکمل طور پر مایوس ہوچکی ہے حکمران وحکومتی ادارے بے عمل بیانات ،دعواؤں ،اعلانات کے بجائےعوام کو بنیادی سہولیات دینے اور قوم کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

Page 1 of 1497

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree