وحدت نیوز (لاہور) برادر رانا کاظم علی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کی کاوش اور وحدت یوتھ لاہور کے دیگر برادران کے تعاون اور جناب نقی حیدر صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کی سرپرستی سے لاہور میں مسافر خانہ بی بی پاک دامن میں ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں وحدت یوتھ ونگ لاہور کے مختلف یونٹس صدور کے علاوہ مقامی مومنین جوانوں نے بھی شرکت کی ۔
مجلس عزاء میں جوانوں کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود تھی ۔ برادر نقی حیدر صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن علالت کے باوجود مجلس عزاء میں شریک رہے ۔
سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات، برادر آفتاب علی ہاشمی، ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری اور سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ ڈویژنل صدر عزاداری ونگ لاہور ڈویژن نے خصوصی طور پر مجلس عزاء میں شرکت فرمائی ۔
مجلس عزاء سے جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ امجد جعفری سابق صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت(ع) نے بہت عمدہ اور بہترین خطاب فرمایا جسے جوانوں نے بہت سراہا ۔ علامہ صاحب نے ایام فاطمیہ کی اہمیت ، ایام فاطمیہ کے احیاء میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تاکیدات اور حالات حاضرہ پر شام کی تازہ ترین صورتحال اور اخری زمانوں کے فتنوں اور ان سے بچنے ، ولات فقیہ کی اطاعت اور پیروی پر بہت ہی عمدہ انداز میں گفتگو فرمائی ۔نظامت کے فرائض جناب آفتاب علی ہاشمی نے ادا کیے جبکہ مولانا سید حسنین نقی نے تلاوت قرآن پاک سے مجلس عزاء کا باقاعدہ اغاز کیا اور مولانا ظہیر کربلائی نے حدیث کساء کی تلاوت کی ۔ مجلس عزاء کے اختتام پر وحدت یوتھ کے جوانوں نے نوحہ خوانی اور ماتم داری بھی کی ۔
آخر میں جناب رانا کاظم علی ڈویژنل جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ لاہور ڈویژن نے تمام شرکاء جوانوں اور خصوصی طور پر سیٹھ عدنان صاحب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مجلس عزاء کو کامیاب بنانے میں خصوصی عنایات کیں ۔
لاہور میں ایام فاطمیہ(س) کی مناسبت مرکزی جلوس عزاء میں شرکت کے بعد وحدت یوتھ کی جانب سے یہ پہلی مجلس عزاء تھی جس میں یوتھ ونگ کے جوانوں نے بھرپور شرکت کی ۔