The Latest

mwmlhrbahrianلاہور( ) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیر اہتمام بحرین میں جاری تحریک جمہوریت کے دوسال مکمل ہونے ،،یکجہتی مظلومین جہاں،،کانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے سکالر ز،دانشوروں نے شرکت کی ۔کانفرنس س کی صدرات مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابوذر مہدوی مرکزی رہنماہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ بحرین میں نہتے جمہوریت پسند عوام پرظالم بادشاہوں کی ظلم و تشدد پر اقوام متحدہ اور اسلامی کونسل کی خاموشی نہایت ہی افسوس ناک ہے۔اس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ نام نہادمغربی طاقتوں کو اپنی مفادات ہی عزیز ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں صرف ان ممالک کو وہاں نظر آتی ہیں جہاں انکے مفادات ہوں ۔کانفرنس سے تحریک وحدت اسلامی کے رہنماہ علامہ جاوید اکبر ساقی نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ عرب ممالک میں اب بادشاہوں کا دور ختم ہورہا ہے اور عنقریب ان ڈکٹیٹروں کا وہی حال ہونے والا ہے جولبیا میں کرنل قذافی اور مصر میں حسنی مبارک کے ساتھ ہواہے۔تمام شیعہ سنی مسلمان بھائی جدوجہد جمہوریت میں اپنے مظلوم بحرینی بھائیوں کے ساتھ اور وہ دن دور نہیں جب بحرین کی سرزمین پر بھی ڈکٹیٹروں کا خاتمہ اور جمہوریت کا بول بالاہوگا۔کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا بحرین میں گذشتہ دوسال سے آل خلیفہ نے وہاں کے عوام پر جو مظالم کیے ہیں ان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی خواتین کی عصمت دری ،نوجوانوں کاقتل عام ،چھوٹے چھوٹے بچوں تک کو اپنے اقتدار کے نشے میں مست ان ظالم بادشاہوں نے نہیں بخشا۔آج ہم ان مظلومین بحرین سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں جمع ہیں ۔علامہ اسدی نے کہا کہ سامراج اور ان کے حواری مسلمانوں کی بیداری سے خوف زدہ ہیں ۔آج ستم کی بات یہ ہے کہ شام میں یہ سامراجی طاقتیں دہشت گردوں کے حامی ہیں شام جیسے پرامن ملک کو تباہ کرنے میں انہی عرب بادشاہوں کا ہاتھ ہے جو مسلمانوں کی حمایت کے بجائے احکامات الہی کیخلاف ورزی کرتے ہوئے یہود ونصری ٰ کے اتحاد ی ہیں ۔شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے ناجائز اولاد اسرائیل کی بقا کے لیے آج شامی حکومت کے خلاف دہشت گردوں کی سر عام پشت پناہی کرنے والے عرب حکمران اس بات کویاد رکھیں کہ عنقریب وہ بھی عبرت کانشان بننے والے ہیں۔بحرین میں پرامن جدوجہد کو دبانے کے لیے ہر طرح کے وسائل کابے دریغ استعمال ہورہاہے۔انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر خاموش عالمی برادری اور برائے نام انسانی حقوق کے اداروں کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے واضح ہورہاہے۔انشااللہ آج ہم اپنے بحرینی بھائیوں کو یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام آپ کے ساتھ ہیں اور اسکانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ بحرینی عوام کے جدوجہد حمایت ہم جاری رکھیں گے اور ظالموں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے کانفرنس سے اہلسنت رہنماہ پیر غلام رسول اویسی سے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا بحرینی حکومت اپنے عوام پر اس لیے غیر انسانی مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے کہ ان کا جرم یہ ہے کہ وہ صرف جمہوری حق مانگتے ہیں بحرین کے مظلوم جمہوریت پسند عوام پر پر امن مظاہروں کے دوران بدترین تشدد اور زہریلی گیس کا استعمال کرتی ہے جو جنگوں میں بھی ممنون ہے انہوں نے کہا پاکستان کی عوام بحرین میں ہونے والے شرمناک مظالم سے نابلد ہیں کیونکہ میڈیا ان خبروں پر پردہ پوشی کرتی ہے مجلس وحدت مسلمین لائق تحسین ہے کہ انہوں نے آج یہ کانفرنس منعقد کرکے لوگوں کو حقائق سے اگاہ کیا۔ کانفرنس سے علامہ سید مبارک علی موسوی ، الحاج حیدر علی مرزا،علامہ محمد اقبال کامرانی، آفسر رضا خان ،علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،رائے ناصر علی ،سید اسد عباس نقوی ، نے بھی خطاب کیا

mwm.aminshahidiآل پارٹیزامن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پوری دنیا میں جاری جنگ کے پیچھے امریکی سازشیں کارفرما ہیں۔ امریکہ جہاں بھی گیا، اس قوم کے لئے تباہی و بربادی کا پیغام لیکر گیا۔ امریکہ کسی کا دوست نہیں ہے، اپنے مفادات کا فیصلہ خود کیا جائے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا اے پی سی سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک کی تباہی میں فوج اور ہمارے ادارے برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اور ریاستی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مؤثر کردار ادا نہیں کر رہے اور مصلحت پسندی کا شکار نظر آتے ہیں۔ آج شیعہ اور اے این پی دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور ان دہشت گردوں کی پشت پناہی امریکہ کر رہا ہے۔

mwm.krc024کراچی ( مجلس و حدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے اپنے دس رکنی نمائندہ وفد کے ہمراہ سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی ۔پاکستان سنی تحریک کی جانب سے دہشتگردی اور بد امنی کے خلاف کراچی پریس کلب پر جاری احتجاجی دھرنا کیمپ میں شرکت کی اورمجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے دہشتگردی اور بد امنی کے خلاف جاری سنی تحریک کی اس احتجاجی مہم کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔ 
اس موقع پر علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ سنی تحریک کی جانب سے دہشتگردی ، انتہا پسندی او ر ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دیا جانے والا یہ احتجاجی دھرنا شہر قائد کے مظلوم باسیوں کی دل کی آواز ہے ۔ جب حکمران اپنی آئینی اور جمہوری ذمہ داریوں کی بجا آوری میں خیانت کے مرتکب ہوں تو معتدل اور محبِ وطن دینی و مذہبی قوتیں میدان میں وارد ہوتی ہیں اور مظلوموں اور محروموں کے حقوق کے لیئے صدائے حق بلند کرتی ہیں ۔ اور الحمداللہ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان سنی تحریک دونوں نے جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے ۔ کراچی سمیت پاکستان بھر میں جاری بیگناہ شہریوں کے قتل عام میں امریکی ایجنڈے پر کاربند طالبان ملوث ہیں ۔ حکمرانوں نے کبھی دہشتگردوں کو نشان عبرت نہیں بنایا بلکہ ہمیشہ انکی پشت پناہی کی اور انہیں راہِ فرار دکھائی ۔ شہر قائد خون رنگ ہے اور ایوانِ اقتدار میں موجود حکومتی نمائندے خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ۔ 
اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے علامہ صادق رضا تقوی اور ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور شہر قائد میں جاری دہشتگردی ، انتہا پسندی او ر ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اپنے موقف سے آگاہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کسی بھی شکل میں ہو سنی تحریک نے ہمیشہ انکی مذمت کی ہے ۔ حق و صداقت کی اس راہ میں ہم نے عید میلاد النبی (ص)پر سیکٹروں جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں آخری دم تک نبر د آزما رہیں گے ۔ 
سنی تحریک کے مرکزی رہنما مطلوب اعوان قادری نے ایم ڈٖبلیو ایم کے وفد کا دھرنا کیمپ میں استقبال کیا ۔علامہ صادق رضا تقوی کے ہمراہ وفد میں علامہ محمد حسین کریمی ، اصغر عباس زیدی ،ناصر حسینی، میثم عابدی ، آصف صفوی، محمود حسین اور دیگر بھی موجود تھ

mwm baltistan bshowمجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن بشو یونٹ کی تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک اہم تقریب جامع مسجد بشو میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین اور سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ علی رضوی نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر بشو یونٹ کی آفس کا افتتاح کیا ۔
تنظیم سازی کے سلسلے میں علاقے کے عمائدین اور جوانوں نے اتفاق رائے سے علاقہ بشو کے امام جمعہ و جماعت علامہ شیخ حبیب کو بشو یونٹ کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ علامہ علی رضوی نے شیخ حبیب سے حلف بھی لیا۔
اس موقع پر علامہ علی رضوی، شیخ حبیب اور سید ہادی حسینی نے خطاب کیا۔ مقررین نےاپنی خطاب کے دوران الہی مقاصد کے جدوجہد کرنے کوسعادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تائید خداوندی اور سعادتمندی ہے کہ ہمیں خدا نے دینی سرگرمیوں کے لیے چنا ہے لہذا ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دین مبین کی سربلندی کے لیے جدوجہد کرنی چاہِیے تاکہ دونوں جہانوں میں سرخرو ہوں

mwm014مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی، فرقہ واریت، انتہاپسندی، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ پاکستان کی سالمیت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سابق صوبائی وزیرمخدوم سید حسین جہانیاں گردیزی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اُمور جوان مولانا اسد عباس آہیر، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی ودیگر موجودتھے۔ اخلاق بخاری نے کہا کہ ہمیں اس ملک کی سالمیت عزیز ہے اور ہم کسی بھی صورت میں اُسے پامال نہیں ہونے دیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان میں معتدل افراد کو سپورٹ کرے گی جو قوم اور ملک کے لیے مفید ثابت ہوں۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میاں حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی فرقہ واریت اور انتہاپسندی کا متحمل نہیں ہے۔ پاکستان کی بقاء اسی میں ہے پاکستان میں بسنے والے تمام فرقے، مذاہب اور گروہ ایک دوسرے کی مقدسات کا احترم کریں۔ پاکستان میں ایک مخصوص طبقے کے ذریعے مسلمانوں کو لڑایا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کی پالیسیوں سے اتفاق کرتے ہیں اور ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں اُن افراد کو آگے لائے گی جن کا تعلق شدت پسندوں اور تکفیری ٹولے سے نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان مختلف مسائل کا شکارہے جن کی وجہ اسلام اور آئین پاکستان سے دوری ہے۔ امریکہ ایک ناسور کی طرح عالم اسلام کے خلاف سازشیں کررہا ہے لیکن مسلمان حکمران خواب غفلت کی نیند سورہے ہیں۔

کراچی میں روزانہ معصوم شہری دہشت گردی کے ذریعہ لقمہ اجل بنتے ہیں اور حکمران صرف اپنی محلات میں آرام فرما رہے ہیں، حکومتی اتحادی ایک دوسرے پر ہی تنقید کرتے ہیں مگر شہر میں امن و امان قائم ہونا خواب بن کر رہ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے وحدت ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہر قائد میں اب مزید المیوں کا انتظار کرنے کے بجائے شہر میں امن قائم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے ورنہ معاشی حب کراچی مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ علامہ صادق رضا تقوی نے کہا کہ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، دہشت گرد آزادانہ طور پر اپنی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی واردات رونما ہونے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر کسی طور اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے ہیں، دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کی پناہ گاہوں اور ان کے سرپرست عوامل کو عوامی سطح پر آشکار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں طالبان دہشت گردوں سمیت اُن کی بغل بچہ کالعدم جماعتیں بھی بہت آزادی سے شہریوں کو دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہی ہیں اور فرقہ واریت پھیلانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہیں تاکہ شہر کراچی کے حالات مزید خراب کیے جائیں، ان جماعتوں کی آڑ میں بہت سی سیاسی دشمنیاں بھی نپٹائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے شہر میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے اور ایک منظم سازش کے تحت شہر قائد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بشمول اکابرین، ڈاکٹرز، وکلا، تاجر حضرات سمیت ہیلتھ ورکرز کو بھی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعہ دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ شہر کو جہالت اور پسماندگی کی طرف دھکیلا جائے اور شہر میں موجود ان شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو عدم تحفظ کا شکار کیا جائے تاکہ وہ اس شہر سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوجائیں۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نمائشی اقدامات اور اعلانات کے بجائے سخت ترین اقدامات کیے جائیں، اب مزید المیوں کا انتظار کرنے کے بجائے شہر کے امن کے لیے عملی قدامات کیے جائیں، کراچی کی بدامنی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے اور اب شہر میں امن کیلئے سب سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا عملی کردار ادا کرنا ہوگا، حکومتی اتحادیوں کو بھی دہشت گردی کی گیند کو ایک دوسرے کے کورٹ میں ڈالنے کے بجائے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، ہر معاملے میں مصلحت پسندی نے کراچی کو دنیا کا خطرناک ترین شہر بنا دیا ہے، ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں اور قیام امن کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔mwmkrc saqdi taqvi

ANPconfمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا اعلٰی سطحی وفد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی قیادت میں شریک ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام ٹائمز نامی ویب سائیڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سائیڈ کے مطابق اُنہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل پیش کیا جائے گا اور سیاسی جماعتوں کو اس لائحہ عمل سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں گے ادھر دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اھم کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطحی وفد سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے نمایندے اس کانفرنس میں شریک ہیں

mwmhaydarabad1مورو(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس مورو کی مرکزی امام بارگاہ میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں مرکزی سیکریٹری اطلاعات برادر مہدی شاہ، نائب مرکزی آفس سیکریٹری برادر ارشاد بنگش نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ بھر کے اضلاع اور کراچی ڈویژن کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ اجلاس میں سندھ بھر میں مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 24مارچ کو حیدر آباد میں منعقدہ قرآن و اہل بیت (ع) کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں بھی تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات برادر مہدی شاہ نے کہا کہ یہ شہیدوں کے خون کی تاثیر ہے کہ آج ملت جعفریہ اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کرچکی ہے۔ مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ افتخار حاصل ہے کہ ہمیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صورت میں شہداء کے پیغام کو زندہ رکھنے اور ان کی قربانی سے قوم کو کردار زینبی (ع) کی طرف دینے والا رہنما نصیب ہوا ہے، اب ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنے مرکز کے تابع رہ کر ملت کی سربلندی اور استحکام کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں۔ 

مہدی شاہ نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے 25مارچ 2012ء کو کراچی کے تاریخی نشتر پارک میں اپنے جس سیاسی سفر کا آغا ز کیا ، خداوند متعال کے فضل سے آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے، آج ملت جعفریہ اپنے سیاسی حقوق کے تحفظ کے لئے میدان عمل میں موجود ہے اور وقت کے یزیدوں سے اپنے حقوق چھین کررہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شہیدوں کے خون کا اہل وارث بننا ہے اور اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دینا ہے۔

mwm.pak002قرآن و اہلبیت کا نفرنس سندھ کی سیاسی تاریخ میں نیا باب رقم کرے گی یہ کانفرنس دہشگردی کے خلاف محب وطن اہل سندھ کا ریفرنڈ م ثابت ہو گی
۳۲مارچ کو کاروان امن برائے استحکام پاکستان سکھر سے روانہ ہو گا۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات مجلس و حدت مسلمین پاکستان سید مہدی
کراچی (پ ر)قرآن و اہلبیت کا نفرنس ۴۲ مارچ کو حیدرآبادبائی پاس پر منعقد ہوگی۔قرآن و اہلبیت کا نفرنس سندھ کی سیاسی تاریخ میں نیا باب رقم کرے گی۔یہ کانفرنس دہشگردی کے خلاف محب وطن اہل سندھ کا ریفرنڈ م ثابت ہو گی۔۳۲مارچ کو کاروان امن برائے استحکام پاکستان سکھر سے روانہ ہو گاجو ۴۲ مارچ کو جلسہ گاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ان خیالات کا اظہارمرکزی سیکریٹری اطلاعات مجلس و حدت مسلمین پاکستان سید مہدی نے مجلس وحدت مسلمین سندھ کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ضلع نوشہروفیروز کی تحصیل مورو میں منعقد ہو نے والے اس اہم اجلاس میں صوبائی سیکریٹری جنر ل علامہ مختار امامی ، علامہ امداد علی نسیمی، علامہ نشان حیدر ساجدی اور عبداللہ مطہری کے علاوہ کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے تنظیمی عہدیداران موجود تھے۔
سید مہدی کا کہنا تھا کہ سیاسی منظر نامے میں تبدیل ہوتی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہو ئے ایم ڈبلیو ایم پاکستا ن کی مرکزی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ میں اپنی بھر پورسیاسی قوت کا مظاہرہ کر نے اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے قوم کو منظم کر نے کے لئے ایک تاریخی جلسہ بعنوان قرآن و اہلبیت کانفرنس حیدر آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ اس جلسے کے انعقاد کے حوالے سے حیدر آباد بائی پاس کا انتخاب کیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کے قرآن و اہلبیت کا نفرنس سندھ کی سیاسی تاریخ میں نیا باب رقم کرے گی اور قومی سیاست میں ایک خوشگوار تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ 
سید مہدی کا کہنا تھا کہ آج وطن عزیز میں بانیان پاکستان کی اولادیں اپنی حقوق اور تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہیں، ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ ملکی سیکیورٹی کے ذمہ دار ادارے محب وطن قوتوں کو تحفظ فراہم کرتے لیکن وہ بھی اس ساری صورتحال میں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امریکی مداخلت جاری ہے، ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے، بم دھماکے اور خودکش حملے پاکستان کی روایت بن چکے ہیں اور اسلام کے نام لیوا جگہ جگہ دہشت گردی کرکے قرآن و اہل بیت (ع) کے پیغام کو پامال کررہے ہیں، اس ساری صورتحال میں ایم ڈبلیو ایم سندھ نے قرآن و اہل بیت (ع) کے حقیقی پیغام کو زندہ کرنے کے لئے 24مارچ کو حیدر آباد کی سرزمین پر ’’ قرآن و اہل بیت (ع) کانفرنس‘‘ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ وہ طاقت ہے کہ جو بڑی سے بڑی قوت کے سامنے سینہ سپر ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس ہی لئے یہ ملت چودہ سو سال سے ظالم حکمرانوں کے مظالم سہنے کے باوجود آج بھی کربلا کے سیاسی افکار کو زندہ رکھتے ہوئے دنیا کے ہر خطے میں موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و اہل بیت (ع) کانفرنس سندھ کی سیاسی تاریخ میں اہم نیا باب رقم کرے گی ، انشاء اللہ ملت جعفریہ اپنی سیاسی جدوجہد کے ذریعے وطن عزیز میں موجود دہشت گردی کے خیبر کو فتح کرے گی۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات عبد اللہ مطہری نے سیاسی صورتحال کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین سندھ پولیٹیکل سیل کی سفارشات بھی شرکائے اجلاس کے حوالے کر دیں جس پر اہم فیصلے جلد متوقع ہیں۔

mwm.sindh018مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل مولانا امداد علی نسیمی نے اپنے کابینہ کے ھمراہ 24 مارچ 2013 قرآن و اھلبیت کانفرنس کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات زبیر علی میمن سے 24 مارچ 2013 قرآن و اھلبیت کانفرنس کے حوالےسے حیدرآباد دفتر میں ملاقات۔
اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سےمسلم لیگ ف کی کوئٹہ دھرنے میں اظہار یکجہتی کے لئے آنے کا شکریہ ادا کیا گیا  اور 24 مارچ 2013 قرآن و اھلبیت کانفرنس کے حوالے سے دعوت بھی دی گئ۔
ملاقات میں سیاسی  امور سمیت مخلتف ملکی مسائل پرتبادلائے خیال کیا گیا۔ملاقات میں PML F  مسلم لیگ فنکشل کے ضلع حیدرآباد ڈویزن حیدرآباد کے بھی ذمدار ان موجود تھے
مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کے برادر عالم کربلائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور آعا ندیم جعفری رابطہ سیکریٹری برادر اجمل مھدی سیکریٹری جوانان مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کے وفد میں شامل تھے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree