وحدت نیوز(اسلام آباد)علامہ سید حسنین عباس گردیزی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ علامہ اصغر شہیدی کی گرفتاری اورعلامہ سیدحسن ظفر نقوی پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں سندھ حکومت کی طرف سے کراچی پرامن احتجاجی دھرنوں کے خلاف کریک ڈاون کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
علامہ اصغر شہیدی کی گرفتاری اور سندہ پولیس کی جانب سے بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی پر تشدد کی بھر پور مذمت کرتا ہوں مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان کے تمام علما کرام سے اپیل کرتا ہوں کہ پیپلزپارٹی کی اس فسطائیت اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شرکت کریں۔