فاشسٹ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی بدترین فسطائیت،ایم ڈبلیوایم کے پرامن دھرنے پر کریک ڈاؤن ، علامہ حسن ظفرسمیت متعددافراد زخمی ، علامہ اصغر شہیدی سمیت دیگر گرفتار

01 جنوری 2025

وحدت نیوز(کراچی)فاشسٹ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی بدترین فسطائیت ، نمائش چورنگی کراچی پر پولیس نے  احتجاجی دھرنے کے شرکاء پرشدید شلینگ کردی۔ پولیس کی کارروائی میں مجلس علماءمکتب اہل بیتؑ کے مرکزی رہنما علامہ اصغر حسین شہیدی سمیت درجنوں عزادار گرفتار،درجنوں عزادار زخمی جبکہ علامہ حسن ظفر نقوی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 اطلاعات کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع پاراچنار میں 80 روز سے زائد راستوں کی بندش پر مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی جانب سےپر امن احتجاجی دھرنا گذشتہ 7 روز سے جاری تھا۔

مظاہرین کی جانب سے کئی روز سے جاری سڑکوں کی بندش پر احتجاجی دھرناجاری تھا، جس پر سندھ پولیس نے آج اچانک شیلنگ کرتے ہوئے متعددمظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

 سندھ پولیس نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے مظاہرین کے کیمپ کو بھی اکھاڑ دیا اور ٹینٹ ،ساؤنڈ سسٹم ، موٹر سائکلیں و دیگرسامان نذرآتش کردیا۔  

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے اعلیٰ ذمہ داران گذشتہ دو تین روز سے مسلسل پر امن احتجاجی دھرنوں کو طاقت کے استعمال سے ختم کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے اور آج انہوں نے اپنامقصد پورا کرلیا۔

سندھ پولیس کی جانب سے ایک سال قبل ایکسپائر ہوجانے والے خطرناک آنسو گیس کے شیل استعمال کیئے گئےجبکہ اندھادھند فائرنگ بھی کی گئی۔

قبل ازیں الصبح سندھ پولیس نے عباس ٹاؤن،انچولی اور دیگر مقامات پر بھی پر امن دھرنوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کرکے انہیں ثبوتاژ کردیا تھالیکن عزاداروں نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ ان دھرنوں کا آغاز کردیا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree