The Latest

committeوحدت نیوز (اسلام آباد)مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ محمد امین شہیدی کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تنظیمی افراد خصوصاً امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ،آئی او اور دیگر ماتمی سنگتوں و انجمنوں کے نمائندہ افراد کے لئے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں جمعتہ الوداع یوم القدس اور برسی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے حوالے سے کوآرڈینشن کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔

علامہ امین شہیدی نے نامزد کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یوم القدس ظالموں کے خلاف مظلوموں کے قیام کا دن ہے ، اور اس دن کا تقاضہ ہے کہ اسے امام خمینی کے فرمان کو مد نظر رکھتے ہو ئے شایان شان طریقے سے منایا جائے اور تمام عالم اسلام بالخصوص مسلمانان پاکستان اس روز اپنی بھر پور ملی وحدت و بیداری کا اظہار کریں ، تاکہ دشمنان دین و ملت مایوس ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی ۲۵ ویں کا سالانہ عظیم الشان ملک گیر اجتماع ۲۵ اگست کو اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے ، چونکہ شہیدقائد ایک عالمگیر اور ملاکوتی صفات کے حامل شخص تھے لہذا قائد کی برسی کا اجتماع مجلس وحدت مسلمین کی چھتری تلے تمام ملت مظلوم پاکستان کا اجتماع ہے ، ہم تمام دینی و ملی تنظیموں ، ماتمی انجمنوں اور اداروں سے اپیل کر تے ہیں کہ آئیں اور مثل سابق مل کرشہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کا قرض ادا کریں ۔

ali salman1وحدت نیوز (مناما) بحرین کی تنظیم ’’جمعیت الوفاق‘‘ کے سربراہ شیخ علی سلمان نے گرفتاری کی دھمکیاں سننے کے بعد کہا: مجھے گرفتار ہونے سے کوئی خوف نہیں ہے اس لیے کہ ملت بحرین کے پامال شدہ حقوق لوٹانے میں گرفتاری میرے لیے باعث افتخار ہے اور میں اس کا استقبال کروں گا اور اس راہ میں شہادت بھی افتخار ہے اور میں خداوند عالم سے دعاگو ہوں کہ مجھے اسی راہ میں شہادت نصیب فرمائے۔
جمعیت الوفاق کے سربراہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہمارا سیاسی فعالیتوں کا مقصد بحرین میں موجود بحران کا سیاسی راہ حل تلاش کرنا ہے کہا: بحرین  کی حکومت مذاکرات کا ارادہ نہیں رکھتی۔ اس قوم کے مطالبات پورا کرنے کے لیے اس نے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے لیکن ہم اسے مجبور کریں گے کہ ایسا قدم اٹھائے۔
شیخ علی سلمان نے کہا: ہم اس ستمگر حکومت کو مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ ملت بحرین کے حقوق کی پامالی کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے اور دنیا والوں کو اس قوم کے پرامن مظاہروں کی حمایت کرنا چاہیے۔
دوسری طرف سے بحرین کی الوفاء تنظیم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کا ظلم و ستم ماہ رمضان میں بھی جاری ہے۔
اس بیانہ میں آیا ہے: حکومت نے عام شہریوں کے گھروں پر حملوں میں تشدید کر دی ہے جوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور مظاہرے کرنے والوں کو سرکوب کیا جا رہا ہے۔
الوفاء اسلامی تنظیم کے بیان میں مزید تاکید کی گئی ہے: آل خلیفہ کے مزدور ماہ مبارک رمضان میں بحرینی عوام کو سکون کی سانس نہیں لینے دیتے ان کے گھروں پر حملے اور جوانوں کی گرفتاریاں ماہ مبارک میں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

iraqوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنر ل حضرت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اپنے15روزہ دورہ ایران وعراق کے اختتام پر واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ایران (قم)میں قیام کے دوران حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مختلف موضوعات پر سیمینارز سے خطاب فرمایا ۔ جبکے عراق(نجف اشرف) میں روضۂ مولائے کائنات ع کی زیارت کے ساتھ نجف اشرف میں مقیم حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی قبلہ سے ملاقات کی اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات ناصر عباس شیرازی اوردفتروحدت نجف کے مسؤل مولانا مہدی رضوی اور مولانا عمران کاظمی بھی موجود تھے۔ موسسۂ شہید عارف حسین الحسینی (رہ)میں نجف اشرف کے امام جمعہ و الجماعت اور معروف سیاسی ومذہبی شخصیت حجتہ السلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی اور ذوالفقار کاشف الغطااور مدرسہ مہدی عج کے طلاب نے بھی حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی ۔

عراق (کربلا ئے معلی) میں قیام کے دوران زیارات بین الحرمین امام حسین (ع )و مولاابالفضل العباس (ع )اور شہدائے کربلا (ع)سے مستفید ہونے کے بعد عراق کے معروف ٹی وی چینل کربلا کے مسؤلین نے ٹی وی اینکرپرسن حجتہ الاسلام سید مظہرحسین نقوی کی قیادت میں حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور کربلا چینل کے اسٹوڈیو کا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ناصر عباس شیرازی کو تفصیلی دورہ بھی کروایا۔

birthوحدت نیوز (تہران)  امام خامنہ ای ۱۷ جولائی ۱۹۳۹ ع کو پیدا ہوئے۔ نواب صفوی جیسے عظیم انقلابی رہنما سے متاثر ہوتے ہوئے انہوں نے بھی انقلابی جدوجہد کا راستہ اختیار کیا اورجب امام خمینی نے شاہ ایران کی طاغوتی حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تو ان کی قیادت میں فعال کردار ادا کرنا شروع کیا۔ قید و بند کی صعوبتوں اورشاہی تشدد بھی انہیں امام خمینی نے پیغام کو پھیلانے سے روکنے میں ناکام رہا۔ منافق دہشت گردوں نے انہیں نماز میں بم دھماکے میں اڑانے کی سازش کی لیکن اللہ تعالی کو ان سے کچھ اور ہی کام لینا تھا۔ اس حملے میں ان کا بازو شل ہوگیا۔ وہ دو مرتبہ ایران کے صدر منتخب ہوئے اور اس کے علاوہ کئی اہم امور اور اداروں میں امام خمینی کے نمائندہ بھی رہے۔ امام خمینی کی رحلت کے بعد دنیائے اسلام کی مرجعیت کی ذمہ داری ان کے کاندھوں پر آن پڑی اور تب سے بفضل خداوند متعال وہ ولی امر مسلمین کے منصب پر فائز احسن طریقے سے اپنی ذمے داریوں کو ادا کررہے ہیں۔ان کی ۷۴ ویں سالگرہ پر ہم امام زمان اور ان کے تمام پیروکاروں اور محبین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مرجع جہانی، خامنہ ای امامی
                                                                                                                                                                                                           

nayyar mustafviوحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئرعباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی شدید مذمت کی ہے۔

 انہوں نے حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی مسلسل خاموشی اور روایتی بیانات پر شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل ملی اتحاد میں ہی پوشیدہ ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملت جعفریہ ان نازک اور حساس حالات میں داخلی اتحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کا آغاز کرے۔

rashan sbوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع جنوبی سولجر بازار یونٹ کی جانب  سے ماہِ رمضان المبارک کے آغاز پر  تقریبا 150 سے زائد غریب و مستحقین خاندانوں میں فری راشن تقسیم کیاگیا ۔

تقسیم راشن کے موقع پرایم ڈبلیو ایم ضلع جنوبی کے رہنماوں مولانا محمد حسین کریمی ، شبیر حسین اور رضا شابونے کہا ہے کہ ہم ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمارے ساتھ اس کارِخیر میں ہماری مدد کی اور ہمیں ڈونیشن دیا تا کہ ہم ان مستحق افراد کی ماہِ رمضان میں مدد کرسکیں۔

bachat campوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی سولجر بازار کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے وحدت بچت کیمپ لگایا گیا۔  جس میں آغا محمد حسین کریمی، آغاعلی انور ، شاکر علی راؤجانی نے نہ صرف شرکت کی بلکہ عوام الناس کی خدمت میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس کیمپ میں لوگوں کی سہولت کے لئے روز مرہ استعمال کی خوردنی اشیاء میں ٪10 سے ٪30 کی رعایت کی گئی۔

عوام الناس کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا، اور علاقہ مکینوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کے اس طرح کے بچت کیمپس لگتے رہنے چاہیں ۔

bahishti khiوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور فرہنگ (تربیت،تبلیغ، تعلیم) علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی دس روزہ تبلیغی و تربیتی دورے پر کراچی پہنچے ہیں ، اس دوران وہ ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی کے زیر اہتمام وہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں تفسیر قرآن کے عنوان سے خطاب فرمارہے ہیں ، یہ سلسلہ دروس دس رمضان المبارک تک جاری رہے گا ، علامہ شیخ اعجاز بہشتی ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے زیر اہتمام مختلف یونٹس میں شب ہائے دعا اور تربیتی دروس سے بعنوان حقیقت قرآن و اہل بیت       ؑ خطاب فرما رہے ہیں اوراس کے علاوہ ان کے مختلف اضلاع میں تبلیغی دورہ جات بھی جاری ہیں۔

mwm logo officialوحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل برادر حسن ہاشمی نے اراکین کابینہ برائے سال 2013تا 2016کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وحدت ہاؤس کراچی میں منعقد ہو نے والے ڈویژنل کونسل کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے برادرحسن ہاشمی نے نامزد اراکین کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا، اور ماہ مبارک رمضان کے پروگرامات کو حتمی شکل بھی دی گئی ۔

جن اراکین کے ناموں کا اعلان کیا گیا ان میں برادر رضا نقوی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، مولانا دیدارعلی جلبانی ڈپٹی سیکریٹری جنرل برائے تنظیمی امور،مولانا نقی ہاشمی سیکریٹری فرہنگ، برادر میثم عابدی سیکریٹری امور تنظیم سازی ، برادرعلی حسین نقوی سیکریٹری امورسیاسیات ،برادر علی احمرزیدی سیکریٹری اطلاعات، برادر مبشرحسن سیکریٹری امور تر بیت ، برادر یاسررضاسیکریٹری نشرواشاعت شامل ہیں ۔

باقی عہدوں پر رہ جانے والے اراکین کے ناموں کا اعلان جلد متوقع ہے ، اجلاس کے اختتام پر ماہ مبارک رمضان کے پروگرامات کو بھی حتمی شکل دی گئی اور اعلان کیا گیا کے مرکزی اعتکاف 23.24.25 رمضان کو آئی۔ آر۔ سی امام بارگاہ میں منعقد کیا جائے گا اور دعوت افطار 16رمضان کو منعقد ہو گی جسمیں مہمان خصوصی ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہو نگے ۔

namazوحدت نیوز (کوئٹہ ) گذشتہ رات سرزمین خونین کوئٹہ میں دو مسلسل سانحات میں شہید ہو نے والے 7شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ بہشت زینب س میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور امام جمعہ کو ئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کی زیر اقتداء ادا کر دی گئی ہے ، جبکے تدفین کا عمل بھی قبرستان بہشت زینب س میں مکمل ہو گیا ہے ۔

نماز جنازہ میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی جب کے اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔

واضح رہے کہ کل شب مسجد روڈ پر ایک جیپ پر امریکی و سعودی ایجنٹ دہشت گردوں کی فائرنگ سے علی ٹریڈرز کے مالک رضا حسین ان کے ۳ رفقاء اور چند گھنٹوں بعد خداداد چوک پر جوس کی دکان پر فائرنگ سے ۳ مومنین شہید ہو ئے تھے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree