The Latest

کراچی (وحدت نیوز) جامعہ اردو میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ اردو کے تحت منعقدہ یوم حسین (ع) سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو آج یوم حسین (ع) کو نکتہ آغاز بناتے ہوئے عہد کرنا چاہیئے کہ معاشرے سے باطل یزیدی افکار کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور میدان عمل میں فعالیت دکھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں امریکی ایماء پر دہشت گردی کرنے والا تکفیری ٹولہ نہ صرف اہل تشیع بلکہ اہل سنت کا بھی دشمن ہے اور دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کبھی اس تکفیری ٹولے کی سرپرست عرب ریاستیں مصر میں اخوان المسلمین کی جمہوری حکومت کے خلاف امریکہ کا ساتھ دیتی ہیں اور دوسری جانب یہ عرب ریاستیں شام میں عوامی حمایت یافتہ بشار حکومت کے خلاف دنیا بھر سے لائے تکفیری دہشت گردوں کی مال و اسلحہ سے مدد کرتے ہیں اور خطے میں صیہونیت اسرائیل مخالف واحد ریاست شام پر حملے کیلئے امریکہ پر دباؤ ڈالتے اور جنگ کا سارا خرچہ اٹھانے کا وعدہ کرتے ہیں۔

کراچی (وحدت نیوز) جامعہ اردو میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان  کراچی ڈویژن جامعہ اردو کے تحت منعقدہ یوم حسین (ع) سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی سیکرٹری جنرل  خانم ندیم زہراء نے کہا کہ سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا تذکرہ، رسول خدا (ص)، دین اسلام، شریعت کا تذکرہ ہے۔ کربلا ایسی درسگاہ ہے جو مسلسل معاشرے اور کردار کی تعمیر کرتی چلی آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں حکومت ہو یا اپوزیشن، سیاسی جماعتیں ہوں یا عوام سب امریکی ڈرون حملوں سے پریشان اور بے بس نظر آتے ہیں، لیکن اگر اپنے پڑوس میں دیکھیں کہ جہاں کربلا و عاشورا سے درس حریت لیتے ہوئے برادر اسلامی ملک ایران نے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل امریکی ڈرون کے سسٹم کو نہ صرف کنٹرول میں کرکے صحیح سالم اپنے قبضے میں لیکر عالمی استعمار امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

اسکردو (وحدت نیوز) سابق سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ شیخ حافظ حسین نوری کی پہلی برسی کے موقع پر گنگچھے خپلو میں مجلس ترحیم کا انعقاد ہوا۔ جس میں خپلو بھر سے علمائے کرام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی امام بارگاہ خپلو ڈینس میں بھی شیخ حافظ حسین نوری کی برسی  کے موقع پر قرآن خوانی کی گئی۔ اس موقع پر امام جمعہ خپلو شیخ سجاد حسین مفتی کی سربراہی میں جوانوں نے سینو جا کر شیخ حافظ حسین نوری مرحوم کی قبر پر حاضری دی اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ خپلو مرکزی امام بارگاہ میں منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شیخ حافظ حسین نوری مرحوم کی دینی اور ملّی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے، ہم نے ان کی شخصیت کو پہچاننے میں بہت دیر کی، اور ہم ان کی علمی و عرفانی ہستی سے خاطر خواہ استفادہ نہ کر سکے۔

لاہور (وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی، مرکزی مسئول شعبہ خواتین علامہ ابوذر مہدوی اور سیکرٹری امور نوجوانان پنجاب علامہ حسن ہمدانی کے ہمراہ میو ہسپتال لاہور میں مجلس عزا پر فائرنگ کے زخمی عزادارن کی عیادت کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ لاہور میں نہتے عزاداران نواسہ رسول (ع) پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پنجاب انتظامیہ  دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے کر عزاداران امام حسین کو ہراساں کرنے اور عزاداری کو محدود کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عزاداری امام مظلوم ہمارا آئینی و قانونی حق ہے اور اس سے ہمیں کوئی محروم نہیں کر سکتا، پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور واقعہ میں ملوث شرپسندوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار وقعی سزا دے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ آج سندھ میں بھی یزیدی صفت تکفیری دہشت گردوں نے عزاداروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور ایک عزادار کو شہید کر دیا، ان واقعات کو دیکھتے ہوئے پتہ چلتا ہے کہ ریاست میں عملا ًدہشت گردوں کا راج ہے، ہسپتال میں زخمی عزاداروں کا پرسان حال نہیں، کافی وقت گذرنے کے باوجود زخمیوں کے علاج کے لئے کچھ نہیں کیا گیا، اُلٹا زخمیوں کو ڈرا دھمکا کر ہسپتال سے فارغ کیا جا رہا ہے، ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

لاہور (وحدت نیوز) میو ہسپتال لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے  مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے زخمی عزاداروں کی عیادت پر آنے کی اطلاع پر پنجاب کے صوبائی مشیر صحت ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق ایم ایس میو ہسپتال دیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ اب تک کے زخمیوں کے حالات دیکھ کر میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ ہسپتال انتظامیہ اور حکومتی اقدامات شرمناک اورقابل مذمت ہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے ایسے ہنگامی حالات میں بر وقت علاج معالجہ کے انتظامات کرے، زخمیوں کا یہاں کوئی پرسان حال نہیں جس پر مشیر صحت پنجاب نے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایم ایس صاحب کی نگرانی میں بورڈ تشکیل دیا ہے جو مکمل طور پر ان زخمیوں کا مکمل علاج کریں گے اور ہر قسم کے اخراجات پنجاب گورنمنٹ برداشت کریگی۔

لاہور (وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی، مرکزی سیکرٹری شعبہ خواتین علامہ ابوذر مہدوی اور سیکرٹری امور نوجوانان پنجاب علامہ حسن ہمدانی نے میو ہسپتال لاہور میں مجلس عزا پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں  زخمی عزاداروں کی عیادت  کی۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور ایم ڈبلیو ایم لاہور کے ذمہ داروں شیخ عمران علی، سید فصاحت بخاری اور دیگر کو حکم دیا کہ زخمیوں کی علاج میں کوئی کسر باقی نہ رکھا جائے اور ادویات سمیت ہر قسم کی مدد بر وقت کی جائے۔

وحدت نیوز(بدین) وحدت یوتھ پاکستان کے شعبہ وحدت اسکاؤٹس اوپن گروپ (رجسٹرڈ) پاکستان کے زیر اہتمام سندھ کے ضلع بدین کے علاقوں ماتلی، مراد چھلگری، ٹنڈو بھاگو، ٹنڈو محمد خان سمیت دیگر علاقوں میں عزاداری کی ترویج اور دفاع تشیع کے عنوان سے فلیگ مارچ کیا گیا جس میں وحدت یوتھ پاکستان سندھ اور وحدت اسکاؤٹس کے جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 

وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ فلیگ مارچ میں وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عباس مرتضائی اور ندیم جعفری،سیکرٹر ی اسکاؤٹس سندھ برادر فیصل عباس، سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ برادر یعقوب حسینی، کاظم رضا، یاسر عباس اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور مجالس امام حسین علیہ السلام کی سیکورٹی پر مامور وحدت یوتھ اور اسکاؤٹس کے جوانوں سے ملاقات کی۔

وحدت نیوز(کوٹری) پولیس کا مؤقف ہے کہ جلوس عزا کو فی الفور بند کیا جائے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی و دیگر رہنما بھی کوٹری پہنچ چکے ہیں۔پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے کوٹری میں کالعدم تنظیم کے پریشر پر پولیس نے بانی مجلس عزا سید محبوب شاہ کو گرفتار کرلیا، جھوٹا مقدمہ درج، 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نہ نکالنے کے لئے دباؤ دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری میں پولیس کی جانب سے کالعدم تنظیم کے پریشر کے بعد اہل علاقہ باالخصوص بانیان مجلس عزا کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں پولیس نے آج صبح 8 محرم الحرام کے جلوس عزا کے بانی سید محبوب شاہ کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا مؤقف ہے کہ جلوس عزا کو فی الفور بند کیا جائے۔

 

پولیس کے اس بیان کے بعد اہل علاقہ کی جانب سے شدید رد عمل ظاہر کیا جارہا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی و دیگر رہنما بھی کوٹری پہنچ چکے ہیں۔ اس موقع پر موجود اہل علاقہ سے گفتگو میں یعقوب حسینی کا کہنا ہے کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے اور ہم اپنی شہ رگ کی حفاظت کریں گے، جلوس عزا کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے سن لیں کہ یہ جلوس عزا کسی بھی صورت نہیں رکیں گے۔

وحدت نیوز(دینہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ محرم الحرام جہان عشق امام حسین (ع)کی معراج تک پہنچنے کا زریعہ ہے وہیں یذیدی قوتوں سے نفرت کی معراج تک پہنچنے ک بھی وسیلہ ہے ، ان ایام عزاء ملت کے تمام مرد،خواتین بچے اور خصوصا جوانوں کو کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں دینہ میں عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا ء سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک سازش کے تحت محرم کے شروع ہونے سے پہلے ہی ملک کے حالات کو خراب کر نا شروع کیا جن کا اصل مقصد اس مقدس ماہ کی حرمت کو پامال کرنا اور عزاداری کو نقصان پہنچانا ہے۔

 

علامہ اعجاز بہشتی کا کہناتھا پنجاب حکومت کی سر پرستی میں گجرانوالہ میں مسجد پر فائرنگ کر کے مومنین کو شہید کیا گیا اور حکومت نے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی شروع کر دی رانا ثناء اللہ جو خود دہشت گردوں کے سرپرست ہے کا کہنا تھا کہ فائرنگ اور خودکش دھماکوں کو روکنا ہمارے بس میں نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملت تشیع اپنی حفاظت کر نا جانتی ہے ہم کسی کے دھمکی سے خوف کھانے والے نہیں ہیں، ہم عاشقان امام زمان ؑ ہیں اور شہادت ہمارے لیے باعث فخر ہے ہم ہر حالت میں عزادی جاری رکھیں گے اور خطرہ سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنماء علامہ سید وحید کاظمی نے ہری پور میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے غیر مناسب انتظامات اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران عزا داری بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات نہ کیا جانا باعث تشویش ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ  حکومت فوری طور پر اس حوالے سے نوٹس لے۔ ملک بھر بلخصوص صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکورٹی کے خدشات موجود ہیں، ایسے میںصوبائی حکومت کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے بھی انتظامات کے حوالے سے کوتاہی کا مظاہرہ کیاہے، جبکہ رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سیکورٹی مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ علامہ وحید کاظمی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع ہری پور کی انتظامیہ کو عشرہ محرم کے آخری ایام کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کرے، اور پولیس انتظامیہ بھی اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree