عزاداری امام مظلوم ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

13 نومبر 2013

لاہور (وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی، مرکزی مسئول شعبہ خواتین علامہ ابوذر مہدوی اور سیکرٹری امور نوجوانان پنجاب علامہ حسن ہمدانی کے ہمراہ میو ہسپتال لاہور میں مجلس عزا پر فائرنگ کے زخمی عزادارن کی عیادت کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ لاہور میں نہتے عزاداران نواسہ رسول (ع) پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پنجاب انتظامیہ  دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے کر عزاداران امام حسین کو ہراساں کرنے اور عزاداری کو محدود کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عزاداری امام مظلوم ہمارا آئینی و قانونی حق ہے اور اس سے ہمیں کوئی محروم نہیں کر سکتا، پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور واقعہ میں ملوث شرپسندوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار وقعی سزا دے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ آج سندھ میں بھی یزیدی صفت تکفیری دہشت گردوں نے عزاداروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور ایک عزادار کو شہید کر دیا، ان واقعات کو دیکھتے ہوئے پتہ چلتا ہے کہ ریاست میں عملا ًدہشت گردوں کا راج ہے، ہسپتال میں زخمی عزاداروں کا پرسان حال نہیں، کافی وقت گذرنے کے باوجود زخمیوں کے علاج کے لئے کچھ نہیں کیا گیا، اُلٹا زخمیوں کو ڈرا دھمکا کر ہسپتال سے فارغ کیا جا رہا ہے، ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree