یہ عجیب حکومت ہے جو چند مٹھی بھر تکفیروں کے سامنے بے بس ہے اورپاراچنار کے راستے نہیں کھلوا رہی،علامہ احمد اقبال رضوی

25 دسمبر 2024

وحدت نیوز(لاہور)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی نےمظلومین پاراچنار کی حمایت میں لاہور میں جاری احتجاجی دھرنے کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارا چنار میں بھی شہداء کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں اور پریس کلب کے باہر6 روز سے دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔
 
انہوں نے کہا  ہمارا یہ دھرنا ان شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے ہے۔ ان مظلومین پارا چنار کے مطالبات کی منظوری تک ہمارا یہ دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں ںے کہا کہ یہ دھرنا لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں جاری ہیں۔

 علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ آج اگر پاراچنار کے مظلومین کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو بڑے شہروں کیساتھ ساتھ آج پاکستان کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر دھرنے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے راستوں کی بندش کو تین ماہ ہونے والے ہیں، یہ عجیب حکومت ہے جو چند مٹھی بھر تکفیروں کے سامنے بے بس ہے اور راستے نہیں کھلوا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نہ صرف راستے کھلوائے جائیں بلکہ محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے حفاظتی فورس بھی بنائی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree