ہم مظلوم ضرور ہیں لیکن کمزور نہیں ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی کالاہور میں شرکائے دھرنا سے خطاب

26 دسمبر 2024

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ دھرنے کے شرکاء اپنے نعروں سے پارا چنار کے مظلوم عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ پارہ چنار کی عوام چاروں طرف سے محاصرہ میں ہے۔ حکومت نے پاکستان بھر کے صوبائی دارالحکومتوں میں ہونیوالے احتجاجی دھرنوں پر تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ حکومت کرم کے راستے کھولنے میں جتنا دیر کر رہی ہے، کارکنان اور عوام میں اتنا ہی حوصلہ بڑھتا جا رہا ہے، صورتحال یہی رہی تو پاکستان کے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں دھرنا شروع ہو جائے گا۔

وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم مظلوم ضرور ہیں لیکن کمزور نہیں ہیں، اس ظلم کیخلاف تاحال مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے پورے پاکستان کی سڑکوں کو بند کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارا چنار کے عوام کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو کل پورے ملک میں دھرنے شروع ہو جائیں گے، کل جمعہ کے اجتماعات کے بعد پورے پاکستان میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، اس لئے حکومت فی الفور مطالبات پورے کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے چند ادویات بھیج دینا مسئلہ کا حل نہیں، ان مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے اور راستے کھلوائے جائیں، تاکہ پارا چنار میں پھنسے ہوئے لوگ واپس اپنی ڈیوٹیوں، طلبہ اپنے تعلیمی اداروں میں جا سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree