طالبان کی سرپرست اور حامی جماعتیں اپنے طرزعمل پر نظرثانی کریں، علامہ امین شہیدی

12 نومبر 2013

وحدت نیوز(کراچی) طالبان کی سرپرست اور حامی جماعتیں اپنے طرز عمل پر نظرثانی کریں، تکفیری وہابی دہشت گرد بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں مگر امت مسلمہ خاموش بیٹھی ہے، امام حسین (ع) کی عظیم قربانی ہمشہ اسلام کی بقاء اور دشمن اسلام کے خلاف حریت کا درس دیتی ہے، آج بھی کردار یزید اور یزیدیت موجود ہے۔ لہٰذا کردار حسینی کی ضرورت ہے، نام نہاد مذہبی جماعتوں کے قائدین کتے کو شہید جیسے انتہائی مقدس لقب سے پکارنے کی جسارت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نےجامعہ کراچی میں دفتر مشیر امور طلبہ و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ کی جانب منعقدہ سالانہ یوم حسین (ع) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

مقررین میں  علامہ امین شہیدی کے  علاوہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر، معروف اہلسنت عالم دین مولانا مبارک حسین، علامہ قیصر قادری رہنماء تحریک منہاج القرآن، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی و دیگر شامل تھے۔ یوم حسین (ع) کے پروگرام میں علامہ سید صادق رضا تقوی، پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، پروفیسر انصر رضوی سمیت طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بھی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے سبیل امام حسین (ع) بھی لگائی گئی تھی جبکہ امامیہ بلڈ ٹرانسفیوژن اینڈ میڈیکل سروسز کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جہاں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے خون کے عطیات دیئے۔

 

یوم حسین (ع) سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ امام حسین (ع) کی بے مثال قربانی کا مقصد دین محمد (ص) کی بقاء اور اسلام کی سربلندی تھا، آپ (ع) نے اپنے قیام کو اپنی ایک وصیت میں یوں بیاں کیا تھا کہ میرے قیام کا اصل مقصد فتنہ و فساد برپا کرنا نہیں بلکہ میں اپنے نانا حضرت محمد مصطفٰی (ص) کی امت کی اصلاح کرنا ہے اور اس کا واحد طریقہ امر باالمعروف و نہی عن المنکر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پھر یزید وقت نے اپنا سر اٹھایا ہے، اس نے پھر مسلمانان عالم پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ آج پھر مسلمانان عالم یزیدی قوتوں سے برسر پیکار ہیں۔ فلسطین، کشمیر، مصر، بحرین، شام اور پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر تکفیری وہابی دہشت گرد بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں مگر امت مسلمہ خاموش بیٹھی ہے، فلسفہ قیام سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے یزیدیت کا انکار کرکے امت مسلمہ پھر سے اپنا کھویا ہوا مقم حاصل کرسکتی ہے۔

 

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر جدید یزیدیت اسلامی اقدار پر حملہ آور ہے جس کا مقابلہ فقط یہ ہے کہ ہم بھی مثل امام حسین (ع) قربانی دینے کیلئے میدان عمل میں وارد ہو جائیں، فلسفہ و پیغام قیام امام حسین علیہ السلام کو فراموش کرنے کا نتیجہ آج معاشرے کے اس عظیم المیہ کی صورت میں سامنے آ رہا ہے کہ ہزاروں بے گناہ معصوم پاکستانی شہریوں اور فوجیوں کو شہید کرنے والے تکفیری وہابی دہشت گردوں کی سرپرست نام نہاد سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین ان تکفیری دہشت گردوں کو شہید جبکہ پاکستانی شہریوں اور افواج پاکستان کو ہلاک قرار دے رہے ہیں، دہشت گرد طالبان کے سرپرست ان نام نہاد مذہبی جماعتوں کے قائدین اور دشمنان پاکستان یہ بات یاد رکھیں کہ محب وطن عوام ان تکفیری وہابی دہشت گرد طالبان کے خلاف، پاکستان سے دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ڈالروں اور سعودی ریال کے ناجائز تعلقات کے نتیجے میں وجود میں آنے والے تکفیری دہشتگرد طالبان و القاعدہ کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اسلام و مسلمان کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی ذمہ داری امریکہ اور اس کے اتحادی سعودی عرب و دیگر عرب ممالک پر عائد ہوتی ہے۔ امریکی و سعودی ایماء پر پاکستان میں تکفیری دہشت گرد طالبان کے سرپرست و حامی نام نہاد مذہبی جماعتیں اور اسلامی تعلیمات و اقدار سے نابلد قائدین کو چاہیئے کہ وہ اپنی اسلام و پاکستان مخالف روش کو ترک اور اپنے طرز عمل پر نظرثانی کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree