The Latest

وحدت نیوز(ملتان) وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے حالیہ دنوں کراچی شہر میں مجلس وحدت مسلمین اور وحدت یوتھ کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار کراچی میں موجود کالعدم دہشت گرد گروہوں اور کراچی کی سب سے بڑی لسانی سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کو قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہرکراچی کو تکفیری اور لسانی سیاسی جماعت کے دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن کرے اور ملت جعفریہ سمیت کراچی کے شہریوں کو امن و امان فراہم کرے۔


وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سید فضل عباس نقوی نے گذشتہ دنوں کراچی میں لسانی جماعت کے دہشت گردوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے کارکنوں شہید عالم، شہید صفدر عباس اور شہید سید علی شاہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے اور لسانی جماعت کے دہشت گردوں کو جان لینا چاہئیے کہ شہادت سے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا، ان کاکہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی اپیل پر جمعہ کو لسانی دہشت گرد جماعت کے خلاف لندن سمیت پاکستان بھر میں کارکنوں کی شہادت کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ گذشتہ دنوں شہر کراچی میں تکفیری دہشت گردوں اور لسانی دہشت گرد جماعت کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین شیعہ جوان شہید ہوئے تھے ، جن میں سے شہید صفدر عباس وحدت اسکاؤٹ کے ضلع شرقی کے انچارج تھے جبکہ شہید عالم بلدیاتی امیدوار ہونے کے ساتھ ساتھ ضلعی رہنما تھے

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور وائس آف شہدائے پاکستان کے زیراہتمام 5 جنوری کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہونے والے قومی امن کنونشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، دونوں جماعتوں کی طرف سے علمائے کرام، عمائدین، شہداء کے ورثاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، تقریباً 3 ہزار سے زائد افراد کو اس قومی امن کنونشن میں مدعو کیا جا رہا ہے۔ کنونشن میں ملک میں جاری دہشتگردی اور شدت پسندی کیخلاف پاک فوج کی حمایت کا اعلان، ملک کے دفاع اور شیعہ سنی اتحاد کا عظیم الشان مظاہرہ کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(آزادجموں کشمیر) مجلس وحدتِ مسلمین جملہ شیعہ تنظیموں کے ہمراہ آج علمدار چوک میں کوئٹہ میں زائرین کی بسوں پر خودکش حملے، کراچی میں شیعہ بلدیاتی امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ پر کراچی کی فاشسٹ لسانی جماعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گئی۔ مجلس وحدتِ مسلمین آزادکشمیر ضلع مظفرآباد، امامیہ آرگنائزیشن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر تنظیمات و انجمن ہائے عزاداری کے تعاون سے اختر آباد کوئٹہ میں زائرین کی بسوں پر خودکش حملے، کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے بلدیاتی امیدواروں کے قتل ، لسانی جماعت کی دشتگردانہ کاروئیوں،شہیدعلامہ دیدار حسین جلبانی اورخطیب حسینیت علامہ ناصر عباس کے قتل اور دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرئے گی۔احتجاجی ریلی مفتی کفایت حسین نقوی کی قیادت میں علمدار چوک سے شروع ہوکرپریس کلب کے باہر اختتامی جلسہ ہوگا، جس سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ مجلس وحدتِ مسلمین کی جانب سے جاری علامیہ کے مطابق احتجاجی مظاہرے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) آزاد کشمیر کے دار الخلافہ مظفرآباد شہر میں جاری غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر مجلس وحدتِ مسلمین کا شدید احتجاج کا اعلان، وفاق کی جانب سے مظفرآباد دشمنی قابل مذمت ہے،مری سمیت جہاں جہاں وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ ہے،وہاں لوڈشیڈنگ سے مکمل استثنیٰ ہے، وزیراعظم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں بھی رہائش گاہ تعمیر کریں تاکہ مظفرآباد کو بھی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ مل سکے، طویل دورانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چھوٹے تاجراپنے کاروبار بند کرنے پرمجبور، طلبہ کی تعلیمی استعداد کار میں حرج ہورہا ہے اسکے علاوہ شہریوں کیلئے باعث اذیت و پریشانی ہے۔ تاجربرادری اور شہریوں کیساتھ ملکر ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدیداحتجاج کیا جائے گا۔ مجلس وحدتِ مسلمین بھرپور حمایت کرئے گی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدتِ مسلمین ضلع مظفرآباد کے سیکریٹری جنرل مولاناطالب حسین ہمدانی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل خالد محمود عباسی ،کرامت کاظمی، سید عاصم بخاری، سید حسیب کاظمی، سید محسن کاظمی سمیت دیگر رہنماؤں نے مجلس وحدتِ مسلمین ضلع مظفرآباد کی ضلعی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلا س میں مظفرآباد شہر میں جاری طویل دورانیہ کی غیر قانونی، غیر اخلاقی، غیرضروری لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔تمام تاجر تنظیموں، طلبہ تنظیموں ، سول سوسائٹی اور شہریوں کیساتھ ملکر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ مجلس وحدتِ مسلمین کے رہنماؤں نے کہا کہ واپڈا کو آزادکشمیرکیساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ ترک کرنا ہوگا۔1300میگاواٹ بجلی فراہم کرنے والے خطہ کو 300میگاواٹ بجلی بھی نہ فراہم کرنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔وفاق کو آزادکشمیر کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

وحدت نیوز(لندن) کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو برطانوی وقت کے مطابق شام سات بجے کراچی کی لسانی جماعت کے لندن سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،جس میں لندن میں مقیم پاکستانی برادری خصوصاً شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے،جب کے لندن میں مقیم علمائے کرام خطاب کریں گے،واضح رہے کہ کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لسانی جماعت کے دہشت گردوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جمعہ کے روز پاکستان سمیت لندن میں بھی پر امن احتجاج کی کال دی ہے،اس حوالے سے لندن میں قائم لسانی جماعت کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ جس کا پتہ لندن ، ۵۴۔۵۸، فرسٹ فلور ، ایلسبتھ ہائوس، ہائی اسٹریٹ ، ایجوائر، مڈل سیکس ایچ اے۷۸ای جے، یو کے۔ کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔زرائع کے مطابق گذشتہ چار برسوں سے کراچی میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے معتبرین ، قومی و ملی شخصیات کے قتل عام میں اسی لسانی جماعت کے تکفیری کارکن ملوث ہیں ، جن کی نشاندہی بار ہا خفیہ ادارے کر تے رہے ہیں ، لیکن قانون نافذ کر نے والے اداروں نےان دہشت گردوں کے خلاف کو ئی کاروائی کی اور  نہ ہی اس لسانی جماعت کی قیادت نے، اس لسانی تکفیری دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں اب تک شہید علامہ آغا آفتاب جعفری ،شہید استاد پروفیسر سبط جعفر، شہید علامہ دیدار جلبانی ، شہید عبد العالم ، شہید صفدر عباس ، شہید علی شاہ سمیت بے شمار شخصیات کو نشانہ بنایا گیا اورزرائع کے مطابق اب بھی مختلف علاقوں میں شیعہ تنظیمی شخصیات کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) ہمارے شہداء ہماری عزت ہیں، ہم ان کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے، شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس اور شہید سید علی شاہ کا بے گناہ خون انشاء اللہ ضرور رنگ لائے گا اور لسانی دہشت گرد دنیا بھر میں تنہائی کا شکار ہوکر رسوا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے مغل ہزارہ گوٹھ کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے شہید ہونے والے بلدیاتی امیدواروں کی مجلس سوئم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء نے اپنے خون کے ذریعے ہمارے لئے راستہ فراہم کیا ہے ، یہ وہ راستہ ہے کہ جس کا مرکز و محور کربلا ہے، انشاء اللہ پاکستان میں بسنے والے تمام شیعان اہل بیت (ع) اپنے شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کربلا کے راستے کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے اور اس راہ میں ہر قسم کی قربانی دیں گے۔

 

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ پنڈی کے بعد دشمن نے سازش کی ہمیں اہل سنت کے ساتھ دست و گریباں کیا جائے لیکن ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر علماء کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے دہشت گردوں کے عزائم کے آگے قیام کرکے ملت جعفریہ کو میدان میں حاضر رہنے کا درس دیااور یہ ثابت کیا کہ دشمن کی تمام سازشوں کے خلاف پاکستان کے شیعہ و سنی متحد ہیں، جس طرح اہل سنت برادران نے چہلم امام حسین (ع) میں شرکت کرکے تکفیری دہشت گردوں کو مایوس کیا ہے ، اس ہی طرح پاکستان بھر کے شیعہ میلاد النبی (ص) کے اجتماعات میں اپنی شرکت سے تکفیریوں کو مایوس کریں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب اخترآباد میں زائرین کی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ۳افرادجاں بحق جبکہ 17افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سی سی پی او عبدالرزاق چیمہ کے مطابق زائرین کی بس ایران سے کوئٹہ آرہی تھی کہ اس کے قریب دھماکا کیا گیا جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی کی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زائرین کی بس کو دھماکے سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو بس سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ بس میں لگی آگ کو فائر بریگیڈ کا عملہ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے، دھماکے کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

 

پولیس کے مطابق دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ دھماکے کی زد میں آکر پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو متاثرہ بس کے قریب جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ یہ نئے سال 2014ء کا پہلا دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ دریں اثناء  مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان نے  کوئٹہ میں ہونے والے سال کی پہلی دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔


 
مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ  راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بس پر حملہ حکومت کی ناکامی ہے۔ وزیر اطلاعات بلوچستان عبدالرحیم نے واقعے میں 2افراد کے جاں بحق اور 17افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب تھا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) الائنس آف پیٹریاٹ میں شامل مجلس وحدت مسلمین پاکستان،سنی اتحاد کونسل پاکستان،وائس آف شہدائے پاکستان کے رہنماوُں سید نا صرشیرازی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین، صاحبزادہ حامد رضا، چیئرمین سنی اتحاد کونسل،سینٹر فیصل رضا عابدی، ترجمان وائس آف شہدائے پاکستان و رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے اسلام آباد پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس پریس کانفرنس کا مقصد حکومت پر یہ واضح کرنا ہے، ہم ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس کا مقصد آئین پاکستان سے بلا تر ہوکر کسی دہشتگرد، آئین پاکستان مخالف اورقومی اداروں کے وجود کی منکر قوت کو تسلیم کرنا ہو یا اس کے ایجنڈے کو قبول کرنا ہو، ہم طالبان سے حکومتی مذاکرات کی مخالف کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور حکومت شہدائے پاکستان کے لواحقین سے مذاکرات کرے اور انہیں یقین دلائے کہ وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے وطن کے بیٹوں کے ناحق خون سے بے وفائی نہیں برتی جائے گی۔ ہم حکومت کی طرف سے طالبان کو سیاسی عمل میں اعلانیہ شامل کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور اسے شہداء پاکستان کے خون سے غداری تصور کرتے ہیں۔


مشترکہ پریس کانفرنس میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر ان مذاکرات کے نتیجے میں ملک میں طالبانی نظام رائج کرنے کی کوشش کی گئی تو عاشق مصطفی ملک کے پورے نظام کو جام کرکے رکھ دیں گے۔ ہم ایسی سوچ اور افراد کی مذمت کرتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ملک میں دہشتگردی سے نہیں نمٹا جاسکتا۔ حکومت طالبان سے مذاکرات کا ڈرامہ ختم کرے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے اپنی ول اور لڑنے کا اعلان کرے، پوری قوم حکومت کے اس عمل کی حمایت کریگی۔


پریس کانفرنس میں مشترکہ اعلان بھی کیا گیا کہ5 جنوری کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ’’قومی امن کانفرنس‘‘ہوگی جس میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے فوجی جوانوں، سوئلینز، وکلاء، مسیحی برادری ، صحافی حضرات اور دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے مختلف مکاتب فکر کے شہداء کے ورثاء شرکت کرینگے اور اس ناسور کیخلاف اعلان جہاد کرینگے۔اس کانفرنس میں دہشتگردی سے نمٹنے کا واضح راہ حل پیش کیا جائے گا اور قومی اتحاد کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)نئے سال کے آغاز پر حکومتی نا اہلی کے نئے دور کا بھی آغاز ہو گیا ہے ، کوئٹہ میں زائرین امام رضا علیہ السلام کی بس پر خودکش حملہ نواز حکومت کے لئے ڈوب مر نے کا مقام ہے، جو حکمران نہتے عوام کی جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتے انہیں مسند اقتدار پر بیٹھنے کا کو ئی حق نہیں ، ہمارے صبر کا مذید امتحان نہ لیاجائے ، ہمارا صبر حکومت کو مہنگا پڑے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوش میں آجائیں ، رئیسانی کو گھر گئے زیادہ عرصہ نہیں ہو ا، درندہ صفت دہشت گردوں نے خواتین اور معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ کے نذدیک زائرین کی بس پر ہو نے والے خودکش حملے کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔


ان کا کہنا تھا کہ سال 2013کا اختتام اور سال 2014کا آغاز ہمیں خاک و خون نہلا کر کیا گیا ، گذشتہ تیس سال میں ہمارے ہزاروں بے گناہ لوگوں کو کافر کا نعرہ لگا کر شہید کیا گیا ، مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ معصوم بچے بھی بربریت کی بھینٹ چڑھائے گئے ، کبھی شناختی کارڈ دیکھ کر ہمارے ہم مسلک و ہم عقیدہ لوگوں کو بسوں سے اتار اتار کا مارا گیا ، اتنے مصائب کا سامنا کر نے کے باوجود ہم نے کبھی ریاست ، فوج ، حکومت کے خلاف کو ئی اقدام نہیں کیا، حکومت نے ہمیشہ ہماری حب الوطنی پر شک کیا ، ہمارے اور ہو نے والے مظالم پر زبان کھولتے ہو ئے حکمرانوں کو شرم آتی ہے ، انہوں نے حکومت کو متنبہ کر تے ہو ئے کہا کہ نواز شریف اور ڈاکٹر عبد المالک ہمیں مجبود نہ کریں کے ہم کبھی نہ ختم ہو نے والے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیں ، جو حکمران دہشت گردوں سے خوف کھاتے ہو ں ، انہیں بھتہ دیتے ہوں ، لاشوں کے بدلے انہیں مستقل مذاکرات کی دعوت دیتے ہوں ، عوام کی جان و مال کا تحفظ ان کے بس کی بات نہیں ، اسے تمام حکمران اقتدار کو خیر باد کہہ کر وزیرستان منتقل ہو جائیں ، ان خوف زدہ حکمرانوں کی مظلوم عوام کو نہیں دہشت گردوں کا زیادہ ضرورت ہے۔


انہو ں نے کہاکہ کراچی سے لیکر گلگت تک اور کوئٹہ سے لیکر پاراچنار تک دہشت گرد مراکز موجود ہیں ، جب تک دہشت گردوں کے مراکز کو تباہ نہیں کیا جائے گا ، شہریو ں کے ہنستے بستے گھر تباہ ہو تے رہیں گے، غیر ملکی ایجنسیوں سے فنڈز لے کر پاکستان کو غیر مستحکم کر نے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، اٹھارہ کروڑ عوام ان خائن حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں، پاک فوج اپنا قومی کردار ادا کرے اور عوام کو دہشت گردوں کے اس بے قابو جن سے نجات دلائے ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) ڈاکو اورچور ہمیشہ خزانے پر ڈاکہ ڈالتے ہیں،شہید علامہ دیدار جلبانی اورعلامہ ناصرعباس ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے، ملت جعفریہ کبھی نہ پورا ہونے والے اس نقصان کو نہ بھول پائے گی، علامہ دیدار جلبانی اتحاد امت کے لیئے کوشاں تھے، ان پر حملہ گویا ان کی ان کوششوں پر حملہ ہے جو امت مسلمہ کو ایک کرنے کے لیئے تھیں نہ کہ توڑنے کے لیئے، ان کی شہادت سے یہ ثابت ہو گیا کہ ملک دشمن عناصر نہ تو ملک کو پرامن دیکھنا چاہتے ہیں اور نہ ہی ملت تشیع و ملت تسنن کو ایک دیکھنا چاہتے ہیں ، دہشتگردوں کا نہ تو اسلام سے کوئی تعلق ہے ، اور نہ ہی اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان سے کوئی محبت ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے شہید علامہ دیدار حسین جلبانی کے چہلم کے حوالے سے مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت کو پتا نہیں کہ کس بات کا ڈر ہے ، شہداء کے قاتلوں سے بھیک مانگے جا رہے ہیں ، ایک کمزور فریق کی طرح طالبانائزیشن کو مضبوط کر رہے ہیں، دہشت گرد کاروائیاں کرتے جا رہے ہیں اور حکومت علی الاعلان مذاکرات مذاکرات کا راگ الاپ رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہم سید الشہداء ؑ کے راستے کے راہی ہیں، شہادتیں ہمیں کمزور نہیں کر سکتیں ، بلکہ شہادتیں ہمیں ہماری منزل کے اور قریب کرتی جا رہی ہیں، ہم ان کے ماننے والے ہیں جو کہتے ہیں موت شہد سے میٹھی، حق پر ہوتے ہوئے اگر موت آ جائے تو کوئی ڈر نہیں، بلکہ ہم وہ موالی ہیں کہ جن کے مولا نے کہا تھا کہ ابو طالب کے بیٹے کو کوئی فکر نہیں کہ موت ان پر آ پڑے یا وہ موت پر ٹوٹ پڑیں ، علامہ سید تصور جوادی نے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں شہید جلبانی کو، صد خراج تحسین ہے اس مرد مجاہد کو ، کہ جس نے امت مسلمہ کے اتحاد ویگانگت کے لیئے اپنا خون دینے سے بھی گریز نہ کیا ، اے شہید جلبانی تیرے کردار کو سلام ، اے شہید جلبانی ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ آپ نے جس راستے میں اپنی قربانی پیش کی اس راستے کو زندہ و تابندہ رکھیں گے،دشمنان پاکستان و اسلام کاپیچھا جاری و ساری رکھیں گے،ہم نہ ڈرتے ہیں ، نہ جھکتے ہیں ، اپنا سر پیش کر دیں گے لیکن اپنے راستے سے ذرا بھر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں ناصر ملت کی ہدایات کی روشنی میں شہید ملت علامہ دیدار حسین جلبانی کے چہلم کے موقع پر مجالس عزا، قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا، مجالس عزا سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ تصور حسین نقوی الجوادی، سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی، سیکرٹری جنرل ضلع مظفرآبا مولانا سید طالب حسین ہمدانی و دیگر نے اپنے خطاب میں شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید کے مشن اتحاد بین المسلمین کے مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر صف اول کا کردار ادا کرے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree