وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے واہگہ ٹاؤن کے علاقہ محمود بوٹی رنگ روڈ یونٹ کی تنظیم نو ضلعی صدر جناب نجم عباس خان اور ضلعی کابینہ دیگر معزز اراکین کی شرکت ۔ واہگہ ٹاؤن کے صدر جناب سید ضمیر حسین شاہ کی خصوصی کاوشوں اور ضلعی صدر جناب نجم عباس خان کی رہنمائی اور سرکار قائم ال محمد (ع) کے توسل سے سے محمود بوٹی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ واہگہ ٹاؤن میں کافی تعداد میں مومنین آباد ہیں ۔ اور محمود بوٹی کے مومنین کی جانب سے ایک عرصے سے اس خواہش کا اظہار کیا جارہا تھا کہ اس علاقے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا باقاعدہ یونٹ ہو ۔ جو آج الحمدللہ پورا ہوا ۔
واہگہ ٹاؤن میں چند دن پہلے صوبائی شوری پنجاب کا اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں مرکزی اور صوبائی قیادت نے شرکت کی تھی ۔ اس کے بعد اس علاقے کے مومنین کا اسرار یونٹ سازی کے حوالے سے بڑھتا چلا گیا ۔بالآخر واہگہ ٹاؤن کے صدر سید ضمیر حسین شاہ اور ضلعی صدر جناب نجم عباس خان نے ملکر محمود بوٹی کے مومنین کے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کردیا ۔ الحمدللہ اس علاقے کے مومنین اب پاکستان کے مذہبی اور سیاسی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں ۔ مومنین کی باہمی طاقت اور آپس کی ہم آہنگی سے ان شاءاللہ یہاں کے لوکل مسائل ہوجائیں گے ۔ ان شاءاللہ