وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام گزشتہ ڈھائی ماہ سے جاری پاراچنار کے محاصرے، اشیاء خورد و نوش و ادوایات کی قلت اور بے گناہ شیعان حیدر کرار کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر نمائش چورنگی کراچی پر مرکزی احتجاجی دھرنے کا آغاز کر دیا گیا۔پاکستانی لباس
قبل از ایں مرکزی احتجاجی ریلی محفل شاہ خراسان سےنکالی گئی جس کی قیادت صوبائی نائب صدر علامہ مختار احمد امامی، ڈیژنل صدر علامہ صادق جعفری و دیگر علماء کرام اور رہنماؤں نے کی، اس موقع پر بڑی تعداد میں مظاہرین شریک تھے۔
ریلی کے شرکاء نے نمائش چورنگی پہنچ کر احتجاجی دھرنے کا باقائدہ آغاز کر دیا، اسی مقام پر نماز مغربین کی باجماعت ادائگی اور اجتماعی دعا توسل کی تلاوت بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ احتجاجی دھرنے پاراچنار میں جاری احتجاجی دھرنے سےمنسلک ہیں جب تک پاراچنار میں جاری احتجاجی دھرنے کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تب تک لاہور سمیت ملک بھر مین احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس احتجاجی تحریک میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا جس کا دائرہ کار ملک کے کے طول و عرض میں پھیلتا چلا جائے گا۔