The Latest

وحدت نیوز(گلگت) عالم مبارز، شب زندہ دار، جرّی اور جملہ کمالات کے مالک، گلگت بلتستان کے ہر دلعزیز شخصیت علامہ سید ضیاءالدین رضوی کی نویں برسی کے موقع پر بلتستان کے علماء کی نمائندگی کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل آغا سید علی رضوی نے کہا کہ ایک منظّم سازش کے تحت گلگت اور بلتستان کو الگ کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں لسانی تعصبات کو ہوا دی جا رہی ہے۔ گلگت و بلتستان یک جان دو قالب کی مانند ہیں۔ اب گلگت و بلتستان کے عوام مل کر سیاسی جدوجہد اور حقوق کیلئے مل کر جنگ کرنے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ آج سے گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صوبہ بنانے کے لئے مل کر جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں میں کرپشن اور اقرباپروری کو فروغ دینے کے لئے بدامنی پیدا کی جا رہی ہے۔ گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے بلا رنگ و نسل اور مذہب ایک ہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ شیعہ اور سنی کے درمیان تفرقہ ڈالنے اور گلگت بلتستان کی امن کو سبوتاژ کرنے والی قوتوں کو ختم کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔

 

آغا علی رضوی نے کہا کہ یوں تو گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں میں کرپشن اور اقرباپروری عروج ہے، لیکن کیا کہنا محکمہ تعلیم کا جہاں قوم کی نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے، محکمہ تعلیم ہی کسی قوم کی کامیابی اور ناکامی کی ضمانت ہے۔ مگر نااہل، عاقبت نااندیش حکمرانوں نے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کو تباہ کیا ہوا ہے۔ ہم محکمہ تعلیم میں جاری بدعنوانیوں کے خلاف انکوائری کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں محکمہ تعلیم میں تعلیم کا جنازہ جس طرح نکالا جا رہا ہے وہ دنیا ہے سامنے ہے اور تربیت بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ لازمی ہے۔ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں نام نہاد تعلیمی ماہرین تعلیم کو کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں جو غیر اخلاقی اور فحش و بے غیرتی کی تقریبات رکھی جاتی ہیں، وہ بھی قوم و ملت کے لیے ناسور ہے۔ عجیب ہے ہمارے تعلیمی اداروں میں رقص و فحش کی محفلوں کے لیے وسائل بھی ہیں اور اجازت بھی، مگر یوم حسین (ع) پر پابندی عائد کر کے نہیں معلوم ہماری انتظامیہ اور تعلیمی ادارے کے سربراہ کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

 

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ قیام امن کے لئے تکفیری گروہ اور آغا سید ضیاءالدین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا بہت ضروری ہے۔ شیعہ سنی کے درمیان تفرقہ اور امن کو سبوتاژ کرنے والی قوتوں کو ختم کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔ زمانہ اب تبدیل ہوچکا ہے، نوجوانوں کے اندر تعلیم کے ساتھ انقلابی فکر اور جدوجہد بھی ضروری ہے۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس) آج پاکستان تاریخ کے نازک تریں دور سے گذر رہا ہے،اندرونی اور بیرونی دشمن نے پاکستان کے ساتھ فیصلہ کن جنگ شروع کر رکھی ہے اور یہ جنگ فیصلہ کن مر حلہ پر ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے نااہل اور نالائق حکمران اور کریپٹ سیاستدان ابھی تک فیصلہ نہیں کر پائے کہ پاکستان کا دفاع کس طرح کیا جائے۔ان خیالات  کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے  اپنے ایک بیان میں کیادھشت گرد صرف  دھشت گرد ہی نہیں علی الاعلان آْئین پاکستان کے مخالف ہیں،مساجد ،امام بارگاہیں،اسکول ،ہسپتال ،پولیس ،آرمی  غرض کوئی بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں  ،ستم ظریفی یہ ہے  کہ ملک کے پارلیمینٹ کے اندر بیٹھ کر کچھ نا  فہم ملاں  دھشت گردوں کی حمایت اور پاکستانی افواج کے خلاف  بک رہے ہیں لیکن کو ئی ان غداروں کو لگام دینے والا نہیں ہے۔قرآن و سنت اور آئین پاکستان میں ان کا حکم واضح ہے  یہ لوگ مفسد فی الارض بھی ہیں اور غدار بھی ہیں اور کے ساتھ مذاکرات نہیں بلکہ ان کے  منحوس اور ناپاک  وجود سے اس مملکت خداداد کے مکینوں کو نجات  دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہی پوری ملت کی آرزو ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) شہید اسلام و قرآن، داعی اتحاد بین المسلمین اور گلگت بلتستان کے لاکھوں عوام کے ہر دلعزیز راہنما شہید ولایت علامہ سید ضیاءالدین رضوی اور انکے باوفا جانثاروں کی نویں برسی کے سلسلے میں مرکزی اجتماع مرقد شہید، بمقام مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں "سوگواران ملت تشیع" کے عنوان سے منعقد ہوا۔ اجتماع میں علاقہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں شہید کے پیروکاروں کے علاوہ کثیر تعداد میں خانوادہ شہداء ملت جعفریہ اور علماء کرام نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی، صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی ، ڈویژنل سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان علامہ سید علی رضوی اور دیگر علماء کرام و مقررین نے شہید رضوی (رہ) کی ہمہ جہت شخصیت اور انکی شجاع قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید ضیاءالدین رضوی (رہ) کے مشن کی تکمیل اور انکی فکر کی ترویج و احیاء کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔ اس موقع پر علامہ سید راحت حسین الحسینی نے ملت جعفریہ کے تمام مسائل کا حل داخلی اتحاد میں مضمر قرار دیتے ہوئے تمام علماء کرام اور تنظیموں کو دعوت اتحاد دی۔ برسی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین نے 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کو اہلسنت کے عید میلاد النبی کے جلوسوں اور میلاد کی محافل میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ''اسلام ٹائمز'' سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین جسیا کہ ہماری جماعت کے نام سے واضح ہے کہ ہم مسلمین کی وحدت کے لئے کام کر رہے ہیں اسی مقصد کے پیش نظر ہم نے پاکستان بھر کے شیعہ اور سنی حضرات میں وحدت کو فروغ دیا ہے اور اس حوالے سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور شیعہ اور سنی ایک دوسرے کے بہت قریب ہو گئے۔

 

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر تفرقہ بازی کو فروغ دے رہی ہیں اور اس حوالے سے ایک تکفیری گروہ کو خصوصی طور پر ہدف دیا گیا ہے جو اہلسنت کا نام استعمال کر کے شہریوں کو بالعموم اور اہلسنت کا بالخصوص گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنی تحریک اور سنی اتحاد کونسل نے ان تکفیریوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا کہ وہ اہلسنت کا نام استعمال نہ کریں کیونکہ ان کے اس فعل سے سادہ لوح اہلسنت ان کی باتوں میں آ جاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کہا کہ تکفیریوں کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔

 

علامہ اسدی نے پنجاب بھر کے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہلسنت بھائیوں کےساتھ میلاد کے جلوسوں میں شریک ہوں اور 12 سے 17 ربیع الاول تک میلاد کی محافل کا انعقاد کریں اور ان میں اہلسنت علما اور عوام کو مدعو کریں اور اس طرح وحدت کو فروغ دے کر اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کی سازشوں کو ملیا میٹ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت کے پلیٹ فارم سے بھی ایک کانفرنس کرانے پر غور کیا جا رہا ہے جس میں تمام عالم اسلام کے مکاتب فکر کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اور یہ کانفرنس اسلام دشمن قوتوں کےلئے ان کے ناپاک عزائم مٹی میں ملانے کےلئے سنگ میل ثابت ہو گی۔

وحدت نیوز(ہنگو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسکو ل پر خودکش دھماکے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنےاور سینکڑوں طالب علم ساتھیوں کی جان بچانے  والے قومی ہیرواعتزاز حسن کی قبر پر حاضری دی اور قبر پر پھول چڑھائےاور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری روابطہ اقرار ملک اور خیرالعمل فاونڈیشن کے مسؤل نثار فیضی سمیت دیگر احباب بھی ان کے ہمراہ تھے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید کی بلند ہمت ، حوصلے اور شجاعت کوخراج تحسین پیش کیا ۔

وحدت نیوز(ہنگو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر قیادت اسکو ل پر خودکش دھماکے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنےاور سینکڑوں طالب علم ساتھیوں کی جان بچانے  والے قومی ہیرو اعتزاز حسن کے اہل خانہ سے ان کے گھر جا کر تعزیت کی،وفد میں مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین ، خیرالعمل فائونڈیشن کے مرکزی انچارج نثار علی فیضی اور دیگر صوبائی رہنما بھی شامل تھے، اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری کا شہید اعتزاز کے والد سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ شہید اعتزاز نے جرات و بہادری کی ایسی مثال قائم ہے جو پاکستان میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ شہید اعتزاز نے دہشتگردی کو اپنے حوصلے سے شکست دی ہے اور ثابت کیا ہے کہ اگر حوصلے اور جرات کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا جائے تو فتح ہماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قوم کے باہمت بیٹے نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخواہ کا صوبائی کنونشن مدرسہ جامعہ شہید عارف حسین الحسینی میں منعقد ہوا، کنونشن میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، شوریٰ عالیٰ کے رکن علامہ جواد ہادی، مرکزی رابطہ سیکرٹری اقرار حسین، مرکزی رہنما نثار فیضی سمیت صوبہ بھر سے علماء کرام اور عہدیداران نے شرکت کی۔ کنونشن میں خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرل اور کابینہ نے بھی شرکت کی۔ انتخابی کمیٹی نے اضلاع کی طرف سے دیئے گئے ناموں میں تین نام صوبائی شوریٰ کے سامنے پیش کئے۔ جن میں علامہ سید سبطین حسین الحسینی، علامہ جہانزیب علی، علامہ سید وحید کاظمی کے نام شامل تھے۔ صوبائی شوریٰ نے کثیر تعداد میں ووٹ دے کر علامہ سید سبطین حسین الحسینی کو آئندہ تین سال کے لئے نیا سیکرٹری جنرل منتحب کرلیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نئے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسین سے ان کی نئی ذمہ داری کا حلف لیا۔

وحدت نیوز(پشاور) ملک میں امن کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں مگر دہشت گردوں سے طاقت کی زبان میں بات کی جائے۔ کمزوری اور جھکائوں حکومت کو زیب نہیں دیتا، حکمران ان سے امن کی بھیک مانگ رہے ہیں جنہوں نے ہمشہ خاک و خون میں غلطاں لاشیں قوم کو تحفے میں دیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی رہ میں منعقدہ صو بائی کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ہم امید رکھتے تھے کہ وہ آئین اور قانون کی بالا دستی کے لئے پالیسی مرتب کریں گے ،لیکن ان کی حکومت دہشت گردوں سے گذارشانہ رویہ اختیار کر تی ہے، جو لاتو ں کے بھوت ہوں وہ باتوں سے کبھی نہیں مانتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت کوہاٹ میں مارکیٹ جلانے والے کو جلد سے جلد گرفتار کرے اور بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے ورنہ اس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے نئے سیکرٹری جنرل کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ علامہ سبطین حسین الحسینی ایک بہتر انتخاب ہیں جو اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے دفتر میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصر شیرازی اوریونائیٹڈ چرچ پاکستان کے صدر بشپ آف پاکستان نذیر عالم کی مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر شیرازی نے کہا کہ موجودہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ ایک سازش کے تحت کئے جا رہے ہیں اس کا مقصد عیدِ میلاد النبی کے جلوسوں کو ٹارگٹ کرنا اور ان میں شرکت کو کم کرنا ہے ، 5جنوری کیااسلام آباد میں قومی امن کنونشن میں ہم نے عوامی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ، جس کا پہلا مظاہرہ ، اس بار بارہ ربیع الاول کو نظر آئے گا، انشاء اللہ بڑے پیمانے پر شیعہ سنی اس بار مل کر عیدِ میلاد منائیں گے ،پورے پاکستان میں امن کانفرنس کی جائیں گی ، موجودہ حالات میں جو ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے وہ میلاد کے جلوسوں کو محدود کرنے اور شرکاء کو ہراساں کرنے کے لئے کی جا رہی ہے پاکستان میں امن کی صورتحال یہ ہے کہ امیر مقام پر چھٹا اٹیک ہوا ، اے این پی کے ایک لیڈر کو آج قتل کیا گیا اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں چوہدری اسلم کوموت کت نیند سلا دیا گیا ، ایک نڈر پولیس افسر مارا گیا اس کی ایف آئی آر ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد کے خلاف کاٹا گیا اور پھرانہی سے ہی مذاکرات کی بات کی جا رہی ہے ۔ پاکستان میں طالبان کو قانونی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ، شہداء کے خون کا فیصلہ یہ خیانت کار مذاکرات سے کرنا چاہتے ہیں ۔ عوام کی حمایت کے بغیر فوج کوئی ایکشن نہیں کر سکتی ۔ شہید اعتزاز حسن نے اپنے عمل سے دہشت گردوں کے خلاف پیغام دیا ہے کہ اگر ملت کھڑی ہو جائے تو دہشت گرد سٹیند نہیں لے سکتے ، بدقسمتی سے ہمارے حکمران ایسی نظر نہیں رکھتے ، گلگت میں پہلی بار عید ِ میلاد النبی کا عظیم الشان جلوس نکلے گا ، دہشت گردوں کی شکست فاش ہو گی اگرمذاکرات سے ہی کام ہونے ہیں تو اداروں کا کیا کام ہے ؟؟ یہ مزاکرات آئین کے لئے خطرناک ہے ، اس سے پہلے لوگ دہشت گردوں کے خلاف بات کرنے سے گھبراتے تھے، مگر اب ہماری قیادت اور سنی قیادت کے اتحاد کی وجہ سو سب کو ہمت ملی ہے سب مزاکرات کی حقیقت سمجھنے لگے ہیں ۔بدقسمتی سے پاکستان میں اسلام کے نام پر دہشت گردی سے اسلام کا عالمی تاثر خراب ہو رہا ہے ، محب وطن کونسل کا اعلان کیا جا چکا ہے ، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل اس کی بانی ہیں تمام امن پسند قوتین ہمارے ساتھ ہوں گی ، اقلیتوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ، تمام ادیان کے ماننے والوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ، ہمارے مسیحی بھائیوں پر ظلم و ستہم کئے جا رہے ہیں ، ہم نے پاکستان میں پہلی بار مسیحی بھائیوں کے بے گناہ قتل ہونے والے افراد کے لواحقین کو امن کانفرنس میں مدعو کیا ،اور ان کے حق کے لئے آواز اُٹھائی ، ہمارا عہد ہے کہ ہم مظلوم کی حمایت میں ڈریں گے نہیں، مسیحیوں پر حملے کرنے والوں کو آئین کے تحت سزا دلوائیں گے ۔ امن کی ہر کوشش میں ہم ہر پاکستانی کو ساتھ ملائیں گے ۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونائٹیڈ چرچ پاکستان کے صدر بشپ آف نذیر عالم نے کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے دعوت دی اور اکٹھے بیٹھ کر امن کے لئے کا م کر سکیں ، 5جنوری کو جو کچھ اسلام آباد میں ہوا وہ شروعات تھیں ، حکومتی کردار ہمارے سامنے ہے ، پروگرام جناح کنونشن ہال میں تھا مگر حکومتی بے رحمی کی وجہ سے ہم وہ پروگرام وہاں نہ کر سکے ۔ تمام ادیان کے لوگ وہاں جمع تھے ، مسیحیوں ، ہندوں ،سکھوں سب نے ثابت کیا کہ ہم انسانیت کے ناطے ایک ہیں.ہم اسی طرح آگے چل کر بتا دیں گے کہ ہم ہر اس قوت کو بے نقاب کر دیں گے جو خدا کے دین کی دشمن ہیں ، ہم اللہ کے نبی حضرت عیسیٰ کے ماننے والے ہیں ،حضرت عیسیٰ کے ماننے والوں کو اس طرح و دیوار سے نہیں لگایا جاتا ، ہمیں دیوار سے لگایا گیا ہے ، ہماری آواز بند کی گئی ہے ، ہم پہلے پاکستانی ہیں، پھر مسیحی ہیں ، حضور پاک کی تعلیمات کیا ہیں ؟؟ ان تعلیمات پر کتنا عمل ہو رہا ہے؟ ان تعلیمات پر عمل کر کے ہی ان حالات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ، دین کو اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا ایک بات میں میڈیا سے بھی کرتا ہوں ، یہ اقرار کیا جاتا ہے کہ مسیحیوں کا بڑا کردار ہے ، ہم ے ایجوکیشن ، ہیلتھ اور دیگر شعبوں میں خدمت کی ، ہم نے کبھی خدمت میں مذہبی فرق نہیں رکھا ، ہمارے سکولوں میں 70 فیصد مسلمان تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، مگر پھر بھی ہمیں دیوار سے لگایا جاتا ہے ، جو کام سیاسی ادارے نہیں کر سکے وہ عوام کر سکتی ہے ، گراس روٹ لیول سے اوپر تک امن کی مومنٹ ہونی چاہیے ، ہم امن کی ہر کوشش میں شانہ بشانہ ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شہید علامہ ضیاءالدین رضوی نے اپنی زندگی مظلوموں کے حقوق کی بازیابی کیلئے صرف کی اور زندگی کے آخری دن تک ستمگروں کیخلاف ڈٹے رہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کی عزت نفس اور کرامت کو بحال کرنے کیلئے اپنی جان دیدی لیکن اپنے اصولوں پر کوئی سودا نہیں کیا۔ شہید ضیاءالدین کی برسی کی مناست سے جاری اپنے بیان میں علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ شہید ضیاءالدین اتحاد و حدت کے داعی تھے، امام خمینی (رہ) کے سچے عاشق اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے سچے ساتھی تھے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی سرزمین پر مظلوموں کا دفاع کیا۔ یہی وجہ بنی کہ اس وقت کے حکمرانوں نے دہشتگردوں کی ملی بھگت سے انہیں شہید کرا دیا۔ ان کا خون اور قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم جماعت کے سربراہ کا گلگت کی پرامن سرزمین پر خطاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree