حکمرانوں کے معصوم طالبان دوستوں نے سال نو کا تحفہ ہمیں لاشوں کی صورت میں دے دیا،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

01 جنوری 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد)نئے سال کے آغاز پر حکومتی نا اہلی کے نئے دور کا بھی آغاز ہو گیا ہے ، کوئٹہ میں زائرین امام رضا علیہ السلام کی بس پر خودکش حملہ نواز حکومت کے لئے ڈوب مر نے کا مقام ہے، جو حکمران نہتے عوام کی جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتے انہیں مسند اقتدار پر بیٹھنے کا کو ئی حق نہیں ، ہمارے صبر کا مذید امتحان نہ لیاجائے ، ہمارا صبر حکومت کو مہنگا پڑے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوش میں آجائیں ، رئیسانی کو گھر گئے زیادہ عرصہ نہیں ہو ا، درندہ صفت دہشت گردوں نے خواتین اور معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ کے نذدیک زائرین کی بس پر ہو نے والے خودکش حملے کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔


ان کا کہنا تھا کہ سال 2013کا اختتام اور سال 2014کا آغاز ہمیں خاک و خون نہلا کر کیا گیا ، گذشتہ تیس سال میں ہمارے ہزاروں بے گناہ لوگوں کو کافر کا نعرہ لگا کر شہید کیا گیا ، مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ معصوم بچے بھی بربریت کی بھینٹ چڑھائے گئے ، کبھی شناختی کارڈ دیکھ کر ہمارے ہم مسلک و ہم عقیدہ لوگوں کو بسوں سے اتار اتار کا مارا گیا ، اتنے مصائب کا سامنا کر نے کے باوجود ہم نے کبھی ریاست ، فوج ، حکومت کے خلاف کو ئی اقدام نہیں کیا، حکومت نے ہمیشہ ہماری حب الوطنی پر شک کیا ، ہمارے اور ہو نے والے مظالم پر زبان کھولتے ہو ئے حکمرانوں کو شرم آتی ہے ، انہوں نے حکومت کو متنبہ کر تے ہو ئے کہا کہ نواز شریف اور ڈاکٹر عبد المالک ہمیں مجبود نہ کریں کے ہم کبھی نہ ختم ہو نے والے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیں ، جو حکمران دہشت گردوں سے خوف کھاتے ہو ں ، انہیں بھتہ دیتے ہوں ، لاشوں کے بدلے انہیں مستقل مذاکرات کی دعوت دیتے ہوں ، عوام کی جان و مال کا تحفظ ان کے بس کی بات نہیں ، اسے تمام حکمران اقتدار کو خیر باد کہہ کر وزیرستان منتقل ہو جائیں ، ان خوف زدہ حکمرانوں کی مظلوم عوام کو نہیں دہشت گردوں کا زیادہ ضرورت ہے۔


انہو ں نے کہاکہ کراچی سے لیکر گلگت تک اور کوئٹہ سے لیکر پاراچنار تک دہشت گرد مراکز موجود ہیں ، جب تک دہشت گردوں کے مراکز کو تباہ نہیں کیا جائے گا ، شہریو ں کے ہنستے بستے گھر تباہ ہو تے رہیں گے، غیر ملکی ایجنسیوں سے فنڈز لے کر پاکستان کو غیر مستحکم کر نے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، اٹھارہ کروڑ عوام ان خائن حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں، پاک فوج اپنا قومی کردار ادا کرے اور عوام کو دہشت گردوں کے اس بے قابو جن سے نجات دلائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree