The Latest

وحدت نیوز (کوئٹہ ) مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ ونگ پاکستان اور انچارج وحدت اسکائوٹ فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے پرنسپل جامعہ امام صادق (ع) علامہ محمد جمعہ اسدی سے ملاقات کی ، اور انہیں ۸ ستمبر کو اسلام آباد میں منعقدہ قومی دفاع وطن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، جسے علامہ جمعہ اسدی نے قبول کر لیا، علامہ جمعہ اسدی کے دفتر میں ہو نے والی اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی بھی موجود تھے ۔فضل عباس نقوی نے قبرستان شہداء بہشت زینب (ع) میں قبور شہداءپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں فضل عباس نقوی نے کوئٹہ میں وحدت گرلز گائیڈ کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کیا اور خواتین کے اسلامی  معاشرے میں اجتماعی کردار کے حوالے سے گفتگو کی، جب کہ ایم ایم ایس اوکے صدر اور مہدی اسکائوٹ کے چیف اسکائوٹ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ،اس کے ساتھ ہی مہدی اسکائوٹ اوپن گروپ ، غازی اسکائوٹ اور دیگر اسکائوٹ گروپس کے ساتھ تربیتی اور پروفیشنل اسکلز پر نشست میں خطاب کیا۔

فضل عباس نقوی نے علامہ مقصود ڈومکی سے انکے دفتر میں ملاقات میں بلوچستان کے قومی اور تنظیمی معاملات پر گفتگو کی اس موقع پر صوبائی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے ،واضح رہے کہ فضل عباس نقوی تین روزہ دورہ بلوچستان پر کوئٹہ پہنچے ہیں، جس کے اختتام پر وہ دیرہ اللہ یار، جھل مگسی، نصیر آباد کے علاقوں میں وحدت یوتھ کی تیظیم سازی کے حوالے سے دورہ جات اور ملاقاتیں بھی کریں گے۔


وحدت نیوز (بھکر) کوٹلہ جام، دریا خان اور پنجگرائیں میں اہل تشیع پر تکفیریوں کی جانب سے کیے جانیوالے حملےکے بعد گذشتہ رات مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکریٹری جنرل سفیر عباس شہانی  ایڈووکیٹ  اور دیگر مومنین کے گھروں پر پولیس اوررینجرز نےچھاپے مارے ہیں ،سفیر شہانی کی عدم موجودگی کے باعث سکیورٹی اہلکاروں نے   نہ صرف چادر اور چار دیواری کے تقدس کوپامال کیا بلکے گھر میں موجود خواتین سے دست درازی بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت (سپاہ صحابہ) کی جانب سے اہل تشیع کے 79 افراد پر نامزد جبکہ 150 سے زائد نامعلوم افراد پر مقدمات درج کرائے گئے ہیں، جب کہ نامزد افراد میں  ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل سفیر عباس شہانی ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں ۔

  مجلس وحدت مسلمین بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ نے ٹیلی فون پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ اور ڈی پی او بھکر اس اندوہناک سانحے میں براہ راست ملوث ہیں۔ سفیر عباس شہانی نے مزید کہا کہ گذشتہ روز بھکر، کوٹلہ جام، دریا خان اور پنجگرائیں میں اہل تشیع پر تکفیریوں کی جانب سے کیے جانیوالے حملے کے خلاف شہدائے کوٹلہ جام اور دریا خان کے ورثاء کی مدعیت (غلام قنبر اور سید سبطین شاہ شیرازی) میں ضلع بھکر کے تھانوں (تھانہ صدر بھکر، تھانہ سٹی دریا خان) میں تین مقدمات درج کرا دیے گئے ہیں۔  کالعدم جماعت (سپاہ صحابہ)  سے تعلق رکھنے والے  36 نامزد اور 20 نامعلوم افرادکے خلاف ان مقدمات میں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔  جبکہ دوسری جانب۔ ان مقدمات کے اندراج کے بعد دونوں جانب سے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں اور بعض علاقوں سے گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں، تاہم ابھی تک انتظامیہ نے ان تمام گرفتاریوں کو مخفی رکھا ہے۔

وحدت نیوز (مشہد مقدس)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ عقیل حسین خان نے کہا ہے کہ کوٹلہ جام میں تکفیری دہشت گردوں نے پولیس کی موجودگی میں شیعہ نوجوانوں پر فائرنگ کی جس سے تشیع پاکستان کے طلباء کی سب سے بڑی جماعت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن شہید ہوئے۔ کوٹلہ جام میں فائرنگ کے وقت پولیس دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے اُنہیں تحفظ دیتی رہی۔ عقیل حسین خان نے مزید کہا کہ شریف حکومت سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی، آج جو دہشت گردوں سے مذاکرات کررہے ہیں کل وہی دہشت گردوں کو رہا بھی کریں گے۔ انکی گزشتہ حکومتوں میں بھی تشیع پر مظالم ڈھائے گئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ اس موقع پر اُنہوں نے شہداء کے خانوادگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یقینا شہدا کا شمار شہدائے کربلا کے ساتھ ہوگا۔

وحدت نیوز (قم المقدسہ)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے کہا ہے کہ جو حکومت پاکستان بچاؤ اور دہشت گردی ختم کرو کے نعروں کے ساتھ آئی تھی آج ان ہی کے ایما ءپر ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر قتل و غارت اور ملک کو تباہ و برباد کرنے کے درپے نظر آتے ہیں۔ قم المقدسہ جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ غلام فخرالدین کا کہنا تھا کہ بھکر میں بے گناہ شیعیان حیدر کرار کا وحشیانہ قتل نام نہاد حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے اور موجودہ حکومت کی تکفیری ٹولوں کے ساتھ ملی بھگت اور ان کی پشت پناہی کا عملی ثبوت ہے۔ اس دردناک سانحے پر امام عصر عج، رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور شہدائے بھکر کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور حکومت وقت اور حساس اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ان ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دیں۔ بصورت دیگر پورے ملک میں ہونے والے حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی اور ممکن ہے کہ بین الاقوامی سطح پر احتجاجات کا سلسلہ شروع ہو جائے۔

وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی نے سانحہ بھکر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی پولیس اور مقامی انتظامیہ کرتی ہے جس کے باعث اُنہیں کھل کر وارداتیں کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نجف اشرف میں مجلس وحدت مسلمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں علامہ شہزادالحسینی، شیخ قیصر عباس سمیت دیگر موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ سید مہدی نجفی نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے ایک بار پھر جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دی جارہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھکر کا واقعہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس میں پولیس کی سرپرستی میں دہشتگردوں کو فری ہینڈ دیا گیا کہ وہ مرضی سے علاقے کے امن کو نقصان پہنچائیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان  یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سید فضل عباس ایڈووکیٹ اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے عوام نے موجودہ حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے ملک میں دہشتگردی اور انتہاء  پسندی کو سامراجی قوتوں کی مداخلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی پالیسی پر تمام سیاسی جماعتیں متفقہ لائحہ عمل اپناتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپس اور محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ کریں۔ عوام کی امیدوں کو مایوسی میں تبدیل ہونے سے پہلے حکومت دہشتگردوں کیخلاف جامع پالیسی پرعملدرآمد کرے اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ آج دنیا بھر میں مسلمان کفری قوتوں کی سازشوں کاشکار ہیں۔ عالمی سامراجی قوتوں نے مسائل پیدا کئے ہیں۔ مصری فوج کی جانب سے معصوم نہتے شہریوں کا قتل عام جاری ہے۔ فلسطینی عوام اب بھی اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں۔ ان تمام مظالم پر امریکہ اور مغرب نے شرمناک عمل اپنا رکھا ہے اور انہی سامراجی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے۔

 

 انہوں نے دہشتگرد حملے میں ڈی آئی جی آپریشن سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی شہادت پر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزم و حوصلے کے ساتھ انسانیت دشمن دہشتگردوں کا مقابلہ مصلحتوں سے بالا تر ہو کر کیا جائے۔ انہوں نے پنجاب کے علاقے بھکر میں ریلی کے دوران چار نہتے جوانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائے اور ڈی پی او سرفراز کو معطل کیا جائے۔ حکومت ملک میں پھانسی کی سزاؤں پر فوری طور پر عملدر آمد کو یقینی بنائے، کیونکہ اس پر عملدرآمد کرکے ہی ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر موثر تحقیقاتی نظام، تھانہ کلچر اور تحقیقاتی عمل میں مداخلت نے اس نظام کو غیر موثر بنا رکھا ہے اور عدالتی نظام کو بہتر بناتے ہوئے دہشتگردی میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق عملدر آمد کرایا جائے۔

 

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے ٹھکانے موجود ہیں۔ دشت اور مستونگ میں دہشتگرد مرکز اور کیمپ قائم ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ جس کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موثر کارروائی کرنی چاہئے۔ تاکہ ان کا خاتمہ کرکے صوبے سے دہشتگردانہ کارروائیوں کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔ پرنٹ میڈیا کالعدم گروہوں کے نفرت انگیز بیانات کو روکے۔ نفرت انگیز بیانات اور تکفیری سوچ کی کوریج کے بجائے اتحاد بین المسلمین اور اخوت و امن کا پرچار کیا جائے۔ تاکہ نفرتوں کا خاتمہ ہوسکے۔  مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین مسلمین، اخوت و امن کی علمبردار جماعت ہے اور فرقہ وارانہ منافرت اور دہشتگردی کیخلاف ملک بھر میں موثر آواز اٹھاتی آرہی ہے۔ ہم ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور امن پسند قوتوں کو دہشتگردی کیخلاف مشترکہ محاذ تشکیل دینے کی دعوت دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ملک گیر ’’دفاع وطن کنونشن‘‘ منعقد کیا جا رہا ہے، جو امن اخوت اور حب الوطنی کا اجتماع ہوگا۔

وحدت نیوز ( پشاور)  مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے بھکر میں گذشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے جان بحق شہداء کے جنازوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھکر کا امن ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے جس کی زمہ دار دہشت گردوں کی پشت پناہ مسلم لیگ ن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ صرف یہ چاہتے ہیں ہ چاہتےہیں  کہ اہل تشیع پنجاب میں صرف قتل ہو تے رہیں اپنا دفاع نہ کر یں اس سے انکی نوکری خطرے میں پڑجاتی ہے ،
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے بھکر سے ہی منتخب ہوئے تھے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان دہشت گردوں نے شہباز شریف کو سپورٹ کیا تھا اور شہباز شریف بھی ان لوگوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ، یہ کچھ لوگ ایسے ہیں جن کی پشت پناہی ان لوگوں کو حاصل ہے۔ اس پشت پناہی کو وہ انتظامیہ کے حوالے سے بھی استعمال کرتے ہیں، یہاں بھکر میں وہ دہشتگردانہ انداز میں گھومتے پھرتے ہیں۔ گاڑیوں پر نقاب پوش افراد کو بٹھا کر اور اسلحہ لہرا کر بھکر کی سڑکوں پر چلتے پھرتے ہیں۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ ان دہشت گرد عناصر کی مکمل پشت پناہی کر تی ہے ، کل کے واقعے میں ملوث دہشت گرد پولیس کی موجودگی میں آگ و خون کا کھیل کھیلتے رہے ۔

علامہ عبد الخالق اسدی  نے مطالبہ کیا کہ سانحہ بھکر کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹربیونل تشکیل دیا جائے ، اور صوبائی وزیر قانون اور کالعدم دہشت گرد گروہوں کے پشت پناہ رانا ثناء اللہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ، انہوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کے بھکر کے مومنین کو ہراساں کر نے یہ گرفتار کر نے کی کوشش کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہو گی ۔

وحدت نیوز (بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے بھکر میں گذشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے جان بحق شہداء کے جنازوں میں شرکت کی۔ کوٹلہ جام میں شہید کی نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پنجاب میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا سبب اس وقت پنجاب حکومت اور اس کے کابینہ میں شامل حکومتی وزیر راناثناء اللہ ہے ۔ جو در حقیقت دہشتگردگروپوں کی سرپرستی میں ملوث ہے۔ کالعدم مسلح دہشت گردوں نے پولیس کی سرپرستی میں شیعہ آبادی پر حملہ کر کے نہتے لوگوں کے خون سے حولی کھیلی اور بھکر پولیس دہشت گرودں کی معاونت کرتی رہی۔ستم ظریفی یہ ہے کہ راناثناء اللہ اور پنجاب حکومت کے ایماء پرڈی پی او سرفراز فلکی اپنی نا اہلی چھپانے کے لیئے بے گناہ عوام کو ہراساں کر رہا ہے ۔

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی پی او سرفراز فلکی کو بر طرف کیا جائے اور واقعے کا ایف آئی آر ان کے خلاف درج کی جائے جو علاقے میں کالعدم دہشت گردوں کا سر پرست بنا ہوا ہے ۔ رانا ثناء اللہ اپنے گذشتہ دور کے ایجنڈوں کی تکمیل چاہتا ہے پنجاب اس وقت مکمل دہشت گردوں کے ہاتھوں یر غمال ہیں وفاقی حکومت اگر قیام امن میں مخلص ہیں تو وہ رانا ثناء اللہ کو وزرات سے بر طرف کرکے پنجاب کو تباہی سے بچایا جائے ۔

 

علامہ امین شہیدی نے اپنے خطاب میں عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھکر میں ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں سے ہجرت کرکے آئےہوئے دہشت گرد علاقے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ اگر علاقے میں حکومت امن کی بحالی کیلئے مخلص ہیں تو ان دہشت گردوں کو واپس اپنے علاقوں میں بھیجا جائے تاکہ یہاں کی عوام امن اور سکھ چین کی زندگی گذار سکیں۔ یادہے مجلس وحدت مسلمین نے واقعے کیخلاف 3روزہ سوگ کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہیں بروز اتوار 25اگست کو بھکر دہشت گردی کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

وحدت نیوز ( پشاور) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے بھکر آکر بیگناہ قتل ہو نے والے شہریوں سے ہمدردی کر نے کے بجائے ، اپنی جان مال عزت ناموس کا دفاع کرنے والے جوانوں کو گرفتار کر نے کےا حکامات جا ری کر دیئے ہیں ، رانا ثناء اللہ دہشت گردوں سے رشتے داری میں قاتل و مقتول کی تمیز نہ بھولیں ، بھکر میں دہشت گردوں کی ریلی کا کوٹلہ جام اور دریا خان میں بے قصور اہل تشیع پر مسلح حملہ ڈی پی او کی ذیر سرپرستی کیا گیا جس کو رانا ثناء اللہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے ، سانحہ بھکر پر تحقیقاتی ٹربیونل تشکیل دیا جا ئے اور رانا ثناء اللہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ کے قائم مقام سیکریٹری جنرل علامہ عبد الحسین الحسینی  نے پشاور سے وحدت میڈیا سیل کو جا ری اپنے بیان میں کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ایک مسلح لشکر جب آپکے مکان ، دکان ، جان ،عزت اور ناموس پر اعلانیہ مسلح  حملہ آور ہو تو کیا اپنا دفاع کر نا گناہ ہے ، آئین پاکستان میں جرم ہے ، جب پو رے پاکستان خصوصاً پنجاب کے مختلف علاقوں میں اہل تشیع پر حملے ہو ئے سیکٹروںبیگناہ لوگ مارے گئے تب رانا ثناء اللہ کیوں جا ئے وقوعہ پر کیوں  نہیں پہنچے ، آج بھکر اس لئے آئیں ہیں کے ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے جنہوں نے اپنی مائوں ، بہنوں کی عزت و ناموس کا دفاع کیا، اپنے اہل و عیال کی حفاظت کی اپنی مساجد اور امام بارگاہوں کا دفاع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ صرف یہ چاہتے ہیں ہ چاہتےہیں  کہ اہل تشیع پنجاب میں صرف قتل ہو تے رہیں اپنا دفاع نہ کر یں اس سے انکی نوکری خطرے میں پڑجاتی ہے ،

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز کوٹلہ جام اور دریاخان میں تکفیریوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ زخموں کی شدت کی وجہ سے بھکر ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے تین زخمیوں کو رات گئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں علامہ اقتدار نقوی کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، سید دلاورعباس زیدی، مرزا وجاہت علی کے علاوہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے صدر تہورحیدری شامل تھے۔ زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سرپرستی میں ہونے والے سانحے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر سانحہ کے ذمہ داران کو فی الفور گرفتار نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی سانحہ بھکر کے خلاف احتجاج کرے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree