آئین پاکستان کے غداروں سے حکومتی مذاکرات کو چالیس ہزار شہداء کے خون ناحق سے خیانت قرار ددیتے ہیں،الائنس آف پیٹریاٹ

01 جنوری 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) الائنس آف پیٹریاٹ میں شامل مجلس وحدت مسلمین پاکستان،سنی اتحاد کونسل پاکستان،وائس آف شہدائے پاکستان کے رہنماوُں سید نا صرشیرازی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین، صاحبزادہ حامد رضا، چیئرمین سنی اتحاد کونسل،سینٹر فیصل رضا عابدی، ترجمان وائس آف شہدائے پاکستان و رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے اسلام آباد پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس پریس کانفرنس کا مقصد حکومت پر یہ واضح کرنا ہے، ہم ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس کا مقصد آئین پاکستان سے بلا تر ہوکر کسی دہشتگرد، آئین پاکستان مخالف اورقومی اداروں کے وجود کی منکر قوت کو تسلیم کرنا ہو یا اس کے ایجنڈے کو قبول کرنا ہو، ہم طالبان سے حکومتی مذاکرات کی مخالف کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور حکومت شہدائے پاکستان کے لواحقین سے مذاکرات کرے اور انہیں یقین دلائے کہ وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے وطن کے بیٹوں کے ناحق خون سے بے وفائی نہیں برتی جائے گی۔ ہم حکومت کی طرف سے طالبان کو سیاسی عمل میں اعلانیہ شامل کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور اسے شہداء پاکستان کے خون سے غداری تصور کرتے ہیں۔


مشترکہ پریس کانفرنس میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر ان مذاکرات کے نتیجے میں ملک میں طالبانی نظام رائج کرنے کی کوشش کی گئی تو عاشق مصطفی ملک کے پورے نظام کو جام کرکے رکھ دیں گے۔ ہم ایسی سوچ اور افراد کی مذمت کرتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ملک میں دہشتگردی سے نہیں نمٹا جاسکتا۔ حکومت طالبان سے مذاکرات کا ڈرامہ ختم کرے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے اپنی ول اور لڑنے کا اعلان کرے، پوری قوم حکومت کے اس عمل کی حمایت کریگی۔


پریس کانفرنس میں مشترکہ اعلان بھی کیا گیا کہ5 جنوری کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ’’قومی امن کانفرنس‘‘ہوگی جس میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے فوجی جوانوں، سوئلینز، وکلاء، مسیحی برادری ، صحافی حضرات اور دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے مختلف مکاتب فکر کے شہداء کے ورثاء شرکت کرینگے اور اس ناسور کیخلاف اعلان جہاد کرینگے۔اس کانفرنس میں دہشتگردی سے نمٹنے کا واضح راہ حل پیش کیا جائے گا اور قومی اتحاد کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا جائیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree