The Latest
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے ناصرملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر چوک رنگ محل لاہور چائینہ ہاوس کے سامنے اہلسنت برداران کے جلوس میلاد پاک کا علامہ امتیاز کاظمی،علامہ جعفر موسوی،علامہ حسنین عارف،سید اسد عباس نقوی،خواجہ بشارت حسین کربلائی، آغا نقی مہدی،سید فساحت بخاری،سید حسین زیدی،شاعر وحدت یاسر علی یاسر،شیخ عمران،علی عباس مرزا و دیگر سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ پر تپاک اسقتبال کیا شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ دیکھ کر زندہ دلان لاہور، صحافی، انتظامیہ مجلس وحدت کے قائدین کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے رہے۔
وحدت نیوز(کراچی) ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عبّاس جعفری کے فرمان پرایم ڈبلیوایم ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی کی جانب سے عظیم الشان عيد ميلادالنبى صلى الله عليه وسلم ریلی کا انقاد کیا گیا . ریلی بعد نماز ظہرین مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی دفتر سولجر بازارسے شروع ہو کر ایم اے جناح روڈ سے ہوتی ہوئی مرکزی کیمپ نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوئی . ریلی کی قیادت علماء کمیٹی کے مولانا محمد حسین کریمی ،صوبائی رہنما ناصر حسین الحسینی اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری جنرل شبیر حسینی اور دیگر ڈسٹرکٹ کے عہدے داران نے کی .ریلی میں اہل سنّت و اہل تشیع برادران نے بڑی تعداد میں شرکت کی .اختتامی خطاب مولانا علی انور جعفری نے کیا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر ملک بھر کی ملتان میں بھی عاشقان رسول کی جانب سے نکالے گئے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے چوک دولت گیٹ میں استقبالیہ کیمپ لگایا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کیمپ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر علامہ عبدالخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے جس طرح اعلان کیا ہے کہ 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے گا انشااللہ آج پورے ملک میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان برادران اہلسنت کے ساتھ عید میلاد النبی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ اُنہوں نے ملتان میں استقبالیہ کیمپ لگانے پر مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امام خمینی کے ماننے والے ہیں کہ جنہوں نے کہا تھا تم ہاتھ باندھنے اور کھولنے پر جھگڑ رہے ہو جبکہ تمہارا دشمن ہاتھ کاٹنے کے درپے ہے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم اپنے اہلسنت برادران کی میزبانی کرنے پر فخر محسوس کر رہی ہے۔ اس موقع پر شیعہ سنی اتحاد کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے جلوس کے شرکا کے لیے چائے اور سبیل کا اہتمام کیا ہوا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں ایک اسٹیج بنایا گیا تھا جس سے مختلف علاقوں سے آنے والوں جلوس کے شرکا کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر شیعہ علمائ کونسل ملتان کے رہنما سید مجاہد عباس گردیزی نے بھی مجلس وحدت مسلمین کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں پر اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی اور علامہ سید اقتدار حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سید دلاور عباس زیدی، سید نسیم عباس شمسی، فخر نسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(کراچی) ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملیر میں بھی جشن ولادت با سعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے نادعلی اسکوائر تا جناح اسکوائر میلاد ریلی نکالی گئی ، جس کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے کی ، اس موقع پر اہل تشیع بردران کی جانب سے منفرد نویت کا ۶۰ فٹ بلند پرچم بھی برآمد کیا گیا، جسے اٹھانے کے لئے تمام شیعہ اور خصوصاًاہل سنت جوانوں نےانتہائی عقیدت کا اظہا رکیا،اس موقع پر شرکائے جلوس نے لبیک یا رسول اللہ ﷺ، لبیک یاحسین ؑ، شیعہ سنی بھائی بھائی امریکہ نے آگ لگائی کے فلگ فگاف نعرے لگائے۔اس ریلی میں شیعہ سنی شرکاء سمیت ایم ڈبلیوایم کے رہنماسجاد اکبرزیدی، اسد علی زیدی، سعید رضا، ثمر زیدی اور مختار امام بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(راولپنڈی) ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے ریلیاں اور جلوس نکالے گئے اور نعت خوانی کی محافل سجائی گئیں، راولپنڈی میں میلاد کے حوالے سے متعدد ریلیاں نکالی گئیں، مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے زیراہتمام میلاد کیمپ لگایا گیا جس میں نعت خوانی کے مقابلے کرائے گئے اور حضرت رسول خداﷺ کی ولادت اور ان کی سیرت کے حوالے سے علماء کرام نے خطابات دئیے۔ کیمپ میں کئی نعت خوانوں نے حصہ لیا، نمایاں پوزیشن لینے والے نعت خوانوں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی سعید الحسین نے شرکائے جلوس عید میلاد النبی ﷺ کو خوش آمدید کہا۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے نومنتخب سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے کہا ہے کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منا کر پاکستان سمیت دنیا بھر کو یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان کے مسلمان نبی اکرم (ص) کی ذات اقدس کی خاطر اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن لبیک یا رسول اللہ کو نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ صوبائی سیکرٹریٹ پشاور سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا عید میلادالنبی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جب تک ہم زندہ ہیں لبیک یارسول اللہ اور لبیک یا حسین کی صدائیں بلند کرتے رہیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی کے جلوس، محافل اور تقریبات شیعہ سنی اتحاد کی مظہر ہونی چاہیں۔ ملک بھر کے شیعہ سنی مل کر انسانیت کے دشمن عناصر کو شکست فاش سے دوچار کر دیں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) جشن ولادت با سعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکےپر مسرت موقع پر ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر لبیک کہتے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جعفرطیار یو نٹ نے نادعلی اسکوائر پر استقبالیہ کیمپ اور سبیل کا اہتمام کیا، ۱۱ ربیع الاول کی شب میں استقبالیہ کیمپ پر وحدت پر مبنی ڈاکو منٹری فلم دکھائی گئی جسے تمام اہل تشیع اور اہل سنت برادران نے خوب سراہا، ۱۲ ربیع الاول کی صبح جلوس میلاد النبی ﷺ کا استقبال پھول نچاور کر کے کیا گیا ، شیعہ سنی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے سیرت نبی کریم ﷺ اور اتحاد و وحدت بین المسلمین کے عنوان پر گفتگو کی،شیعہ و سنی نعت خوانوں نے بارگاہ نبی اکرم ﷺمیں نذرانہ عقیدت پیش کیا ، شربت کی سبیل سے شرکائے جلوس کی تواضع کی گئی ، اس موقع پر پروفیسر آصف علی نقوی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ، شرکائے جلوس میلاد البنی ﷺ اور علمائے اہل سنت کو مولانا حامد حسین مشہدی، مولانازوالفقار جعفری، مولانا حسین محسنی ،مولانا عباس مواحدی ، مولانا محمد حسین مطہری نے خوش آمدید کہا، اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی ، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ثمر عباس ، ڈاکٹر حسن جعفر، حسن عباس، اسد علی ،سعید رضا، شیراز زیدی، نقی زیدی، مختار امام، نیئر رضا و دیگر بھی موجود تھے۔
استقبالیہ کیمپس پر خطاب کرتے ہوئے مختلف اہلسنت و اہل تشیع علماء کرام نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کی ایماء ہر دہشتگرد تکفیری عناصر امت مسلمہ میں تفرقہ ایجاد کرنے کی ناپاک سازشیں کرنے میں مصروف ہیں، مگر پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلسے جلوسوں میں سنی شیعہ مسلمانوں کی بھرپور شرکت نے عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل کے نمک خوار ایجنٹ دہشتگرد تکفیری عناصر کے منہ پر ناصرف تمانچہ مارا ہے بلکہ انہیں ذلیل و رسوا کرکے ماضی کی طرح ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
علماء کرام نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں فرقہ وارایت نہیں ہے بلکہ دہشتگرد تکفیری ٹولہ عالمی سامراج امریکہ کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو بھی عراق اور شام بنانا چاہتا ہے۔ جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرنے پر سنی شیعہ عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں عاشقان و غلامان حضرت محمد مصطفٰی (ص) اور اہلبیت اطہار (ع) نے جس طرح اپنے عشق محمد (ص) کا مظاہرہ کیا ہے، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ سنی شیعہ مسلمان اسلام و پاکستان دشمنوں اور امریکی سعودی ایماء پر دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے والے تکفیری طالبان کے خلاف متحد ہیں، لہٰذا حکومت بھی دہشتگرد طالبان کے ساتھ مزاکرات کرنے کے بجائے دہشتگردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرے۔
وحدت نیوز(گلگت) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی ہفتہ وحدت مسلمین نہایت عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ گلگت شہر میں ہفتہ وحدت کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم گلگت ڈویژن کے زیراہتمام ایک مقامی اسکول میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شیعہ و سنی علماء کے علاوہ سینکٹروں کی تعداد میں تمام مکاتب فکر افراد نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ منظور قادری اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر مصطفوی نے اپنے خطاب میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور امن کے پیغام کو معاشرے میں پھیلانے کیلئے ملکر جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب میں مختلف نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت (ص) میں عقیدت کے پھول بھی نچھاور کئے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر جلوسوں میں بھرپور شرکت کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ملتان کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے چوک دولت گیٹ پر ویلکم کیمپ لگائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، ثقلین نقوی، علی رضا بخاری اور جاوید حسین نقوی موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائے گی۔ اس سلسلے میں جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں جشن عید میلاد النبی (ص) کی تقریبات منعقد ہوں گی، جس سے علمائے کرام اور نعت خواں خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں ملتان بھر میں اہلسنت کے جلوسوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ ان کی میزبانی بھی کی جائے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) شدید خطرات کے باوجود ملت پاکستان نے تاریخ کا عظیم جلوس میلاد النبی ﷺ نکالا، سلام پیش کرتا ہوں ان بیدار سنی شیعہ مسلمانوں کو جنہوں نے عشق رسول اکرم ﷺ کو والہانہ اظہار کیا ، دشمنان دین ، ملک و ملت کی تمام تر سازشیں اور سرمایہ کاری آ ج خاک میں مل گی، شیعہ سنی وحدت و انسجام کے جس صفر کا آغاز ۵ جنوری کو اسلام آباد سے ہوا آج اس کا عملی مظاہرہ پورے ملک میں دیکھا گیا، خدا نے چاہا تووطن عزیز میں شیعہ سنی بھائی چارگی اور وحدت کے ثمرات سے پاکستان کے داخلی و خارجی مسائل سے نجات حاصل ہو گی ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وحدت ہائوس اسلام آبادسے جاری اپنے تہنتی پیغام میں کیا ۔
ان کاکہنا تھا کہ خدا کے فضل و کرم سے ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس بخیر وعافیت اختتام پذیر ہو ئے ، شدید خطرات کے باوجود ملک بھر میں سنی شیعہ عوام نے عشق رسول خداﷺ سے سرشار ہوکر جلوس میلاد النبی میں شرکت کی ،ملت جعفریہ کی عید میلاد النبیﷺ کے اجتماعات میں شرکت غیر معمولی رہی ، اہل تشیع برادری گذشتہ سالوں کی نسبت زیادہ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکلی اور عملی طور پر جلوس ہائے میلاد النبی ﷺ میں اپنے اہل سنت بھائیوں کے شانہ بشانہ نظر آئی ، حکومت اور سکیورٹی اداروں نے بھی اپنے فرائض بحسن و خوبی انجاب دیئے ، جس پر وہ تحسین کے مستحق ہیں ، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل نے جس محبت ، اخوت اور وحدت کے صفر کا آغاز اسلام آباد سے کیا تھا آج ملک بھر میں اسکی عملی تصویر ملاحظہ کی گئی، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو بچانے کے لئے اسے بنانے والی قوتیں یعنی اہل سنت و اہل تشیع کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہمیں آپس کے اتحاد اور سیرت نبی کریم ﷺ پر عمل پیرا ہو کر دین مبین کی ترویج، دفاع ، سربلندی اور ملکی سلامتی کے لئے اپنا قومی کرار ادا کرنا ہو گا، پاکستان کو دہشت گردی اور لاقانونیت سے نجات دلانا تمام عاشقان و پیروان مصطفیٰ ﷺ کی دینی وشرعی فرض ہے۔