The Latest

وحدت نیوز(خیر پور) طالبانائزیشن کے خلاف محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہوچکی ہیں، 16 مارچ کو خیرپور کے ممتاز گراؤنڈ میں ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام لبیک یارسول اللہ کانفرنس میں شیعہ سنی قائدین و عوام دہشتگردی کے خلاف اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گے، سندھ حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی چھوڑ دے، کراچی سمیت ملک بھر میں جاری بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے خیرپور کے علاقے حسین آباد میں کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین آئین پاکستان کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کے طالبان دہشتگردوں کے خلاف دی جانیوالی پالیسیوں اور بیانات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے طالبان دہشتگری کے خلاف علمی اقدامات کریں۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ 16 مارچ کو خیرپور کے ممتاز گراؤنڈ میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام لبیک یارسول اللہ کانفرنس میں شیعہ سنی قائدین و عوام دہشتگردی کے خلاف اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گے، خیرپور انتظامیہ کی جانب سے لبیک یارسول اللہ کانفرنس کے انعقاد کیلئے دی جانے والی پرمیشن منسوخ کرنا ناقابل برداشت فعل ہے، خیرپور انتظامیہ اور سندھ حکومت کی جانب سے لبیک یارسول اللہ کانفرنس کے انعقاد کے خلاف اُوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں, اگر کانفرنس کے انعقاد میں مزید دشواریاں پیدا کی گئیں تو ایم ڈبلیو ایم 16 مارچ کو وزیراعلٰی ہاؤس کراچی کے باہر اور خیرپور ممتاز گراؤنڈ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی اپنی بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔قبل ازیں علامہ ناصر عباس جعفری جب اپنے دورہ کے موقع پر حسین آباد کے علاقے میں پہنچے تو اہل علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ مختار امامی، عالم کربلائی، مہدی عباس، یعقوب حسینی اور منور جعفری و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(بلتستان) گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے گندم پر سبسڈی کے خاتمے اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں ہوشربہ اضافے کے خلاف مکمل شٹر ڈائون اور پہیہ جام  ہڑتال کی گئی ، ہڑتال کی کال مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ آل پارٹیز اجلاس میں فیصلے کے بعد دی گئی ، جس میں گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی ، مذہبی اور قوم پرست جماعتیں بھی شامل تھیں ،  اس سلسلے میں اسکردو کے اہم چوراہوں شاہراہوں پر بھی دھرنے دیئے گئے۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے ان تمام دھرنوں کا دورہ کیا اور عوام سے خطاب کیا۔علامہ آغا علی رضوی کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر تی اور گندم پر سابقہ سبسڈی کو بحال نہیں کیا جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ، ہماری احتجاجی تحریک اسی زور و شور سے جاری رہے گی، حکومت نے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھینے کا فیصلہ کر لیا ہے، گلگت بلتستان کے عوام حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف آخری دم تک سراپا احتجاج رہیں گے۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام عقیل حسین خان نے اُنہیں خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے رہنما علامہ سید منور عباس نقوی، مولانا عارف حسین، سید آفتاب حیدر نقوی اور دیگر موجود تھے۔ مولانا عقیل حسین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی طرح مشہد مقدس میں بھی ایم ڈبلیو ایم پاکستانی طلاب اور زائرین کی خدمت کے علاوہ پاکستانی تشیع کی نمائندگی کر رہی ہے۔ بعدازاں اُنہوں نے دفتر مشہد مقدس کی کارکردگی بیان کی جسے سراہتے ہوئے علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس نے بہت کم عرصے میں اپنی خدمات اور کارکردگی کے ذریعے سے ایک مقام حاصل کیا ہے، اس موقع پر علامہ سید منور حسین نقوی نے ایم ڈبلیو ایم مشہد کی جانب سے شائع ہونے والے پندرہ روزہ اخبار کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

وحدت نیوز (دمشق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دمشق میں ثانی زہرا حضرت زینب بنت علی (ع) اور حضرت سکینہ بنت امام حسین (ع) کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔ تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ شام کے دوران بی بی زینب (س) اور بی بی سکینہ (س) کے روضہ جات پر حاضری دی اور پاکستان کے مظلومین کی ظلم کے خلاف جنگ میں کامیابی کی دعائیں کی۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی اور ایم ڈبلیو ایم شام کے مسئول علامہ سرفراز  بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اس دور کی کربلا میں موجود حسینی، یزیدیوں اور تکفیریوں کو اس بات کی کبھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری زندگی میں روضہ جات کی توہین کرسکیں، مجاہدین حزب اللہ، شام کے غیور مسلمانوں اور مسیحیوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں کی روضہ جات کو تباہ کرنے کی سازش کو ناکام بنا کر روضہ جات کی حفاظت کیلئے اپنے کردار کو ادا کیا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجته السلام والمسلمین علامہ عبدالخالق اسدی کی آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام علی رضا آباد میں بانی آئی ایس او پاکستان شهید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے اجتماع  میں شرکت  کی  ،بعد ازاں علامہ عبد الخالق اسدی نے شہید ڈاکٹر اور شہید محرم علی کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہدا ءکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انشاءاللہ قوم شہدا ءکے راستے کو کبهی فراموش نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز(کراچی) سندھ حکومت کی جانب سے لبیک یا رسول اللہ کانفرنس میں رکاوٹ بر داشت نہیں کی جائے گی۔سندھ حکومت نے اگر کانفرنس کے انعقاد میں کو ئی مشکلات پیدا کی تو کانفرنس وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر منعقد کی جائے گی ۔ 16مارچ کو ہونے والی ’’لبیک یا رسول اللہ (ص)کانفرنس‘‘سندھ دھرتی کی محب و طن عوام کا تاریخی اجتماع ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وحدت ہاؤس کراچی میں صوبائی اور ڈویثرنل کابینہ کے اجلاس میں کیا اس موقع پر حسن ہاشمی، علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی ،عالم کر بلائی ،حیدر زیدی ،ناصر حسینی ،یعقوب حسینی ،آصف صفوی سمیت پانچوں اضلاع کے نمائندگان موجود تھے۔


اُن کا کہنا تھا لبیک یا رسول اللہ کانفرنس 16 مارچ کو ممتاز اسٹیدیم خیرپور میں منعقد ہوگئی اورکانفرنس میں شرکت کیلئے سندھ بھر سے کاروان روانہ ہوں گے مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات کیئے جائیں ، کراچی سمیت سندھ بھر میں تشہیری مہم اختتامی مراحل میں ہے جب کہ عوامی رابطہ مہم بھر پو ر انداز میں جاری ہے ،کراچی سمیت سندھ بھر سے قافلے 15 مارچ کی شب سے خیرپور پہنچنا شروع ہو جائیں گے اس حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا با قائدہ آغاز کر دیا گیا ہے علامہ مختار امامی نے و زیر اعلیٰ کومتنبہ کیا کے سکھر انتظامیہ کی جانب سے کانفرنس کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں اس حوالے سے سکھر انتظامیہ کی جانب سے کانفرنس کی اجازت نہ دینے کے با وجودمشکلات پیدا کرناقابل مذمت ہے، سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے دہشتگرد کالعدم جماعتوں کو آزادی سے جلسہ کرنے کی اجازت اور ان کے رہنماؤں کو بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جانب سے سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ سندھ دھرتی کے محب و طن عوام کو دہشتگردی کے خلاف ہم آواز ہونے سے روکنا دہشتگردوں کو منعظم کرنے کے مترادف ہے حکومت متعصب سکھر انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کرے اور دہشتگردی کے خلاف اس عظیم کانفرنس کے انعقاد میں اپنا بھر پور تعاون کرے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وزارت مذہبی امور نے بری امام سرکار کی نو سال سے بند عرس کی تقریبات بحال کرنے سے متعلق مجلس وحدت مسلمین کی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام تر صورتحال کا جائزہ لیں کہ عرس کی تقریبات بحال کرنے کے کیا اقدامات ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے وفاقی وزارت مذہبی امور کو درخواست ارصال کی تھی کے عرس کی تقریبات پر سے نو سال سے عائدپابندی ہٹائی جائے اوربری امام سرکار کے مزار اورشرکائےعرس  کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

 

یاد رہے کہ اسلام آباد میں حضرت بری امام کے مزار پر 27 مئی 2005ء کو ہونیوالے خودکش بم حملے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ جس کے پیش نظر حکومت نے عرس کی تقریبات پر پابندی لگا دی تھی۔ دھماکہ اس وقت ہوا تھا جب حضرت بری امام کے 5 روزہ سالانہ عرس کے آخری دن کی تقریبات جاری تھیں، دھماکہ سے وہاں موجود زائرین اور ماتم داروں میں بھگدڑ مچ گئی، دھماکے کے وقت وہاں کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا، صرف چند رضا کار لاشوں کو ایمبولینس میں ڈال رہے تھے۔ دھماکے کے فوری بعد بھاری تعداد میں پولیس نفری تعینات کر دی گئی اور اسلام آباد انتظامیہ نے راولپنڈی سے بھی پنجاب پولیس کے دستے بلا لیے تھے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب سے یہ دھماکہ ہوا ہے اس واقعے کے بعد سے وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بری امام کا سالانہ عرس غیر معینہ مدت کیلئے معطل کیا ہوا تھا۔

 

index

وحدت نیوز(ایبٹ آباد)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی کی آمد پر سیکرٹر ی تنظیم سازی KPK مولانا سیدوحید عباس کاظمی اور سیکرٹری جنرل ضلع ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی نے انکا استقبال کیا۔اس کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل KPK سید سبطین حسین الحسینی صاحب کو چھچھہ میرا تحصیل حویلیاں کا دورہ کروایا گیا۔جہاں پر انھوں نے تحصیل حویلیاں کی برزگ شخصیت سید مطلوب حسین شاہ صاحب سے ملاقات کی اور مسجد و امام بارگاہ کے لئے وقف شدہ زمین کا معائنہ کیا ۔اور اس مقام پر انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ یہاں پر مسجد و امام بارگاہ کی اشد ضرورت ہے۔ اور ہم اپنی کوشش کو بھروئے کار لاتے ہوئے اس مقام پر مسجد و امام بارگاہ کے قیام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔


اس کے بعد سیکرٹری جنرل KPK نے تحصیل حویلیاں کی معروف مذہبی شخصیت میر محمد عرف روڑا سائیں کے ایصال ثواب کے لئے ان کے مرقد پر فاتحہ خوانی کی اور انکے فرزند خانویز علی کی خدمت میں انکے والد کی وفات پر تعزیت کی۔بعد اذاں انھوں نے تحصیل حویلیاں میںMWMضلع ایبٹ آباد کے سیکرٹری تنظیم سازی سید اظہر حسین شاہ کے ہاں وحدت پارکنگ ہاؤس کا افتتاح کیا اور انکے بھائی اور والد محترم کی قبور پر فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد سیکرٹری جنرل KPKنے تحصیل حویلیاں یونٹ کی کابینہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کی کابینہ کے سہ ماہی اجلا س میں ضلع ابیٹ آباد امام بارگاہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔جب کہ MWM خیبر پختونخواہ کی مجلس شوریٰ عالیٰ کے سینئر رہنما علامہ آغا جہانزیب حسین جعفری نے صدارت کے فرائض انجام دیئے۔ اور انکے ہمراہ MWM,KPK کے سیکرٹری تنظیم سازی مولانا وحید عباس کاظمی اور قلب عباس نے بھی شرکت کی۔انکے علاوہ اس اجلاس میں ایبٹ آباد ڈسٹرک کی کابینہ، تحصیل حویلیاں یونٹ کی کابینہ ، کاکول یونٹ ،ناڑہ ستوڑہ اور کرہکی کی افراد نے شرکت کی۔


ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کی سہ ماہی کابینہ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ؐ سے کیا گیا۔ اس کے بعد سیکرٹری جنرل ضلع ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی نے اپنی کابینہ کی سہ ماہی کارگردگی کی تفصیل سے آگاہ کیااور تحصیل حویلیاں یونٹ کے سیکرٹری جنرل سید سبطین حسین شاہ نے MWM, KPK کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور دیگر حاضرین محفل کااس اجلاس میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔جبکہ سیکرٹری تنظیم سازی KPK مولانا وحید عباس نے MWM کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔انکے بعد مجلس شوریٰ کے سینئر رہنما علامہ آغا جہانزیب حسین جعفری نے اتحاد بین المسلمین پر روشنی ڈالی۔بعد اذان سیکرٹری جنرل MWM,KPK نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام ممبران کے مسائل سنے اور انکے حل کے لئے ا پنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی اورکاکول یونٹ کے نو منتخب سیکرٹری جنرل سید سبطین حسین شاہ سے حلف لیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) صدر وحدت لائرز فورم پاکستان اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اسلام آباد کچہری میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی غلط بیانی اور الزام تراشیوں پر سپریم کورٹ اپنے لیے گئے سوموٹو ایکشن میں وزیر داخلہ کو بھی طلب کرےمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری  اپنے ایک بیان میں صدر وحدت  لائرز فورم پاکستان اصغر علی مبارک نےوزیر داخلہ کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کچہری کی وجہ پولیس کی غفلت اور بدانتظامی ہے جبکہ اس کی ذمہ داری وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان‘ آئی جی سکندر حیات اور ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان پر عائد ہوتی ہے جبکہ چوہدری نثار علی خان سیشن جج رفاقت اعوان شہید کو اپنے ہی گارڈ کی گولی لگنےکے  بارے میں بیان دے کر دہشت گردوں سے ہمدردی کررہے ہیں اور اصل مجرموں تک نہیں پہنچنا چاہتے,اصغر علی مبارک نے کہاعسکریت پسند گروپ کے ساتھ امن معاہدہ  پاکستانی عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دے گا . ملک دہشت گردی سے لرز گیا ہے دین میں انتہا پسندی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور طالبان پاکستان میں مذہب کی اپنی تشریح نافذ کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کو روکے ,انہوں نےمطالبہ کیا کہ حکومت وکلاء برادری کے لئے حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائے  ، دہشت گردی کے خلاف حکومت ٹھوس پالیسی اپنائے ۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اللہ یار) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں ایک عرصے سے نفرتوں کے علمبرداروں نے شیعہ سنی عوام کے درمیان دشمنی کو فروغ دیا۔ بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کرنے والوں نے صوبے میں اتحاد کی فضاء کو سبوتاژ کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن آج بلوچستان کے علاقے ضلع ڈیرہ اللہ یار کی سرزمین پر شیعہ سنی عوام کے اس مشترکہ اجتماع نے ملک دشمن قوتوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ پاکستان کے شیعہ سنی عوام متحد ہیں اور دنوں ملکر دہشتگردوں کیخلاف ملکی بقاء کی خاطر مہم چلا رہے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے۔ نواز شریف صاحب اپنے ملک میں آگ کو بجھانے کی بجائے شام کا ایک اور محاذ کھولنے جا رہے ہیں۔ موجودہ نواز حکومت عرب بادشاہوں کو خوش کرنے کیلئے شام میں کرائے کے قاتل بھیج رہی ہیں جو کسی بھی طرح ملکی مفاد میں نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں کسی بھی قسم کی مداخلت پاکستان کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree