وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے کراچی دھرنے میں بزرگ عالم دین مولانا حسن ظفر نقوی اور دھرنے کے شرکاء پر سندھ پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے پر امن احتجاج کے شرکاء پر تشدد کرکے دھرنے کو منتشر کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ، مظلومینِ پاراچنار کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا اتنا بڑا جرم بن گیا ہے جو سندھ پولیس نے علمائے کرام کا احترام بھی نہ کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی اگر اس یزیدی طرز حکمرانی کو اپنائے ہوئے ہے تو ہم شیعیان حیدر کرار بھی پاراچنار کے معصوم بچوں کی زندگی اور امن کے لیے دنیا بھر میں اس احتجاج کے ذریعے اپنی آواز کو پہنچائیں گے۔ تمام شیعیان حیدر کرار سے گزارش ہے کہ قیادت کے حکم اور لائحہ عمل کے مطابق ان احتجاجی دھرنوں کو پہلے سے ذیادہ منظم کریں خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ ان احتجاجی دھرنوں میں شرکت کریں اور مظلوموں کی توانا آواز بنیں۔