ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے طالبان مخالف قوتوں کو اکٹھا کریں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

09 مارچ 2014

وحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے طالبان مخالف قوتوں کو اکٹھا کریں گے، یہ وقت طالبان سے مذاکرات کا نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا ہے ،نواز شریف نے وطن عزیز کو طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،ملک بھر میں شیعہ سنی عوام متحد ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ وطن دوستوں سے محبت کرنے والی عوام کا سمندر طالبان دہشت گردوں کو بہا کر لے جائے گا، تھرپارکر میں بھوک سے معصوم بچوں کی اموات پر سندھ حکومت فوری مستعفی ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اللہ یار میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے تحت ’’ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس ‘‘ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی۔ اجتماع کا پنڈال لبیک یا رسول اللہ (ص)، لبیک یا حسین (ع)، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، امریکہ مردہ بار، اسرائیل نامنظور کے نعروں سے گونجتا رہا۔

اجتماع سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمارا وطن دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے، ضیائی اسٹیبلشمنٹ نے جس ناسور کو پالا تھا آج وہ ہمارے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے، وقت آگیا ہے کہ محب وطن قوتیں پاکستان کو بچانے کیلئے یکجا ہوں اور دہشت گردی کی لعنت سے ملک کو نجات دلانے کے لئے میدان میں اتریں، مجلس وحدت مسلمین ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے طالبان مخالف قوتوں کو اکٹھا کرے گی اور انشاء اللہ دشمن قوتوں کو یہ پیغام دے گی کہ ملک بھر میں شیعہ سنی عوام متحد ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ وطن دوستوں سے محبت کرنے والی عوام کا سمندر طالبان دہشت گردوں کو بہا کر لے جائے گا۔ انہوں نے تھرپارکر میں بھوک سے معصوم بچوں کی اموات پر سندھ حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر اپنی جماعت کی بقاء چاہتی ہے اور فوری طور پر سندھ کے وزارت اعلیٰ کا منصب کسی قابل اور لائق فرد کے حوالے کیا جائے، تھرپارکر میں بھوک سے نڈھال بچوں کی اموات پر قائم علی شاہ از خود اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے استعفیٰ پیش کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree