The Latest
وحدت نیوز(راولپنڈی) وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کا المناک واقعہ مذاکرات کی حامی طاقتوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ایوان اقتدار سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر اس طرح کی کاروائی سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ راولپنڈی کی سیکریٹری جنرل خانم رباب زیدی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کچہری کے واقعہ فوج کے بعد اب عدلیہ کے لیے جارحانہ للکار ہے۔دہشت گرد عناصر اپنے حلقہ اثر کی وسعت دکھانے کے لیے ایسی کاروائیوں میں مشغول ہیں حکومت کو ان کے خاتمے میں سنجیدگی دکھانا ہو گی۔وفاقی وزیر داخلہ کی طرف سے دارالحکومت میں سیکورٹی پر اطمنان کا اظہار ان کی دانستہ کوتاہی ہے۔ انہوں نے اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے مرکزی دفتر میں یوم القدس کے زخمیوں میں ایم پی اے سید محمد رضا، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل سید محمد عباس، کونسلر کربلائی رجب علی اور کونسلر کربلائی عباس علی نے زخمیوں میں چیکس تقسیم کیے اس دوران ایم پی اے سید محمد رضا نے کہا کہ یوم القدس کے شہداء بلند پایہ کے شہداء تھے جنہوں نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انکے پاک خون کی بدولت پاکستانیوں کا سر عالم اسلام میں بلند ہو گیا کیونکہ ان شہداء نے اپنا خون اس بیت المقدس اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے بہایا جسکے تقدس کا ذکر خود پروردگار عالم نے اپنی کتاب میں فرمایا، جسکی آزادی تمام مسلمانان عالم کے لیے سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ تمام امت مسلمہ پر یہ فرض بنتا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کرے ورنہ اس معاملے میں ہماری غفلت خدا کے حضور میں مجرمانہ غفلت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ان شہداء کو قومی اور حکومتی سطح پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمغہ شجاعت سے نوازتے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ خود انہیں شہداء اور زخمیوں پر (FIR) کاٹی گئی جو انتہائی شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ حتی الامکان ان شہداء کے خانوادوں اور زخمیوں کی دلجوئی ہوسکے۔آخر میں یہ اعلان کیا گیا کہ جن زخمیوں کو چیکس نہیں ملے وہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر سے رابطے میں رہے اُنکے چیکس پاس ہونگے۔ اس موقع پر زعماء و اکابرین کی ایک بڑی تعداد شریک تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ محمد اصغر عسکری کی قیادت میں ایک وفد نے سانحہ اسلام آباد کے زخمیوں کی عیادت کے لیے پمز کا دورہ کیا۔ انہوں نے زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے عزم اور حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں۔ وکلاء اس معاشرے کا وہ طبقہ ہیں جو نا انصافی کے خلاف ہمیشہ اپنی آواز بلند رکھتے ہیں۔ یہی وجہ کہ انہیں ہر جگہ احترام اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ظلم کے خلاف اس جنگ میں آپ تنہا نہیں بلکہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ہمیں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پربھی انتہائی دکھ ہے مجلس وحدت مسلمین دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ہمارا متعلقہ حکام سے یہ مطالبہ ہے کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر انصاف کے کٹھرے میں لایا جائے۔علامہ عسکری نے کہا وکلا ء کی طرف سے کیے جانے والے احتجاج میں ہم بھی شریک ہوں گے۔وفد میں راولپنڈی کے ضلعی جنرل سیکریٹری سید سعید الحسن رضوی اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس نے اسلام آباد کچہری کے افسوسناک سانحہ کو حکومتی نااہلی اور سیکورٹی اداروں کی ناقص کارکردگی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیطانی قوتوں سے مذاکرت کا انجام اسی طرح کے سانحات کی صورت میں سامنے آتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی لغو اور بے بنیاد سوچ زمینی حقائق کے منافی اور قمیتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہے۔جس کا خیال فوراََ دل سے نکال دینا چاہیے۔انہوں نے کہا صرف وہی قوتوں مذاکرات کی حامی ہیں جن کے دہشت گردوں سے اپنے ذاتی مفاد وابستہ ہیں۔ایک ایٹمی طاقت کو مٹھی بھر دہشت پسندوں کا یوں یرغمال بنا لینا پوری دنیا کے لیے باعث حیرت ہے۔ان عناصر کے خلاف آپریشن میں پش وپیس نہ صرف حکومتی کردار کو مشکوک بنا رہا ہے بلکہ ساری دنیا کے سامنے موجودہ حکومت کی بزدلی کے تاثر کو تقویت بھی دے رہا ہے۔انہوں نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صرف وزیر ستان ہی نہیں بلکہ ملک کے کونے کونے میں ٹارگٹڈ آپریشن کی اشد ضرورت ہے۔وطن عزیز کی سلامتی و استحکام صرف اور صرف دہشت گردی کے خاتمے سے ممکن ہے جسے یقینی بنایا جانا چاہیے۔ علامہ راجہ ناصرنے ایڈیشنل شیشن جج رفاقت اعوان اور دیگر افراد کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم مرحومین کی بلندیِ درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعاگو ہیں۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) سعودی عرب اور بھارت کے درمیان خطرناک ہتھیاروں کی خرید و دہشتگردوں کو ترسیل کا معائدہ ،امت مسلمہ کے اتحاد کوپارہ پارہ کرنے اور مظلوم کشمیریوں کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔ بھارت کو پاکستان کی جانب سے تجارت کیلئے فیورٹ قرار دینے پر احتجاج کرنے والے بھارت سعودی معا ئدے پر کیوں خاموش ہے۔انتہائی افسوس اور شرمندگی کی بات ہے مسلمانوں کا قبلہ جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے اتحاد کا مرکزہے باوجود اسکے سعودی عرب دنیا بھر میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے،بے گناہ مسلمانوں کو نا حق قتل کروا رہاہے۔شام کے بے گناہ شہریوں کے خلاف برسرپیکار دہشتگردوں کو مذید مضبوط کرنے کیلئے سعودی عرب ریال لیکر دنیا بھر میں پھراور باالآخربھارت سے انتہائی مہلک ہتھیار خریدنے کیلئے معائدہ کیا ۔دنیا بھر کے مسلمانوں کی حق حلال کی رقم جو وہ عمرے و حج کی دائیگی کیلئے خرچ کرتے ہیں اسی رقم سے دہشتگردوں کیلئے خطرناک جدید ہتھیار خریدنا اور مسلمانوں کو قتل کروانا ،کہاں کا اسلام ہے؟ اوریہ کیسے مسلمان ہیں؟ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکریٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی، سیکریٹری ویلفیئر سید محسن رضا ایڈوکیٹ،ضلع مظفرآباد سیکریٹری جنرل مولانا طالب حسین ہمدانی ، ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل خالد محمود عباسی اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے رہنماؤں نے کہا کہ انتہائی افسوس اور دکھ کی بات ہے کہ مسلمان مسلمانوں کے خلاف صف آراء ہیں۔مارنے والابھی اللہ اکبر کہتا ہے اور مرنے والابھی آخری سانس لیتے ہوئے اللہ اکبر کہتا ہے۔ امت مسلمہ کو استعمار اور طاغوت کے ایجنڈے کو سمجھنا چاہیے۔ امریکہ اور اسرائیل کا ایجنڈا مسلمانوں کا خاتمہ ہے۔ سعودی عرب کی سب سے زیادہ ذمہ داری بنتی ہے۔خانہ کعبہ اور روزہ رسول اللہ ؐ کی وجہ سے سعودی عرب تمام اسلامی ممالک کا محور و مرکز ہے اور اسطرح کے اقدامات سعودی عرب کو زیب نہیں دیتے۔سعودی عرب اور بھارت کے درمیان خطرناک ہتھیاروں کی خرید و دہشتگردوں کو ترسیل کے معائدے سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی نے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی سے اُن کی شریکہ حیات کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہےاور مرحومہ کی مغفرت کے ساتھ اہل خانہ خصوصاً علامہ عباس کمیلی کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔علامہ عباس کمیلی کی اہلیہ محترمہ گذشتہ کافی عرصے سے علیل تھیں جو کہ آج صبح رضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں، علامہ صادق رضا تقوی جو ڈاکٹروں کے مشورے پر بیڈ ریسٹ پر ہیں انہوں نے علامہ عباس کمیلی سے ٹیلی فون پر ان کی اہلیہ کی رحلت پر اظہار افسوس کیاہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) جنرل باڈی اجلاس میں ملک کی مو جودہ صورت حا ل بڑھتی ہوئی دہشت گر دی،لاقا نو نیت، مہنگائی، بد ترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ،گیس پر یشر میں کمی ، اغوا ء بر ائے تا وان کے وارداتوں اور شہر یوں کے بنیادی حقوق کی عدم فراہمی پر با ت کر تے ہو ئے علامہ ہاشم موسوی کاکہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید مشکلات کا شکا ر ہے جسمیں دہشت گر دی ، لا قا نو نیت اور مہنگا ئی سر فہرست ہے ملک میں ایک طرف دہشت گر دوں کی طر ف دہشت گردوں کیطرف سے معصو م انسا نوں کو نشا نہ بنا یا جا رہا ہے اور دوسری طرف انصا ف فر اہم کر نے والی اعلیٰ عدلیہ دہشت گر دوں کو سزائے سنا نے سے قا صر نظر آرہی ہے گزشتہ ایک ڈیڑھ دھا ئی سے مسلسل معصوم انسا نوں کے جا نوں سے کھیلنے والے دہشت گر دوں میں سے کسی ایک فر د کو کیفر کر دا ر تک نہیں پہنچا یا گیا جس سے دہشت گر دوں کے حو صلے بلند ہو ئے ہیں۔جبکہ پا ک وطن کے غیر ت مند جو ان او ر بزرگ شھید اعتزاز حسن اور شھید چو ہدری اسلم کی شکل میں دہشت گر دوں سے نبر د آزما ہے اور اُنکے سامنے آ ہنی دیوا ر کی ما نند کھڑی ہیں۔ اجلا س میں MPAآغا رضا ، کو ئٹہ ڈویژن کے سیکر یڑی جنرل عبا س علی، کونسلرکربلائی رجب علی ، حاجی عمر ان علی،غلام مہدی ، ہادی آغا،کامران حسین،خادم حسین،غلام حسین نے بھی شرکت کی ۔
علامہ ہا شم مو سوی نے کہا کہ پا کستان میں فر قہ واریت کا کو ئی مسئلہ نہیں شیعہ ،سُنی مسلمان آپس میں صدیوں سے بھا ئیوں کی طرح رہ رہے ہیں لیکن گزشتہ کئی سا لو ں سے ملک میں دہشت گر دی کے بد ترین واقعا ت رونما ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے اب تک ہزاروں معصوم اور بے گنا ہ لو گ شھید ہو ئے ہے لیکن کچھ مفا د پر ست عنا صر دہشت گر دی کے واقعات کو فرقہ وا ریت کا رنگ دیکر اپنے مقا صد حا صل کرنے کی کو ششوں میں مصروف ہیں جو انتہا ئی افسوس نا ک ہے۔
ایم پی اے سید محمد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر جب بھی کو ئی مشکل گھڑی آئی ہے تو شیعہ، سُنی بھائیوں نے ملکر حا لات کامقا بلہ کیا ہے اور ملک کو مشکلا ت سے نجا ت دلا یا ہے اور اب ایک بار پھر ہم نے اپنے سُنی بھا ئیوں کیسا تھ ملکر ملک کو ان بھر انوں سے نکا لنے کیلئے کمر کس لی ہے جسکا عملی مظا ہر ہ گلگت بلتستا ن، اسلا م آبا د،کوئٹہ میں ہمیں نظر آیا جہاں وطن عزیز پر قر با ن ہو نے والے شھدا ء کے لو احقین نے بھر پور شر کت کی اور شھداء کو زبر دست خر اج عقیدت پیش کیا گیا اس سلسلے کا اگلہ پر وگرام انشا ء اللہ میر پور کی سر زمین پر ایک عظیم اجتما ع کی شکل میں ہو گا جسمیں ملک بھر سے لو ا حقین شھداء ، سیاسی و مذہبی رہنما ء شر کت کر ینگے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اسلام آباد ایف 8 کچہری میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمران شیطان صفت طالبان دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہیں جنگ بندی کی سیاہی ابھی خشک بھی نہیں ہوئے تھے اسلام آباد میں گیارہ لاشوں کے تحفے دے کر طالبان نے ایک دفعہ پھر ثابت کیا کہ وہ اپنے سپانسرز کے ہر حکم کی تکمیل کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں طالبان مذاکرات کاروں نے طالبان کو یہ سمجھا دیا ہے کہ حملے بے شک جاری رکھیں قبول کرنا چھوڑ دیں عین اسی فارمولے پر دہشت گردوں نے عمل درآمد شروع کر دیا ہے علامہ اسدی نے پاکستان بار کونسل کے ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ بہت جلد ان دہشت گردوں کیخلاف محب وطن جماعتوں سے مل کر پنجاب بھر میں عوامی جدوجہد کا آغاز کریں گے پاکستان کو دہشت گردوں اور اں کے حامیوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا طالبان اور طالبان مائنڈ سیٹ پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اُن کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی جید علمائے کرام کے نقطہ نظر کے مطابق خوارج کا ایک ہی علاج ہے کہ اُن کیخلاف جہاد کیا جائے ۔
وحدت نیوز(خیر پور)16 مارچ کو ممتاز اسٹیڈیم خیرپور میں پاکستان کے با وفا فرزندلاکھوں کی تعداد میں دہشت گردی اور دہشت گردوں سے مذاکرات کے خلاف اکھٹا ہو نگے ، اپنے بھر پور قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کر کے حضرت محمد ﷺ سے تجدید عہد کریں گے ، انشاء اللہ یہ اجتماع عوامی شرکت کا رکارڈ قائم کرے گا ، ایک لاکھ سے زائد فرزندان محمدی کی شرکت متوقع ہے۔ لبیک یارسول اللہ کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ خیر پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کےصوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا کہ لبیک یا رسول اللہ کانفرنس میں سندھ بھر سے عوام شرکت کریں گے ، شرکاء کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو تی ہے ، ممتاز اسٹیدیم کے اطراف اور کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات کیئے جائیں ، کراچی سمیت سندھ بھر میں تشہیری مہم اختتامی مراحل میں ہے جب کہ عوامی رابطہ مہم بھر پو ر انداز میں جاری ہے ، سندھ بھر سے قافلے 15 مارچ کی شب سے خیرپور پہنچنا شروع ہو جائیں گے ، جلسہ گاہ کے اطراف میں دو ہزار وحدت اسکاؤٹ اور وحدت یوتھ کے جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔ جبکے ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی ،یعقوب حسینی ،اور دیگر رہنما موجود تھے۔
وحدت نیوز(قم المقدسہ) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرمحمد طاہر القاردی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ایران کے مقدس شہر قم میں خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے گفتگو کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور لاقانونیت کی دلدل سے نکالنے کے لئے محب وطن قوتوں کا اکھٹاہو نا نا گزیر ہو چکا ہے،مجھے خوشی محسوس ہو تی کے جب میں آپ لوگوں کی جدوجہد کو ملاحضہ کر تا ہو ں کہ پہ در پہ حملوں اور نسل کشی کے باوجود ہمیشہ آپ لوگ مذہبی تفریق کو بالائے طاق رکھ کرپاکستان کے استحکام کا نعرہ بلند کرتے ہیں ، آپ کی وطن دوستی کا یہ جذبہ مجھے بھی حوصلہ فراہم کرتا ہے، تحریک منہاج القرآن دہشت گردی کے خلاف ہر محاذپرمجلس وحدت مسلمین کے شانہ بشانہ موجود رہے گی۔
علامہ راجہ ناصر عباس کا ڈاکٹر طاہر القادری سے گفتگو کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مسائل کی اصل جڑ صیائی اسٹیبلشمنٹ ہے، جس کا مقابلہ کر نے کے لئے شیعہ اور بریلوی اہل سنت کا یکجا ہو نا انتہائی ضروری ہے، مجلس وحدت مسلمین نے دہشت گردوں کے خلاف جس دوٹوک موقف کا اعلان کیا تھا آج وہ پوری محب وطن پاکستانی عوام کی ترجمان بن چکا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اور وطن دوستی کے جس سفر کا آغاز مجلس وحدت مسلمین اوت سنی اتحاد کونسل نے کیا ہے اس میں تحریک منہاج القرآن بھی شامل ہو تاکہ ہم پہلے سے زیادہ منظم انداز میں ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کر سکیں ۔