The Latest

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی ادیگر راکین بلوچستان اسمبلی کے 15 رکنی وفد کے ہمراہ  لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ وفد میں نیشنل پارٹی کے فتح محمد بلیدی، منظور کاکڑ، نصراللہ زہری، شاہدہ، حاجی عبدالمالک، عبداللہ بابت لالہ اور دیگر شامل ہیں۔ لاہور میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران وفد پنجاب اسمبلی کے اراکین کے ساتھ پارلیمانی بزنس پر تبادلہ خیال اور اسمبلی سیکرٹریٹ کا دورہ بھی کرے گا۔  استقبال کے لئے کسی وزیر کے نہ آنے پر اراکین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ پنجاب بلوچوں کے  دکھوں کا مداوا کرے۔افسوس ہے کہ آج بلوچستان کے اراکین کا استقبال کرنے کے لئے کوئی وزیر موجود نہیں، پنجاب کے اراکین آئے تو بلوچستان کے وزیراعلٰی ان کے استقبال کے لئے آئے۔

وحدت نیوز( گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے تحت 3 نومبر کو منعقد کئے جانے والے دفاع وطن کنونشن کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے جامع مسجد علی ابن ابی طالب ؑ میں نمازیوں سے گفتگو کی اور کہا کہ گلگت بلتستان کی سرزمین پر وطن کے باوفا سپوت اپنی وحدت کے ذریعے دہشت گردوں سے مذاکرات کی مخالفت کریں گے، گلگت بلتستان کی عوام دفاع وطن کنونش میں شرکت کرکے اس بات کا اعلان کریں کہ ہم 45 ہزار پاکستانیوں کے قاتل طالبان سے مذاکرات کے خلاف ہیں اور اس کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے تاکہ دنیا جان لے کہ ملت جعفریہ اپنے مولا علی (ع) کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ہر ظالم کی دشمن اور ہر مظلوم کی مددگار ہے، اور یہی ہمارا نصب العین ہے، اس پر عمل کرنا ہم عبادت سمجھتے ہیں چاہے اس کیلئے ہمیں اپنی جانوں کے نذرانے ہی کیوں نہ دینے پڑیں۔

وحدت نیوز(لاہور) محرم الحرام میں سکیورٹی اور امن عامہ کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں الحاج حیدر علی مرزا، سید خرم عباس نقوی، سید اسد عباس نقوی، سید سعادت علی نقوی، رائے ناصر علی، خواجہ بشارت حسین کربلائی، رانا ماجد علی، مظاہر شگری، رائے اسد علی، سید حسنین زیدی، شیخ عمران علی، آغا زاہد حسین، سید زوار حسین نقوی بانیان مجالس، لائسنس داران جلوس ہائے عزا لاہور کا ایس ایس پی صدر ڈویژن ملک اویس اور متعلقہ تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکورٹی حوالہ سے سے مختلف امور زیر غور آئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب حکومت کو پہلے ہی مختلف ملاقاتوں اور میٹنگز میں واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ایام عزا میں فول پروف سیکیورٹی کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سرپرست کھلے عام اخباروں میں بیانات دے رہے ہیں کہ جلوس ہائے عزا کو خطرات لاحق ہے، ہم عزاداری کو جز وایمان سمجھتے ہیں اس کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، پنجاب، لاہور اور اس کے مضافات میں مجلس عزا اور جلوس ہاے عزا میں کسی بھی قسم کے رکاوٹ کا ردعمل پورے ملک سے آئے گا۔ اجلاس سے الحاج حیدر علی مرزا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام ہمیں رواداری اور صبر کا درس دیتا ہے نواسہ رسول(ع) سے محبت تمام مسلمانوں کا ایمان ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی صدر ڈویژن ملک اویس نے کہا پنجاب پولیس ایام محرم میں عزاداروں اور مجالس ہائے عزا کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے، دہشت گرد ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں انشااللہ ہم مل کر ان ملک دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور رکن بلوچستا ن اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی نے صوبائی مشیر تعلیم سردار محمد رضا بڑیچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، اس موقع پر آغا رضا نے صوبائی مشیر تعلیم کو حلقہ پی بی ۲ میں موجود ہ تعلیمی صورتحال سے سے آگاہ کیا اور طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل اور اسکولوں کی حالت زار پر تفصیلی بات چیت کی ، آغا رضا نے سردار محمد رضا بڑیچ سے درخواست کی کہ وہ حلقہ پی بی ۲کا تفصیلی دورہ کریں اور وہاں اسکولوں کے معیا رکو بہتربنانے میں تعاون کریں ، سردار محمد رضا بڑیچ نے آغا رضا کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوری نظارت کے رکن اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے حکومت پارا چنار کے علاقہ بالش خیل میں اراضی کے مسئلہ پر ہوش کے ناخن لے اور قابضین کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں انتظامیہ نے ہمیشہ مظلوم عوام پر مظالم ڈھائے ہیں، اور ایک مرتبہ پھر بالش خیل میں اراضی کے قانون مالکان کو نہ صرف تنگ کیا جارہا ہے بلکہ پاڑہ چمکنی قبائل جنہیں حکومتی سرپرستی بھی حاصل ہے، اراضی مالکان کیخلاف محاذ جنگ کھولنے کی کوششیں کر رہے ہیں، اور منگل کے روز کا واقعہ اسی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ حکومت طوری قبائل کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک کر رہی ہے۔ جس نے کبھی بھی مخالف فریق کو کسی بھی غلطی اور جرم کی سزا نہیں دی۔ جبکہ طوری قبیلے کے لوگوں کو معمولی معمولی باتوں پر پابند سلاسل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل بھی اہلیان بالش خیل کو اپنے حقوق کے لئے پر امن دھرنا دینے پر جیل بھیج دیا جو ابھی تک جیل میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاڑہ چمکنی ازخود کچھ کرسکتی بلکہ وہ یہ سب کچھ حکومت کی ایما پر کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی 6روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے ہیں ، ائیرپورٹ پرصوبائی اور ضلعی رہنماؤ ں نے علامہ امین شہیدی کا استقبال کیا ، بعد ازاں علامہ امین شہیدی نے صوبائی وحدت سیکریٹریٹ میں گلگت بلتستان کونسل کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی جسمیں 3نومبر کو گلگت سٹی میں منعقدہ دفاع وطن کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی ، ایم ڈبلیو ایم گلگت ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ محمد بلال سمائری ، صوبائی ترجمان سعید الحسنین ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات عارف قنبری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد)بانیان مجالس و مقامی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جائے، عزاداری اجتماع میں نماز جماعت کو یقینی بنایا جائے، تاکہ مقاصد قیام حسینیؑ کا حصول ممکن ہو سکے، انہوں نے کہا کہ عزاداران کی ہر ممکنہ خدمت کی جائے، عزادار قوم و ملت کا قیمتی سرمایہ ہیں ، عزادار ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں، میرپور سے نیلم تک کے تمام سیکرٹری جنرل صاحبان ان کاموں کے اقدامات کو جلد از جلد ممکن بنائیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقدہ ریاستی کابینہ و تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرل صاحبان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ معرکہ کربلا حق و باطل کے درمیان امتیاز کی علامت ہے، اور ان حقائق کو آشکار کرتا ہے کہ نواسہ رسول، جگر گوشہ بتولؑ ، نوجوانان جنت کے سردار حضرت امام حسین علیہ السلام نے باطل قوت کو ابدی شکست و ہلاکت سے دوچار کر دیا، اور دین محمدی صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کو باطل سوچ اور نظریات سے محفوظ کر دیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور پرفتن میں حسینی افکار و نظریات سے استفادہ کئے بغیر صہیونی سازشوں کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، علامہ سید تصور حسین جوادی نے کہا کہ ماہ محرم کی اہمیت بہت زیادہ ہے، یہ مہینہ حق و باطل میں تمیز سکھاتا ہے، یہ دین اسلام کی بقاء کا مہینہ ہے، ہمیں اس مہینے میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ہو گا، وحدت کو فروغ دینا ہو گا، نہ صرف کوشش بلکہ عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ میرپور سے نیلم تک کے تمام سیکرٹری جنرل صاحبان اس حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں کردار ادا کریں، انتشار کو روکیں وحدت کو فروغ دیں ، پولیس و انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا ۔ اس اجلاس میں جعفریہ سپریم کونسل کی طرف سے بنائے گئے مرکزی عزاداری سیل کی حمایت کا اعلان بھی کیا گیا، استقبال محرم و محرم الحرام کے پروگرامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کی ریاستی قیادت جلوسوں و مجالس میں بھرپور شرکت کرے گی، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ کے علاوہ ریاست بھر کے ضلعی سیکرٹری جنرل صاحبان شرکت کی۔

وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و خارجہ اُمور کے سیکریٹری  علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے ایک وفد کے ہمراہ نجف اشرف میں پاکستانی نژاد مجتہد آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کے صاحبزادے علامہ شیخ علی نجفی سے ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کے سیکریٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی، اراکین رابطہ کمیٹی شیخ ناصر نجفی بھی ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران علامہ سید شفقت شیرازی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کارکردگی کو بیان کیا۔ جس پر شیخ علی نجفی المعروف ابو صادق نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عراق کی مرجعیت ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ ہے اور اس حوالے سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ شیخ علی نجفی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے شیعوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ایک کلمہ پر جمع ہو کر مسائل تشیع کو بہتر طریقے سے حل کرسکیں۔ جس پر علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ پہلے بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں وحدت کے لیے کوشاں ہے اور آئندہ بھی یہ کوشش جاری رہے گی۔ اس موقع پر علامہ سید شفقت شیرازی نے شیخ علی نجفی کو پاکستان آنے کی دعوت دی، جس پر اُنہوں نے آمادگی کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس عزا، جلوس عزاداری اور کسی خطیب کی حد بندی یا کسی عالم دین کی زبان بندی قبول نہیں کی جائے گی۔ اگر چاروں صوبوں کی کسی حکومت نے بھی ایسا اقدام کیا تو ملک بھر میں اس کیخلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے وحدت سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان تمام مکاتب فکر کو اپنے طور طریقہ سے عبادت کرنے کی مکمل آزادی دیتا ہے، لہٰذا ایسے کسی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا جس سے عزاداری سید الشہداء متاثر ہوتی ہو یا اس پر حرج آتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اتنی بوکھلائی ہوئی ہے کہ اسے یہ بھی نہیں معلوم کہ کون زندہ ہے اور کس کو مرے ہوئے دس سال بیت گئے ہیں۔ انہوں نے ضلعی اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے بنائی گئی ایسی رپورٹس کو مسترد کیا ہے جس میں انتظامیہ کو یہ تک نہیں معلوم کہ کون حیات ہے اور کون جہان فانی سے کوچ کرگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی رپورٹس کو دیکھ کر انتظامیہ کی اہلیت پر سوال اٹھتا ہے کہ آخر وہ کر کیا رہی ہے؟۔ دس دس سال پرانی رپورٹس کی بنیاد پر عزاداری کو محدود کرنا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کی قدغن کو برداشت کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان سعید الحسنین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 3 نومبر کو آپس کی کدورتوں کو پس پشت ڈال کر قیام امن کے لئے ملکر آواز اُٹھائیں گے تاکہ فرقہ وارنہ ہم آہنگی اور قیام امن کے لیے عملی نمونہ پیش کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھ دہایوں سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود اتحاد، بھائی چارگی اور باہمی ہم آہنگی، رواداری کے ساتھ اس خط کو آزاد کروایا لیکن آج ہم آپس کی کدورتوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ہمارے اختلافات سے دشمن استعفادہ کر رہا ہے لہذٰا ہمیں اتحاد کے ذریعے اپنے بنیادی، لسانی حقوق کے لیے آواز اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس لیے 3 نومبر کا اجتماع اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree