The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرپور میں شدیدترین مشکلات اور سختیوں کے باوجود عظیم الشان لبیک یا رسول اللہ(ص) کانفرنس کے انعقاد پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ملت اسلامیہ خصوصاً کارکنان کے نام مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ،وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے لبیک یا رسول اللہ(ص) کانفرنس میں رکاوٹ انکی لیڈر شپ کے قول و فعل سے متصادم تھی،ہم امید کر رہے تھے کہ طالبان کے خلاف جاری ہماری جدوجہد میں پیپلز پارٹی ہمارا ساتھ دے گی لیکن انہوں نے تکفیریوں کا ساتھ دیا،لبیک یا رسول اللہ(ص) کانفرنس کا انعقاد حوصلوں کی جنگ تھی جسمیں بافضلِ خدا فتح ہمارا مقدر بنی، صاحبزادہ حامد رضا نے عشق مصطفیٰ سے سرشار ہوکر لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کے خلاف ہو نے والی سازشوں کا مجلس وحدت مسلمین کے ہمراہ مقابلہ کیافیصل رضا عابدی نے بھی خوب عہد وفا نبھایا، ان دونوں دوستوں کے تہہ دل کے مشکور ہیں ، اور تمام ملت اسلامیہ کو عظیم الشان لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کے انعقاد پر ہدیہ تبریک پیش کر تے ہیں ۔ان کامذید کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور طالبنائزیشن کی لعنت سے نجات دلانے کی جدوجہد اپنے خون کے آخری قطرے تک جاری رکھیں گے، کراچی سے اسکردو تک مومنین نے جس کمال ہمت و استقامت کا مظاہرہ کیااور سندھ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا وہ قابل رشک ہے، اہلیان سندھ نے خیر پور میں طالبان مخالف اجتماع کے انعقاد کے لئے جس ملی غیرت و حمیت کا مظاہرہ کیا اس نے ہم علماء کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، اب ضرورت اس امر کی ہی کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے،دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے بین المسالک ہم آہنگی کے قیام کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح و مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے زریں اصولوں کو مدِ نظر رکھ کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں ۔

وحدت نیوز(خیرپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ اہلیان خیر پور کی استقامت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ، لبیک یا رسول اللہ کانفرنس سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑاطالبان مخالف اجتماع تھا، شدید مشکلات اور سخت ترین سازشیں حسینیوں کے جذبے کو شکست نہیں دے سکیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا محب وطن شیعہ سنی عوام کے لئے خدا کا انمول تحفہ ہیں ، جب تک جسم میں ایک قطرہ خون کا باقی ہے سرزمین وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کر تے رہیں گے، ان خیالات ک اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کت مرکزی رہنما علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے ممتاز گراؤنڈ خیر پور میں منعقدہ عظیم الشان لبیک یا رسول اللہ(ص)کانفرنس میں ہزاروں شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔



ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ایم ڈبلیوایم کے طالبان مخالف اجتماع کو سبوتاژ کر نے کی کوشش کر کے طالبان سے اپنے مظبوط رشتو ں کا پاس رکھا ہے، قائم علی شاہ کی لبیک یا رسول اللہ()کانفرنس میں رکاوٹ سے ثابت ہو گیا کہ بلاول بھٹو کی طالبان کو للکار گیدڑ بھپکیوں کے سوا کچھ نہیں ، پیپلز پارٹی اگر اتنی ہی طالبان مخالف جماعت تھی تو جلسے میں رکاوٹ کے بجائے انعقاد میں ساتھ دیتی، تمام تر اندرونی و بیرونی سازشوں کے باوجود خیر پور میں طالبان مخالف عظیم الشان اجتماع کے انعقاد پر خدا ئے ذوالجلال کی نصرت کے بعد تمام حسنیوں کے جذبے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جرائت وشجاعت اور صاحبزادہ حامد رضا کی حمایت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

وحدت نیوز(خیرپور) بے یقینی کی کیفیت کے باوجود عظیم الشان لبیک یا رسول اللہ (ص)کا انعقاد کسی معجزے سے کم نہیں ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مدبرانہ اور شجاعانہ قیادت نے اہلیان سندھ کو نا عاقبت اندیش سندھ حکومت کے سامنے ڈٹنے کا حوصلہ دیا، سنی شیعہ عوام ملک بھر خصوصاً وادی مہران میں تکفیری سوچ کے خاتمے کے لئے مجلس وحدت مسلمین اورسنی اتحاد کونسل کی جدوجہد میں شامل ہیں ،ان خیالات کا اظہار وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے ممتازگراؤنڈ خیرپو رمیں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ (ص)کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔


ان کا کہنا تھا کہ وحدت یوتھ پاکستان ناصرملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر اقتدا ء ملک دشمن قوتوں کا تعقب جاری رکھنے اور انہیں بے نقاب کر نی کی مہم میں ہر اول دستے کا کر دار ادا کرے گی، ملت پاکستان کو طالبان کی درندگی کے سامنے سینہ سپر ہو نے کا حوصلہ اگر کسی نے فراہم کیا ہے تو وہ مجلس وحدت مسلمین ہے، انہوں نے تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والے اور صوبائی حکومت کی جانب سے گرفتار ہو نے والے وحدت یوتھ اور وحدت اسکاؤٹس کے جوانوں کو سلام پیش کر تے ہو ئے کہا کہ میں آپ جوانوں پر فخر کر تا ہو ں جنہوں نے اپنے قائدین کی آواز پر لبیک کہتے ہو ئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا ، بلکہ اندرونی اور بیرونی سازشوں کے باوجود خوف ، دہشت ، انتشار اور اعصاب شکنی کو شکست دی، انشاء اللہ جب کبھی ملک کو قوم کی سلامتی اور استحکام کے لئے ہمیں آواز دی جائے کی ہم سر بکف ہو کر میدان میں حاضر نظر آئیں گے۔

وحدت نیوز(خیرپور) پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل محرک امریکی ، اسرائیلی ، سعودی اور بھارتی سرمایہ کاری ہے ، جہاد افغانستان کے نام پرمدرسوں میں پالے گئے طالب علم آج تعلیم،معلم ، قرآن وسنت کا بے دریغ قتل عام کر رہے ہیں ، پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی خاطر شیعہ سنی مسلمانوں کا اکٹھا ہو نا انتہائی ضروری ہے، دہشت گردی کے خلاف منظم ہو ئے بغیر مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، حکمران دہشت گردوں سے ساز باز کر چکے اب عوام کو خود ملک بچانے کے لئے میدان میں آنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے ممتاز گراؤنڈ خیر پور میں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس سے خطاب کر تے ہو کیا۔



ان کاکہنا تھا کہ دنیا کی واحد ایٹمی پاور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو امریکہ کبھی پر امن یا طاقت ور ہو تا نہیں دیکھ سکتا، اسرائیل اور سعودیہ مشرق وسطیٰ میں اپنی جنایت کاریوں کو فروغ دینے کے لئے ہمارے حکمرانوں کو بھاری رقوم کے زریعے خرید رہے ہیں،پاکستانی سیاسی قیادت مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کی سعودی سازش سے باز رہیں ، شام میں تکفیریت کی ترویج اوربقاء کے لئے پاکستانی کرائے کے قاتلوں کی فراہمی کو پاکستان کے محب وطن عوام ملکی سالمیت اور غیر ت اسلامی کے بر خلاف تصور کرتے ہیں ۔

وحدت نیوز(خیرپور) سنی اتحاد کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ  لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کے موقع پر سنی شیعہ عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر بے حس و بے غیرت حکمرانوں کے طالبان سے مذاکرات کو یکسر مسترد کرتا ہے، جماعت اسلامی منافقت کی سیاست ترک کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیر اہتمام ممتاز گراؤنڈ خیرپور میں لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ملا عبدالعزیز اگر اپنے مؤقف پر صدق دل سے ایمان رکھتے ہیں تو مینار پاکستان پر مجھ سے مناظرہ کر لیں ورنہ میں خود لال مسجد آجاؤں گا۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی آئیڈیالوجی کی پیروی کرے، ملا فضل اللہ، صوفی محمد اور ملا عبدالعزیز کی تقلید ترک کر دے۔پاکستان میں وحشی درندوں کی شریعت نہیں محمد مصطفیٰ (ص)کی شریعت چاہتے ہیں ، ہمیں کافر کہنے والےپہلے  اپنے گریبان میں جھانکیں ، ہم شہدائے کربلا کے پیروکار ہیں ، ان کی سیرت کو ہی مشعل راہ مانتے ہیں ، کسی دہشت گرد کو نہیں ۔ پاکستان کی سالمیت کے خلاف اگر تکفیری ٹولے کی سازشیں ختم نہ ہو ئیں توہم وطن کے دفاع ک حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

وحدت نیوز(خیرپور) وائس آف شہداء پاکستان کے ترجمان سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ قائم علی شاہ نے مجھے انتہاء پسند قرار دیا ہے۔ ان کو اس طرح کا بیان دیتے ہوئے شرم کرنی چاہیے۔ قائم علی شاہ صاحب آپ کی کیا بات ہے، ہم آپ کے جے جے کار کریں تو پیارے اور مخالفت کریں تو انتہاء پسند قرار دیئے جائیں۔ خیرپور میں منعقدہ لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کو پیپلز پارٹی نے اپنے خلاف سمجھ لیا جبکہ درحقیقت ایسا نہیں ہے۔ یہ کانفرنس طالبان کے خلاف ہے اور دنیا کو پیغام جانا چاہیے کہ سنی شیعہ متحد ہیں اور اب ان کو کوئی نہیں لڑا سکتا۔ ہم آئین پاکستان اور افواج پاکستان کی حاکمیت چاہتے ہیں۔ ہم طالبان کے خلاف ہیں اور ان سے مذاکرات کے بھی خلاف ہیں کیونکہ وہ بے نظیر بھٹو سمیت ہزاروں بے گناہ انسانوں کے قاتل ہیں۔مجھے فوج کا ایجنٹ کہنے والے اپنا شوق پورا کرتے رہیں ، جب ملک ٹوٹتا رہے اور سب تماشہ دیکھتے رہیں ، میں فوج کو آواز نہ دوں تو کیاکروں ، جمعراتی سید دیکھ لے ہم ممتاز گرائونڈ میں موجود ہیں ، ملک دشمنوں کو للکا ر رہے ہیں ۔

وحدت نیوز(خیرپور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ عاشقان رسول پاکستان میں مذہبی ، سیاسی اور معاشی یزیدوں کے خلاف متحد ہوگئے ہیں ، تاریخ گواہ ہے کہ شکست ہمیشہ باطل کو ہوئی اور فتح حق کو نصیب ہوئی ہے ، مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کے سنی شیعہ مسلمانوں کو متحد کرکے پاکستان کو امریکا اور سعودی چنگل سے آزاد کرائیں گے ، نوازشریف کی خارجہ پالیسی امریکی اور سعودی نواز ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اس امریکی ، اسرائیلی اور سعودی پالیسی کے تحت دہشتگردوں کو شام ، چین ، لبنان ، افغانستان ، عراق اور ایران بھیجنے کوپاکستانی قوم مسترد کرتی ہے ، سندھ کے نااہل وزیر اعلی اور ناکام صوبائی حکومت نے خیر پور میں لبیک یارسول اللہ کانفرنس کو ناکام بنانے کے لیے دفعہ ایکسوچوالیس سمیت مختلف اوچھے ہتکھنڈے استعمال کیے لیکن باطل قوتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، وادی مہران کے عاشقان رسول ﷺ نے ممتاز گراونڈخیر پورمیں کامیاب لبیک رسول اللہ صلی علیہ وآلہ وصلم کانفرنس کا انقعاد کرکے ثابت کردیا ہے کہ قوم دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف ہے ، ان خیالات کا اظہار علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیر اہتمام ممتاز گراونڈ خیر پور میں لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کانفرنس سے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ، ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، وائس آف شہدائے پاکستان کے سینٹر فیصل رضا عابدی ، طارق محبوب، علامہ مختارامامی ، علامہ حیدرعلی جوادی ، علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ احمد اقبال اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ محب وطن عاشقان رسول ﷺ کو ایک لڑی میں پرونے اور سنی شیعہ کو متحد کرکے مظلوموں کو ان کا حق دلانے اور باطل یزیدی قوتوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل نے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے اب ہمارا رخ فیصل آباد اور بلتستان کی طرف ہوگا،انہوں نے کہا کہ مذہبی ، سیاسی اور معاشی یزید مذاکرات کے نام پر ملک میں یزیدی شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں جن کی شریعت میں مسلمانوں کے گلے کاٹنا جائز اور چرچوں اور مندروں پر حملہ کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں جس نے بھی قرآن کی بے حرمتی کی وہ قابل مذمت ہے لیکن یہ محمدی شریعت نہیں کہ کسی ایک کی شرمناک فعل پر کسی بھی اقلیت کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جائے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بے غیر ت حکمران غاروں اور بلوں میں چھپنے والے ڈرپوک دہشت گردوں سے ہمیں ڈراتے ہیں، عاشقان رسول ڈرنے والے نہیں فرعونیوں ، ابولہبیوں ، ابوجہلیوں اور یزیدیوں کو ہمیشہ شکست دیتے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ یزیدی قوتیں ملک میں تفرقہ پھیلانا چاہتی ہیں اور سیاسی یزیدان کی پشت پناہی کررہے ہیں جن کا تعلق قابیل اور یزید کی نسل سے ہے جن کے مقابلے کے لیے نسل ہابیل ، نسل موسوی ، نسل ابراہیمی اور نسل حسینی ہمیشہ موجود رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور پی پی پی سندھ حکومت نے ہمارے سنی شیعہ اتحاد کے اس عظیم اجتماع کو جو کہ رسول اللہ کے نام پر تھا روکنے کی گھناونی سازشیں کیں لیکن ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، قائم علی شاہ آنکھیں کھول کرکے دیکھ لیں ہم جو کہتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ سن لیں کہ خیر پور میں کارکنان پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہمیں ہمیشہ خیر پور میں حاضر پاوگے ۔

وحدت نیوز(خیر پور) آل سعود اور آل یہود کے ایجنڈے کی تکمیل کے مقابلے میں شیعہ سنی محب وطن ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گے،لبیک یا رسول اللہﷺکانفرنس طالبان کے خلاف اہلیان سندھ کا عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گیا ہے، حکمران اپنے قبلے درست کر لیں ۔پیپلز پارٹی کے طالبان نواز رویئے سے عاشقان محمدﷺ کی شدید دل آزاری ہوئی ، قائم علی شاہ سندھ کے شیعہ سنی عوام سے فوری معافی مانگیں ، سندھ بھر خصوصاً خیر پور کے جوانوں کی ذمہ داریوں میں اضاٖفہ ہو گیا ہے ،اپنی بیداری اور حوصلے کو قائم و دائم رکھیں ، ہم  پاکستان بچانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ان خیالار کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے ممتاز اسٹیڈیم خیر پور میں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اولیاء کی سرزمین وادی مہران کو اقلیتی تکفیری گروہ کے ہاتھوں یر غمال بنایا جا رہا ہے، اس وادی کی اکثریت محب وطن شیعہ سنی عاشقان رسو ل ﷺ پر مشتمل ہے، طالبان کے فاسد نظام کو رائج کر نے کے لئے سیاسی طالبان زمینہ سازی میں مصروف ہیں ، پیپلز پارٹی خصوصاً قائم علی شاہ نے لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس کو سبوتاژ کر نے کے لئے تکفیری ٹولے کی پشت پناہی کی کو کہ انتہائی شرمناک اور غیر آئینی فعل ہے، پاکستان کو امن محبت اور اخوت کا گہوارہ بنانے کے لئے شیعہ سنی عوام اور قائدین میدان میں حاضر ہیں ، طالبانی سوچ کے خاتمے کے لئے مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل عملی کوششیں جاری رکھیں گی ، پورے پاکستان میں محب وطن عوام تکفیری اور ناصبی سوچ کے خلاف منظم کریں ۔

وحدت نیوز(خیرپور)شدید ترین اعصابی جنگ ،50سے زائد ذمہ داران کی اسیری ،  9کارکنان پر جان لیوا حملے اور ملک گیر احتجاج کے بعد بالآخر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اور کارکنان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور اعلان کے مطابق لبیک یا رسول اللہ ﷺکانفرنس کا عظیم الشان آغاز مقررہ مقام  ممتاز اسٹیڈیم خیر پور میں ہو گیا ، شیعہ سنی عوام کے اس ٹھاٹھے مارتا سمندر ممتاز گرائونڈ میں موجود ہے، شرکاء کے اندر ایک منفرد قسم کا جوش و ولولہ ، جرات و شہامت ملاحظہ کی رہی ہے، کانفرنس میں نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی انجام دے رہے ہیں، جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، سنی اتحاد کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا ،وائس آف شہداء کے ترجمان فیصل رضا عابدی اور دیگر شیعہ سنی قائدین خطاب کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) یارسول اللہ کانفرنس کے منتظمین پر انتظامیہ کے بیہمانہ تشدد اور لبیک یارسول اللہﷺ کے جھنڈوں کی بےحرمتی پر وزیراعلٰی سندھ اور خیرپور کی پولیس انتظامیہ کے خلاف توہین رسالت کی ایف آئی آر کٹوائی جائے گی۔ سندھ حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملی وحدت کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی۔ سندھ میں مکتب تشیع کے ساتھ متعصبانہ رویہ اب برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و ضلعی رہنماوں نے مرکزی دفتر میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ محمد اصغر عسکری نے کہا کہ خیرپور میں یارسول اللہ ﷺ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد قومی وحدت کا عملی اظہار ہے، تاکہ اسلام دشمن طاقتوں پر یہ حقیقت آشکار ہو جائے کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ سنی جسد واحد کی طرح ہیں اور کوئی بھی طاقت اس بے مثل اتحاد میں دراڑیں نہیں ڈال سکتی، لیکن سندھ حکومت اس کو روک کر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو تقویت دے رہی ہے۔

 

علامہ عسکری کا کہنا تھا کہ 16 مارچ بروز اتوار کی اس کانفرنس کے لیے انتظامیہ سے اجازت لے رکھی تھی اور اس میں شرکت کے لیے مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل سمیت ملک بھر سے شیعہ سنی تنظیمیں خیرپور پہنچانا شروع ہوگئی ہیں اور اب سندھ حکومت اس اتحاد سے خائف ہو کر روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہی۔ اگر حکومت سندھ باز نہ آئی تو اس کا انجام وزیراعلٰی سندھ کی برطرفی کی صورت میں سامنے آئے گا۔ پھر یہ کانفرنس صرف خیرپور تک محدود نہیں رہے گی بلکہ سندھ کے کونے کونے میں حکومت سندھ کے خلاف مظاہرون کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ خیرپور میں ریلی کے گرفتار ستر سے زائد منتظمین کو فوری رہا کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر حکومت اور ملت تشیع کے درمیان نہ تھمنے والی جنگ کی صورت میں سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن قوم ہیں اور خدارا ہمیں پُرامن ہی رہنے دیا جائے۔

 

رہنماوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے اہلکاروں نے حکومت سندھ کی ایما پر ان جھنڈوں کی توہین کی جن پر یارسول اللہ ﷺ درج تھا۔ اس حکومتی اقدام کے خلاف وزیراعلٰی سندھ اور خیرپور انتظامیہ کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ سندھ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ مسلسل جاری ہے جو سندھ حکومت کے متعصبانہ رویہ پر دلالت کرتی ہے جو اب برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے پورے ملک سے قافلے خیرپور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ کانفرنس ہر حال میں ہوگی۔ اگر کسی نے قومی وحدت کے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ پھر سنگین نتائج کے لیے بھی تیار رہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree