The Latest

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، عالم کربلائی، حیدر زیدی، علامہ مبشر حسن اور دیگر نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے سرجانی میں 6 محرم الحرام کے جلوس کے بانی منیر حسین اور ان کی اہلیہ رضیہ خاتون کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم گروہوں کے ساتھ سندھ پولیس کے اہلکار بھی ملوث ہے۔ وزیر اعلی قائم علی شاہ اس بربریت کاسخت نوٹس لیں اور گورنر سندھ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ اپنے روابط کو ختم کریں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شہر کراچی سمیت پورے ملک میں آپریشن کرے اور شہر قائد میں ان کے دفاتر اور ان کی ریلیوں پر پابندی لگائے اور ایسے دینی مدارس جہاں ان دہشت گردوں کی پشت پناہی ہوتی ہے انہیں بھی فوری سیل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں شہید منیر حسین اور ان کی اہلیہ رضیہ خاتون کی نماز جنازہ کے موقع پر لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

 

رہنماؤں نے منیر حسین اور ان کی اہلیہ کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 6 محرم الحرام کو کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں نے جلوس پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا تھا اور جب منیر حسین واقعہ کی ایف آئی آر کٹوانے گئے تو انہیں پولیس کی جانب سے دھمکایا گیا اور واقعہ کی ایف آئی آر کٹوانے سے منع کیا گیا اور اب بانی جلوس کو ان کی اہلیہ کے ساتھ شہید کیا گیا، جس سے یہ بات واضح ہے کہ اس واقعہ میں کالعدم گرہوں کے ساتھ سندھ پولیس کے اہلکار بھی ملوث ہیں۔ رہنماؤں نے واقعہ کی شدید مذمت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس اور رینجرز کے حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الفور دہشت گردوں کو گرفتار کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شہر کراچی سمیت پورے ملک میں آپریشن کریں اور شہر قائد میں ان کے دفاتر اور ان کی ریلیوں پر پابندی لگائی جائے اور ایسے دینی مدارس جہاں ان دہشت گردوں کی پشت پناہی ہوتی ہے انہیں بھی فوری سیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے یہ دہشت گرد اسلام اور ملک دشمن ہیں، جو کبھی انچولی میں بے گناہ شیعہ سنی مسلمانوں کو لہولہان کرتے ہیں تو کبھی مظلوم بے گناہ منیر حسین اور ان کی اہلیہ کو سفاکیت اور درندگی کا نشانہ بناتے ہیں۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اس بربریت کا سخت نوٹس لیں اور گورنر سندھ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ اپنے روابط کو ختم کریں اور ان سے نرم رویہ اختیار کرنے کے بجائے فوری کارروائی کے احکامات جاری کریں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں پنجاب کے ضلعی سیکرٹری جنرلز کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ ملت جعفریہ سے سیاسی انتقام لے رہی ہے، ملت جعفریہ کے خلاف یکطرفہ کارروائی نے پنجاب حکومت کے متعصبانہ کردار کو عیاں کر دیا ہے، پنجاب بھر میں عزاداری کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے میں اس حکومت نے ریکارڈ قائم کیے ہیں، چشتیاں میں مساجد و امامبارگاہ اور شیعہ گھروں کو آگ لگانے والے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں، راولپنڈی میں چھ مساجد وامام بارگاہیں اور شعائراللہ کو نذر آتش کرنے والے شرپسندوں کو پنجاب حکومت مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں پنجاب حکومت پاراچنار اور گلگت بلتستان کے بے گناہ طلباء اور مزدور پیشہ افراد کو ہراساں کر کے تاریخ کی سنگیں غلطیوں کو دہرا رہی ہے، پندرہ ہزار سے زائد شیعہ افراد جن میں ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلا، بزنس مین اور عام شہریوں کی شہادت پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا آج نام نہاد جوڈیشل کمیشن بنا کر شرپسندوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ راولپنڈی، ملتان، چشتیاں میں ہماری تباہ شدہ عبادت گاہوں، مکانات، دکانوں کا معاوضہ دینا تو کجا، کوئی حکومتی عہدیدار نے متاثرہ جگہ کا معائنہ تک نہیں کیا، آج ملت جعفریہ کا ہر وہ شخص جس نے اس متعصب حکومت کے نمائندوں کو ووٹ دیا تھا، وہ اپنے اس عمل پر نادم ہے، پنجاب حکومت کے متعصب وزیر قانون مکمل طور پر ملت جعفریہ کے دشمنوں کی معاونت اور اُن کو تحفظ فراہم کر رہا ہے، ملت جعفریہ نہ رانا ثنااللہ کے زیر اثر کسی کمیٹی کو تسلیم کرے گی نہ جوڈیشل انکوائری پر اعتماد کرے گی، ہمارا فقط ایک ہی مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کی نگرانی میں اس واقعہ اور دیگر واقعات جو اس سے پہلے ملت جعفریہ کے ساتھ پیش آ چکے ہیں اُن کی انکوائری کر کے اصل مجرموں کو سامنے لایا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کو فتویٰ کا اختیار دینے کی خبر سیاق و سباق سے قطع نظر کانٹ چھانٹ کے بعد شائع اور نشر کی گئی، مکتب اہل بیت (ع) کا مؤقف اس سلسلے میں بالکل واضح اور شفاف ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اہل تشیع کے نزدیک، فتویٰ دینے کا اختیار گلی محلے کے مولانا صاحبان کو حاصل نہیں۔ فتویٰ دینے کے لیے 16 سے زیادہ علوم پر مکمل دسترس اور عملی تبحر ضروری ہے لہٰذا مکتب اہل بیت (ع) میں فتویٰ سازوں اور فتویٰ بازوں کی کوئی گنجائش نہیں لہٰذا حقائق اور عملی باتوں کو مسخ کر کے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش خود ایک جرم ہے۔ مکتب اہل بیت (ع) کی تعلیمات کی روشنی میں غیر اسلامی حکومت اور لادینی نظاموں کے بنائے ہوئے کسی بھی ادارے کو دین کے بارے فتویٰ دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ورنہ سرکار کے نمک خواروں کے غیر علمی فتاویٰ اسلام اور دین کی روح کو مسخ کر دیں گے اور اسلام کا حلیہ مکمل طور پر بگڑ کر رہ جائے گا۔ البتہ اگر کسی ملک اور سرزمین میں اسلامی نظام قائم ہو جائے اور اسلامی نظام کی روح کے مطابق ایسے ادارے وجود میں آ جائیں جہاں علم و تقویٰ اور اخلاقی فضائل کے حامل مجتہدین بیٹھ کر قرآن و سنت اور اسلامی مصادر کی بنیاد پر معاشرے کے مسائل کے حل کے لیے کسی رائے پر متفق ہو جائیں تو یہ قابل عمل اور قابل قبول ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے خدا کی بستی سرجانی ٹاؤن میں 6 چھ محرم کو برآمد ہونے والے جلوس عزا کے بانی منیر حسین ولد عاشق حسین اور ان کی زوجہ رضیہ بیگم تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید۔ تفصیلات کے مطابق شہداء کو دہشت گردوں نے اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے اپنے روزگار کی جانب جارہے تھے۔ دہشت گردوں نے دونوں میاں بیوی کو سلیم سینٹر کے قریب صنوبر کاٹیج کے مقام پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ دہشت گردوں نے شہید منیر حسین کو 18 گولیاں ماریں جبکہ ان کی اہلیہ کو چہرے پر ہی 5 گولیاں ماری ہیں۔ بعدازاں شہداء کی نماز جنازہ انچولی سوسائٹی میں واقع مسجد خیرالعمل میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی، اس موقع پر علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی، مجلس ذاکرین امامیہ کے رہنما علامہ جعفر رضا نقوی، مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ اور ایڈوکیٹ تصور رضوی سمیت شہداء کے لواحقین بھی موجود تھے۔

 

نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب میں علامہ صادق رضا تقوی نے کالعدم جماعتوں اور تکفیری طاقتوں کی سرپرستی کرنے والے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کو اس واقعہ کا ذمہ قرار دیا کہ جن کی جانبداری نے حالات کو اس نازک موڑ پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے اور اس کیلئے اسے کسی فتوے کی ضرورت نہیں، جلوس ہائے عزا کو روکنے یا محدود کرنے والے جان لیں کہ یہ ان کی بھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم فرش عزا کے چلے جانے سے جلوس عزا نہیں رکیں گے اور انشاء اللہ شہید پرور قوم اگلے سال سرجانی کے جلوس میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گی۔ نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سال 6 محرم کو تکفیری گروہ کی جانب سے جلوس عزا نکانے پر شہید منیر حسین کو مسلسل دھمکیاں موصول ہورہی تھیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس ساری صورتحال سے باخبر ہونے کے باوجود بھی کسی قسم کی کارروائی کرنے سے قاصر رہے جو ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) شہری علاقوں کے رہائشی عوام اکیسویں صدی میں بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں ، میٹھا پانی اور بجلی انمول اشیاء میں تصور کی جاتی ہے ، عوام کے بنیادی مسائل کا حل تلاش کر نا سیاسی جماعتوں اور بیوروکریسی کا کام ہے ، بلدیاتی الیکشن کا جلد اور شفاف انعقاد ناگزیر ہے ،انتخابی حلقہ بندیاں عوامی مفادات کو مدنظر رکھ کر کی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین  ضلع ملیرکے قائم مقام سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر قاضی جان محمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے پولیٹیکل سیکریٹری حسن عباس ، عارف رضا اور زمان شاہ بھی موجود تھے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ملیر کے بعض علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات انتہائی افسوسناک ہیں ، جا بجا کچرے کے ڈھیر مہلک بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں ، سیوریج کا گندا بدبو دار پانی نہ صرف آمد و رفت میں دشواریوں کا باعث بن رہا ہے بلکہ سنگین بیماریو ں کا بھی سبب ب رہا ہے ، سردی کا موسم شروع ہو چکا ہے اور چوک و چوراہوں پر کھڑا یہ گندا سیوریج کا گندا پانی مچھروں کی افضائش کا بھی باعث بن رہا ہے ، ایڈمنسٹریشن کی توجہ بارہا ا ن مسائل کی جانب مبذول کر وائی گئی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی ، جعفر طیار سوسائٹی اور ملحقہ آبادیوں کے ہزاروں رہائشی آج بھی میٹھے پانی کے حصول سے محروم ہیں ، سابقہ ادوار میں برسر اقتدار آنے والی جماعتوں نے محض زبانی جمع خرچ پر عوام کو دہوکہ دیا اور کسی بھی عوامی مسئلے کے حل کی جانب کو ئی مضبط قدم نہیں اٹھایا ۔ انہوں نے ڈی سی ملیر سے کہا کہ ملیر کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ترجیہی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، بلدیاتی الیکشن سے قبل کی جانے والی انتخابی حلقہ بندیو ں میں اس بات کاخیال رکھا جائے کہ کسی سیاسی جماعت کے مفادات کو ترجیح دے کر عوامی حقوق کا استحصال کیا جائے ۔عوام امید کر تے ہیں کہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کا عمل انتہائی شفاف اور غیر جابندارانہ ہو گا اور ماضی میں ہو نے والی دہاندلیوں ، اور بوکس ووٹنگ جیسے مسائل پر بلدیاتی الیکشن میں قابو پایا جائے گا۔

وحدت نیوز(دادو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک گیر یو م عظمت نواسئہ رسول (ص) کے عنوان پر بارگاہِ غازی عباسؑ علمدار روڈ دادو سٹی سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی آرگنائزر محترم فدا حسین سخیرانی ، نذرعباس گوپانگ، شاہنواز گوپانگ اور حاجی حزب اللہ جعفری کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ  شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب دادو تک پہنچی جس میں مجلس وحدت مسلمین  کے کارکنان اور سنی شیعہ برادران نے بھرپور شرکت کی ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے MWM کے ضلعی آرگنائزر محترم فدا حسین سخیرانی  اور شاہنواز گوپانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں  اور اسے شرپسند عناصر کی گھناؤنی سازش قرار دیتےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسمانوں کو لڑانے کی ان مذموم سازشوں کو سنی شیعہ مل کر ناکام بنائیں گے ۔

انہوں نے حکومت وقت سے اپیل کی کہ ایسے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں  اور تمام مذہبی مقامات مساجد، امام بارگاہوں اور دوسرے مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے موثر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خواہ کے سابق سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری کے والد محترم جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ مرحوم طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ، مقامی مذہبی و سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد مرحوم کے انتقال پر تعزیت کے لئے علامہ سبیل حسن مظاہری کی رہائش گاہ پر تشریف لائے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ امین شہیدی ، علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ اقبال بہشتی ،صوبائی آرگنائزر علامہ سبطین حسین الحسینی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی، میڈیا سیکرٹری برادر عدیل زیدی سمیت دیگر عہداداران نے علامہ سبیل حسن سے تعزیت کی   کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ۔

وحدت نیوز(کراچی) کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں ہونے والے دھماکوں میں شہید ہونے والے سید ضرغام نقوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید سید ضرغام نقوی کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں مولانا شیخ غلام علی وزیری کی اقتداء میں ادا گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی، جعفریہ لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ ایڈووکیٹ سید تصور حسین رضوی و دیگر علماء کرام سمیت مومنین و مومنات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور شہید کے اہل خانہ سمیت دیگر مومنین و مومنات بھی زار و قطار روتے رہے۔ بعد ازاں شہید کے جسد خاکی کو وادی حسین قبرستان سپر ہائی وے لے جایا گیا جہاں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ شہید سید ضرغام نقوی کی تدفین کی گئی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ گیارہ محرم کو گھنٹہ گھر اور دولت گیٹ میں تصادم کے دوران زخمی ہونے والے افراد کے گھر جا کر عیادت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، مولانا عمران ظفر، مہر سخاوت علی، سید دلاور عباس زیدی، ثقلین نقوی، سید نیر عباس شمسی، سید نسیم عباس شمسی، فخرنسیم، غلام قاسم خان، سید وسیم عباس زیدی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا آج اسلام کے نام نہاد ٹھیکیدار کلمہ توحید کے پرچم تلے مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔ اُنہوں نے گذشتہ روز کراچی کے علاقے انچولی میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امیرجماعت اسلامی سید منور حسن اور مولانا فضل الرحمن سے پوچھتے ہیں کہ ان دھماکوں کی ذمہ داری بھی کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی ہے، ان بےگناہوں کا کیا قصور تھا۔


 
اُنہوں نے کہا کہ ہمارے بعض لیڈر طالبان کی چاپلوسی میں حد سے آگے بڑھ گئے ہیں لیکن اُنہیں اس بات کا علم نہیں کہ یہ طالبان کسی کے دوست نہیں ہیں۔ وقت آنے پر یہی طالبان اپنی حمایت میں بولنے والے لیڈروں کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاں بحق ہونے والے افراد نے طالبان کا کیا بگاڑا تھا اُنہوں نے کہا کہ اس واقعے میں اہل تشیع کے ساتھ ساتھ اہل سنت برادارن بھی شہید ہوئے ہیں جس سے واضح ہے کہ طالبان کا تعلق کسی دین یا مذہب سے نہیں ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین بھر پور کردار ادا کرے گی اور پورے ملک میں اپنے نمائندےسامنے  لائے گی، منظم انتخابی مہم چلائیں گے، جس کے لئے پالیسی مرتب کر لی گئی ہے، ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ مرکزی پولیٹیکل کونسل کے اجلاس کے اختتام پر پریس بریفنگ کر تے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں لوکل ایڈجسٹمنٹ کا اختیار اضلاع کو دے دیا گیا ہے، اہداف حقیقی لوگوں کو نچلی سطح پر متعارف کرانا تاکہ وہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور کردار ادا کر سکے، ہمارے امیدواران عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے، گلگت بلتستان میں بھی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیا جائے گا اور گلگت بلتستان میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ثابت کریں گے کہ حقیقی قیادت عوامی تائید سے آئندہ کی مضبوط سیاسی قوت لیکر سامنے آ رہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree