The Latest
اختیارو اقتدار کا حصول فقط رضائے الہٰی اورخدمت خلق خدا کے لئے ہو نا چاہئے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام علمدار روڈ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریڑی جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ الحمداللہ جس مقصد کے لیے مجلس وحدت مسلمین وجود میں آیا ہے بڑی تیزی کے ساتھ اپنے مقاصد اور اہداف کی راہ پر گامزن ہے جس میں سرفہرست اتحاد اُمت مسلمہ ہے اور یہ پیش رفت ہماری سب سے بڑی کامیابی ہیں ۔ اُنھوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں جس طرح شیعہ و سنی اتحاد کا گلگت میں بے نظیر مظاہرہ ہوا وہ انشااللہ اتحاد ، اُمت، ملکی بقا و سلامتی اور وطن عزیز کو استکباری قوتوں سے نجات کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ جس طرح عرصہ دراز سے اقتدار کے بھوکوں نے اس ملک کو اور اسکے عوام کی حق خودارادیت کو بیچ ڈالا اب ہم شیعہ سنی اتحاد کے ساتھ اس ملک کو آزاد کرینگے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ شیطانی قوتوں اور اسلام دشمن عناصر سے جو امریکی اور اسرائیلی ٹکڑوں پر پلتے ہیں دیکھی نہ گئی اور اس اتحاد کے خشت اول ہے کو نشانہ بنایا گیا اور عاشور کے دن ایک منظم سازش کے تحت راولپنڈی کا واقع کرایا گیا اور اسی فساد کو پورے ملک میں پھیلانے کی کوشش کی گئی مگر ایوانوں میں بیٹھے بد مستوں نے صرف تماشا کیا مگر جس انداز سے باشعور اُمت نے اس سازش کا مقابلہ کیا وہ خوش آئند ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں انشااللہ لوگ ہم پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرینگے کیونکہ ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت اور اُنکے حقوق اُن تک پہنچانا ہے ۔ وگرنہ اقتدار و منصب ہمارے ٹھوکر پر ہے ہم جیتے یا ہارے ہم کامیاب ہیں۔ کیونکہ ہمارا مرکز و محور خدا اور دین خدا ہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین جن میں( ایم پی اے) سید محمد رضا ، رکن شوریٰ عالیٰ علامہ سید ہاشم موسوی، ڈویژنل جنرل سیکریڑی سید عباس شاہ اور مختلف حلقوں کے نامزد اُمیدواران نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری شرکت کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کا اُنکی دہلیز پر حل کرنا ہے ہم کھوکھلے دعووں اور نعروں کے بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہماری کوششوں کا ہدف اور محور رضائے الہیٰ ہیں ہمارے لیے اقتدار میں آنا نہ آنا برابر ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم ہمیشہ ایک مثبت سوچ اور فکر کے ساتھ میدانوں میں قدم رکھتے ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری ترجیحات بین المذاہب ہم آہنگی کے ساتھ دہشگردی کا خاتمہ ، تعلیم و تربیت اور تعلیمی اداروں کا قیام، پانی،بجلی، گیس کے مسائل کا حل، ترقیاتی کاموں کی توسیع اور نادرا کے ناروا رویے کی چارہ جوئی ہیں۔ بلند و بالا دعوؤں کے بجائے بس ہم اتنا کہتے ہیں کہ انشااللہ عوام کا ایک ایک روپیہ عوام کے اُوپر خرچ ہوگا۔ اجلاس کے آخر میں مختلف حلقوں کے اکابرین نے ایم ڈبلیو ایم کے نامزد اُمیدواروں کے ساتھ اپنی حمایت کا اعلان کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی و لاہور ضلعی کابینہ کا مشترکہ اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی و ضلع لاہور کے تمام اراکینِ کابینہ شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، صوبے بھر سے ہمارے کرائسس مینجمنٹ سیل میں اس حوالے سے سینکڑوں شکایتیں موصول ہو رہی ہیں، راولپنڈی میں یکطرفہ کارروائی جاری ہے، چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ مسلمہ عقائد پر قدغن لگانے کیلئے درباری ایک بار پھر متحرک ہو چکے ہیں، ایک خاص اور اقلیتی مکتبِ فکر کے نظریات کو مکتبِ بریلوی و مکتبِ جعفریہ پر مسلط کرنے کی منظم سازش ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ اور صوبائی وزیرِ قانون کے سانحہ راولپنڈی جوڈیشل کمیشن پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کی بھرپور مذمت اور راولپنڈی، ملتان، چشتیاں میں مساجد امام بارگاہوں پر حملے کرنے اور نذرِ آتش کرنے والے شرپسندوں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کو غریب کش اقدام قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ اجلاس میں قومی اداروں کی نجی کاری کو عوام دشمن سوچ قرار دیتے ہوئے ایسے ظالمانہ نظام کیخلاف اٹھنے والی ہر آواز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اجلاس میں ڈرون حملوں کو ملکی سالمیت پر حملہ اور دہشت گردوں کیخلاف فوری ریاستی طاقت کے ساتھ آپریشن کا مطالبہ بھی کیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔
وحدت نیوز(کراچی) سا نحہ راولپنڈی ایک عا لمی سا زش کا حصہ ہے جو انتہا ئی خطر نا ک منصو بہ بندی کا نتیجہ تھا جس میں دہشت گر دوں کی معا و نت مقا می قا نون نا فذ کر نے والے ادا روں نے کی اور بعد ازاں اس دہشت گردی کا فا ئدہ اُٹھا نے والی والی قوتیں میدان میں نکل آئیں اور دہشت گردوں کو بچا نے کیلئے عزا داری اور میلا د کے جلو سوں پر پا بندی کا مطا لبہ کر نے لگیں۔سا نحہ راولپنڈی ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے لیکن اس سا زش کا مکمل طور پر احا طہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ اُس روز صر ف ایک مسجد نہیں بلکہ آٹھ(8) مسا جد اور اما م بار گا ہوں کو نشا نہ بنایا گیا اور رد عمل کے نا م پر ہزاروں قرآن جلا دےئے گئے جبکہ کوہا ٹ ،ہنگو، راولپنڈی، چشتیاں اور ملتان میں اربوں روپے مالیت کی املا ک جلا دی گئیں جبکہ فر قہ وارانہ فسا دات کر نے کی سا زش بھی کی گئی جس میں چار مومنین کو شہید کیا گیا تین دن بعد انچولی میں دو بم دھماکے کرکے آٹھ(8)بے گناہ افراد کی جا ن لی گئی اور گزشتہ دنوں کر اچی میں بر بریت کی انتہا کر تے ہو ئے ایک مسلمان کو قتل کر کے اُسکی کٹی گردن پُل پر لٹکا کے اس مکروہ عمل کو سا نحہ راولپنڈی کا بدلہ قرار دیا گیا ۔دو بھائیوں کو کل کراچی میں شہید کیا گیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمختلف حلقوں سے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کردار ادا کرے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی ، صوبائی رہنما عبد اللہ مطہری اور ڈویژنل رہنما علی حسین نقوی بھی موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سا نحہ ر اولپنڈی پر بنا ئے جا نے والے کمیشن نے تا حال محض ایک مسجد کا دورہ کیا ، صرف ایک طرف کی گرفتا ریاں ہو ئی ہیں، صرف ایک فریق کے لو گوں سے حکو مت وقت نے ملا قا تیں اور مذا کرات کئے ہیں اور صوبائی وزیر قا نو ن و وفا قی وزیر دا خلہ نے وا ضح طور پرعدالتی کمیشن ، فیکٹ فا ئنڈنگ کمیٹی اور را ئے عامہ پر یک طر فہ طور پرا ثرانداز ہو نے کی کو شش کی ہے جس نے حا لا ت کو مزیدبگا ڑ دیا ہے اور تا حال تعمیر نو کیلئے ایک مسجد کے علا وہ کسی مسجد اور ما ر کیٹ کا تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے۔چو ہدری نثا ر علی نے اپنے تا زہ بیان میں نئے سی سی پی او راولپنڈی لالیکا کو حقا ئق بیان کرنے پر سخت تنقید کا نشا نہ بنا یا ہے جس سے حکو مت کی طا لبان نوازی اور جا نب داریت کھل کر سا منے آگئی ہے۔مجلس وحدت مسلمین پا کستان اس صو رت حا ل کو انتہا ئی تشویش کی نگا ہ سے دیکھتی ہے اور سمجھتی ہے کہ ہما رے تعا ون کے با وجو د مو جو دہ حکو مت اور جو ڈیشل کمیشن آزادانہ فیصلہ دینے کی پو زیشن میں نہیں ہیں لہذا ہم مطا لبہ کر تے ہیں کہ فوری طور پر اس سا نحہ اور اسکے بعد کے تما معاملا ت کی زمہ دار ی قبول کر تے ہو ئے وفا قی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور صو بہ پنجا ب کے وزیر قا نو ن رانا ثنا ء اللہ فوری استعفیٰ دیں۔ بصورت دیگر انہیں بر طرف کیا جا ئے جبکہ سپریم کو رٹ کے فل بینچ کی سر بر اہی میں جو ڈیشل کمیشن قا ئم کیا جا ئے جو اس واقعے کو اُس تما م سا زش کے تنا ظر میں بے نقا ب کر کے ذمہ داران کوقرار واقعی سزا دے سکے۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ طا لبان نواز سیاسی جما عتوں کے دبا ؤ میں آکر وفاقی اور صو با ئی حکومت نے جو یک طر فہ کا رروائیاں اور بے گنا ہ افراد کی گرفتاریاں کی ہیں ، چادر اورچا ردیواری کا تقدس پائمال کیا ہے یہ سلسلہ فو ری طور پر ختم کیا جائے اور بے گناہ افراد کو رہا کیا جا ئے ۔ گلگت بلتستان اور پارا چنار کے لو گوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ ختم کیا جائے بہ صو رت دیگر مجلس وحدت مسلمین اپنی اتحادی تمام مکاتب فکر کی جما عتوں کے ساتھ ملکر عوامی طاقت کے ذریعے تکفیری قو توں کا راستہ روکے گی۔
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی الیکشن میں پورے ملک سے بھر پور حصہ لے رہی ہے اور ہم فکر گروہوں اور جما عتوں سے ملکر انشاء اللہ تبدیلی کی بنیاد رکھے گی اور وطن عزیز میں مثبت قو توں اور حقیقی قیادت کو پر وان چڑھائے گی۔ ہما را مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کالعدم تنظیموں کو نا م بدل کر فعال ہو نے سے روکے ۔ اس کے علاوہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مو جو دہ الیکشن کمیشن متنا زعہ ہے اور سا بقہ الیکشن کے تنا ظر میں اسکی از سر نو تشکیل کر کے نئی ٹیم کے زیر نگر انی انتخا با ت کر ائے جا ئیں۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف محاذ کا تذکرہ کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نے وطن عزیز کو محفوظ بنا نے کیلئے الائنس آف پیڑیاٹ کی بنیا د رکھ دی ہے جو وطن بچا نے کا غیر سیا سی الا ئنس ہو گا جسمیں شخصیات اور جما عتیں شر کت کر سکتی ہیں بائیس 22 نما ئندہ اہل سُنت کے جما عتوں کی سر براہ جما عت سُنی اتحاد کو نسل اور سینیٹر سید فیصل رضا عا بدی اس الائنس کے ممبر بن چکے ہیں جبکہ آئندہ چند روز میں اہم شخصیات اور جما عتیں اسکا حصہ بنیں گی۔پاکستان میں دہشت گر دی کا سب سے زیادہ نقصان ہمیں ہوا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہم بھی اورشہدا ءکے لواحقین بھی فریق ہیں۔ لہٰذا دہشت گردوں کے بارے میں کوئی بھی پالیسی بنانے کے عمل میں ہمیں بھی شریک کیا جائے۔ دہشت گردوں کے خلاف قائم کئے جانے والے فورم وائس آف مارٹرزیعنی شہداء کی آواز کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شیعہ مسلمانوں کوخاص طور پر ہدف بنا کر قتل کیا جاتا ہے۔ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود بے گناہ شہریوں کا قتل عام حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جانا چاہئے لیکن کالعدم دہشت گرد گروہ کے خلاف بھی موثر آپریشن ہونا چاہئے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے بیگناہ افراد کی بلاجواز گرفتاریوں کیخلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے متاثرہ خاندانوں اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاج کیا گیااور پنجاب حکومت کی جانبداری کی شدید مذمت کی۔ احتجاج میں خواتین بچے اور مرد شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میں بیگناہ افراد کی گرفتاریوں کیخلاف بینرز اٹھارکھے تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماء مولاناعلی شیر انصاری اور مولانا ضیغم عباس اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی لیگل ایڈ کمیٹی کے اراکین آغا سیدین ایڈووکیٹ اور اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ سمیت متاثرہ افراد کے ورثاء کا کہنا تھاکہ حکومت پنجاب جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کی بلاجواز گرفتاریاں کررہی ہے۔ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان اقدامات سے بعض رہے اور بیگناہ افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پولیس چادر اور چاردیواری کو تقدس کو پامال کررہی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اگر بیگناہ افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا اور معصوم افراد کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو جلد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تاریخی احتجاج کیا جائیگا۔متاثرہ افراد کے ورثاء کا کہنا تھا کہ انہیں قانونی چارہ جوئی کرنے سے روکاجارہا ہے اور جیل انتظامیہ کی جانب سے اپنے پیاروں سے ملاقات تک نہیں کرنے دی جارہی ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے سانحہ انچولی میں شہید ہونےوالے سالک جعفری اور ضرغام نقوی کے اہل خانہ سے انکے گھر جا کر تعزیت کی ،جب کہ آغا خان اسپتال میں زیر علاج سانحہ انچولی کے زخمیو ں کی عیادت بھی کی ، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ دیدار جلبانی ، علامہ علی انور اور علامہ مبشر حسن بھی موجود تھے ۔
علامہ امین شہیدی نے اس موقع پر شہداء کی بلندی درجات کے لئےدعا اور فاتحہ خوانی کی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ علامہ امین شہیدی کا خانوادہ شہداء سے گفتگو کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام علماء ، ذاکرین اور کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور آپ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے بھی ہمہ وقت تیار ہیں ۔
وحدت نیوز(مورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس سندھ کے شہر مورو کی مرکزی امام بارگاہ میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کی جبکہ اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ تھے۔
اجلاس میں سندھ بھر کے 27 اضلاع کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس سے ناصر شیرازی، علامہ مختار امامی، عبداللہ مطہری، عالم کربلائی و دیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گااور مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں عوام دوست سیاسی ماحول کی تشکیل میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔
وحدت نیوز(کراچی )عوام دہشت گردی سے تنگ آچکے ہیں ، حکمران دہشت گردوں سے چشم پوشی اختیار کیئے بیٹھے ہیں اور سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں ، چن چن کر عزاداروں کو قتل کیا جارہا ہے ، ہمارے صبر کا مذید امتحان نہ لیا جائے ، اگر شیعہ ٹارگٹ کلنگ نہ روکی گئی تو حکومت وقت کے خلاف نہ ختم ہو نے والا احتجاج شروع کر دیا جائے گا، صوبائی حکومت میں چند حکام دہشت گردو ں کی پشت پناہی میں مصروف ہیں ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے گذشتہ رات گرومندر چورنگی پر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو نے والے دو عزاداروں کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ نام بدل بدل کر ملک ، قوم ، حکام اور عدلیہ کو دھوکہ دینے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں، اعلیٰ عدلیہ ، سکیورٹی ادارے اور حکمران جماعتیں شتر مرغ کی طرح گردن زمین میں دیئے بیٹھے ہیں ، پاکستان کے محب وطن شیعہ سنی عوام کا مطالبہ ہے کہ نام بدل بدل کر دہشت گرد کاروائیوں میں مصروف تکفیری گروہوں پر پابندی کو عملی جامہ پہنایا جائے ۔
شہید مدبر رضا اور حیدر رضا کی نماز جنازہ ایم اے جناح روڈ پر مولانا شبیر میثمی کی زیر اقتداء ادا کی گئی جسمیں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما علامہ صادق رضا تقوی ، علامہ دیدار جلبانی ، علامہ جعفر سبحانی سمیت ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر شرکائے جنازہ نے لبیک یا حسین (ع)، حسینیت زندہ باد اور یذیدیت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ حالات و واقعات تقاضا کرتے ہیں کہ ہم خود اپنی قوت بازو کی بنیاد پر اپنی حفاظت کا انتظام کریں۔ پولیس، رینجرز اور دیگر سکیورٹی ادارے ہمارے عزاداری کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے معاون تو ہوسکتے ہیں لیکن ان پر تکیہ کرکے ہم غفلت نہیں برت سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفرطیار سوسائٹی کراچی میں رضاکاران جعفر طیار کے دفتر کے دورے کے دوران جعفر طیار سوسائٹی میں سکیورٹی مانیٹرنگ روم اور سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنماء علامہ دیدار علی جلبانی، علامہ علی انور، مبشر حسن ، سجاد اکبر ، ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی و دیگر عہدیداران بھی وجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے رضاکاران جعفر طیار کو پانچ سی سی ٹی وی آئی پی سکیورٹی کیمرے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ مزید سکیورٹی کیمروں، واک تھرو گیٹ، وائرلیس فون سیٹ سمیت دیگر سامان بھی جلد فراہم کر دیا جائے گا۔
رضاکاران جعفر طیار کے عہدیداران اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ جعفر طیار سوسائٹی کے مومنین اور خصوصاً رضاکاران جعفر طیار کی جانب سے سکیورٹی کیلئے کی جانی والی خدمات انتہائی قابل ستائش و تقلید ہے۔ اس موقع پر علامہ امین شہیدی نے کہا کہ آج مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پانچ سی سی ٹی وی کیمرے دیئے گئے ہیں اور جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ مزید کیمروں اور سامان کی ضرورت ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد ضرورت کے مطابق مزید سکیورٹی کیمرے، واک تھرو گیٹ، وائرلیس فون سیٹ سمیت دیگر سامان فراہم کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاکستان کے 90 سے زائد شہروں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے خطرات کے پیش نظر اس قسم کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور سکیورٹی کیمروں، واک تھرو گیٹ، وائرلیس فون سیٹ سمیت دیگر حفاظتی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ ولایتِ مولا علی ابن ابی طالب علیہ السلام مرکزِ اتحاد و وحدت بین المومنین ہے۔ راولپنڈی واقعے کی سازش رچا کرا اسلام و پاکستان دشمن تکفیری عناصر نے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت عزاداری سید الشہداء (ع) کو محدود کرنے کی سازش کی جسے سنی شیعہ مسلمانوں نے اپنے مثالی اتحاد و وحدت کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کراچی کے دوران مرکزی مسجد جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں نمازمغرب کے اجتماع سے خطاب میں کیا۔ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ دشمنان اسلام ماضی میں بھی محافظِ دین اسلام نظام ولایت و امامت کے خلاف سازشوں میں مصروف رہا اور آج بھی ہماری انفرادی حیثیت سے نہیں بلکہ ہمارے ولایت سے تعلق اور اتحاد و وحدت سے خوفزدہ ہو کر مسلسل تقسیم کرنے کی ناپاک سازشوں میں سرگرم عمل ہے۔
علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان نے کل بھی اسلام و پاکستان کے دفاع کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا اور آج بھی پاکستان بھر میں تمام مومنین ”نہ ڈراﺅ، نہ ڈریں گے، ہم سب حسینی ہیں“ کے نعرے کی عملی تفسیر بنتے ہوئے شہادت کو گلے لگانے کیلئے بلا خوف و خطر آمادہ و تیار ہیں۔ نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد امین شہیدی نے مزید کہا کہ راولپنڈی واقعے کی آڑ میں عزاداری کو محدود کرنے کی سازش میں ناکام و نامراد تکفیری عناصر مستقبل میں بھی کھسیانی بلیوں کی مانند مزید کھمبے نوچنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنا وقت ضائع کرینگی مگر وہ کبھی بھی عزاداری کے محدود کرنے یا پابندی لگانے کی سازش میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی کیونکہ انہیں یاد رکھنا چاہئیے کہ ذکر حسین (ع) کو مخلوق نے نہیں بلکہ خود خالق پرورگار عالم نے زندہ رکھا ہوا ہے۔
نمازیوں سے خطاب میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کراچی سمیت پاکستان بھر میں ملت تشیع اپنی صفوں کو اور منظم کرتے ہوئے نانا رسول اللہ (ص) کا میلاد اور نواسہ رسول امام حسین کا غم منانے والے برادران اہلسنت کے ساتھ پہلے سے موجود مثالی اتحاد و وحدت کو مزید بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے حقیقی وارث اور نانا (ص) کا میلاد اور نواسہ (ع) کا غم منانے والے سنی شیعہ مسلمان ماضی کی طرح اب بھی اپنے اتحاد کے ذریعے جشن عید میلاد النبی (ص) اور عزاداری نواسہ رسول (ص) امام حسین علیہ السلام کو محدود کرنے اور پابندی لگانے کا مطالبہ کرنے والے تکفیری عناصر کو ناامید کر دیں گے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ ) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان میں مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ نے بلدیاتی انتخابات میں کوئٹہ سے ایم ڈبلیو ایم کے نامزد اور حمایت یافتہ امیدواروں کے ساتھ ملاقا ت کی اور علاقے کے مسائل ،سانحہ راولپنڈی ،بلدیاتی الیکشن اور مختلف موضوعات کے حوالے سے اہم خطاب بھی کیا ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوری عالی علامہ سید ہاشم موسوی،ڈویژنل سیکرٹری جنرل سید عباس موسوی اور دیگر عہدہداران کے ساتھ اہل تشیع کے بزرگان نے بھی شرکت کی ۔
ناصر عباس شیراز ی کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ۷ دسمبر کو کوئٹہ کے غیور عوام ایک مرتبہ پھر مجلس وحدت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے بلدیاتی انتخابا ت میں اپنا حق رائے دہی مجلس وحدت مسلمین کے حق میں استعمال کریں گے اور ایم ڈبلیو ایم کے نامزد اور حمایت یافتہ امیدواروں کا کامیاب بنائیں گے۔