علامہ امین شہیدی کی سانحہ انچولی کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت

01 دسمبر 2013

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے سانحہ انچولی میں شہید ہونےوالے سالک جعفری اور ضرغام نقوی کے اہل خانہ سے انکے گھر جا کر تعزیت کی ،جب کہ آغا خان اسپتال میں زیر علاج سانحہ انچولی کے زخمیو ں کی عیادت بھی کی ، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ دیدار جلبانی ، علامہ علی انور اور علامہ مبشر حسن بھی موجود تھے ۔

 

علامہ امین شہیدی نے اس موقع پر شہداء کی بلندی درجات کے لئےدعا اور  فاتحہ خوانی کی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ علامہ امین شہیدی کا خانوادہ شہداء  سے گفتگو کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام علماء ، ذاکرین اور کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور آپ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے بھی ہمہ وقت تیار ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree