The Latest
وحدت نیوز(سکردو)وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم کو جشن نوروز و یوم پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم یولتر فائٹر فٹ بال کلب کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کو دی جانے والی عشائیہ میں مدعو کیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔
فٹ بال کلب نے بھرپور حوصلہ افزائی پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر زراعت کاظم میثم نے یولتر فائٹر کو خوبصورت کھیل پیش کرنے پر داد دی اور جوانوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل کے ساتھ تعلیم اور دیگر مہارتوں میں سبقت کے لیے جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(سکردو)الڈینگ گرین سپورٹس کلب کی جانب سے حالیہ جشن نوروز فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنلسٹ ٹیموں یولتر فائٹرز و الڈینگ گرین کلب کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام ہوٹل کنکورڈیا میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین الڈینگ گرین کلب جناب حاجی محمد ابرہیم صاحب نے کی جب کہ مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم تھے۔ اس ضیافت میں سکردو کے تمام کلبوں کے ذمہ داران اور فائنلسٹ ٹیموں کے پلئیرز اور ٹیم آفیشلز بھی شریک تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین الڈینگ گرین کلب نے سکردو میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل سے وزیر زراعت صاحب کو آگاہ کیا اور منسٹر صاحب سے ان مسائل کے حل کے لیے خصوصی کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے جی بی میں دو معیاری سٹیڈیم کی تعمیر ، حلقہ دو میں ایک فٹ بال سٹیڈیم کی تعمیر اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے باقی ممبران سے مل کر خصوصی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔تقریب کے اختتام پر مختلف پلئیرز اور ٹیم آفیشلز میں الڈینگ گرین کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کئے گئے ۔
وحدت نیوز(لاہور)سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۔شادمان ،لاہور میں صوبائی کابینہ کا اجلاس علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی صدر کے علاوہ برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر منتظر مھدی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر حاجی مشتاق حسین ورک صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری نے شرکت کی ۔
اجلاس کے کئی ایک فیصلہ جات کیے گئے ۔ اجلاس کا ایجنڈا اضلاع کی موجودہ صورتحال اور اضلاع سے مربوط تحصلیوں کے سیٹ اپ پرفوکس کیا گیا ۔ شعبہ جات کی کارکردگی رپورٹس حوصلہ افزاء تھیں ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ملک گیر توسع تنظیم مہم کے اختتام پر صوبہ وائز بہترین کارکردگی کے حامل اضلاع کا صوبہ پنجاب میں اعلان کر دیا گیا ہے ۔ صوبہ پنجاب میں توسع تنظیم میں سب سے پہلے نمبر ضلع جھنگ ، دسرے نمبر پر ضلع لاہور اور تیسرے نمبر پر ضلع راولپنڈی رہا ۔صوبائی کابینہ نے ماہ مبارک رمضان کو بہترین موقع قرار دیا ۔ تربیت اور توسیع تنظیم پرتوجہ کی جائے ۔ اگر ہم نے ماہ رمضان میں توسیع تنظیم کاہدف حاصل کرلیا تو یہ ایک بہترین تنظیمی قدم ہو گا ۔
وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،پنجاب کا اپنی صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شہرہ آفاق کتاب ’’ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد کے اسٹڈی سرکل میں شرکت ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کردارسازی کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں الحمدللہ مسولین و کارکنان کی دینی، نظریاتی، و اخلاقی تربیت کا سلسلہ جاری وساری ہے ۔ہر ماہ کی پہلی اور تیسری اتوار کو پورے پاکستان میں یہ نشست منعقد ہورہی ہے مجلس وحدت مسلمین کے مخلص کارکنوں کی خصوصی کاوشیں اسٹڈی سرکل پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں۔
ملک بھرمجلس وحدت مسلمین پاکستان ،مرکزی کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام ابھی تک6 اسٹڈی سرکل منعقد ہوچکے ہیں۔آیۃ اللہ العظمیٰ امام سید علی خامنہ ای کی شہرہ آفاق کتاب ’’ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد کا ‘‘ کا چھٹا اسٹڈی سرکل ،مرکزی کردارسازی کونسل ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام لاہور میں کتاب ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد19,مارچ بروز اتوار ٹھیک 4 بجے عصرسیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۔ شادمان لاہورمیں منعقد ہوا ۔
علامہ علی اکبر کاظمی صوبائی صدر ، برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، برادر منتظر مھدی ڈویژنل مسئول و ڈپٹی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، برادر حاجی مشتاق ورک صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، برادر ظہیر کربلائی اور سیکرٹریٹ اسٹاف نےاس اسٹڈی سرکل میں شرکت کی ۔ مذکورہ کتاب کے صفحہ 10 سے 20 نمبر صفحے تک مطالعہ کیا گیا ۔ اسٹڈی سرکل کے آخر میں ظہیر کربلائی نے’ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد کا ‘‘ خلاصہ بیان کیا جسے حاضرین و قارئین نے بہت سراہا ۔
وحدت نیوز(کراچی)استقبال ماہ رمضان کانفرنس و دعاکا انعقاد مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے مسجد سید الشہداء، آئی آر سی میں کیا گیا۔ پروگرام میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد دعا ءکمیل کی تلاوت مولانا قمر عباس نجفی نے کی۔ بعد ازاں منقبت خواں میثم جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کےامیدوار برائے کونسلر وفا عباس نے منقبت پیش کی۔
کانفرنس سے خطاب مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ مختار احمد امامی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ، علامہ صادق جعفری صدر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن، علامہ نشان حیدر ساجدی نائب صدر کراچی ڈویژن، علامہ حیات عباس نجفی رہنما کراچی ڈویژن اور ضلع وسطی کے رہنماء علامہ ملک غلام عباس نے کیا۔
مقررین نے ماہ رمضان المبارک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم میں اس ماہ مبارک کی فضلیت اور خصوصیت بیان کرتے ہوئے ارشاد خداوندی ہے کہ ”ماہ مبارک رمضان وہ ہے، جس میں قرآن نازل کیا گیا، جو لوگوں کیلئے ہدایت ہے، “پیغمبر اکرمؐ کا ارشاد گرامی ہے کہ "رمضان کو رمضان اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ گناہوں کو جلا دیتا ہے”، اسی طرح دختر پیغمبر اکرم حضرت فاطمہ زہراؑ نے فرمایا ”خداوند تعالی نے روزے کو اس لئے واجب کیا ہے تاکہ لوگوں کے اخلاص کو محکم کرے“۔
انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں امت مسلمہ کو جس سنگین صورت حال کا سامنا ہے اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے اور رمضان المبارک تزکیہ نفس کیلئے بہترین مہینہ قرار دیا گیا ہے۔ امت مسلمہ کیلئے لازم ہے کہ وہ ماہ مبارک کی برکتوں کو سمیٹنے کی ہر ممکن کوشش کرے اور تزکیہ نفس کی خاطر عبادت و ریاضت کے مراحل پورے خلوص نیت اور تندہی سے انجام دے، کیونکہ امت مسلمہ کے اندر بدامنی، ظلم و جور اور ناانصافی کا خاتمہ بھی تطہیر نفس سے ہی ممکن ہے۔
مقررین نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد پر حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کیلئے بنیادی اشیائے ضروریہ کی فوری اور سستی فراہمی کو یقینی بنائے، بدامنی و دہشتگردی پر قابو پاکر عوام کو امن و تحفظ فراہم کرے۔
پروگرام کے اختتام پر شہداء ملت جعفریہ کیلئے فاتحہ اور علامہ سید ناظر عباس تقوی کی بخیر و عافیت وطن واپسی کیلئے دعا کی گئی۔ دعائے امام زمانہ عج کی تلاوت علامہ نشان حیدر ساجدی نے کی۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو اور وحدت یوتھ ونگ بلتستان ڈویژن کی کابینہ کی حلف برداری کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کی گیا اس موقع پر صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع سکردو شیخ فدا علی ذیشان نے ضلع سکردو کی کابینہ کا اعلان کیا نائب صدر شیخ علی حسین ، شبیر آرزو سیکرٹری جنرل ،وزیر عیسیٰ خان سیکرٹری مالیات ،مولانا عباس سیکرٹری تنظیم سازی و دیگرکابینہ کا حصہ ہونگے یوتھ ونگ کے صدر سید اطہر نے اپنے کابینہ کا اعلان کیا جس میں آغا سید محمدصادق شاہ، جنرل سیکرٹری پروفیسر شبیر سراج، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد عاصف خان سیکرٹری روابط برادر گلزار، میڈیا انچارج محمد سلیم ویگر ہو نگے صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی نے دونوں کابینہ سے حلف لیا ۔
اس موقع پر صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم آغا علی رضوی ، صوبائی نائب صدر شیخ اشرف شگری اور معروف عالم دین شیخ حسن جوہری نے خطاب کرتے ہوئے حلف لینے والے تمام کابینہ کے عہدیداران کو مبارک باد دی اور انہیں نتظیم کی کی فعالیت کے لئے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(کراچی) کراچی کی معروف مذہبی وسماجی شخصیت یعقوب شہباز، چیئرمین امام بارگاہ حیدرکرار ع رضی حیدر رضوی اور فعال شیعہ میڈیا پرسن علی نیئر نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی توسیع تنظیم مہم جاری ، مسجد سید الشہداءؑ آئی آر سی فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ تقریب میں معروف شیعہ بلڈر و رہنما یعقوب شہباز، معروف سماجی شخصیت و چیئرمین امام بارگاہ حیدرکرار ع رضی حیدر رضوی اور فعال شیعہ میڈیا پرسن علی نیئر نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین سندھ علامہ مختار احمد امامی اورکراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری سمیت دیگر رہنماوں نے تنظیم میں شمولیت پر استقبال کیا۔اس موقع پر تنظیمی ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وحدت نیوز(پاراچنار)صوبائی صدرمجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ علامہ جہانزیب علی جعفری بدھ کے روز پاراچنار دورے پر پہنچے تو پہلے علی زئی لوئرکرم تحصیل صدر جناب امتیاز علی طوری کے ہمراہ علاقے کے معززین کیساتھ تنظیمی امور پر تفصیلی نشست ہوئی، اور اپرکرم پاراچنار پہنچے جہاں گاؤں قبادشاہ خیل میں منشیات مخالف سمینار میں شرکت کی، اور پروگرام کے بعد گاؤں کے معززین سے میٹنگ ہوئی۔ ایم ڈبلیو ایم پاراچنار کے رہنما سعید خان کربلائی کے تنظیمی دوستوں کے ہمراہ رات دیر تک توسیع تنظیم سازی کے حوالے سے میٹنگ جاری رہی، جسمیں تحصیل چیئرمین و ضلعی صدر مزمل آغا بھی موجود تھے۔ اور دوسرے دن استاد العلماء علامہ سید عابد حسین الحسینی سے خصوصی ملاقات ہوئی۔
اسکے بعد مرکزی خطیب علامہ فدا حسین مظاہری کی خصوصی دعوت پر جامعہ مسجد سے متعلق مرکزی لائیو سیشن میں شرکت کی، جہاں سیکرٹری انجمن حسینیہ عنایت حسین طوری سمیت علاقے کی مشران سے بھی ملاقاتیں ہوئی، اور علماء سے بھی تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں، آج بروز جمعہ ڈگری کالج کے پروفیسرز سے ضلع میں تعلیم و تربیت اور درپیش رکاوٹس کے حوالے خصوصی ملاقات ہوئی اور پھر نماز جمعہ کے بعد 2بجے اپرکرم تحصیل صدر بمعہ کابینہ سٹی 1 صدر بمع کابینہ اور ڈویژنل یوتھ صدر اور قائد شھید کے دیرینہ ساتھی حاجی جمشید علی طور ی سے حلف برداری پروگرام میں حلف لیا گیا۔ موسم کی شدید خرابی کیوجہ سے مڈل لوئرکرم تحصیل کابینہ کی حلف برداری کا پروگرام منعقد نہ ہوسکا اور بروز ہفتہ صوبائی صدر کا دورہ پاراچنار مکمل کرکے ضلع اورکزئی تیرا اور کوہاٹ کچئی میں متعدد پروگرامات میں شرکت کرنے چلے۔ امید ہے کہ آغا کا وہ دورہ بھی کامیاب ہوگا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زمان پارک عمران خان کے گھر پر سیاسی انتقامی آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آج لاہور میں عدالتی احکامات کے باوجود جس طرح پنجاب پولیس نے یلغار کرتے ہوئے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ہے انتہائی افسوس ناک ہے، پیٹھ پیچھے کسی کے گھر پر چڑھ دوڑنا بزدلانہ اور باعث شرم اقدام ہے، پولیس کی جانب سے اب بے بنیاد الزامات لگا کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلا جواز کارکنوں کی گرفتاری اور لاٹھی چارج خلاف قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ہے۔ اقتدار کے نشے میں مست حکمرانوں کا عبرتناک انجام نوشتہُ دیوار ہے، بے ڈھنگے اداکاروں کا یہ اسٹیج ڈرامہ ختم ہونے کو ہے، عوام کےحق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا مقدر رسوائی اور ناکامی کےسوا کچھ نہیں۔ آزادی کی جنگ لڑنے والے بہادروں پر سلام یہ دراصل عوامی امنگوں اور آرزوؤں کی جدوجہد ہے جس کے حصول کے لیے جہد مسلسل کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کار ملکی سلامتی اور معاشی استحکام کے خلاف ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ ان کے ہوتے ہوئے قوم کو دشمن کی ضرورت نہیں، طاقت کے نشے میں بدمست یہ اشرافیہ عوامی شعور اور بیداری سے خوفزدہ ہے۔انشاءاللہ فتح عوامی جدوجہد کی ہوگی رسوائی ان ظالموں کا مقدر ٹھہرے گی۔
وحدت نیوز(لاہور) لاہور ،اقبال ٹائون کے علاقہ مانگا منڈی UC-263 یونٹ کی تنظیم سازی، سید عامر شاہ ایڈووکیٹ یونٹ صدر منتخب ۔علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ مانگا منڈی یوسی 263 آمد، برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ مانگا منڈی یوسی 263 میں توسعہ تنظیم سازی کے سلسلہ میں منعقد کیے گئے اجلاس میں شرکت اور خطاب ،
مجلس وحدت مسلمین مانگا منڈی یونٹ کی تنظیم سازی سید عامر شاہ ایڈووکیٹ یونٹ صدر منتخب ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،پنجاب نے اجلاس میںخطاب کے بعدمانگا منڈی یوسی 263 کے نئے صدر سید عامر شاہ ایڈووکیٹ سے حلف لیا ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ نئے صدر مانگا منڈی سے درخواست کروں گا کہ جتنا جلد ممکن ہو اپنی یونٹ کابینہ مکمل کریں اورعلاقے میں باقاعدہ تنظیمی ورک کا آغاز کریں۔ان شاءاللہ جلد دوبارہ اس علاقے کا وزٹ کروں گا۔