The Latest

وحدت نیوز(گلگت)یوم اقبال کے موقع پر گلگت بلتستان کونسل کے ممبران ایوب شاہ،شیخ احمد علی نوری،سید شبیہ الحسنین،اقبال نصیر،عبد الرحمٰن اور حشمت اللہ نے میڈیا کو جاری ایک پیغام میں کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ کے افکار عالمگیر حیثیت کے حامل ہیں۔امت مسلمہ کو درپیش مختلف مسائل کی نشاندہی کرنے اور ساتھ ہی ان مسائل کا حل آپ کے شہرہ آفاق شعری مجموعوں اور کلام میں پنہاں ہے۔مملکت پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کے طور پر وجود میں آیا۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے ہمیشہ مسلمانوں کے اتحاد،اتفاق اور عمل کی بات کی جس کا اثر مسلمانوں پر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اقبال نے تصور پاکستان کا نظریہ پیش کرکے مسلمانوں کو ایک علیحدہ تشخص اور پہچان دی۔اقبال نے رنگ و نسل کے امتیاز کی حوصلہ شکنی کرکے وحدت امت مسلمہ پرزور دیا۔ اقبال کی خواہش اور پیغام تھا کہ نیل سے لیکر کاشغر تک تمام مسلمان حرم پاسبانی اور اور غلبہ اسلام کی بحالی کے لیے ایک ہوجائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آج تحریک پاکستان  کے اس جذبے کی ضرورت ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو یکجا کرکے پاکستان کے قیام کے حصول کوممکن بنایا ہے۔ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر لانے کے لیے حکیم الامت کے پیغام کو عام کرنا ضروری ہے۔

وحدت نیوز(سکردو)جامع مسجد حشوپی شگر میں چہلم شھدائے مقاومت کے اجتماع سے مجاھد ملت آغا سید علی رضوی ،شیخ محمدجان حیدری ،سعید نوری نے خطاب کیا۔

مجاھد ملت نے فرمایاکہ مکتب تشیع قربانی اور ایثار کا مکتب ہے۔دین کو بچانے کےلئے قربانی دینے کی ضرورت ہے۔آج زمینوں،اور ثقافت کی بقا کےلئے قربانی ضروری ہے۔آج بھی ہمیں مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قربانی دینے کی ضرورت ہے ۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے سہہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین مرکز کی جانب سے ضلع اسلام آباد کی مسئولین کے لیے چینیوٹ میں سہہ روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں احکام ، عقائد ، حالات حاضرہ ، تنظیم سازی اور اخلاقی موضوعات پر مولانا حسن مہدی کاظمی ، مولانا عمران حیدر ، خانم گلِ زہرا  و مرکزی صدر وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے تدریسی فرائض انجام دیے ۔

سہہ روزہ ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاء کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی اعزازی اسناد سے نوازا گیا اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ ضلع چینیوٹ نے میزبانی کے فرائض انجام دیے تاہم خواہران کو چینیوٹ کے سیاحتی مقامات کی سیر بھی کروائ گئ

وحدت نیوز(اسلام آباد)پانچ جمادی الاول میلاد شہزادی زینب کبری سلام اللہ علیہا کے موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے کہا ولادت با سعادت عقیلہ بنی ھاشم جناب زینب بنت علی سلام اللہ علیھا کے پر مسرت موقع پر امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ شریف ، رہبر معظم سید علی خامنہ ای و تمام پیروان ولایت کی خدمت میں تہنیت و تبریک  پیش کرتی ہوں ۔

 خواہر امام حسین علیہ السلام سیدہ زینب اللہ علیہا وہ متفکر اور دانشور بی بی تھیں جو بلند قوت فکر رکھتی تھیں وہ کربلا کے واقعے میں اپنے بھائی حسین بن علی علیہ السلام کے ساتھ اور ان کے بعد قافلہ کے ہمراہ شام گئیں اور یزید بن معاویہ کے سامنے فصیح و بلیغ خطبہ ارشاد فرمایا جس نے امیر المومنین علیہ السلام کے خطبوں کی یاد دلا دی اور یزیدی ایوان و دربار کی بنیادوں کو ہلا کے رکھ دیا ۔

انہوں نے کہا اسوہ زینبی تمام خواتین کے لیے نمونہ عمل ہے دور حاضر میں ہماری ماوں بہنوں بیٹیوں کو جناب زینب کبری سلام اللہ علیہا کی عظیم الشان شخصیت کو رول ماڈل بنانا چاہئے تاکہ وہ دین اور دنیا کی  عزت اور سعادت مندی حاصل کر سکیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاراچنار میں ایک ماہ سے جاری محاصرے اور رستوں کی بندش پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے تحفظات ،شکایات اور صوبائی حکومت کی ناقص حکمت عملی پر بانی تحریک انصاف عمران خان کا برہمی کا اظہار، مرکزی جنرل سیکریٹری بیرسٹرسلمان اکرم راجہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین خان گنڈا پور کو فوری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے رابطے اور شکایات دور کرنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری بیرسٹرسلمان اکرم راجہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین خان گنڈا پور کا چیئرمین ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس سے ٹیلیفونک رابطہ ، بیرسٹرسلمان اکرم راجہ نے علامہ راجہ ناصرعباس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران وکلاء کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کو بتایا گیا کہ پاراچنار میں قیام امن کیلئے اور محاصرے اور صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی پر آپ کے شکوے شکایات اور لانگ مارچ کے حوالے سے آپ کی حمایت پر مبنی ٹوئٹ سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئےصوبائی حکومت کی سرزنش کی ۔ بیرسٹرسلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے مجھے آپ سے فوری رابطے کا حکم دیا اور آپ کے تحفظات کو دور کرنے کی ہدایت دی ، کچھ دیر میں وزیر اعلیٰ خبرپختونخواہ بھی آپ کو فون کریں گے۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو فون کرکے ان کی شکایات کو سنا اور کہا کہ میں نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طورپر پاراچنار کے مسائل پر بات کی ہے اور تمام متعلقہ حکام اور اداروں کو پابند کیا ہے کہ فوری طور پر پشاور پاراچنار روٹ پر آمد ورفت کو یقینی بنانے سمیت عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

علی امین گنڈا پور نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو پشاور دورے کی دعوت بھی دی اور یقین دہانی کروائی کہ پاراچنار سے مربوط مسائل کے حل کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام تر اقدامات سے آپ کو اور بانی چیئرمین کو بروقت آگا ہ بھی کیاجائے گا۔

وحدت نیوز (کوٹلی) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے یونیورسٹی اور کوٹلی آزاد کشمیر کے طلاب کی دعوت پر یکم نومبر کی مناسبت سے منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے طلاب کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے پرکھوں نے ڈوگروں سے آزادی حاصل کی اورثابت کیا کہ عزم و ارادہ ہو تو کوئی بھی خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا ماضی درخشاں تھا اور مستقبل کو درخشان بنانے کی ذمہ داری طلبا پر عائد ہوتی ہے۔ جس طرح کی بیداری اور جس طرح کا شعور یوتھ میں ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارا مستقبل بھی انتہائی محفوظ ہاتھوں میں ہوگا اور درخشاں ہوگا۔ گلگت بلتستان سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر اور دیگر ذمہ داروں نے انکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پارہ چنار سے شروع ہونے والے پرامن مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ صوبائی حکومت کی نااہلی اور سیکورٹی اداروں کی غفلت کے سبب پارہ چنار ضلع کرم کے عوام گزشتہ کئی ماہ سے محصور ہیں، پارہ چنار کے عوام بنیادی انسانی حقوق اور انسانی ضروریات زندگی کو ترس رہے ہیں لیکن ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، ایک ماہ سے قومی شاہراہ بند کی گئی ہے، غذائی اجناس، ایندھن اور ادویات کی قلت سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے اور ملکی سیاہ و سفید پر قابض حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں، امریکی صدر کو مبارک دینے والے ناعاقبت اندیش حکمران اپنے نہتے شہریوں کی مشکلات سے آنکھیں چرا رہے ہیں، مٹھی بھر دہشتگردوں نے وہاں کے شیعہ سنی مسلمانوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، خیبر پختونخواہ کے نااہل وزیر اعلی کو صوبے میں عوامی مسائل سے کوئی سروکار ہے اور نا ہی امن و عامہ کے ضامن سیکورٹی ادارے ان دہشتگردوں کو لگام دینے میں مخلص ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ضلع کرم کے باشعور اور غیرت مند عوام نے اس جبر کے خلاف پر امن لانگ مارچ شروع کیا ہے ہم اس مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، سب کی نظریں پارہ چنار ضلع کرم کی جانب ہیں، پاکستانی قوم ضلع کرم کے اپنے بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہم پارہ چنار کو غزہ نہیں بننے دیں گے، پارہ چنار کے محب وطن عوام نے پارلیمنٹ، سینیٹ، صوبائی و مرکزی حکومت کے ذمہ داران اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اس مسئلے کو حل کرنے کی بارہا اپیل کی، وفاقی دارالحکومت میں دھرنے دیئے گئے اور مسلسل میڈیا ٹاکس ہوتی رہی ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے، نہتے عوام جن میں بچے بوڑھے اور جوان شامل ہیں اپنے حق کی خاطر گھروں سے نکل پڑے ہیں، حکومت، ارباب اختیار اور سیکورٹی ادارے ہوش کے ناخن لیں کسی بھی حادثے یا ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری "کے پی کے'' کے وزیراعلی اور امن و امان قائم کرنے والے اداروں پر عائد ہو گی۔

وحدت نیوز(پشاور)ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین صاحب کی کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری سے ملاقات۔

ضلع کرم کے موجودہ دہشتگردی کے واقعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

ایم این اے انجینئر حمید حسین صاحب نے کہا ضلع کرم میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال، ٹل پارہ چنار مین شاہراہ سمت ضلع کرم کے اہم شاہراہوں پر مسافروں کے قتل و غارت کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن بچے و خواتین اور مسافرین شامل ہیں۔

پچھلے 27 دنوں سے پارہ چنار روڈ کی بندش کی وجہ سے اشیائے خورد نوش،تیل اور دوائیوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے ضلع کرم میں جاری بدامنی و دہشتگردی کے واقعات کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری نے کہا کہ ضلع کرم میں عوام کی تکالیف کو کم کرنے اور ٹل پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد)صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر سید غفران علی کاظمی  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انوار سرکار اپنے اقتدار کو بچانے کہ لیے اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئی ہے ، پر امن احتجاج پر شہری کا بنیادی حق ہے ، ہر شہری کو آئین نے یہ آزادی دے رکھی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرے ،  اس حق پر کسی کو بھی شب خون مارنے نہیں دیں گے. صدارتی آرڈیننس کو ردی کی ٹوکری میں پھنکتے ہیں یہ ایسا قانون ہے کہ اب اپنا حق مانگنے سے پہلے حکمرانوں سے اجازت لینی پڑھے گی۔ انوار سرکار ہوش کہ ناخن لے ایسے کالے قانون جبری نافذ کرنے سے گریز کرے جس پر عمل درآمد کرنا مشکل ہو۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین صاحب کا نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے دوران وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ جناب علی آمین گنڈاپور صاحب سے ملاقات،ضلع کرم کے موجودہ تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی گفتگو۔آئے روز ضلع کرم کے سڑکوں پر مسافروں کو دہشت گرد،دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ،کل لوئر کرم اوچت میں واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پرصوبائی حکومت کی طرف سے ضلع کرم کے مسائل کے حل کے لئے بننے والے جرگے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Page 8 of 1519

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree