وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدرعلامہ علی اکبر کاظمی نے لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمران پاراچنار کے حالات سے بے خبر ہو کر اپنی کرسیاں بچانے کے چکر میں عوام کا پیسہ لوٹنے میں مصروف ہیں، پاراچنار کے مظلوم مسلمان 3 ماہ سے اپنے ہی وطن میں محاصرے میں ہیں، وہاں نہ ادویات ہیں نہ خوارک۔ ادویات نہ ہونے کی وجہ سے سو سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں، بیگناہ مسلمانوں کے سر کاٹ کر نعرہ تکبر بلند کیا جا رہا ہے، یہ تکفیری دہشتگردوں کو کون سپورٹ کر رہا ہے؟ یہ دوسرے ملک سے آئے لوگوں کو کس نے اجازت دی کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی کریں، یہ تکفیری خارجی دہشت گرد وطن عزیز کا امن خراب کر رہے ہیں اور وہاں سکیورٹی فورسز اور اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت اور وفاق کے نااہل حکمران ایک سازش پر عمل کر رہے ہیں، لیکن یہ یاد رکھیں کہ جب جب ملت جفریہ اپنے حقوق کیلئے باہر آئی ہے، تب تب پاکستان کی ہر سڑک گلی کوچہ صدا یاحسین علیہ السلام کے نعروں سے بلند ہوئی ہے، ہر طرف حسنیت پرچم، عباس علیہ السلام کے سائے تلے سرخرو ہوئی ہے، اور آج بھی ان شااللہ اگر حکمرانوں نے ہوش نہ کیا تو پورے پاکستان میں دھرنے ہونگے اور پھر ان نااہل حکمرانوں کا انجام ذلت آمیز ہوگا اور ملت جفریہ سرخرو ہوگی ہم اپنی حفاظت کرنا اور اپنے حقوق لینا جانتے ہیں، ہمیں راست اقدام کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔