The Latest

وحدت نیوز (اسلام آباد) شیعیان حیدرکرارؑ کی دلی آرزو کی تکمیل ، پاکستانی شیعہ قائدین آپس میں مل بیٹھے، اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس اور سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ علامہ سید جواد نقوی کی خوشگوار ملاقات، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ، پیروان مکتب اہل بیتؑ کا مسرت کا اظہار ۔

تفصیلات کےمطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ پاکستان کے موقع پر سفیر جمہوری اسلامی ایران آقائی رضا امیری مقدم کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں وہ مناظر دیکھنے میں آئے جن کی شیعہ قوم برسوں سے متمنی تھی۔

تقریب کے دوران سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی غیرمعمولی اندازمیں سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی اور سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ علامہ سید جواد نقوی سے علیحدہ علیحدہ اور مشترکہ ملاقات اور مصافحہ نے تمام شرکاءخصوصاً کیمرہ مین حضرات کی توجہ مبذول کروالی۔

کیمرے میں محفوظ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہمان خصوصی وزیر خارجہ جمہوری اسلامی کے ایران عباس عراقچی کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوانے کے بعد علامہ راجہ ناصرعباس اور علامہ سید جواد نقوی نے خاص طور پر علامہ سید ساجدعلی نقوی سے سلام علیک کیا اور مصافحہ بھی کیا۔

تصاویر گواہ ہیں کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری علامہ سید ساجدعلی نقوی کا ہاتھ انتہائی محبت بھرے اندازمیں اپنے دونوں ہاتھوں سے تھام کر سینے سے لگائے ہوئے ہیں اور دوران گفتگوعلامہ ساجد نقوی علامہ راجہ ناصرعباس کے ساتھ مسکراہٹوں کا تبادلہ کررہے ہیں۔

دوسری جانب ضیافت کے دوران علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اپنی نشست سے اٹھ کر خاص طور پرعلامہ سید جواد نقوی سے معانقہ کرنے ، رازونیاز کی باتیں کرنے کیلئے خاص ان کی جانب تشریف لائے، علامہ سید جوادنقوی نے بھی نشست سے اٹھ کر ان کا استقبال کیااور دونوں شخصیات نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھام کر کافی دیرسرگوشیاں بھی کیں۔ اس دوران سفیر محترم جمہوری اسلامی ایران نے دونوں بزرگان سے خوشکوار انداز میں بات چیت کی۔

اس دیرینہ ملاقات کی شاندار تصاویرتیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور صارفین ان ملاقاتوں اور محبتوں کی تقسیم کو خون شہداءخصوصاً سردار مقاومت شہید سید حسن نصراللہ ؒ کے پاکیزہ خون کی برکت قرار دے رہے ہیںاور اس امید کا اظہار کررہے ہیں کہ انشاءاللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور شیعہ قائدین قومی مسائل پر مشترکہ حکمت عملی وضع کریں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) سوئی سدرن گیس کمپنی ملیر زون کی جانب سےعلاقہ مکینوں اور مجلس وحدت مسلمین کی گیس پریشر میں کمی اور گیس بندش کی شکایات پر عمار یاسر سوسائٹی سروے نمبر 595 میں ڈالی گئی نئی لائن کے بعد جنرل مینیجر سوئی سدرن گیس کمپنی ملیر زون جناب محمد اسلم قریشی، ڈپٹی جنرل مینیجر الطاف سرائیو،مینیجر ٹیکنیکل حسن میکری و دیگر افسران واسٹاف کا متعلقہ علاقے کا مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ممتازمہدی ، سماجی رہنما اختیار امام رضوی اور اظہر عباس کے ہمراہ دورہ۔

 اس موقع پر متاثرہ مکینوں کے گھروں پر نئے کنیکشنز کا آغاز بھی کردیا گیا،نئے کنکشن کے بعدعلاقہ مکینوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد ہمارے چولھے جلے ہیں۔ اہل علاقہ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام اور ایم ڈبلیوایم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے یہ دیرینہ عوامی مسئلہ حل پذیر ہوا۔

 جنرل مینیجر SSGC ملیر زون اسلم قریشی صاحب نے کہا کہ جلد میگا پروجیکٹ پر کام آغاز ہورہا جس کے نتیجے میں 60 ہزار فٹ نئی لائنیں ڈالی جائیں گی جس سے ملیر کے عوام کو گیس پریشر میں کمی کی شکایت کا مستقل خاتمہ ہوجائے گا۔

اس موقع پر صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر احسن عباس رضوی نے سوئی گیس حکام کی توجہ جعفرطیار فیز 2، سروے نمبر 709، سروے نمبر331 و دیگر شکایت کنندہ علاقوں کی جانب بھی مبذول کروائی جن کا سروے تعطل کا شکارہے، جس پر جنرل مینیجر نے موقع پر موجود افسران کو فوری سروے مکمل کروانے کے احکامات دیئے۔

وحدت نیوز(خوشاب)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی صوبہ پنجاب کے دو روزہ تنظیمی دورہ کے موقع پر ضلع خوشاب پہنچے۔ اس موقع صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم پنجاب مولانا ظہیر الحسن کربلائی کے ہمراہ کرڑ میں غلام عباس نمبردار کی عیادت کی اور ایم ڈبلیو ایم یونٹ کرڑ کی تنظیم نو اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمہ اللہ علیہ نے ملت جعفریہ پاکستان کی تین حیثیتوں کی طرف متوجہ کرتے ہوئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا۔ بحیثیت شیعہ ہم وطن عزیز پاکستان میں شیعہ حقوق کے محافظ ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ نصاب تعلیم میں متنازعہ اور فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی مواد قبول نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ملک میں 1975 کے متفقہ نصاب تعلیم کی طرز پر اسلامیات کے نفاذ کا مطالبہ کرتی ہے۔ جس پر تمام مسالک اور مکاتب فکر کے علماء کرام کا اجماع ہے۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

 اس موقع پر اتفاق رائے سے مولانا ظفر عباس صدر، نذر حسین نائب صدر، محمد جواد جنرل سیکریٹری، وجیہ الحسن فنانس سیکرٹری، اور اکرام حیدر سیکرٹری میڈیا منتخب ہوئے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں پولیس اہلکار کے نجی ٹارچر سیل کی موجودگی پر شدید تشویش اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن میں نوجوانوں کو اغواء کرنے اور انہیں اپنے نجی سیل میں تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان معاشرے میں دہشت پھیلانے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس کی وردی پہن کر عوام الناس کے تحفظ کا عہد کرنیوالے دہشتگرد اور اس کے سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی ذمہ داری ہے کہ اس واقعہ کی ترجیحی بنیادوں پر تحقیقات کرکے اس گناؤنے جرم میں ملوث تمام سہولت کاروں کو بلاتفریق قانون کے شکنجے میں لائیں۔ ثناء اللہ نامی پولیس اہلکار نے پورے پولیس محکمے کا نام بدنام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جانب سے اس خدشے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ پولیس اہلکار کے ساتھ دیگر پولیس ملازمین اور افسران بھی شامل ہیں، جنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ہے۔ آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی کوئٹہ اس معاملے پر جلد از جلد عوام الناس کو اعتماد میں لے کر اس بات کی یقین دہائی کرائی کہ اس طرح کے واقعات پھر کبھی رونماء نہیں ہوں گے اور ٹارچر سیل کے قیام میں ملوث تمام ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے مطابق عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض پولیس اہلکار طاقت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے عوام الناس کو تنگ کرتے، انہیں حبس بے جا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ افسران ان واقعات کی روک تھام کے لئے عوامی سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ہر سطح پر عوام الناس تک یہ پیغام پہنچائیں کہ پولیس کی جانب سے طاقت کے ناجائز استعمال کی صورت میں عوام الناس کیا کرے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس علمائےمکتب اہلبیت پاکستان کے زیر اہتمام شہداء قدس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر صعوبتوں اور شہادتوں کے باوجود اہل غزہ نے سفید پرچم نہیں اٹھائے، وہ مظلوم ہیں لیکن شجاع و بہادر ہیں، ہمیں اہل غزہ کے ساتھ جس طرح کھڑا ہونا چائیے تھا ویسے نہیں کھڑے ہوئے، اہل فلسطین کے لہو کے اثرات آنے والی نسلوں تک جاری رہیں گے، ہم انشااللہ مزاحمت کو کامیاب اور اسرائیلی رجیم کو نابود ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ اپنے آپ کو تہذیب یافتہ کہنے والے امریکہ اور یورپ کا مکروہ چہرہ اور گھناؤنا کردار دنیا کی نظروں میں عیاں ہو چکا ہے، اسرائیل اور اس کے سرپرست غزہ ولبنان کے مظلومین سے شکست کھا چکے ہیں، انکی سب سے بڑی شکست تہذیبی و تمدنی ھے، دس ہزار معصوم بچوں اور دس ہزار خواتین کے قاتل ہیں، غزہ میں اسرائیل ظلم وستم کر رہا ہے، اسرائیل کے مکروہ چہرہ سے نقاب اٹھ چکا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس علمائےمکتب اہلبیت پاکستان کے زیر اہتمام شہداء قدس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، جس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت، تعزیتی ریفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، علامہ حسنین عباس گردیزی، شیخ انور علی نجفی، جماعت اسلامی کے راہنما پروفیسر محمد ابراہیم، علامہ عارف واحدی، علامہ ثمر نقوی، علامہ انیس الحسنین خان، علامہ اصغر عسکری، ڈاکٹر عیسی امینی ودیگر رہنماؤں کی شرکت اور خطاب۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ تمام تر صعوبتوں اور شہادتوں کے باوجود اہل غزہ نے سفید پرچم نہیں اٹھائے، وہ مظلوم ہیں لیکن شجاع و بہادر ہیں، ہمیں اہل غزہ کے ساتھ جس طرح کھڑا ہونا چائیے تھا ویسے نہیں کھڑے ہوئے، اہل فلسطین کے لہو کے اثرات آنے والی نسلوں تک جاری رہیں گے، ہم انشااللہ مزاحمت کو کامیاب اور اسرائیلی رجیم کو نابود ہوتے ہوئے دیکھیں گے، اپنے آپ کو تہذیب یافتہ کہنے والے امریکہ اور یورپ کا مکروہ چہرہ اور گھناؤنا کردار دنیا کی نظروں میں عیاں ہو چکا ہے، اسرائیل اور اس کے سرپرست غزہ ولبنان کے مظلومین سے شکست کھا چکے ہیں، انکی سب سے بڑی شکست تہذیبی و تمدنی ھے، دس ہزار معصوم بچوں اور دس ہزار خواتین کے قاتل ہیں، غزہ میں اسرائیل ظلم وستم کر رہا ہے، اسرائیل کے مکروہ چہرہ سے نقاب اٹھ چکا ہے۔

علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ فلسطینی و لبنانی مظلومین کے جذبہ ایمانی اور استقامت کے سامنے تمام استعماری طاقتیں شکست کھا چکی ہیں، اسرائیل اپنے تمام تر ناپاک ہتھکنڈوں کے باوجود منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، صہیونی ریاست سے لوگ تیزی کے ساتھ نکل رہے ہیں اور ان پر نہتی عوام کا خوف طاری ہے، ظلم اور ظالم کبھی قائم نہیں رہ سکتا۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایک سال سے فلسطین پر ظلم کی انتہاء جاری ہے، عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے، دنیا بھر میں اسرائیلی رجیم کی مخالف جاری ہے لیکن اسرائیل طاقت کے نشے میں ہر فورم اور  قراردار کو پس پشت ڈال رہا ہے، اسرائیل درحقیقت صرف اور صرف فلسطینوں کی نسل کشی چاہتا ہے، کیا ہم آخری فلسطینی کی شہادت کے انتظار میں ہیں، اگر ہم متحد نا ہوئے تو تاریک مستقبل ہمارا منتظر ہو گا۔

صاحبزادہ محمد حامد رضا سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ اسرائیلی رجیم نے مزاحمت اسلامی کی اہم قیادتوں کو شہید کر دیا، یہ یقینا بہت تکلیف دہ مرحلہ ہے لیکن یہ شہادتیں کبھی بھی تحریکوں کو روک نہیں سکتیں بلکہ ان سے تحریکیں آگے بڑھتی ہیں، شہداء قدس کی عظمت کو سلام ہے، غزہ کے مظلوموں نے صبرو استقامت کی عظیم مثال قائم کی ہے، غزہ سے پیغام امت کی وحدت ہے۔

علامہ محمد امین شہیدی سربراہ امت وحدہ پاکستان نے کہا کہ آج فلسطین میں حق اور باطل کی جنگ جاری ہے، جو بھی غزہ کے معاملے میں خاموش ہے وہ صہیونی فکر کے ساتھ کھڑا ہے، یہ دو تہذیبوں دو نظریوں کی جنگ ہے، ایک طرف مظلومین ہیں دوسری طرد دنیا کے شیاطین کھڑے ہیں، یہ صرف فلسطین کی جنگ نہیں عالم اسلام کی جنگ ہے، اسرائیل کی شکست کا مطلب یورپی و امریکی استعماریت کی شکست ہے، ہمیں فرقہ وارانہ سوچ سے نکلنا ہو گا اور اتحاد کا رستہ اپنانا ہو گا۔

مفتی گلزار نعیمی سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان نے کہا کہ صہیونیوں کا دالخلافہ تل ابیب نہیں بلکہ ظالمین کے تمام حمایتی ممالک ان کے ہی دارالخلافہ ہیں، ظالمین کی شیطانیت جس قدر عروج پر ہے مزاحمت کو بھی اس سے بڑھ کر مقاومت اور قربانیاں دینا ہوں گی، ملی یکجہتی کونسل جیسی  تنظم کو غزہ و لنبان کے مسئلے پر کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے وفد کی رہنما علامہ مختار امامی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماوں سے ملاقاتیں کی۔9 نومبر نشتر پارک میں ہونے والے شہید حسن نصر اللہ و شہدائے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی اجتماع شرکت کی دعوت دی۔وفد میں علامہ حیات عباس،علامہ مبشر حسن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

رہنماوں کا پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی سے ان کے گھر پر اورنائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز سے ادارہ نور حق میں اپنی ملاقاتوں میں کہنا تھا کہ 9نومبر کو نشترپارک میں شہداء کی یاد میں تاریخی تعزیتی اجتماع ہوگا شہید حسن نصر اللہ خطہ میں مظلوموں کی طاقتور آواز تھے۔حسن نصر اللہ کی تمام زندگی خطہ میں عالمی استعمار کے خلاف مقاومت میں گزری۔شہید اسماعیل ہانیہ،حسن نصر اللہ، یحییٰ سنوار،ہاشم صفی الدین سمیت دیگر بے گناہ معصوموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ گریٹر اسرائیل صہیونیوں کے لئے اب خواب ہی بن جائے گا۔اسرائیل اپنے زوال کے آخری دن گن رہا ہے۔حزب اللہ و حماس خطہ میں مسلم اتحاد کا مظہر ہیں اور استعماری قوتوں کے خلاف عظیم جہاد کر رہی ہیں۔ایران نے اسرائیل پر حملہ کر کے ناقابل تسخیر صہیونی خود ساختہ پروپیگنڈہ ختم کیا۔اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے فلسطین صرف فلسطینیوں کی سر زمین ہے رہنماوں کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کی یکجہتی سے غاصب اسرائیک کو شکست دی جاسکتی ہے۔ مسلم ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کر دیں تو اس کو وجود ختم ہو جائے۔

ملاقاتوں میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ہونے والے شہداء کے مشترکہ مرکزی چہلم تعزیتی اجتماع کی حمایت اور اپنی بھرپور جماعتی شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ایم ڈبلیوایم کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کااہم اجلاس پارٹی چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاً پاراچنار میں کشیدگی اور محاصرے ، گلگت بلتستان میں گرین ٹوریزم کےنام عوامی ملکیتی اراضی پر ناجائز قبضے اور پنجاب میں عزاداران حسینی کے خلاف غیر قانونی ایف آئی آرز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی، مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی، ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم انجینئر حمید حسین، ممبر پنجاب اسمبلی وپارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم نمبرداراسدعباس اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم قائد حزب اختلاف محمدکاظم میثم شریک تھے ۔

اجلاس کے دوران سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے موجوہ بحرانی سیاسی صورتحال اور قومی سیاسی جدوجہد میں شدید دباؤکے باوجود استقامت و بصیرت کا مظاہرہ کرنے پر ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم انجینئر حمید حسین، ممبر پنجاب اسمبلی وپارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم اسدعباس اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم قائد حزب اختلاف محمدکاظم میثم کو
 اعزازی شیلڈز عنوان سند استقامت سے نواز ۔

وحدت نیوز(جھامرہ شریف)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ جنہوں نے ہر دور میں علوم قرآن اور اہل بیت (ع) کی تبلیغ و ترویج میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ دینی مدارس ہی کے طفیل آج گھر گھر علوم آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہنچ رہے ہیں۔ ان خییالات کا اظہار انہوں نے جھامرہ شریف میں مدرسہ الحسنین کے مدیر اساتذہ کرام اور طلاب سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مدرسے کے مدیر علامہ سید حسن عسکری اور اساتذہ مولانا اشرف علی نجفی، مولانا محمد عباس رضا، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سہیل اکبر شیرازی اور جامع مسجد جھامرہ شریف کے خطیب مولانا قلندر بخش حسینی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی تعمیر و ترقی میں علم اور تقویٰ دو بنیادی عنصر ہیں۔ علم اور تقویٰ کے حصول کے ذریعے ہم انسانیت کے اعلیٰ مراتب تک پہنچ سکتے ہیں۔ قرآن کریم نے علم اور حصول علم کو بڑی اہمیت دی ہے۔ اللہ تبارک و تعالی نے اپنی پہلی وحی کا آغاز اقراء سے کیا، جس کا مطلب انسان کو پڑھنے کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرنا ہے۔ قلم تحریر اور علم کی ترویج کا ذریعہ ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالی نے قلم کی قسم اٹھائی اور قران کریم کی ایک سورت سورۃ القلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کے علماء اور طلباء کو حالات حاضرہ سے آگاہ رہنا چاہئے۔ حالات سے نہ آگاہ لوگ ہمیشہ دشمن کے پروپیگنڈے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ عصر حاضر کے حق و باطل کے معرکے میں ہم نے حق اور اہل حق کو پہچاننا ہے اور ان کا ساتھ دینا ہے۔

وحدت نیوز(کھرمنگ)مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام شھداء مقاومت کی چہلم کا پروگرام امام بارگاہ باغیچہ میں ہوا جسکی صدارت مجاھد ملت آغا سید علی رضوی نے کی۔ پروگرام میں کھرمنگ بھر سے آئمہ جمعہ جماعت عمائدین،تنظیمی احباب اور عوام الناس نے شرکت کی۔

 خطبہ صدارت میں مجاھد ملت آغا علی رضوی نے فلسطین لبنان کی معاونت کے عملی اور قابل عمل مندرجہ زیل  طریقوں کے حوالے سے رہنمائی کی۔:1:پروگرام 2:چندہ مہم 3: ظالموں سے نفرت امریکی اسرائیلی پروڈکٹ اور پروجیکٹ سے بائیکاٹ۔4: شھداء کی کتابوں کا مطالعہ 5: دشمنوں سے نفرت اور مقابلہ کی تیاری۔

 پروگرام سے امام جمعہ ہلال آباد آغا سید علی موسوی، امام جمعہ اولڈینگ شیخ جعفر دانش،رکن گلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر رجائی، رکن مرکزی کردار سازی کونسل شیخ محمدجان حیدری نے بھی خطاب کیا۔

Page 9 of 1519

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree