The Latest

mwm.dikhanڈیرہ اسماعیل خان میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام یا رسول اللہ ریلی
 ڈیرہ اسمٰعیل خان (وحدت نیوز) پہاڑ پورڈیرہ اسمٰعیل خان میں تحفظ ناموس رسالت ریلی جامعہ مسجد حضرت امام سجاد  سے نکالی گئی جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری فلاح و بہبود و تنظیم سازی محمد ناصر جعفری و دیگر علمائے کرام مولانا فدا حسین شاہ اور مولانا  زاہد جعفری نے کی ۔ ریلی میں شریک سینکڑوں مظاہرین نے ناموسِ رسالتۖ پر ہر زہ سرائی کر نے والے ملعون ٹیری جونز اور شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ، احتجاجی ریلی مرکزی بازار سے گزرتی ہوئی جب لاری اڈا پہنچی وہاں اس نے ایک جلسے کی شکل اختیار کر لی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد ناصر جعفری نے امت مسلمہ سے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دسترخوانوں پر  پلنے والے مسلمان حکمرانوں کے ضمیر کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے ، امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم  بنا کر ملت اسلامیہ کی غیرت کو للکار گیا  امریکہ کو اس کی ناپاک جسارت کا بھر پور جواب دینے کی ضرورت ہے،ریلی کے اختتام پر امریکی پرچم نذرِ آتش کیا اور دعائے خیر سے ریلی کا اختتام ہوا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک چھٹی کر کے اپنا دامن نہیں چھڑاسکتی، حکومت فی الفورملک میں موجود امریکی گماشتوں کو ملک بدر کرے۔
 جنوبی پنجاب کے شہر کہروڑ پکا میں بھی یوم عشق رسول کے موقع پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے گستاخ رسول امریکی پادری کے خلاف ریلیاں نکالیں گئیں اور احتجاجی مظاہرہ کیا، ریلی بعد از نماز جمعتہ المبارک جامع مسجد جعفریہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ مختلف راستوں سے ہوئی امام بارگاہ شیعہ اثنا عشری پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت معروف مذہبی و سماجی رہنما سید اصغر علی رضوی نے کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران فوری طور پر اپنے اپنے ملکوں سے امریکی سفارت خانے بند کر کے امریکی سفیروں کو ملک بدر کرے اور امریکہ سے تمام اسلامی ممالک سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ احتجاج کا سلسہ اس وقت تک جاری رکھاجائے جائے گا جب تک ملعون یہودی پرڈویوسر کو گرفتار کر کے سزائے موت نہیں دی جاتی اور اس توہین آمیز فلم کو یو ٹیوب سمیت تمام ویب سائیٹس سے مکمل طور پر ہٹا دیا جائے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ گستاخ نبی کے خلاف پُر امن ریلی نکالنا ہر مسلمان کا فرض ہے اور ان ریلیوں پر پولیس گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔یوم عشق رسول ۖکے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح کبیروالامیں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر یوم احتجاج منایا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے ملتان روڈ کو مکمل طوربلاک کردیااور امریکہ و اسرائیل کے کلاف شدید نعرے بازی اور جھنڈے نذرآتش کیے، مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین خانیوال کے ضلعی سیکرٹری جنرل
 انصر عباس ، علامہ عابد حسین، عدیل زیدی سمیت دیگر رہنمائوں نے کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ  گستاخ نبی کے خلاف پُر امن ریلی نکالنا ہر مسلمان کا فرض ہے اور ان ریلیوں پر پولیس گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں، کراچی اور لاہور میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کی ریلیوں پر کی جانے والی انتظامیہ کی پُرتشددکاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شہیدناموس رسالت سید علی رضا تقوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ماتھے پر گولی کھا کر پاکستان میں شیعیت کا سر فخر سے بلند کردیا۔
کبیروالا،جنوبی پنجاب،احتجاجی مظاہرہ،گستاخ رسول کے خلاف،کراچی کے واقعات کی مذمت،سید علی رضا تقوی کو خراج عقیدت پیش

یوم عشق رسول اللہ مجلس وحدت ملتان کی ریلی

mwm.multanگستاخ نبی امریکی پادری کے خلاف یوم عشق رسول کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پورے ملک کی طرح ملتان میں بھی لبیک یا رسول اللہ ریلی نکالی گئی، ریلی دربارحضرت شاہ شمس تبریز سے شروع ہوئی اور ر علی چوک، دولت گیٹ چوک اورحسین آگاہی بازار ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچی، ریلی میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی،مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین یافث نوید ہاشمی علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ سید سلطان احمد نقوی،علامہ احمد عباس گردیزی، علامہ محمد حسین مہدوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، مولانا عمران ظفر، مخدوم طارق عباس شمسی، مخدوم ظفر عباس شمسی، مخدوم حسن رضا مشہدی سمیت دیگر رہنمائوں نے کی۔
ریلی میں شریک ہزاروں افراد نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور ملعون امریکی پادری کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آج پاکستان کی غیور عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ مسلمان ایک ہیں ، گستاخ رسول کی سزا صرف اور صرف سزائے موت ہے ، اُنہوں نے کہا کہ ہم امریکی سفارتکاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد پاکستان کے دفع ہوجائیں ورنہ پاکستان اُن کے لیے قبرستان بن جائے گا۔
دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج جس طرح پورے پاکستان کے عوام یکجا ور متحد ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم امریکیوں سے سخت نفرت کرتی ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ یہودی کبھی بھی اسلام اور مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں اُنہیں جب بھی موقع ملا اُنہوں نے اسلام کے خلاف زہر اُگلا یہی وجہ ہے کہ کبھی قرآن مجید کی بے حرمتی کی جاتی ہے تو کبھی گستاخانہ خاکے بنائے جاتے ہیں ، دشمن نے ہماری خاموشی سے ناجائز فائدہ اُٹھایا اور ہمارے نبی کی شان میں گستاخانہ فلم بنا ڈالی لیکن اب ان یہودیوں ایسا سبق سکھائیں گے کہ پھر کبھی اسلام کے خلاف کوئی سازش نہ کر سکیں۔

mwm.sahiwalریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام تر برائیوں کی آماجگاہ امریکی سفارتخانے ہیں جب تک ان کو بند نہیں کیا جاتا پاکستان میں امن قائم نہیںہو سکتا۔
اسلام ٹائمز۔ یوم عشق رسول ۖ کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ساہیوال میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام لبیک یا رسولۖ احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی نماز جمعتہ المبارک کے بعد بعد جامع مسجد جعفریہ سے شروع ہوئی، ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر امریکی پادری کے خلاف نعرے درج تھے ، ریلی کے شرکاء امریکہ و اسرائیل مخالف شدید نعرے بازی کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ساہیوال کے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام تر برائیوں کی آماجگاہ امریکی سفارتخانے ہیں جب تک ان کو بند نہیں کیا جاتا پاکستان میں امن قائم نہیںہو سکتاکیونکہ پاکستان میں جاری فرقہ واریت اور ٹارگٹ کلنگ کی جڑیں امریکی سفارتخانوں سے ملتی ہیں ، اگر پاکستان حکمران چاہتے ہیں کہ ملک سے بد امنی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہو تو فی الفور امریکی سفارتخانوں کو بند کیا جائے۔
ایم ڈبلیو ایم کی ملتان میں لبیک یا رسولۖ اللہ احتجاجی ریلی
 ملتان میں سب سے بڑی ریلی مجلس وحدت مسلمین ملتان کی جانب سے نکالی گئی ، جو کہ دربار حضرت شاہ شمس سے شروع ہوئی اور علی چوک، دولت گیٹ چوک اورحسین آگاہی بازار ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچی جہاں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کیا

mwmajkباغ(بیورورپورٹ)یوم عشق رسول کے موقع پر باغ میں دیگر مکاتب فکر کی طرح انجمن جعفریہ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد اثناء عشری میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل ایک بڑا احتجاجی اجتماع منعقد ہواجس مین ضلع باغ کی تمام شعیہ تنظیموں کی بھرپور نمائندگی موجود تھی، احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے توہین رسالت پر مبنی ناپاک فلم کی اشاعت پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکہ اور اسرائیل کے متعصبانہ گٹھ جوڑ کا شاخسانہ قراردیا اور گستاخانہ فلم کی اشاعت پر ساری دنیا میں فوری پابندی عائد کرنے اور ملعون ٹیری جونز کو فوری پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے ،مقررین نے کہا کہ شمع رسالت کے پروانے ناموس رسالت پر اپنی جانوں کو قربان کر دیں گے مگر نبی آخرالزمان کی شان میں کسی قسم کی گستاخی ہر گز برداشت نہیں کریں گے ،مقررین نے مسلم امہ کے غیر موثر کردار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مسل امہ اس ناپاک جسارت کے خلاف فوری موثر کاروائی عمل میں لائے ،اجتماع سے علامہ محمد اقبال ساجدی،مولانا عبدالخالق،عالمہ سید ریاض حسین کاظمی،خواجہ منظور جعفری،خواجہ مشتاق جعفری،سید شبیر حسین گردیزیایڈووکیٹ،،وقار جعفری،اعجاز شہاب اور دیگر نے بھی خطاب کیا،آخر میں ایک قرارداد کے زریعے مطالبہ کیا گیا کہ گستاخوں کو سرعام پھانسی،امریکہ اور مغربی ممالک کا اقتصادی بائیکاٹ اور نیٹو کی سپلائی کی فوری بندش کا اعلان کیا جائے

ملی یکجہتی کونسل کا مشاورتی اجلاس قاضی حسین احمد کی زیرصدارت منصورہ میں منعقد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی، جی یو آئی، جماعت الدعوہ، جے یو پی، ا اسلامی تحریک، جمعیت اتحاد العلماء، اسلامی جمعیت طلبہ، انجمن تاجران، بزنس فورم، وفاق المدارس، جماعت اہل حدیث، تحریک فیضان اولیاء، جمعیت اہلحدیث، تحریک حرمت رسول، نیشنل لیبر فیڈریشن سمیت دیگر شامل تھیں۔ اجلاس نے متفقہ طور پر اعلامیہ جاری کیا، جس کے مطابق جب تک تمام اسلامی ممالک مل کر ناموس رسالت (ص) کو محفوظ کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم OIC کی سطح پر مطلوب اقدامات نہیں کریں گی، اس وقت تک ناموس رسالت (ص) کی تحریک کو قومی سطح پر جاری رکھا جائے گا۔
 
کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، فیصل آباد، پشاور اور ملک کے دوسرے بڑے شہروں میں عوامی جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ نیٹو سپلائی فوری طور پر بند کر دی جائے، ورنہ عوام خود سڑکوں پر نکل کر انہیں بند کرنے پر مجبور ہونگے۔ یہ اجلاس حکومت پاکستان سے OIC اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر تحفظ ناموس رسالت (ص) کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ تمام اسلامی ممالک ڈالر، پاؤنڈ اور یورو سے اپنی کرنسی کا تعلق توڑ کر مسلمان ممالک اپنی مشترکہ کرنسی کو قائم کرکے عوامی جذبات کی ترجمانی کریں۔ اسلامی ممالک اپنے قدرتی وسائل پٹرول وغیرہ کو مرحوم شاہ فیصل کی طرح اقتصادی ہتھیار کے طور پر استعمال کریں۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس عوام سے بھی اپیل کرتا ہے کہ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی آداب اور حضور نبی کریم (ص) کی سیرت کی پیروی کرتے ہوئے پبلک اور پرائیویٹ پراپرٹی اور لوگوں کی جان و مال کا پورا پورا لحاظ کریں۔ یہ اجتماع مسلمان ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سکیورٹی کے نام پر امریکی کمانڈوز کی تعیناتی کی اجازت نہ دیں۔ اجلاس یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر مظاہرین کے خلاف پولیس تشدد اور عاشقان رسول (ص) کے قتل کی مذمت کرتا ہے اور بے گناہ لوگوں کے درج مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے، حکومت شہداء کے لواحقین کی داد رسی کرے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ اسلام کا نظام عدل قائم کرنا حضور (ص) کا مشن تھا، عشق رسول (ص) کی صورت میں ہمارے پاس بہت بڑی قوت موجود ہے، اس قوت کو مثبت سمت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کے احتجاج کے حوالے سے میڈیا نے چند شرپسند عناصر کے واقعات کو زیادہ ہائی لائیٹ کیا، جو کہ مثبت چیز نہیں ہے۔ میڈیا فساد جلاؤ گھیراؤ کے بجائے خبر کا دوسرا رخ بھی دکھائے اور اپنی ترجیحات کو بدلے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم (ص) کی حرمت پر ہم اپنے تن من اور دھن کی بازی لگا دیں گے، ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں نئے سرے سے احتجاجی مظاہرے کریں گے اور پوری عالمی دنیا کو بیدار کریں گے۔

اجلاس سے حافظ حسین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ رحمن ملک عدالتی فیصلے کے بعد کالعدم ہوچکے ہیں، وزیراعظم یوم عشق رسول (ص) کے لیے وزیراعظم ہاؤس کے ایک چھوٹے سے کمرہ تک محدود ہو کر رہ گئے، کنونشن سینٹر تک ان کو جانے کی توفیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام سڑکوں پر احتجاج کرنا نہیں، بلکہ سفارتی سطح پر او آئی سی اور یو این او کے پلیٹ فارم پر احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حوالگی کا مطالبہ کرسکتا ہے تو ہماری حکومت گستاخ رسول (ص) کو مسلمانوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیوں نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیٹو سپلائی لائن سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے فوری بعد بند کی جاسکتی ہے تو پھر ناموس رسالت (ص) پر نیٹو کا بائیکاٹ کیوں نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے میڈیا سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صیہونی لابی کی سازشوں کو سمجھے اور احتجاج کا ایک رخ نہ دکھائے۔

شہید ناموس رسالت کا مختصر تعارف

shahid namosمملکت خداداد پاکستان میں تحریک تحفظ ناموس رسالت (ص) کے پہلے شہید سید علی رضا تقوی 13 اپریل 1968ء کو شہر کراچی میں پیدا ہوئے۔ شہید علی رضا تقوی (رہ) بہن بھائیوں میں پانچویں نمبر پر تھے اور بھائیوں میں پہلے نمبر پر تھے، آپ کے 3 بھائی اور 4 بہنیں ہیں۔ چار بہنوں کے بعد پروردگار نے اس خاندان کو بہت دعاؤں اور مرادوں کے بعد شہید علی رضا تقوی (رہ) جیسا فرزند عطا کیا۔ آپ نے آٹھویں کلاس تک ملیر انگلش اسکول کالا بورڈ ملیر میں تعلیم حاصل کی۔ والد کے انتقال کے بعد آپ فیملی کے ساتھ انچولی سوسائٹی منتقل ہوگئے، جہاں آپ نے علی علی اسکول سے میٹرک پاس کیا، اس کے بعد انٹر میڈیٹ (کامرس) PECHS کالج سے پاس کیا۔

انٹر کلاس میں ہی آپ نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ) کے دور میں تنظیمی فعالیت کا آغاز کیا۔ انٹر کلاس کے بعد آپ نے گھریلو ذمہ داریوں کے باعث ملازمت شروع کر دی اور دوران ملازمت ہی آپ نے گریجویشن (کامرس) پرائیوٹ کی تعلیم مکمل کی۔ کچھ عرصے بعد آپ نے ایک نجی بینک میں ملازمت اختیار کرلی۔ 1999ء میں آپ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شہید کے 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔

آپ اپنی شہادت تک ایک روزنامہ اخبار کے شعبہ اشتہارات میں ملازمت کر رہے تھے۔ شہید علی رضا تقوی (رہ) پچھلے 2 سالوں سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پلیٹ فارم سے قومی معاملات میں فعال تھے اور شہادت کے وقت آپ ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع شرقی میں بحیثیت سیکریٹری اطلاعات فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل بھی آپ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ آپ نے اپنی زندگی میں کبھی بھی معاشی تنگی یا پریشانی کے باوجود اجتماعی فعالیت ترک نہیں کی اور ان حالات میں بھی ملی و قومی ذمہ داریوں و سرگرمیوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔
شہید کی اولاد
شہید ناموس رسالت (ص) سید علی رضا تقوی (رہ) کے 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ شہید کے سب سے بڑے فرزند سید علی قاسم تقوی جو چھٹی کلاس میں زیر تعلیم ہیں، نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے میرے بابا شہید ہوئے ہیں، میں بھی شہید ہونگا، مجھے فخر ہے کہ میں ان کا بیٹا ہوں۔ فرزند علی قاسم نے اس کمسنی میں اس عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح بابا کا نام ساری دنیا میں روشن ہوا ہے، میں بھی شہید ہو کر نام روشن کروں گا۔ علی قاسم نے کہا کہ وہ مجھے بہت یاد آتے ہیں، وہ میری ہر بات مانتے تھے، ہمارے ساتھ کھیلتے تھے۔ انہوں نے اپنے شہید بابا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بابا آپ فکر نہ کریں، جس طرح آپ سب کا خیال رکھتے تھے، میں بھی سب کا بہت اچھی طرح خیال رکھوں گا۔

شہید علی رضا تقوی (رہ) کی بڑی دختر سیدہ خدیجہ بتول تقوی جو کہ چوتھی کلاس کی طالبہ ہیں نے اپنے شہید والد کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے بابا ایک عظیم شہید ہیں اور میں ایک شہید کی بیٹی ہوں۔ انہوں بتایا کہ وہ ہم سب بہن بھائیوں سے بہت پیار کرتے تھے اور ہم بھی اپنے بابا سے بہت پیار کرتے تھے، ہماری ساری باتیں مانتے تھے، ہماری ہر خواہش پوری کرتے تھے۔ دختر سیدہ خدیجہ نے بتایا کہ ان کے والد دوسرے لوگوں کی بھی فکر کرتے تھے، دوسروں کے بھی بہت کام آیا کرتے تھے۔

شہید کے کمسن فرزند سید محمد حسن تقوی جو KG-2 میں زیر تعلیم ہیں، نے کہا کہ ہمارے بابا کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے پاس بلایا ہے، وہ ان کی ریلی میں گئے تھے اور وہ اللہ کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی اپنے بابا سے بہت پیار کرتے ہیں اور بابا بھی ان سے پیار کرتے تھے۔ کمسن محمد حسین نے کہا کہ ہمیں بابا بہت یاد آتے ہیں۔ شہید علی رضا تقوی (رہ) کی کمسن دختر سیدہ زینب تقوی جو کہ نرسری کلاس میں پڑھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے بابا بہت اچھے ہیں، وہ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں۔

مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے گزشتہ روز ملک بھر اور لاہور میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں یوم عشق رسول اللہ (ص) کے موقع پر کالعدم تنظیموں کے چند مٹھی بھر کارکنوں نے اپنے استعماری آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے بدامنی پھیلانے کی مذموم کوشش کی، ان کا ہدف اور مقصد صرف اور صرف انتشار پھیلانا، عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا تھا۔

علامہ اسدی نے کہا یہ شرپسند عناصر اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مغربی مفادات کیلئے کام کرتے ہیں اور وہ اسلام کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ریاستی اداروں کو چاہئے کہ ان شرپسند گروہوں کی سرکوبی کریں۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس میڈیا کی فوٹیج موجود ہیں، وہ فوری طور پر ان شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے مکروہ عزائم کو بےنقاب کرے۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ اس دن کی حرمت کو پامال کرکے کالعدم تکفیری گروہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ اسلام کے زریں اصولوں سے کوسوں دور ہے، ان کا مقصد صرف فساد فی الارض ہے، سرور انبیاء (ص) کی تعلیمات سے ان کو کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کی پرامن ریلی نے یہ ثابت کر دیا کہ شدت پسندی ہم سے دور ہے اور محب وطن جماعتوں کی ریلیوں کو متاثر کرنے کیلئے کالعدم تکفیری گروہ کو امریکن قونصلیٹ کی طرف سے ٹاسک دیا گیا تھا، تاکہ لوگوں میں انتشار پیدا کریں اور اس دن کے اصل مقصد سے لوگوں کو دور رکھا جائے۔

zafarhasanمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے گزشتہ روز ملک بھر اور کراچی میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر کالعدم تنظیموں نے اپنے استعماری آقاؤں امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے مذموم کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل امریکی سفارت خانہ کی ہدایت پر کالعدم تنظیموں کے شرپسندوں نے یوم عشق رسول (ص) پر سرکاری اور نجی املاک کو نہ صرف نقصان پہنچایا، بلکہ لوٹ مار کرکے یوم عشق رسول (ص) کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کا ہدف اور مقصد صرف اور صرف انتشار پھیلانا، عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا تھا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ یہ شرپسند عناصر اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مغربی مفادات کے لئے کام کرتے ہیں اور اسلام کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ پاکستان کے ریاستی اداروں کو چاہئے کہ اس شرپسند گروہ کی سرکوبی کریں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس میڈیا کی فوٹیج موجود ہیں، لہٰذا انہیں چاہیئے کہ فوری طور پر ان شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کرے۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور شہید ناموس رسالت علی رضا تقوی (ص) کے بھائی مولانا صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ اس دن کی حرمت کو پامال کرکے کالعدم تکفیری گروہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہ لوگ اسلام کے زریں اصولوں سے کوسوں دور ہیں، ان کا مقصد صرف فسادالارض پھیلانا ہے۔ سرور انبیاء (ص) کی تعلیمات سے ان کو کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کی پرامن ریلی نے یہ ثابت کر دیا کہ شدت پسندی ہم سے دور ہے اور محب وطن جماعتوں کی ریلیوں کو متاثر کرنے کے لئے کالعدم تکفیری گروہ کو امریکن قونصلیٹ کی طرف سے ٹاسک دیا گیا تھا، تاکہ لوگوں میں انتشار پیدا کریں اور اس دن کے اصل مقصد سے لوگوں کو دور رکھا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree