The Latest

mwmlhrpressمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانِ رسالت (ص) میں امریکی ملعونوں نے گستاخی کی، جس پر پوری دنیا میں عالم اسلام سراپا احتجاج ہے، پاکستان کے مسلمانوں نے بھی اپنے مذہبی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عاشقانِ رسول (ص) ہونے کا حق ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے آج احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا تھا اور پرامن مظاہرین امریکن قونصلیٹ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے تھے، لیکن شیطان بزرگ اور گستاخ رسول کے وفادار کراچی کی پولیس اور رینجر نے نہتے عاشقان رسول (ص) پر گولیاں برسائیں اور درجن سے زیادہ مظاہرین کو زخمی کر دیا۔

علامہ اسدی نے کہا کہ امریکن قونصلیٹ سے بھی بلا جواز مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ہمارے مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ترجمان علی رضا جام شہادت نوش کر گئے، اب تک ہمارے درجنوں زخمی کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں موجود ہیں، ہم آج پورے ملک کے رکھوالوں سے سوال کرتے ہیں کہ جو ملک اللہ اور محمد عربی (ص) کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، اس ملک میں شاتم رسول کو تو حفاظت دی جاتی ہے، لیکن عاشقان رسول (ص) کو گولیوں کی بوچھاڑ سے ابدی نیند سلایا جاتا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا توہین رسالت قانون اس لیے بنایا تھا کہ رسول (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو تو تحفظ دیا جائے اور گستاخ رسول کے خلاف مظاہرین کو گولیوں کا نشانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کیا شان رسالت (ص) کے حق میں احتجاج کرنا ہر ایک مسلمان کا مذہبی فریضہ نہیں؟ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی جی سندھ، سی سی پی او کراچی، ڈی پی او اور ڈی جی رینجر کو فوری طور پر معطل کرکے توہین رسالت کے مرتکب لوگوں کو پناہ دینے کے جرم کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور ان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اگر ان پولیس افسران اور فائرنگ کے ذمہ داران کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملک کے کونے کونے میں نہ رکنے والا احتجاجی سلسلہ شروع کر دیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد عباس نقوی، چیئرمین عزادری سیل حیدر علی مرزا اور مظاہر شگری نے گفتگو کی۔ مجلس وحدت کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ امریکہ سے تعلقات ختم کئے جائیں اور پولیس اور حکومتی اداروں میں موجود امریکی ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

mwmisdpressconfکراچی میں پولیس کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کی پرامن ریلی پر فائرنگ کیخلاف اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ اصغر عسکری، علامہ سہیل اکبر شیرازی سمیت دیگر ہنماؤوں نے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور پولیس کیخلاف توہین رسالت کے تحت مقدمہ درج کا کرنے کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤوں نے کارکن کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور جبتک فلم بنانے والوں کو سزا نہیں دی جاتی جبتک امریکی سفیر کو ملک بدر نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا
علامہ مرزایوسف حسین نے کہا کہ ھم شہید کو سلام پیش کرتے ہیں یہ شہید عظمت مصطفی ہے ہم اس شہید کے گھر والوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن لوگوں نے فائرنگ ہے وہ شفاعت رسول اللہ سے محروم ہوگئے ہیں  ۔

Sunni Tehreek11سنی تحریک کے رہنما شکیل قادری نے کہاکہ ہم ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو عظمت رسالت کے خلاف کی جانے والی گستاخی پر احتجاج کرے ،کراچی میں ایم ڈبلیوایم کی ریلی پر فائرنگ اور لاٹھی چارچ کی شدید مذمت کرتے ہیں سنی تحریک اس گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہے
سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجاز قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پرامن ریلی تھی جس کو جان بوجھ کر مشتعل کیا گیا امریکی جان بوجھ کر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں کراچی میں گستاخانہ فلم کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پر پولیس کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہوں ایک پرامن ریلی پر پولیس کی فائرنگ سمجھ سے بالاتر ہے ریلی کے شرکاء صرف یاد داشت پیش کرنا چاہتے تھے تو کیوں اجازت نہیں دی گئی

labbaik-ya-rasoolallah-khiمجلس وحدت مسلمین کی طرف سےلبیک یا رسول اللہ(ص) ریلی کے شرکاء پر فائرنگ اور گرفتاریوں کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر دھرنا جاری۔ دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ گرفتار شدہ مومنین کو فی الفور رہا کیا جائے اور اس پر امن ریلی کوتشدد کا نشانہ بنانے اور مومنین کو فائرنگ کرکے شہید و زخمی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس افسوسناک واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

labbeyk ya rasolullah.mwmامریکی قونصلیٹ سے جھنڈا اتار کر لبیک یا محمد کا پرچم لگادیا گیا، میڈیا
مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ سے امریکی جھنڈا اتار کر لبیک یا محمد کا پرچم لگادیاگیامظاہرین نے نمائش چورنگی پر دھرنا لگادیا سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا اور پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی شدید مذمت کی

Breaking-News-mwmلبیک یا رسول اللہ(ص) ریلی پولیس اور امریکی قونصلیٹ کی طرف سے فائرنگ کے نتیجہ میں دو مومنین شہید آٹھ زخمی ۔
شہید ہونے والوں میں ایم ڈبلیوایم کراچی کے ڈویژنل سیکرٹری مولانا صادق رضا تقوی کے بھائی علی رضا تقوی بھی شامل ہیں۔
پولیس نے متعدد عاشقان رسول(ص) کو گرفتار بھی کیا ہے۔

کراچی عاشقان مصطفی کی ریلی پر فائرنگ اور شلنگ ،روکاوٹیں عبور کر گئے Breaking-News-mwm
کراچی ایم ڈبلیوایم کی لبیک یا رسول اللہ ریلی پر فورسز کا حملہ بے تحاشہ شلینگ اور فائرنگ لبیک یا محمد لبیک یا رسول اللہ کے نعرے ،مسلمان فورسز گستاخ رسول اللہ ملک کی قونصل خانے کی حفاظت پر عاشقان رسول پر حملہ کر رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے شرکاء ریلی ،شان رسالت پر جان بھی قربان ہے آج جان جائے تو جائے ہم رکنے والے نہیں امریکیوں کو ملک سے نکال دو یہ گستاخ رسالت ہیں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں توہین رسالت مآب (ص) کے خلاف بھر پور مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور میں جامعہ مسجد الحسین  سے ریلی نکالی گئی اور فیروزپور روڈ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کے عقائد اور انبیاء کرام کی توہین کرکے امریکی ملعونوں نے اپنا مکروہ چہرہ واضح کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمنی میں پیش پیش امریکیوں کو اب پاکستان سے نکال باہر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قوم جذبہ مسلمانیت کے تحت متحد ہو کر ان ظالموں کو پاک سرزمین سے نکال باہر پھینکنا ہوگا، حکومت نے اگر مسلم امہ پاکستان کے جذبات کا احترام نہ کیا تو لیبیا سے زیادہ ردعمل یہاں ہوگا۔ سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ اسلام کے حقیقی دشمن اب بےنقاب ہو چکے ہیں، حرمت رسول پر ہماری جانیں فدا ہوں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ یہ ہمارے لئے توشہ آخرت ہے۔

احتجاجی مظاہر ے سے علامہ حسن رضا قمی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی شیطانوں کو اس کا جواب نہ دیا گیا تو کل یہ مکہ اور مدینہ کی طرف رخ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کی سزا موت کے سوا کچھ نہیں اور اس ملعون شاتم رسول کو مسلمانوں کے حوالے کریں ہم خود ہی اسکی سزا تجویز کریں گے کہ اس کا کیا انجام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مفادات کا تحفظ کرنے والے ممالک اسلام دشمن ہیں اور روز قیامت انہی ملعونوں کے ساتھ محشور ہوں گے۔

علامہ حسن رضا قمی نے کہا کہ مسلم امہ اب اعلان کرے کہ شاتم رسول کو انجام تک پہنچائے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہی پادری اس سے قبل بھی کئی بار شان رسالت میں گستاخی کر چکا ہے، اگر اس کو پہلے ہی روک لیا جاتا تو یہ نوبت نہ آتی۔ انہوں نے کہا کہ شان رسالت میں گستاخی کے مسلم حکمران بھی برابر کے شریک ہیں اور مصلحت پوشی کا شکار حکمرانوں کو مسلمان ملکوں پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔ مظاہرین نے امریکی پرچم نذرآتش کیا اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔

Breaking-News-mwmتازہ ترین اطلاعات کے مطابق سرفروشان مصطفی کی لبیک یا رسول اللہ ریلی نمائش چورنگی سے ہوتی ہوئی گستاخ ملک امریکہ کے قونصل خانے کی جانب بڑھ رہی ہے جبکہ ابھی ابھی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں کہ بھاری پولیس اور رینجرز سے ریلی کے شرکاء کو آگے بڑھنے سے روک دیا ہے آج صبح سے ہی بھاری فورسز گستاخ رسول اللہ ملک امریکہ کے قونصل خانے کی حفاظت پر مامور کیا تھا احتجاج کرنے والے پرامن ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں

mwm.ameen.conferenceمشترکہ اعلامیہ کے بعد میڈیا کی طرف سے سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے پوچھے گئے سوالات اور ان کے جوابات
یہ جو دہشت گردی ہو رہی ہے اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے کیا کوئی بیرونی ہا تھ ہے یا اندرونی طاقتیں؟
علامہ راجہ ناصر عباس صاحب
یہ پاکستان کی دشمن طاقیں ہیں ،یہ داخلی بھی ہیں ، علاقائی بھی ہیں اور بین الاقوامی بھی ہیں۔ یہ وہ شدت پسند ہیں جو کفر کے فتویٰ دیتے ہیں جو شیعہ سنی سمیت سب پر حملے کرتے ہیں ،
سوال ، اپ نے کہا کہ امریکی سفارت خانے اور امریکہ اڈے ہیں جبکہ سی ڈی اے نے باقاعدہ ان کو بڑی عمارت بنانے کی اجازت دے دی ہے، اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ۔ امریکہ سفارت کاروں اور سفارت خانوں کو جتنا محدود کیا جائے اتنا ملک کے لیے بہتر ہو گا۔جہا ں یہ ہیں وہا ں پر مشکلات پیدا ہوئیں ۔ حکومت کو چاہے کہ وہ عوام کے ترجمان بنیں نہ کہ امریکہ کی اور پاکستان کی عوام امریکہ سے نفرت کرتی ہے۔ امریکہ نے ہر جگہ پر تباہی کی ہے، افغانستان میں شام میں عراق سمیت ہر جگہ ان کی وجہ سے خون خرابہ ہوا ہے۔ اسرائیل کو یہ سپورٹ کرتے ہیں ، مڈل ایسٹ میں آمر حکمرانوں کو یہ سپورٹ کرتے ہیں۔ان کی وجہ سے پوری دنیا بحرن کاشکار ہے، چاہے وہ سماجی بحران ہو اخلاقی بحران ، معاشی بحران، یہ پوری دنیاکے لیے مشکلات کا باعث ہیں، لہذ ا ان کو جتنی بھی سہولیت دی جارہیں ہیں یہ ان حکمرانوں کے منہ پر تماچہ ہیں۔ یہ عوامی رائے کے خلاف ہے اور ہم تو نہیں چاہتے کہ یہ پاکستان میں رہیں۔
سوال میریٹ ہوٹل میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں آپ کہاتھاکہ فرقہ واریت کو روکنے کے لیے ایک لائحہ عمل طے تیا ر کیا جائے گا اس کا
کیا گیا ۔
رحمان ملک صاحب نے کہا ہے کہ کچھ دہشت گرد پکڑے گے ہیں اور اپ کی طرف سے ایسا کوئی بیان نہیں آیا کیا وذیر داخلہ صاحب جھوٹ بول ہیں ؟
ایک یہ حضرت یوسف پر جو فلم بنائی گئی اس کے حوالے سے احتجاج کیوں نہیں کیا گیااور اس فلم پر کیوں احتجاج کیا گیا۔
علامہ امین شہیدی صاحب
اپ کا پہلا سوال تو کے حوالے سے کہوں تو اس کا کل سربراہی اجلاس ہو رہا ہے، وہا ں پر وجودہ صورت حا ل پر تفصیل سے بات ہو گی آپ وہاں پر پوچھ سکتے ہیں یہ اس طرح کا پلیٹ فارم نہیں،۔۔
دوسرے سوال کے حوالے سے عرض کروں تو وزیر داخلہ کو آپ اچھی طرح سے جانتے ہیں وہ جھوٹ بولنے کے حوالے سے ماہر ہیں ۔ لہذا ان کے امور کو وہ بہتر بتاسکتے ہیں۔
اور اپ کا تیسرا سوال ، حضرت یوسف کی مووی میں ان کو ہیر و کے طور پر پیش کیا گیا ہے جبکہ اس موو ی میں ہمارے ہیرو کی توہین کی گئی ہے۔قرانی کردار کی پیش کیا گیا ،سب سے پہلے اسلامی دنیا میں دی مسیسج نام کی فلم عرب ممالک نے بنائی جو ایک اچھے پہلو کی فلم تھی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree