The Latest
عشرہ ناموس رسالت کوپندہ اکتوبر سے پچیس اکتوبر تک منایا جارہا ہے جس کا اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شہید ناموس رسالت کی چہلم کی مناسبت سے گستاخانہ فلم کے خلاف کیا تھا
عشرہ ناموس رسالت کی مناسبت سے ایک بڑا پروگرام بعنوان لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کراچی انچولی میں ہوگی ہے جس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب کرینگے جبکہ اس پروگرام میں شہید ناموس رسالت کے فرزند کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کی شخصیات خطاب کرینگی کراچی کی طرح ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف اجتماعات اور پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں اکیس اکتوبر کو لاہور کے الحمرا ہال میں بھی لبیک یا رسول اللہ کانفرنس منعقد کی جائے گی جس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب فرماینگے
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید نیاز حسین نقوی نے درہ آدم خیل اور گزشتہ شام کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امن و امان کے ذمہ داروں کی کھلی ناکامی قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں مسلسل بے گناہوں کا خون بہایا جارہاہے اور حکمران وسیاستدان اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ علامہ نیاز حسین نقوی نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں شیعہ مسلک کے پیروکاروں کا مسلسل قتل ہورہا ہے ، شناخت شدہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف ٹھوس کاروائی نہ ہونے سے حکومت اور ذمہ دار اداروں کا کردار مشکوک ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بجا طور پر بلوچستان حکومت کو ناکام قرار دیا ہے
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی اہم دو روزہ اجلاس کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل ،ومرکزی اراکین کابینہ صوبائی کابینہ نیز مختلف اضلاع کے عہدہ داران کی مشترکہ پریس کانفرنس
وطن عزیز پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے اس سے آپ بخوبی واقف ہیں اور روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روز گاری ، لوڈ شیڈنگ،دہشت گردی یہ سب ہمارے نالائق حکمرانوں کا وہ کارنامہ ہے جو غریب عوام عذاب کی صورت میں بھگت رہی ہیں
آزادی کی خاطر چلنے والی ایک سال سے زیادہ عرصے پر محیط تازہ تحریک کے خلاف مختلف ممالک سے خاص طور پر لائی گئی فورسز کی جانب سے گذشتہ ہفتے سے وحشت آمیز تشدد کی ایک نئی لہر شروع ہوچکی ہے تازہ ترین واقعات میں بحرین کے انیس علاقوں میں فورسز نے گھرگھر تلاشی اور جوانوں کی گرفتاریوں سمیت تشدد ٹاچرز کے نت نئے حربے اختیار کئے
حزب اختلاف کے مطابق پچاس کے قریب ایسے پے درپے واقعات ہوئے ہیں جس میں ساٹھ سے زائد افراد کو گرفتار جبکہ درجنو ں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جن میں خواتین،نوجوانوں اور بچوں سمیت مختلف عمر کے افراد ہیں
ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بحرینی آلہ خلیفہ حکومت کی جانب سے تشدد کی نئی لہر کو خطرناک قرار دیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ بحرین میں ایک بڑا انسانی بحران جنم لے سکتا ہے
دوسری جانب بحرین حکومت نے دارالحکومت منامہ میں قائم سب سے بڑی مسجد کے خطیب اور بحرینی انتہائی اہم مذہبی سیاسی و سماجی شخصیت آیت اللہ عیسی قاسم پر نماز جمعہ کی پابندی کی بھی دھمکی دی ہے
جبکہ انسانی حقوق کے فعال فرد نبیل رجب مسلسل کئی دنوں سے گرفتار ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل انسانی حقو ق کے فعال شخص الخواجہ کو بھی بحرینی حکومت نے گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ متعدد بار ان کی بیٹی اور معروف سماجی و انسانی فعال کارکن زینب الخواجہ کو بھی کئی بار گرفتار کرچکی ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے لاہور میں ہونے والے دو روزہ صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں پہلے دن کے آخری سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام ولایت فقیہ، مکتب اہلبیت (ع) اورایران کا اسلامی انقلاب پوری دنیا کے لیے رول ماڈل ہیں، پاکستان جغرافیائی اور نظریاتی حوالے سے بدترین اندرونی خلفشار کا شکار ہے، مگر اس میں ہم اہل تشیع کسی بھی قسم کی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نہیں کیونکہ ہم محب وطن ہیں،
مجلس وحدت مسلمین ٹوبہ ٹیک سنگھ اور آئی ایس او ٹوبہ ٹیک سنگھ انجمن حسینہ اثناعشریہ کے زیر اہتمام ملالہ یوسف زئی کی شفایابی کے لئے دعائیہ تقریب مقامی امام بارگاہ میں ہوئی جس میں شرکاء کی ایک کثیرتعداد نے اجتماعی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور قوم کے اس ہونہار بیٹی کی شفا کے لئے دعا کی گئی
دوسری جانب دعائیہ تقریب کے بعد علامتی طور پر دھرنا لگا کر ملالہ یوسف زئی پر طالبان دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شرکاء نے طالبان دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا اور دہشت گردی و شدت پسندی کو ملک کے لئے خطرناک کینسر سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی بیخ کنی کا مطالبہ کیا
سکھر ( )مجلس وحدت مسلمین کے مر کزی سیکریٹری برائے امور خا رجہ آغا علامہ شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ طا لبا نا ئیزیشن کسی فر قے کا نہیں بلکہ
پا کستان کا مسئلہ ہے جس پر اب کنٹرول ہو نا چا ہیئے ہماری خا رجہ پا لیسی میں ملک کی نہیں سیاستدا نوں کی مصلحت شامل ہے سکھر میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ غلط پا لیسیوں کی وجہ سے تعصب اور مذہبی دہشت گردی پھیلی ہے اور ایک گروہ کو خا ص طر یقے سے بڑہا وا دیا گیا ہے جس کی وجہ سیوہ اب پا کستان کے لیے خطرہ بن گیا ہے اگر فو ری طور پر سیاست دا نوں کو اس کا خیا ل نہ آیا تو ملک میں توازن نہیں ہو گا ہم ملک میں خا نہ جنگی نہیں چا ہتے امن و امان چا ہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ دنیا سے امریکہ تسلط ختم ہو رہا ہے حکمرا نوں نے پا کستان کو فرو خت کر رہے ہیں ہمارے ملک میں ایسے کئی علا قے ہیں جہاں پر غیر ملکیوں کا قبضہ ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں تبدیلی آرہی ہے ان حا لا ت میں پا کستان کو بھی امریکہ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہو گاانہوں نے کہا کہ شام میں طا لبا ن وہاں کی حکو مت کو ختم کر نے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں اور یہاں پر وہ مذہب کو بد نام کر رہے ہیں اس مو قع پر مجلس وحد ت مسلمیں کے مر کزی سیکریٹری فلاح و بہبودنثار فیضی نے بتا یا کہ مجلس وحدت مسلمین کے خیر العمل فا ؤں دیشن نے گذشتہ تین سا لوں سے سیلاب و با رشوں سے متا ثر ہو نے والے علا قوں میں تعمیر وطن پر وگرام کے تحت چالیس کر وڑ رو پے کی امدادتقسیم کی ہے اور وہاں پر تعمیر نو اور بحالی کے حوا لے سے مکا نا ت کی تعمیر ، مسا جد و اسکو لوں اور ڈسپنسریز کی تعمیر کی ہے اور اب ان کے لیے ہا ؤسز کی تعمیر کا پروگرام بھی شروع کیا ہے
دوسری جانب سوات میں دہشت گردوں کی فا ئرنگ میں زخمی ہو نے والی ملا لہ یو سف زئی کی صحتیا بی کے لیے سکھر میں دعائیہ تقا ریب کا سلسلہ جا ری ہے سکھر کے سینٹ سیو ئیر اسکول میں اس سلسلے میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں اسکو ل کے طلبا ء و طا لبات نے ملا لہ یو سف زئی کی صحتیا بی کے لیے دعا کی اس مو قع پر طلباء و اساتذہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملالہ یو سف زئی امن کی پیا مبر تھیں جن پر حملہ کر کے ملک میں امن کے لیے کام کر نے والوں کو ان کی جد جہد سے رو کنے کی کوشش کی گئی ہے حکو مت کو اس طرف فوری توجہ دینا چا ہیئے اور ملالہ یو سف زئی پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر نے والے ملزمان کو گرفتار کیا جا ئے
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس ٹاؤن شپ لاہور میں جاری ہے، جس کی صدارت علامہ عبدالخالق اسدی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں پنجاب بھر کے ضلعی سیکرٹری جنرلز، ڈپٹی سیکرٹری جنرلز اور میڈیا سیل کے افراد شریک ہیں۔ صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں تنظیمی امور اور کارکردگی رپورٹس پر بحث و مباحثہ جاری ہے۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے تمام عہدیداران شامل ہیں یہ اجلاس 13 سے 14 اکتوبر بروز اتوار تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے آخری روز مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی میڈیا کے نمائندگان سے ایک گرینڈ پریس کانفرنس کریں گے۔ جس میں ملالہ یوسف زئی پر ہونے والے حملے کے حوالے سے حقائق کو بیان کریں گے اور مجلس وحدت مسلمین کے اہم لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شدت پسند دہشت گرد ملک کے کونے کونے میں بے گناہ عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں اب بات یہاں تک آ پہنچی ہے کہ بے گناہ طالبعلم بچے بچیاں بھی محفوظ نہیں رہے ،علم کے ان دشمنوں کا قلع قمع ضروری ہوچکا ہے ۔
سوات کی چودہ سالہ لڑکی ملالئے یوسفزئی پر قاتلانہ حملے میں ناکامی کے بعد سوات طالبان کے ترجمان نے ملالئے کے والد کو قتل کی دھمکی دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سوات طالبان مولانا فضل اللہ عرف “ریڈیو ملا” جنہوں نے اس سے قبل سوات کے علاقے کا کنٹرول سنبھالا ہوا تھا کے ترجمان سراج الدین احمد نے رائٹرز کو بتایا کہ نو عمر لڑکی کو نشانہ بنانے کیلیے فضل اللہ کے خاص ہٹ اسکواڈ کے دو کلرز بھیجے گئے تھے۔
سوات طالبان پر تحریک طالبان پاکستان کے سائے تلے کام کرنے کے حوالے سے مشہور ہے جس کے پاس تقریباً سو ماہر ٹارگٹ کلر موجود ہیں۔
رائٹرز کے مطابق سراج نے بتایا کہ ملالئے کو نشانہ بنانے کیلیے وادی سوات سے ہی تعلق رکھنے والے بیس سے تیس سال کی عمر کے دو افراد کو منتخب کیا گیا تھا۔
افغانستان کے صوبے کنڑ میں موجود ترجمان سراج احمد نے بتایا کہ ہمارا اسے مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن جب اس نے ہماری بات نہیں مانی ہمیں یہ طریقہ اپنانا پڑا۔
احمد نے کہا کہ کچھ ماہ قبل طالبان کی ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں ملالئے کو مارنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا اور پھر اس کے بعد یہ کام ملٹری کمانڈر کے سپرد کیا گیا تھا
تحریک طالبان پاکستان نے پاکستانی میڈیا کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اپنے عسکریت پسندوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ ادھر دوسری جانب
بی بی سی اردو پر شائع شدہ رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے پاکستان کے مختلف شہروں میں ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ(میڈیا) کو نشانہ بنانے اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے حوالے سے اپنے بندوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزارت داخلہ کے ایک نمائندے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکیم اللہ محسود نے اپنے ایک اہم کارندے عباس عرف انتقامی کو ذرائع ابلاغ کو نشانہ بنانے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور یہ فون کال خفیہ اداروں نے ریکارڈ کر لی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق محسود نے انتقامی کو ملالئے حملے کے بعد طالبان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پاکستانی میڈیا کے دفاتر اور ان کے نمائندوں کو نشانہ بنانے کی ذمے داری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ فون کال سننے کے بعد حکومت نے ملک بھر کے ذرائع ابلاغ کے دفاتر کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ ملالئے پر حملے اور طالبان کی جانب سے اس کی ذمے داری قبول کرنے کے بعد سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے تحریک طالبان پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور حکومت پاکستان سے ان کیخلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔