The Latest

مادر وطن اندرونی و بیرونی خطرات میں گھری ہے۔ حکمران طبقہ کرسی بچاؤ ماٹو پر عمل پیرا ہے۔ ملک کو غربت، بیروزگاری، مہنگائی،انرجی کرائسز، بیرونی مداخلت جیسے مسائل نے گھیر رکھا ہے۔ بلوچستان کے حالات کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ جو جماعت بھی پاکستانیت،ملکی وقار، عالم اسلام کی سربلندی، معاشرے میں مشرقی اقدار کے احیاء کے لئے عملی میدان میں اترے گا مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس کی بھرپور حمایت کرے گی۔ پاکستانیت کو محور بناتے ہوئے کسی بھی سیاسی جماعت سے الحاق کر سکتے ہیں۔ 
پاکستان مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے وفد نے سنیٹر سلیم سیف اللہ کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت آئندہ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مادر وطن کو اندرونی و بیرونی خطرات میں گھری ہے۔ غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام خود کشیوں اور خود سوزیوں پرمجبور ہیں۔ لوڈ شیڈنگ نے عوامی پریشانیوں میں اور زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔ملک کی کوئی سیاسی جماعت اس وقت وطن عزیز میں پاکستانیت اور حب الوطنی کے فروغ کے لئے عملی اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر اس جماعت کی ہر سطح پر حمایت کرنے کو تیار ہے جو پاکستانیت، حب الوطنی، ملکی وقار ،وطن عزیز کی سالمیت و خودمختاری اور بیرونی مداخلت کے لئے عملی میدان میں اترے گی اس کی حمایت کریں گے۔علامہ جعفری نے کہا کہ پاکستانیت کو اپنا منشور بنا کر پاکستانیت پر کسی بھی سیاسی جماعت سے الحاق کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سنیٹر سلیم سیف اللہ نے کہا کہ ملکی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم مستقبل کے حوالے سے کچھ زیادہ پر امید نہیں ہیں۔ میری 35سالہ سیاسی سفر میں اتنے زیادہ حالات پہلے کبھی خراب نہیں ہوئے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ محب وطن تمام سیاسی قوتیں مل کر ملک کوبحرانوں سے نکالنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ سنیٹر سیف اللہ نے کہا کہ ہمارا یہاں آنا اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ الیکشن سے قبل ایسی جماعتوں کا الائنس بنے کہ جو عوامی کسمپرسی خاتمے اور ملکی سالمیت و خودمختاری کے حوالے سے ایک سا نظریہ رکھتی ہیں اورملکی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنا چاہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف بجٹ خسارہ اور غیر ملکی قرضوں کی بات سنتے یا کر رہے ہیں جبکہ موجودہ حکمرانوں نے اندرونی قرضوں کے جس بوجھ تلے عوام کو دبا دیا ہے اس کے بارے میں ابھی کوئی نہیں سوچ رہا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا منشور وطن دوستی، انسانی قدروں کے احیاء، امن پسندی، بین المذاہب ہم آہنگی اور معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام کے ساتھ ظلم کے خاتمے پر مبنی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے علاوہ ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمدامین شہیدی، مرکزی شوریٰ عالی رکن علامہ اقبال بہشتی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات علی اوسط رضوری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اصغر عسکری جبکہ مسلم لیگ ہم خیال کی طرف سے سنیٹر سلیم سیف اللہ کے ساتھ ہمایوں اختر، میجر عباس، فواد ملک، میاں عاطف اور پرویز علی شامل تھے۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ملکی وقار و سالمیت، وطن دوستی، معاشرے میں مشرقی اقدار کے احیاء کے لئے ملک کر کام کریں گے۔ 

مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے بزرگ عالم دین علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پرملال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ بزرگ عالم دین کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا صدیوں میں پورا ہوگا۔ آغاسید علی الموسوی کی شخصیت کو شیعہ جماعتوں کی ماں کہا جائے تو اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہو گا۔علامہ موسوی شہید قائد اور ڈاکٹر نقوی کے قریبی رفقا میں سے تھے ، یہی وجہ تھی کہ ان سے ان شخصیات کی خوشبو آتی تھی۔ علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آغا علی الموسوی کی وفات سے پوری قوم یتیم ہو گئی ہے۔ خداوند متعال ان کے لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔

پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کا وفد اپنے چیئرمین حامد ناصر چٹھہ کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین سے ملاقات کر رہا ہے۔ پی ایم ایل (ہم خیال) کے دیگر رہنماؤں میں سنیٹر سلیم سیف اللہ، ہمایوںاختر، میجر عباس، میاں عاطف اور سابق وزیر پرویز علی شامل ہیں جبکہ اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی سربراہی مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری جبکہ دیگر قائدین میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی ، مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید علی اوسط رضوی، مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ اقبال بہشتی اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اصغر عسکری شامل ہیں۔اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی، مذہبی صورتحال پر گفتگو ہو گی۔ یاد رہے کہ قبل ازیں پی ایم ایل (ہم خیال) کے رہنماؤں کی لاہور میں ایک ملاقات ہو چکی ہے۔ جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں (بدھ) شام ساڑھے چھ بجے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین اور پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے قائدین کی مشترکہ پریس بریفنگ ہو رہی ہے۔

mwm flagپاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی کا پشت پناہ اسرائیل ہے۔ ہمیں نہیں لگتا کہ اسرائیل شام پر حملے کی بیوقوفی کرے گا، لیکن ہماری خواہش ہے کہ اسرائیل ایک مرتبہ یہ بیوقوفی کرے۔2006 کی جنگ اسرائیل کے منہ پر طمانچہ تھی، ہم مسئلہ القدس سے غافل نہیں رہ سکتے۔ مغربی و عرب میڈیا شام کے حالات کو بگاڑ کر پیش کر رہا ہے۔ ترکی کی شام میں دخل اندازی ترکی کی سالمیت کے خلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار حزب اللہ لبنان کے سیاسی امور کے انچارج ڈاکٹر احمد ملی اور حزب اللہ کی القدس کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر حیدر دقماق نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ڈویژنل دفتر میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کی شوری کے اراکین اور فلسطین فانڈیشن پاکستان کے ممبران کے علاوہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد منہال رضوی بھی اپنی کابینہ کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈاکٹر احمد ملی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ القدس ہم سب کا مسئلہ ہے، ہم اس مسئلے سے غافل نہیں رہ سکتے، میں فلسطین فانڈیشن کے اراکین کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہمیں پاکستان میں اس مسئلے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی غرض سے دعوت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشترکہ دشمن امریکہ و اسرائیل ہے، اس دنیا میں اور بالخصوص پاکستان میں فرقہ واریت کی اصل وجہ اسرائیل ہے۔ رفیق حریری کے قتل کے بعد اسرائیل نے بہت کوشش کی کہ لبنان میں فرقہ واریت کو عام کیا جائے اور سعد حریری نے بھی ان سے تعاون کیا، لیکن حزب اللہ کی مثبت حکمت عملی نے اسرائیل اور اس کے لبنان میں موجود ایجنٹوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ بیت المقدس آزاد ہو تو ہمیں داخلی سطح پر کسی سے نہیں الجھنا ہے۔ ہماری ساری توجہ عالمی استعمار کو کمزور کرنے کی جانب ہونی چاہیئے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر احمد ملی نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ اسرائیل شام پر حملے کی بیوقوفی کرے گا۔ لیکن ہماری خواہش ہے کہ اسرائیل ایک مرتبہ یہ بیوقوفی کرے۔ اس وقت مغربی و عرب میڈیا شام کے مسئلے کو بگاڑ کر پیش کر رہا ہے۔ شام کے عوام کی اکثریت شامی حکومت کے ساتھ ہے اور حزب اللہ بھی شام کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طیب اردگان کے تمام بیانات بھی ہوا میں ہیں، ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ترکی کی شام میں مداخلت خود ترکی کی سالمیت کے خلاف ہے۔ حزب اللہ کے سیاسی امور کے انچارج نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای دنیا کی واحد شخصیت ہیں کہ جنہوں نے شام کے مسئلے پر ایک واضح اسٹینڈ لیا ہے اور ان کی اس شجاعت کی بدولت چین اور روس بھی ابھی تک شام کے مسئلے پر امریکہ و دیگر طاقتوں کے سامنے کھڑے ہیں۔آخر میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری سیاسیات اصغر عباس زیدی نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے نائب سربراہ نے شام کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بارے میں مغربی اور بعض عربی ذرائع ابلاغ کے گمراہ کن پروپیگنڈ کے باوجود شامی حکومت اور عوام کی کامیابی یقینی ہے اور لبنان میں 33 روزہ جنگ اور غزہ میں 22 روزہ جنگ میں سامراجی طاقتوں کی دو شکستوں کے بعد شام میں سامراجی طاقتوں کی تیسری شکست یقینی ہے ۔

mwmflagآزادکشمیر امن ومحبت خلوص ورواداری کے اعتبار سے مثالی خطہ ہے جہاں ایک دوسرے کے لئے برداشت وتحمل کا جذبہ بطریق احسن موجود ہے تمام اداروں اور تنظیمات کے درمیان بہترین روابط اور مل کر کام کرنے کاجذبہ موجو دہے اور اس فضا کو قائم کرنے میں جہاں تمام تنظیمات کا کردار ہے وہاں امامیہ آرگنائزیشن کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے۔اعلی ادارے مجلس اخوان کا اجلاس مظفرآباد میں منعقد کروانے پر آزادکشمیر ریجن کے ناظم برادر اشتیاق سبزواری اور ان کے رفقا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئرمین آئی او اور ملک کے طول وعرض سے تشریف لائے ہوئے امامیہ برادران کو خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہارریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیرعلامہ سید تصور حسین نقوی نے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس اخوان کے تین روزہ اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین کا اصول ''تعاونوا علی البر وتقویٰ'' ہے ۔آج جب کراچی سے کشمیر تک پورا ملک حسینیوں کے خون سے رنگیں ہوچکا ہے ایسے میں مجلس وحدت مسلمین نے ملت کے مسائل اجگر کرنے کے لئے آواز بلند کی ہے ہم تمام نطریاتی قوتوں کو ملکر کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں دین مبین کی سربلندی کے لئے ہم سب کو ملکر میدان عمل میں آنا ہوگا ۔تقریب کے اختتام پر علامہ تصور حسین نقوی الجوادی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عبدالرحمان شاہ کاظمی نے مرکزی چئیرمیں امامیہ آرگنائزیشن پاکستان برادر سید کمیل عباس شیرازی سے ملاقات کے دوارن مختصراً تنظیمی امور پر گفتگو کی۔

mwm logoشیعہ قوم نے نہ تو کبھی کسی ڈکٹیٹر کی بیعت کی اور نہ ہی ظلم کے خلاف سر جھکایا ہے۔ مہدی شاہ کی پالیسیاں اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑ ی مارنے کے مترادف ہیں۔ گلگت بلتستان کے شیعہ ملازمین کے ساتھ بے جا ذیادتیاں افسوسناک امر ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری وحدت کے امین ہیں جو نہ صرف اہل تشیع بلکہ تمام مسلمانوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل آزاد جموں و کشمیر سید تصور حسین جوادی نے پٹہکہ نصیرآباد میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ بلتستان کی کامیابی کے بعد نام نہاد جمہوریت پسندوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے سید تصور جوادی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتظامیہ کی انتقامی کاروائیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملازمین کی پرانی پوزیشنوں پر بحالی یقینی بنائے۔

mwmflagمیانمار میں انسانیت سوز مظالم پرعالمی امن کے دعویدار اور امت مسلمہ کے امور کی ذمہ دار عالمی تنظیمیں اندھی ہوچکی ہیں۔ دوماہ کے مختصر عرصہ میں بیس ہزار مسلمانوں کا قتل ،خواتین کی عصمت دری املاک خاص طور پر عبادتگاہوں کی مسمارگی وبے حرمتی اور درجنوں دیہاتوں میں آتش زدگی اور اس پر اوآئی سی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر ضلع ہٹیاں بالا سید ذیشان حیدر کاظمی نے ہٹیاں بالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے اندر کچھ کالی بھیڑیں ایسی ہیں جنہیں مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم تو نظر نہیں آتے لیکن اپنے آقاوں کے مفادات ہر جگہ نظر آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برما کے مظلوم مسلمانوں کی نصرت اور حمایت کے لئے آواز بلند کرنا اور بدھ مت کے پیروکاروں کے مظالم بے نقاب کرنے کے حوالے سے عالمی میڈیا نے بھی اپنی روایتی بے حسی کو برقرار رکھتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ ان کی ڈور مسلم کش عناصر کے ہاتھوں میں ہے۔

رفیق شہید حسینی آغا علی موسوی کی نماز جناہ اسلام آباد میں بھی اداکی گئی
امام بارگاہ جی نائن ٹو میں ادا کی گئی، امام بارگاہ جی نائن ٹو میں مرحوم کی نماز جنازہ علامہ آغا شفا نجفی کی اقتدا میں ادا کی گئی جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی ، شوریٰ عالی کے رکن علامہ اقبال بہشتی م مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید علی اوسط رضوی ، مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین ایم ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری اور ضلعی کابینہ کے اراکین کے علاوہ مختلف مذہبی شخصیات ، مدارس کے منتظمین اور ملت تشیع کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور دیگر راہنماﺅں نے مرحوم کی قومی ، مذہبی اور علمی و سماجی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے ان کے سانحہ ارتحال کو عالم اسلام کا نقصان عظیم قرار دیا ہے ، دریں اثنا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ان کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

آغا علی موسوی کے انتقال سے پوری ملت تشیع ےتیمی محسوس کر رہی ہے ، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام آباد (وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آغا علی موسوی مرحوم ملت تشیع کے غمگسار ، مربی اور عظیم راہنما تھے ان کی وفات کے بعد پوری قوم یتیمی محسوس کر رہی ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree