The Latest
مجلسِ وحدت مسلمین لاہور ، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، اور تمام شیعہ جماعتوں کے ساتھ ساتھ اہلِ سنت برادران عاشقانِ رسول کا لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا ۔
وحدت مسلمین کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا ، عاشقان رسول کے طرف سے لبیک یا رسول اللہ اور جانم فداک یا رسول کے فلک شگاف نعرے ۔
مظاہرے میں خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی جو مسلسل نعرے بلند کر رہیں تھیں ، علماء کرام میں مولانا ابوزر مہدوی ، مولانا عبدلخالق اسدی ،مولانا احمد اقبال ، مولانا حسن ہمدانی ، مولانا مصطفیٰ مہدی ، اور دیگر علماء نے شرکت کی ، نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابوزر مہدوی نے فرمایا کہ ہم کسی صورت اپنی محبوب ترین ہستی کی توہین برداشت نہیں کر سکتے ، حکومت فی الفور اس بدی کے محور امریکہ کے وجودِ ناپاک کو ہماری پاک سر زمین سے نکال باہر کرے ، ورنہ ہمارے جوان یہ کام خود سر انجام دیں گے۔ ہماری مائیں بہنیں ہمارے ساتھ ہیں ہم کار حُسینی اور کارِ زینبی ادا کرنے نکلے ہیں ۔
اس دوران خواتین لبیک یا رسول اللہ کے شعار بلند کرتی رہیں۔
عاشقانِ رسول نوجوان ، بزرگ و خواتین امریکی قونسلیٹ کی جانب بڑھے ، پولیس کی لگائی ہوئی رکاوٹوں کو توڑ ڈالا ، لاہور میں امریکی بدمعاشوں کی کمین گاہ کے مرکزی دروازے پر پہنچنے سے پہلے پولیس کا لاٹھی چارج شروع ہو گیا ، آنسو گیس پھینکی گئی ، خواتین کے درمیان گرنے والے آنسو گیس کے شیل کو ایک خواہر نے دوسری طرف پھینک دیا ، اور بتا دیا کہ ہماری بہنیں ہر مقابلے کے لئے تیار ہیں۔
پولیس سے جھڑپ کے بعد نوجوانوں اور علماء قونسلیٹ کے مرکزی دروازے پر پہنچ گئے ، اور دروازے پر امریکی پرچم جلایا ، پولیس کے بار بار لاٹھی چارج کے باوجود خواتین ، بزرگ اور بچے بھی جوانوں کے ساتھ رہے ۔ اس دوران ہماری خواہر مائک پر خطاب فرماتی رہیں اور جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے کربلا کا زکر کرتی رہیں۔پولیس سے یہ سوال کرتی رہیں کہ تم مسلمان ہو یا امریکی جانور ۔۔۔یہ تمہارے نبی کو توہین کرتے ہیں اور تم ان کی حفاظت ۔
امریکہ مردو باد اور لبیک یا رسول اللہ سے گونجتا ہوا علاقہ میدان ِ جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا ،
خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ کراچی میں نہتے عاشقان رسول(ص) کی ریلی پر پولیس اور رینجرز کی فائرنگ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کی باگ دوڑ اب بھی شیطانوں کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ فیاض لغاری، اے آئی جی اقبال محمود اور سانحہ کے اصل ذمہ دار ڈی آئی جی مشتاق مہر کو فوری برطرف کیا جائے اور ان پر توہین رسالت کے مرتکب لوگوں کو معاونت کرنے کے جرم کے مطابق ایف آئی آر درج کر کے قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو حالات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔ علامہ اسدی نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد اللہ تعالیٰ اور عقیدہ ختم نبوت پر رکھی گئی اور ہم وطن عزیز میں کسی بھی شر
پسند کو یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ گستاخوں کو پناہ اور عاشقان رسول(ص) پر ظلم کریں، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو عاشقان رسالت خود ان کے لئے سزائیں تجویز کرنے پر مجبور ہوں گے۔
آغا ابوزر مہدوی نے سورہ فتح تلاوت فرما کر اس بات کا اعلان کیا کہ ہم جب چاہیں ہر رکاوٹ عبور کے سکتے ہیں ،اس کے بعد علماء نے جوانوں سے خطاب کیا اور فرمایا کہ آج کا یہ عظیم اجتماع ، عشق رسول کی دلیل ہے ، عشقِ علی کی دلیل ہے ، ہم حرمتِ رسول پر اپنی جانیں قربان کر سکتے ہیں ، ہمارا احتجاج جاری رہے گا ، اس کے بعد پریس کلب کے باہر دوبارہ جوانوں اور خواتین سے خطاب کیا ،مولانا عبدلخالق اسدی نے کارِ زینبی ادا کرنے والی خواتین کو سلام پیش کیا ، اور کہا کہ دشمن ہم سے اسی لئے خا ئف ہے کہ ہمارا کارواں ، کاروانِ حُسینی ہے جس میں بچے ، بوڑھے جوان سب شامل ہیں
کراچی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی مفادات کی پاسداری میں پولیس اب گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ربڑ کی گولیاں چلائے گی جبکہ کراچی میں دسیوں ہزارکی تعداد میں آنسوؤں گیس کے شل بھی منگوادیے گئے ہیں اوربکتربند گاڑیاں بھی طلب کی گئی ہیں، یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ امریکہ اعصاب شکن گیس کے گولے بھی کراچی پولیس کو دے رہا ہے
یہاں ان تیاریوں کو دیکھ کر یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا یہ سب کچھ گستاخ رسول اللہ امریکہ کی ایمبیسی کی حفاظت اور عاشقان رسول اللہ کے احتجاج کے خلاف مسلمان ملک کی مسلمان فورسز کررہی ہیں؟
امریکی سفارتخانے نے پولیس کو شاباش دی ہے ہوسکتا ہے کہ وہ انعام بھی دیں لیکن ضروت اس بات کہ ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو امریکی قونصل خانوں اور سفارت میں یاداشت پیش کرنے دیا جانا چاہیے تاکہ اس قسم کی جنگی تیاریوں کی ضرورت ہی نہ بنے جب پولیس اور فورسز امریکی دفاع میں پرامن مظاہرین پرتشدد کرتی ہے تو پر نتائج برے ہی نکلتے ہیں بقول سنی اتحاد کونسل کے رہنما کے کہ پولیس میں امریکہ نوازلوگوں کی کمی نہیں جو چند ڈالروں کے عوض کچھ بھی کرسکتے ہیں جس کی مثال ہمیں کراچی میں مل گئی ہے ۔
اگر عقل مندی سے کام لینے کے بجائے امریکہ نوازی سے کام لیا گیا تو ملک بھر کا احتجاج امریکیوں کے بجائے خود پولیس اور فورسز کے خلاف بھی ہوسکتا ہے اس لئے پولیس کو عقل مندی سے کام لینا چاہیے
ناصر ملت کی میڈیامیں جمعہ کے دن ملک گیر پرامن احتجاج کی اپیل پر عوام کی لبیک
ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صابزادہ فضل کریم کی جانب سے پاکستان کی امت مسلمہ سے اپیل کی گئی کہ جمعہ کے دن گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف پرامن ملک گیر احتجاج کیا جائے جس میں تمام سیاسی پارٹیاں اور مذہبی پارٹیاں شریک ہونگی ۔
ایم ڈبلیوایم پاکستان نے ملک بھر میں جمعہ کے دن پرامن احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اس پرامن احتجاج پر شریک ہوں اور لبیک یا رسول اللہ اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائیں
امریکی گستاخانہ فلم کے خلاف کے چنیوٹ میں تین جماعتوں کی مشترکہ ریلی شہر کے اندرونی راستوں سے ہوتے ہوئے تحصیل چوک کی جانب روانہ ہوگئی ہے ہزاروں کی تعدادمیں شریک افراد امریکہ مردہ باد کے نعرے لگارہے ہیں ،عاشقان مصطفی کے لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے شہر کی فضاء معطر ہو گئی ہے
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جیو ٹی وی کے پروگرام کپیٹل ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے شہید عظمت رسالت کو خراج تحسین پیش کیا اور اس شہادت کو باعث افتخار سمجھاآپ نے فرمایا ’’میں سب سے پہلے اس عظیم ظلم پر(یعنی شان رسالت پر بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے ظلم پر)قرآن کی اس آیت کی تلاوت کرونگاکہ انا للہ و انا الیہ راجعون اور سلام پیش کرونگا ان پر جنہوں نے عظمت رسول کی خاطر اپنی جانیں فداء کیں آج دیر بالا ایک اہلسنت بھائی شہید ہوئے اور کل کراچی میں جو ظلم ہوا نہتے مسلمانوں پر جس میں خواتین تھیں بچے تھے اپنے گھر والوں اور اپنے بیوی بچوں کے ساتھ لوگ گئے ہوئے تھے ان پر فائرنگ کی گئی انہیں گولیاں ماری گئیں ان کے سروں میں گولیاں ماری گئیں اور کراچی میں آج صبح علی رضا تقوی شہید ہوئے ان سب دوستوں کی شہادت کو رسول خدا کی بارگاہ میں ہدیہ کے طور پر پیش کرتے ہیں ہماری ہزار جانیں فدا ناموس رسالت پر جو زخمی اللہ سے دعا ہے کہ انہیں شفاء عاجلہ و کاملہ عطا فرمائے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم نہتے عاشقان رسول (ص) پر گولیاں چلانے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس شرانگیز فلم کے بنانے والوں کو جہان اسلام کے حوالے کیا جائے۔ اگر عافیہ صدیقی ان کے مطابق ان کی مجرم ہیں تو توہین آمیز فلم بنانے والے عالم اسلام کے مجرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے نجی ٹی وی کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کیا۔
علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو اس موقع پر متحد ہو جانا چاہیے اور ایک پلیٹ فارم سے آواز اٹھائی جائے اور ایسا بین الاقوامی قانون پاس کروایا جائے کہ جس کے مطابق کسی بھی مذہب کی مقدسات کی توہین سنگین جرم قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی خاموشی قابل مذمت ہے اور تمام مسلم حکمران ایک ہو کر دشمن اسلام کا مقابلہ کریں۔
انہوں نے پروگرام میں موجود پیپلز پارٹی کے رہنما نذر گوندل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں عوامی جذبات کی ترجمان ہونی چاہییں اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس احتجاج کو حکومتی سطح پر منعقد کیا جائے اور 21 ستمبر بروز جمعہ کو ناموس رسالت کے لیے ایک سونامی آنا چاہیے۔ جس میں تمام علماء، تمام سیاسی پارٹیاں، تمام مذہبی پارٹیاں اور پوری عوام سڑکوں پر آکر ایک پرامن مظاہرہ کریں اور دنیا کو اپنی طاقت، ہیبت اور وحدت کا پیغام دیں
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع کوئٹہ کے تمام اراکین و عہدیداران نے کراچی میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیر اہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف نکالی گئی پرامن ریلی پر انتظامیہ کے وحشیانہ تشدد اور فائرنگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں نہتے عاشقان رسول اللہ (ص) پر نااہل انتظامیہ کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ریلی پر فائرنگ سے شہید ہونے والے علی رضا کی شہادت اور زخمیوں کے خون کی اصل ذمہ دار نااہل انتظامیہ ہے جبکہ حکومت پاکستان کو رسول اللہ (ص) کی حرمت کی لاج رکھتے ہوئے امریکہ سے فوراً اپنے تعلقات ختم کرنے چاہیے تھے مگر نااہل حکمرانوں نے رسول اکرم (ص) کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن مظاہرہ کرنے والوں پر وحشیانہ تشدد اور فائرنگ کرکے امریکی غلامی کا ثبوت دیا ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب بھی موقع ہے کہ پاکستانی حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے فوراً امریکہ سے قطع تعلقات کرکے اس کے ناپاک سفارتکاروں کو ملک بدر اور سفارتخانے اور قونصل خانوں کو ہمیشہ کیلئے بند کرے کیونکہ پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے غیرت مند مسلمانوں کیلئے رسول اللہ (ص) کی شان میں گستاخی کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو چاہیے پاکستانی عوام کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے امریکہ سے اس گستاخانہ حرکت پر عام معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس معاملے کو اقوام متحدہ میں بھرپور انداز اٹھائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی گستاخانہ حرکت کرنے کی ہمت نہ کرے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے مزید کہا کہ کراچی میں گرفتار کئے گئے پرامن مظاہرین کو فوراً رہا کیا جائے بصورت دیگر مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان میں احتجاج کرے گی۔
کراچی میں آج جماعت اسلامی اور جمعیت طلبہ کی ریلی نے امریکی قونصلیٹ کی جانب مارچ کی عاشقان مصطفی کو پولیس اور رینجرز کی فارنگ لاٹھی چار چ ارو شلینگ کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود عاشقان مصطفی ابھی تک کہ چار گھنٹے ہوئے ہیں سڑک پر موجود ہیں اور امریکی گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
لاہور میں گستاخانہ فلم کے خلاف ریلی تمام روکاوٹیں عبورکرتے ہوئے امریکی قونصلیٹ جا پہنچے اور قونصلیٹ میں داخل ہوگئے پولیس کی لاٹھی چارچ اور شلینگ اور فائرنگ کے باوجود عاشقان مصطفی نے احتجاج ختم نہ کیا اور شیطانی قونصلیٹ کا گھراو جاری رکھا اور آخری اطلاعات تک گھراو جاری ہے ریلی ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کی قیادت میں نکالی گئی
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفرنقوی نے امت مسلمہ پاکستان اور خاص کر ملت جعفریہ کو اس بات پر مبارکباد پیش کیا ہے کہ ناموس رسالت پر قربان ہونے والا پہلا فرد شہید رضا تقوی ہے انہوں نے شہید کے خاندان کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد پوری امت اور خاص کر ملت جعفریہ کے محسنوں میں سے قرار پائے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ناموس رسالت پر سب سے پہلا شہید ملت جعفریہ اور ایم ڈبلیوایم نے پیش کیا علامہ حسن ظفرنقوی نے کہا کہ رسول گرامی اسلام کے تقدس اور احترام کی خاطر ہم ہزاروں لاکھوں جانیں قربان کرتے رہے گے
مرکزی ترجمان مجلس وحدت نے مزید کہا کہ یہ وہ وقت ہے کہ امت مسلمہ کو ایک ہونا چاہیے اور اس ناپاک فلم بنانے والوں خاص کر امریکہ شیطان کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے
حکومت کو چاہیے کہ امریکی سفیر کو ملک سے نکال دیں اور جب تک گستاخانہ فلم بنانے والوں کو سزا نہیں دی جاتی احتجاج جاری رکھے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ تقوی کے بھائی رضا تقوی نے حرمت رسول اللہ کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا ۔
رات گئے اگرچہ پہلی خبر یہ تھی کہ لبیک یا رسول اللہ ریلی پرپولیس اور رینجرزکی امریکیوں کی خاطرکی جانے والی فائرنگ سے شہید رضا کے سر پر گولی لگی ہے اور وہ کوما کی حالت میں ہیں اس سے قبل میڈیا نے ان کی شہادت کی رپورٹ دی تھی ابھی کچھ دیر قبل تازہ ترین اطلاع ملی ہے کہ شہید رضا تقوی نے جام شہادت نوش کیا ہے اور شہید کے جسدخاکی کو انچولی منتقل کردیا گیا ہے کچھ ہی دیر میں شہید کی تدفین ہوگی
مختلف مکاتب فکر کے علماء اور شخصیات نے پولیس کی اس امریکہ
نوازی کی سخت مذمت کی ہ