The Latest

شام میں غیر ملکی جنگجوؤں کی موجودگی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، اقوام متحدہ
شام میں مبینہ جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے مشن نے خبردار کیا ہے کہ شام میں موجود سینکڑوں غیر ملکی جنگجو وہاں کی تنازعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ شام کے انیس ماہ کے سیاسی بحران کے دوران نسلی بنیادوں پر ہونے والے تشدد میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ اس مشن نے کہا ہے کہ وہاں کے جنگجو جمہوریت یا آزادی کے لیے نہیں لڑ رہے بلکہ ان کا اپنا انقلابی ایجنڈا ہے

nayyrمجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سانحہ 13 اکتوبر 2005ء کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ کو فوراً منظر عام پر لایا جائے۔ ایک اعلامیہ کے مطابق شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا کہ ریاستی دہشت گردوں کو محفوظ کرنے کے لئے اس سانحہ کے پس پردہ حقائق کو چھپانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے، انسانی حقوق کے ادارے اس افسوسناک واقعہ پر چپ رہنے کے بجائے اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ کوہستان، چلاس اور لولوسر کے شہداء کا چہلم بھی ہوچکا ہے مگر قاتل اب تک قانون کی گرفت میں نہیں آئے ہیں جبکہ سانحہ چلاس کی وڈیو بھی منظر عام پر آنے کے باوجود حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ اور گلگت بلتستان کی حکومت شاہراہ قراقرم پر رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کے لئے ایکشن لے تاکہ علاقے کے عوام میں حکومت کی رٹ کا احساس ہو اور دہشت گرد آئندہ اس طرح کے گھناؤنے اقدامات اٹھانے کی ہمت و جرات نہ کرسکیں

kheerulamalکندھ کوٹ ( وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور خیر العمل فاؤنڈیشن کے انچارچ برادر نثار علی فیضی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ، حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے اندورن سندھ کا دورہ کیا ، اس دورں انہوں نے متاثرین سے ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل معلوم کیے اور ان کے حل کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مقامی سطح پر کی جانے والی پیش رفت کاجائزہ لیا ، انچارج خیرالعمل فاؤنڈیشن کے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین کو سیلاب اور بارشوں کے دوران ہونے والے نقصان کی مفصل رپورٹ اور اس ضمن میں اپنی سفارشات بھجوانے کی ہدایت کی۔ خیرالعمل فاؤڈیشن کا مرکزی وفد جب سندھ کے ضلع کندھ کوٹ پہنچا تو وہام ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں اور عہدیداروں نے ان کا شاندار استقبال کیا ، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود آفتاب میرانی اور ضلعی سیکرٹری جنرل میر فائق علی جھکرانی بھی ان کے ہمراہ تھے ، برادر نچار علی فیضی نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں کیں ، انہوں نے کندھ کوٹ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متاثرین کی بحالی کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین برسات کی بحالی میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں متاثرین آج بھی مشکلات سے دو چار ہیں ۔ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گ

توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف ملک کے مختلف شہروں و علاقوں میں جلسوں، کانفرنسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور میں مدینہ چوک بھگت پورہ میں جماعۃالدعوۃ کی حرمت رسول(ص) کانفرنس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، تحریک حرمت رسول(ص) کی طرف سے منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، خانیوال، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں بھی منعقدہ جلسوں اور کانفرنسوں میں ہزاروں محبان رسول(ص) شریک ہوئے اور نبی مکرم (ص) کی حرمت کے تحفظ کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کا عہد کیا۔

جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام جامع مسجد ابوبکر صدیق مدینہ چوک بھگت پورہ میں ہونے والی حرمت رسول(ص) کانفرنس سے جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالغفار المدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین آمیز امریکی فلم بنانے اور مغرب میں شان رسالت (ص) میں گستاخیاں کرنے والے اس کے خوفناک نتائج نابلد ہیں، ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری اور کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کی بجائے مغرب کو اپنی منفی پالیسیاں ترک کرنی چاہئیں، ملعون پادری ٹیری جونز اور یہودی سام بیسائل سمیت گستاخانہ فلم بنانے اور چلانے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔

مقررین نے کہا کہ امریکہ ایسا نہیں کر سکتا تو مسلم ممالک امریکہ سے سفارتی تعلقات معطل کریں، اپنے سفیروں کو واپس بلایا جائے اور اس بات کا دو ٹوک اعلان کیا جائے کہ جب تک گستاخان رسول(ص) کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا وہ ان کے ساتھ کئے گئے کسی قسم کے معاہدوں پر عمل درآمد کے پابند نہیں ہوں گے۔ تحریک حرمت رسول(ص) کے رہنما مولانا بشیر احمد خاکی نے کہا کہ امریکی صدر اوبامہ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دیا گیا یہ بیان کہ ہم گستاخانہ فلم پر پابندی نہیں لگا سکتے اس بات کی دلیل ہے کہ امریکی حکومت بھی اس انتہائی قبیح جرم میں برابر کی شریک ہے

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ صہیونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عالم اسلام کا اتحاد ضروری ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر دینی قوتوں کو متحد کرنے کے لئے جدوجہد کا آغاز کردیا ہے۔ علماء کرام سے ملاقاتوں میں انہوں نے کہا کہ مغرب مسلمانوں میں انتشار پیدا کر کے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے اور سازشوں کا جال تیار کر رہا ہے۔ عالمی علماء مشائخ کانفرنس مسلمانوں کیلئے روشن مستقبل کی نوید کا پیغام لائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل نے 11 نومبر کو منعقد ہونے والی عالمی علماء مشائخ کانفرنس کے لئے عالمی سطح پر اسلامی تنظیمات، اسکالرز، سجادہ نشینان سے روابط شروع کردیئے ہیں۔

ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا کہ عالمی علماء مشائخ کانفرنس کا زندگی کے تمام طبقات کی طرف سے خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ یہ کانفرنس موجودہ حالات میں تاریخ کا رخ اتحاد امت کی جانب موڑنے میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔ دریں اثناء ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماء ثاقب اکبر اور آصف لقمان قاضی نے انتظامات کے سلسلے میں کنونشن سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

mwm.sabil alhasanعشرہ ناموس رسالت کی مناسبت سے ہنگو خیبر پختونخواہ میں تحفظ ناموس رسالت سمینار کا انعقاد ہفتے کے دن کیا جائے گا 
مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ میں کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس عشرہ ناموس رسالت کی مناسبت سے ایک اہم میٹنگ ہوئی اور اس میں دیگر علاقائی و مقامی تنظیموں کے ساتھ مل کر منعقد تحفظ ناموس رسالت سمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا 
ہمارے نمایندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت کے رہنما علامہ سبیل الحسن نے ہنگو سے کہا کہ شہید ناموس رسالت نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ہم سر دے سکتے ہیں لیکن ناموس رسالت پر معمولی بھی حرف برداشت نہیں کرینگے انہوں نے دیر بالا اور کراچی میں شہید ہونے والے شہدائے ناموس رسالت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شمع رسالت کے پروانے تھے جنہوں نے عالمی ستکبار کو یہ پیغام دیا کہ امت مسلمہ ناموس رسالت کے مسئلے میں معمولی بھی حرف برداشت نہیں کرے گی اور اپنی جان کو قربان کرے گی 
انہوں نے کہا کہ تحریک ناموس رسالت اپنی منطقی انجام تک جاری و ساری رہے گی اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جاینگے

ya rasolullahبلتستان کےنامور عالم ممتاز دین علامہ سید علی رضوی نے بلتستان سے ہمارے نمایندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 
ناموس رسالت مسلمانوں کے لے سرخ لائن ہے اور کوئی بھی اس مسئلہ مسلمان معمولی سا حرف برداشت نہیں کرسکتا عالمی اسکتبار نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے اور جب تک اس مسئلے کو عالمی سطح پر حل نہیں کیا جاتا اور اس گستاخی کے مرتکبین کو سزا نہیں دی جاتی مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر کبھی بھی خاموش نہیں ہوگی ۔یہ فلم مسلمانوں کی غیرت کا امتحان ہے 
انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام اس مسئلے پر یک زبان ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اپنے اس مشترکہ وقف کو پیش کرنے میں مزید منظم اور عالمی سطح پر اپنی کوشش کو تیز تر کرے اور اس مسئلے کو بھول جانے نہ دے 
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے جس انداز سے حرمت رسول اللہ کی خاطر کوشش کیں اور ملک بھر میں اس مسئلے کے حوالے سے لیڈنگ رول ادا کیا وہ ان کے خالص ایمان اور بیداری کی علامت ہے 
انہوں نے شہید ناموس رسالت سید رضا تقوی کی شہادت کو ملت اسلامیہ پاکستان کی فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ملت اسلامیہ پاکستان کے لئے یہ فخر کی بات ہے وہیں پر مجلس وحدت کے عہدہ داران کی عقیدتی اور ایمانی اخلاص اور جذبے کو بھی بیان کرتی ہے ،وہ شہید ناموس رسالت ہے اس سے بڑھ کر اور کیا اعزاز ہوسکتا ہے شہید نے اپنی شہادت سے سب فخر سر سے بلند کردیا ہے

At-least-eight-killed-in-Quettaمجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سرکی روڈ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعہ جس میں محمد ابراہیم، سید عیوض، علی عطاء اور غلام علی کی شہادت ہوئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبرز ہو چکا ہے۔ اگر حکومت نے سنجیدہ کردار ادا نہ کیا تو ہمیں مجبوراً اپنے تحفظ کے لئے خود ایسے اقدامات کرنے پڑیں گے جو شائد حکومت کو قابل قبول نہ ہوں۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے پے در پے حملے اور حکومتی اداروں کی مجرمانہ خاموشی ان کی رضاعیت کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی تازہ لہر نے ایک مرتبہ پھر عوام کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ کوئٹہ شہر جہاں ہر جگہ پر ایف سی اور پولیس کی چیک پوسٹیں موجود ہیں حیرت کی بات ہے کہ دہشت گرد اسلحہ لاتے ہیں، فائرنگ کرتے ہیں اور خیر و افایت کے ساتھ فرار ہو جاتے ہیں۔ اور ریاستی ادارے تماشائی بن کر دیکھتے رہتے ہیں اور کوئی اقدام نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ، سریاب روڈ دہشتگروں کی آمجگاہ بنے ہوئے ہیں۔ اور وہاں پر ان کے ٹرینگ کیمپس موجود ہیں۔ حکومت نے ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے اور سرچ آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس ہونے کا ثبوت دیں اور عوامی اضطراب کو ختم کریں۔ حالات بہت سنگین ہو چکے ہیں۔ انہوں نے شیعہ قیادت سے اپیل کی کہ وہ اس شیعہ نسل کشی کے خلاف ایک لانگ مارچ کا اعلان کرے، ملک کے تمام شیعہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں اور جی ایچ کیو کا گھیرائو کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ حکمرانوں کے گریبان پکڑے جائیں اور ان سے پوچھا جائے کہ آخر کب تک یہ ظلم کا بازار گرم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس حوالے سے بھر پور کردار ادا کرے گی۔مجلس وحدت بلوچستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہر فرد اور ہر شیعہ پارٹی کا فرض بنتا ہے کہ وہ کوئٹہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔

Molana Iqtidar Naqvi sbگزشتہ اتوار مولانا سید اقتدار حسین شاہ نقوی صاحب نے کہروڑپکہ کا دورہ کیااس میں انھوں نے ڈسٹرکٹ لودھراں کیاہم مذہبی اور سیاسی شخضیت سید محمد اصغر علی رضوی صاحب سے مرکزی امام بارگاہ قصر شاہ خراسان ٹبہ سادات میں ان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر حاجی مظفر عباس بھٹہ ،سید امام شاہ رضوی ،سید عاصم رضا،میاں مجاہد حسین ،ظفر حسین ،سید امجد عباس رضوی ،سید اظہر عباس رضوی موجود تھے۔سید محمد اصغر علی رضوی صاحب اور مولانا صاحب نے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا ، اور شاہ صاحب نے بتا یا کہ یوم عشق رسول پر ہم نے ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ اور ابھی محرم سے پہلے ہم اپنی علاقائی تنظیم شہزادہ علی اکبر کی تنظیم نو کے موقع پر آپ کو اور آپکی مرکزی قیادت کو دعوت دیں گے۔ کہ و ہ اس میں شرکت کرے اور اپنا منشور تمام ضلع سے آئے ہو ئے مومنین کو بتائیں۔ اور انشاء اللہ ہم مجلس وحد ت مسلمین کے سا تھ چلنے کے لئے تیا ر ہیں۔بعد میں قبلہ اقتدار نقوی صاحب کو امام بارگاہ کی نیو تعمیر کے بارے میں بتایا اور انھوں نے مرکزی امام بارگاہ کو دیکھا۔ اور سید قاسم علی شاہ صاحب (مرحوم)اور شہید سید اشفاق حسین بخاری (ایڈووکیٹ ) کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ اور تمام مومنین کے لئے دعا کی۔ نماز مغربین جامعہ مسجد الرضا میں ادا کی اور وہاں پیش نما ز حافظ سید ذولفقار علی شاہ صاحب سے بھی ملاقات کی

nasir sheraziملکی معاملات میں امریکہ اور مغربی ممالک کی مداخلت روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ سیاسی و مذہبی جماعتیں ہوش مند ی کا ثبوت دیں ۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی
لاہور( ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ ملکی معاملات میں مغربی ممالک خصوص  امریکہ کی روز بروز بڑھتی ہوئی مداخلت

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree