The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی آغا محمد رضا رضوی نے ہزارہ فٹبال ایسوسی ایشن اورہزارہ گرین فٹبال کلب کی جانب سے منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں کھلاڑیوں اوردیگرشرکاء سے خطاب میں کہا کہ قوم کی امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہے۔نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں۔سہولیات کی عدم دستیابی، سیکیورٹی حالات کی ابتری اورسپورٹس کے شعبہ میں موجودناانصافیوں کی موجودگی کے باوجود ملکی سطح پر منعقدہونے والے مقابلوں میں ہزارہ گرین فٹبال کلب کی شاندارکامیابیاں قابل تحسین ہیں۔اِن کی کامیابیوں سے قوم کا سرفخرسے بلند ہوا ہے۔اِن کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ ہزارہ قوم کے جوانوں میں کسی بھی شعبہ میں ترقی کے لئے ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ صحت مندمعاشرے اورصحت مندذہن کے لئے صحت مندجسم کا ہونالازمی ہے۔جن معاشروں اوراقوام کے نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں ایسی قوم کے جوانوں کو کوئی بھی منشیات کی لعنت اوردیگرجرائم میں ملوث نہیں کرسکتے۔آغارضانے مزیدکہاکہ نوجوان ہمارافخرہیں۔تمام عوامی منصوبے قوم کی ملکیت ہیں۔ عوامی پروجیکٹ کے لئے مختص فنڈکوسوفیصد عوامی بہبودکے لئے ہی استعمال کیاجائے گا۔اُن کا کہناتھا کہ جب تک میری سانس میں سانس ہے اورجب تک میری رگوں میں خون دوڑرہاہے میں اپنی قوم کوتنہانہیں چھوڑوں گا۔میراجینااورمیرامرنااسی قوم اوراسی صوبے کے عوام کے ساتھ ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ قوم کے درمیان سے مزیدٹیلنٹ کی تلاش اورعلاقے میں کھیل کے فروغ کے لئے سابقہ سینیئرکھلاڑی اورموجودہ کھلاڑیوں کومتحدہوکرذہنی ہماہنگی اوراتفاق رائے سے فٹبال، ہاکی، کرکٹ، مارشل آرٹس، باکسنگ، سکواش، بیڈمنٹن اوردیگرکھیلوں کے اکیڈمیاں قائم کرنی چاہیے ۔ جہاں نوجوان لڑکے اورلڑکیوں کی کھیل کے مختلف شعبوں میں تربیت کااہتمام ہو۔ آپ کے نمائندے کی حیثیت سے آپ کی آوازکووفاق تک پہنچانامیری ذمہ داری ہے۔میں آپ کی آوازبن کرکھیل اورکھیل کے میدان کے حوالے سے آپ کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کروں گا۔

 

انہوں نے کہاکہ وہ ہزارہ سپورٹ ایسوسی ایشن اورہزارہ گرین فٹبال کلب کے ممبروں کی فٹبال کی ترقی میں کوششوں اوراخلاص کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہوں ۔ انہوں نے آخرمیں ہزارہ گرین فٹبال کلب کے لئے سپورٹس فنڈسے پچاس ہزارروپے کااعلان بھی کیا۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ بلتستان کے موقع پر مرکزی جامع مسجد امامیہ اسکردو کے امام جمعہ و الجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات صوبہ پنجاب مظاہر شگری، علامہ شیخ احمد نوری، علامہ سید مظاہر موسوی، آغا علی رضوی اور محمد علی موجود تھے۔ شیخ حسن جعفری نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا، دونوں علماء کرام نے گلگت بلتستان کی سیاسی اور سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شام کے اندر اصحاب رسول (ص) کے مزارات کی بےحرمتی کے واقعے کو سنگین جرم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جو عناصر بھی ان تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں وہ سب اس دل خراش واقعے میں برابر کے ذمہ دار ہیں  ، صحابی رسول حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عمار یاسررضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار ات مقدسہ کی تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہی پر امت مسلمہ کے دل مجروح ہو ئے ہیں ، شام لگائی گئی فرقہ واریت کی یہ آگ اس پر ہاتھ تاپنے والوں کو بھی جھلسا کر رکھ دے گی، امت مسلمہ شام ہو نے والی بے حرمتی کےاس اندہوناک واقعے پر سراپا احتجاج بن جائے ، صحابہ کرام اجمعین کے مزارات مقدسہ کی تباہی کے خلاف کل ملک بھر میں بھر پور یوم عظمت ناموس صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ منایا جائےگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

 


  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےشام کے علاقے الرقہ میں مزارات اصحاب رسول (ص) واقعہ پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خلاف برسرپیکار القاعدہ اور عرب شہنشاہیت نواز شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے شامی شہر الرقہ میں اصحاب رسول (ص) حضرت اویس قرنی (رض) اور حضرت عمار یاسر (رض) کے مزار کو دھماکے سے اڑا کر ملت اسلامیہ کا امتحان لیا ہے، امت مسلمہ نے اگر اس جسارت پر خاموشی ترک نہ کی تو کل خانہ کعبہ اور روضہ رسول (ص)بھی ان تکفیری دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بنائے جا سکتے ہیں ،جنت البقیع میں مزارات اہل بیت ؑ ، امہات المومنین ؓاور اصحاب کرام ؓکو  پہلے ہی مسمار کیا جا چکا ہے، اس وقت دنیا میں اسلام کی ترویج و تشریح سفاک درندے کر رہے ہیں ، جن کا اصل تعلیمات اسلامی سے دور دور تک کا کوئی واسطہ نہیں، شام میں ہو نے والی دہشت گردی کا فقط ایک ہی مقصد ہے اور وہ صرف مسلم امہ کی Resistans shieldکو کمزور کر نا ہے ، شام ہی وہ واحد ریاست ہے جو ہمیشہ مقاومتی تحریکوں کا ہیڈکوارٹر رہااورمشرق وسطیٰ میں امریکی و اسرائیلی مفادات کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

 

ان کاکہنا تھاکہ مجلس وحدت مسلمین شام میں  اصحاب کرام ؓ کے مزارات مقدسہ پر تکفیری دہشت گردوں کے میزائل حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کا اعلان کر تی ہے ، کل بروز جمعہ ملک بھر میں یوم عظمت ناموس صحابہ ؓ کے عنوان پر منایا جائے گا، تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی ،انہوں نے تمام حقیقی مدافعان ناموس صحابہ ؓ سے اپیل کی ہے کہ وہ سنگین جرم پر خاموش نہ بیٹھیں اور ہمارے ساتھ اس احتجاج میں شرکت کریں ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) بجلی بم حکومت کا نیا تحفہ ہے، کراچی کی طرح آزادکشمیر کو بھی بجلی کے فی یونٹ اضافے سے استثناء دیا جائے۔حکومت نے بجلی کی قیمت بڑھا کر عوام کے ساتھ ظلم عظیم کیا ہے، کیا حکومت عوام کا تحفظ اور خدمت کر رہی ہے یا عوام کو مارنے کے درپے ہے ۔ڈالر کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کے باوجود اسکا فائدہ عوام کو نہیں پہنچ رہا۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور ہماری حکومت اس کو بڑھاوا دے رہی ہے، عوام جو کہ پہلے ہی کرپشن ، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی شکار ہے ، مہنگائی رہی سہی کسر بھی نکال دے گی، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین ریاست آزاد کشمیر کے رہنما سجاد حسین سبزواری نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کو مدبرانہ فیصلے کرنے چاہیں نہ کہ بچگانہ، حکومت عوام کا خیال کرے، اگر بجلی بلات کی ادائیگی نہ کرنے والے ادائیگیاں نہیں کر رہے، تو حکمت عملی طے کرنی چاہیے نہ کہ اس کا بوجھ بھی بلات ادا کرنے والی غریب عوام پر ڈال دینا چاہیے، سجاد حسین سبزواری نے کہا کہ آٹا ، دال ، چاول وغیرہ کی قیمتوں کا انحصار تیل کی قیمتوں پر ہوتا ہے،دو وقت کی روٹی مشکل سے میسر کرنے والے مہنگائی میں کیا کریں گے، حکومت کو عوام کے لیئے ریلیف دینا چاہیے نہ کہ ان کو ختم کرنے کے اقدامات، ملک میں جاری دہشتگردی کو قابو رکرنا چاہیے نہ کہ عوام کو ، مجلس وحدت مسلمین اس کی بھرپور انداز میں مذمت کرتی ہے،اور ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،وہ حکومتیں جو عوام کا خیال نہیں رکھتیں وہ زیادہ دیر ایوان اقتدار میں بھی نہیں رہ سکتیں، عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو عوام انہیں ایوان سے نکال باہر کرے گی، ہمیں سڑکوں پر نہ لایا جائے ، معاملات کو دیکھا جائے، جلد از جلد صورتحال پر غور کیا جائے، اور جاری شدہ نوٹفیکیشن واپس لیا جائے۔

وحدت نیوز(قصور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکریٹری جنرل حجتہ الاسلام علامہ عبد الخالق اسدی نے ضلع قصور کی ضلعی شوریٰ کے  اجلاس میں شرکت کی اور ضلع کے تمام مسائل کا تفصیلی جائزه لیا.صوبائی  سیکریٹری جنرل نے ضلعی اکابرین سے گفتگو کرتے ہوئے وحدت اسلامی پر زور دیا اور نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ حالات حاضره سے با خبر رہیں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں. اجلاس میں صوبائی سیکرٹری مالیات برادر رائے ناصر عباس نے بهی شرکت کی، اجلاس میں ضلع قصور کی چاروں تحصیلوں کے اکابرین اور علما کرام نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحد ت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام علامہ جہازیب حسین جعفری کی قیادت میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ مہم کا آغاز تحصیل حویلیاں سے کیا گیا۔ حویلیاں شہر کے بعد دورہ چھچھہ میرا، یونین کونسل جھنگڑہ اور دیوال منال گاوں میں شجرکاری کی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید وحید عباس کاظمی، سیکرٹری جنرل ضلع ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی، ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی سید اظہر حسین شاہ، سیکرٹری جنرل تحصیل حویلیاں سید سبطین حسین شاہ، سیکرٹری یونین کونسل سید فراست حسین شاہ، سیکرٹری تحفظ عزادری ضلع ایبٹ آباد سید شجر علی کاظمی نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امورخارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت مشرق وسطیٰ کے حالات کے بارے میں اپنی ماضی کی خارجہ پالیسی پر کاربند رہے اور امریکہ سمیت اسرائیلی ایجنڈے پر کاربند سعودی قیادت کی ایماء پر شام سمیت کسی بھی ملک میں مداخلت کی کوشش نہ کی جائے کیونکہ اس طرح کی مداخلت پاکستان کے لئے سنگین ثابت ہو گی۔سعودی عرب  نے اپنی خیانتوں کے ذریعے امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے،پاکستانی فوج ملک بچانے کیلئے طالبان کے خلاف فی الفور آپریشن کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی آمد پر منعقدہ کارکنوں کی ایک تنظیمی و فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نشست کا انعقاد وحدت ہاؤس کراچی میں کیا گیا تھا جس میں شہر بھر سے سیکڑوں کارکنوں سمیت علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شفقت حسین شیرازی کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت عرب حکمران چاہتے ہیں کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی محاذوں پر الجھا دیں اور پاکستان کو غیر مستحکم کر دیا جائے تا کہ پاکستان ہمیشہ ہمیشہ کے لئے عالمی استعماری قوتوں کا محتاج بن کر رہ جائے ، تاہم انہی ناپاک سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے امریکی و صیہونی ایماء پر سعودی اور بحرینی بادشاہتیں سر گرم عمل ہیں اور چاہتی ہیں کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں لگائی جانے والی آگ میں دھکیل دیا جائے ۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے شام سمیت مشرق وسطیٰ کے کسی بھی ملک میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور حکومت کو واضح کرتے ہیں کہ امریکی و صیہونی اور عرب حکمرانوں کی ایماء پر ملک کو آگ میں جھونکنے کی کوششوں سے اجتناب کیا جائے ورنہ سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

 

علامہ شفقت حسین شیرازی نے واضح کیا کہ شام ایک ایسا ملک ہے کہ جس کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات رہے ہیں تاہم پاکستان حکومت کو کسی بھی دوسرے ملک کی ایماء پر شام اور بحرین کے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کرنا چاہیئے،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی کاکہنا تھا کہ شام کے مسئلے میں صیہونی قوتیں امریکہ اور اسرائیل پاکستان کو جنگ و جدل کی دلدل میں پھنسانا چاہتے ہیں ، ایک طرف ملک کے اندرون خانہ عرب ممالک کے پروردہ اور صیہونی اسرائیل کے حامی طالبان دہشت گردو ں نے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تو دوسری جانب سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک صہیونی غاصب ریاست اسرائیل کی ایماء پر پاکستا ن کو شام کی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں اور پاکستان کے کردار کو داغ دار کرنے کی گھناؤنی سازشیں کرر ہے ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں کاروکاری کے پر قتل نہایت افسوسناک امر ہے۔ بغیر غسل و کفن کے خواتین کی تدفین انتہائی افسوسناک فعل ہے۔ کاروکاری، ونی اور سوارا کے نام پر سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بے گناہ خواتین کا قتل ایک انسانی المیہ ہے۔ انہوں نے ایک خاتون کو اسی الزام میں زندہ دفن کرنے کو غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے تمام سیاسی و مذہبی رہنماوں سے اس منحوس رسم کی اصلاح کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کا حسن اور آئینی ضرورت ہیں۔ لہذا وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بہانہ بازی سے کام لینے کی بجائے فی الفور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلہ میں سپریم کورٹ کے واضح احکامات قابل ستائش ہیں۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) یوم پاکستان کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ جہازیب حسین جعفری، علامہ نظر علی روحانی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید وحید عباس کاظمی، ضلعی سیکرٹری جنرل ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی، سیکرٹری تنظیم سازی ضلع ایبٹ آباد سید اظہر حسین شاہ، تحصیل حویلیاں کے سیکرٹری جنرل سید سبطین حسین شاہ، یونین کونسل جھنگڑہ کے سیکرٹری جنرل سید فراست حسین شاہ اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔ اور آخر میں وطن عزیز کے استحکام کے لئے دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سپریم کرنسل کے چیئرمین شاہ اویس نورانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ باقر عباس زیدی، وحدت یوتھ سندھ کے سیکریٹری مہدی کربلائی، سیکریٹری تنظیم سازی کراچی میثم عابدی، جے یو پی کراچی کے رہنما مستقیم نورانی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک میں جاری دہشت گردی، طالبان سے مذاکرات، عرب ممالک کی مداخلت، ملت پاکستان میں اتحاد سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

بعدازاں پریس بریفنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے درمیان وحدت پیدا کریں اور چھوٹے چھوٹے اختلافات کو پس پشت ڈال کر پاکستان کی حفاظت اور اس کو درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے، پاکستان کو بیرونی ثقافتی یلغار کا سامنا ہے، دشمنوں کی طرف سے مختلف قسم کی دھمکیوں کا سامنا ہے، پاکستان کی کوئی سرحد اس وقت محفوظ نہیں ہے، دشمن ہمیں ایک دوسرے کے خلاف ٹکڑوں میں بانٹ کر صف آراء کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، ایسے میں تمام محب وطن جماعتوں اور گروہوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی کیلئے میدان میں وارد ہوں۔

 

ایک سوال کے جواب میں علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 60 ہزار سے بھی زائد لوگ طالبان کی دہشت گردی میں شہید ہوچکے ہیں، طالبان سے مذاکرات ملک میں امن کا باعث نہیں بلکہ مزید خرابیوں کا باعث بنیں گے، اگر ہماری حکومت اور فوج نے کوئی اقدام نہیں کیا تو آئندہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی سالمیت مزید خطرے میں پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان ہی شدت پسندوں کی وجہ سے ہماری ریاست کو خطرہ ہے جن کو بیرونی آشیرباد بھی حاصل ہے، بیرونی امداد بھی حاصل ہے اور بیرونی طاقتوں کی سرپرستی بھی حاصل ہے، ان مذاکرات کا کوئی مؤثر اور پاکستان کے نفع میں کوئی نتیجہ نہیں نکلنے والا، آخرکار ریاست کو ایک قدم اٹھانا پڑے گا، وہ ہے شدت پسندوں کیخلاف ملک گیر آپریشن، اس کے علاوہ ملک بچانے کا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

 

جے یو پی کے مرکزی رہنما شاہ اویس نورانی نے اس موقع پر علامہ امین شہیدی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طالبان سے مذاکرات کو مسلکی پیرائے میں نہیں دیکھنا چاہیئے، کیونکہ اس وقت ہمارا دین ہی خطرے میں اور ہمیں اپنے دین اور ریاست کو بچانے کے لئے اب مؤثر اقدامات کرنے ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے ان کی دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کو بھی مرتبہ اعتماد میں لیا جاتا تو ا ن کا مؤقف بھی سامنے آجاتا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree