وحدت نیوز(خیرپور) پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل محرک امریکی ، اسرائیلی ، سعودی اور بھارتی سرمایہ کاری ہے ، جہاد افغانستان کے نام پرمدرسوں میں پالے گئے طالب علم آج تعلیم،معلم ، قرآن وسنت کا بے دریغ قتل عام کر رہے ہیں ، پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی خاطر شیعہ سنی مسلمانوں کا اکٹھا ہو نا انتہائی ضروری ہے، دہشت گردی کے خلاف منظم ہو ئے بغیر مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، حکمران دہشت گردوں سے ساز باز کر چکے اب عوام کو خود ملک بچانے کے لئے میدان میں آنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے ممتاز گراؤنڈ خیر پور میں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس سے خطاب کر تے ہو کیا۔
ان کاکہنا تھا کہ دنیا کی واحد ایٹمی پاور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو امریکہ کبھی پر امن یا طاقت ور ہو تا نہیں دیکھ سکتا، اسرائیل اور سعودیہ مشرق وسطیٰ میں اپنی جنایت کاریوں کو فروغ دینے کے لئے ہمارے حکمرانوں کو بھاری رقوم کے زریعے خرید رہے ہیں،پاکستانی سیاسی قیادت مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کی سعودی سازش سے باز رہیں ، شام میں تکفیریت کی ترویج اوربقاء کے لئے پاکستانی کرائے کے قاتلوں کی فراہمی کو پاکستان کے محب وطن عوام ملکی سالمیت اور غیر ت اسلامی کے بر خلاف تصور کرتے ہیں ۔