The Latest
وحدت نیوز(نارووال) صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کا جنرل سیکرٹری پنجاب سید حسن کاظمی کے ہمراہ دورہ نارووال. ضلعی صدر نارووال منیر شیرازی نے کابینہ کے ہمراہ استقبال کیا۔
ضلعی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آفاقی فکر کو سمجھتے ہوئے اُن کے بتائے ہوئے راستے پر صبر و استقامت کے ساتھ عملی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان ڈاکٹر محمد اقبال کے پاکستان کے حصول کیلئے تمام کارکنان اپنی خدمات پیش کریں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خود کش حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور حملے میں زخمی ہونے والے جماعت اسلامی کے کارکنان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، بدقسمتی سے ملک میں اس وقت دہشت گرد آزاد اور نہتی عوام سے دہشت گردوں والا سلوک کیا جا رہا ہے، ملک کو سیاسی معاشی اور امن و امان کے چیلنجز کا سامنا ہے، بزدلانہ کارروائی میں ملوث دہشت گرد اور ان کی پشت پناہی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردانہ کارروائی میں پاک ایران سربراہان مملکت کی حالیہ ملاقات کے تناظر میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، حملے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے اور تمام تر منصوبہ سازوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، ملکی حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ آئین وقانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے، سیاسی و انتقامی کارروائیاں ملکی سالمیت کے لیے کسی صورت مناسب نہیں، پرامن سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی سرگرمیوں پر خود کش حملے ملک کو افراتفری میں دھکیلنے کی سازش ہے۔
وحدت نیوز(گلگت ) ہمسایہ ملک چین کے گلگت بلتستان سے چیری درآمد کرنے کے لیے آنے والے کاروباری وفد نے وزیرزراعت گلگت بلتستان کاظم میثم سے ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر حسین علی اور محکمہ زراعت کے افسران کے ہمراہ ایگریکلچر کمپلیکس میں ملاقات کی۔ اس موقع سے چین سے آنے والے وفد کو گلگت بلتستان آمد پر خیرمقدم کیاگیا۔
انہوں نے گلگت بلتستان میں موجود ایگریکلچر کی پوٹینشنلز پر بریفنگ دی اور یہاں کی تمام اہم پیدوار پر تفصیلی گفتگو کی۔ وزیرزراعت گلگت بلتستان نے خوبانی اور شہتوت کی پروسسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے لیے چائینہ کی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے اور اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس اور دیگر لوکل سرمایہ کاروں کے ساتھ ملکر تجارتی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔
اس موقع پر چینی وفد نے گلگت بلتستان گورنمنٹ کی طرف سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سال رواں چیری کو اچھی قیمت پر چین میں درآمد کیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن بلخصوص آلو کی بائیو پروڈکس، خوبانی کی پروسیسنگ اور بائی پروڈکس، شہتوت کی پروسیسنگ سمیت دیگر اہم پیداوار کی پروسسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے لیے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا۔
وحدت نیوز(گلگت)صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کے وفد نے سیکرٹری واٹر اینڈ پاور سجاد حیدر سے بجلی بحران کے حل کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ سکردو شہر اور گلگت شہر میں بجلی کے بحران کے سبب پینے کے پانی کے بھی شدید مسائل آ رہے ہیں۔ ندی نالوں میں پانی نہ اترنے اور سدپارہ ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے کے سبب شدید مشکلات کا شکار ہے۔ فوری طور پر ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو بحران میں اضافہ ہو جائے گا۔
اس موقع پر سیکرٹری واٹر اینڈ پاور نے کہا کہ ملکی صورتحال کے سبب جس کمپنی نے سکردو کے لیے 30 میگاواٹ بجلی فراہم کرنی تھی انکی سرگرمی بھی تعطلی کی شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی کی ہدایات پر سکردو شہر میں سولر کی تنصیب کے لیے فزیبلٹی پر کام جاری ہے تاکہ کمرشل صارفین کے لیے دن کے وقت بجلی کی فراہمی یقینی ہو۔
انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ رواں اے ڈی پی میں پاور ہاوسز کی بحالی اور نئے پاور ہاوسز کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ایم ڈبلیو ایم وفد میں رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،رکن اسمبلی و ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شیخ اکبر رجائی،صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم غلام عباس اور کاچو ولایت ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن نے شہر قائد میں لوٹ مار کی بڑھتی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں پر دندناتے جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس انچولی میں پولیٹیکل کونسل کے اجلاس کے سربراہی خطاب میں کیا۔ اجلاس میں مولانا حیات عباس، رضی حیدر رضوی، یعقوب شہباز، آصف صفوی، زین رضا سمیت دیگر ارکین موجود تھے۔
علامہ مبشر حسن نے کہا کہ لوٹ مار، قتل کی یومیہ اور ماہانہ وارداتیں نیا ریکارڈ قائم کر رہی ہیں، اسٹریٹ کرائم کی یومیہ وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی موجودہ حالات، سیاسی عدم استحکام، معاشی بحران، قدرتی آفات، بے پناہ مہنگائی، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے تو دوسری جانب عوام اسٹریٹ کرائم کے عذاب میں مبتلا ہے۔
علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ سڑکوں پر دندناتے اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں شہریوں کی قیمتی جانیں جارہی ہیں، رہزنی، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں کا قتل عام ہورہا ہے، لوٹ مار کی وارداتیں پچھلی تمام حدیں پار کررہی ہیں اور جرائم کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس، رینجرز و دیگر بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے روک تھام کیلئے سکیورٹی ادروں کی حکمت عملی کا گراف ڈاؤن ہے، ہر ماہ کے اختتام پر سی پی ایل سی کی رپورٹ جاری کر دی جاتی ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکرگی کی قلعی کھولنے کیلئے کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت متعلقہ ادارے مسلح ڈکیتیوں اور دیگر جرائم کی روک تھام کرے، جرائم پیسہ افراد کے خلاف قانون سازی کرکے سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔
وحدت نیوز (گنداواہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ نواسہ پیامبر اکرم امام حسین علیہ السلام نے اسلام کو بچانے کے لئے اپنے خاندان اور اصحاب و انصار کے ہمراہ کربلا کے مقام پر عظیم قربانی دی۔ یہ بات انہوں نے حسین زندہ باد ٹرسٹ گنداواہ کیجانب سے مسجد اقصیٰ حسینی محلہ میں عشرہ محرم کی مجالس کے حوالے سے اہم میٹنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ سہیل اکبر شیرازی نے محرم الحرام کے تقدس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ محرم الحرام کو اسلام سے پہلے بھی انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھا۔ اسلام نے یہ احترام جاری رکھا۔ اس مہینے میں جنگ و جدل ممنوع ہے۔ اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواسہ پیامبر اکرم امام حسین علیہ السلام کی اسلام کو بچانے کے لئے اپنے خاندان اور اصحاب و انصار کے ہمراہ کربلا کے مقام پر شہادت اسی مہینے میں ہوئی ہے۔ ہمارے لئے محرم کا مہینہ غم و حزن اور عزاداری کا مہینہ ہے۔ میٹنگ میں صوبائی رابطہ سیکرٹری و انجمن درگاہ سید ایوب شاہ بخاری کے متولی سید گلزار شاہ بخاری، انجمن حسینی کے مولانا امجد علی محسنی، انجمن امام زمان عجل کے مولانا اللہ ڈنہ عرفانی، انجمن گلشن زہرا کے میر حسن سپرہ، انجمن علمدار کے استاد جاوید احمد ابڑو، انجمن نہرالقمہ کے عابد حسین دھکڑ، انجمن امام بارگاہ امام مہدی عج کے غلام محمد حسنین شیرازی اور دیگر انجمنوں کے متولی حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر عشرہ محرم الحرام میں شام اور صبح کی مجالس عزاء کے سلسلہ میں اہم گفتگو ہوئی۔
وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے رہنما اور ایم ڈبلیو ایم پارہ چنار کے تحصیل میئر علامہ مزمل حسین فصیح نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں اس وقت ہر طرف اعتماد کا فقدان ہیں، مملکت خداداد پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سیکورٹی بحرانوں کا سامنا ہے، کوئی بھی پارٹی یا ادارہ اپنے بیانیہ سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کو بھی تیار نہیں، جس کی بدولت ملک مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانا افسوسناک عمل ہے، جس مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان سب واقعات کی آزادانہ طور پر تحقیقات کروائی جائیں اور حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں، مگر کسی بھی شہری پر گولی چلانے کا کلچر تبدیل ہونا چاہیئے۔ یہ ملک سب کا ہے، ملک کے تمام ادارے سپریم کورٹ، افواج پاکستان،الیکشن کمیشن اور پولیس ہمارے ہیں ان کا مضبوط ہونا اور آئینی دائرے میں رہ کر کام کرنا انتہائی ضروری اور وطن عزیز کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے اس ملک کی خاطر اپنی آنا کے بتوں کو توڑ دیں، اور بات چیت کے ذریعے ملک کے وسیع تر مفاد میں مسائل کا حل تلاش کریں، اداروں کے خلاف بیان بازی وہ چاہے فوج ہو یا سپریم کورٹ کبھی سود مند نہیں ہوسکتا، ہمیں ایسے منفی بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے جن سے ملکی وقار میں کمی یا جگ ہنسائی کا باعث بنے، اپنی مادر وطن کو کمزور کرنا کسی کے مفاد میں نہیں، ہمیں اسی ملک میں جینا اور مرنا ہے، اس کا تحفظ اور استحکام ہم سب کی قومی زمہ داری ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے نکالی گی مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل ریلی میں شرکت کی اور شرکائے ریلی سے خطاب کیا ۔
انہوں نے کہا جو بھی پاکستانی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا خواہاں ہے وہی غدار پاکستان ہے انکے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہے نیز انہوں نے گزشتہ ہفتے میں دوبارہ شیعہ نوجوانوں کو جبری لاپتہ کرنے اور بلاوجہ گھروں پر چھاپے کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا چوبیس گھنٹے سے ذیادہ کسی کو لاپتہ رکھنا آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، اگر کوئی مجرم ہے تو عدالت میں پیش کیاجائے ، ریلی میں بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(جھل مگسی)مجلسِ وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی بلوچستان کی جانب سے بسلسلہ شہادت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام مسجد اقصیٰ حسینی محلہ گنداواہ میں مجلس عزاء انعقاد ہوا جس سے MWMکے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ اطہار کی زندگانی ہمارے لیے نمونہ حیات ہے خانوادہ رسالت ص کو اللہ تعالیٰ نے ہر ناپاکی سے منزہ وپاک رکھا ہے آئمہ اطہار سرچشمہ علم وعمل ہیں خاندان نبوت ورسالت کے چھٹے تاجدار امام جعفر صادق علیہ السلام کی شخصیت نگاہ قدرت میں ایک دریائے علم کی سی ہے جس سے امت اسلامیہ کے تشنگان علم ومعرفت کو سیراب ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ دینی ودنیاوی علوم کے سرچشمہ اور بحر علم ومظہر عجائب ہیں آپ نے مدینہ منورہ میں دنیا اسلام کی سب سے بڑی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جس میں مختلف علوم کی تدریس فرمایا کرتے تھے جسں سے آپ کے ہزاروں شاگردوں کسب فیض کیاکرتے تھے امام جعفر صادق ع اپنے افضل واکمل ہونے کی بنا پر اپنے پدر بزرگوار کے جانشین قرار پائے ظالم حکمران کی جانب سے آپ کئی بار زہر دیا گیا جس کی وجہ سے آپ کی شہادت واقع ہوئی۔
وحدت نیوز(گلگت)ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے چار نئے یونٹس اور قرآن سینٹرز قیام مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی صدر محترمہ بی بی سلیمہ اور نائب صدر محترمہ صائمہ شفیع نے تحصیل دنیور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چار قرآن سینٹرز اور یونٹس تشکیل دیے اس سلسلے دنیور کے علاقے بتری یونٹ کی یونٹ صدر محترمہ شاہین ، محمدیہ یونٹ کی صدر محترمہ شبانہ ، محمد آباد یونٹ کی صدر محترمہ صنم زہرا اور سید آباد یونٹ کی زدر محترمہ صائمہ منتخب ہوئیں اور انہی علاقوں میں باقاعدہ قرآن سینٹرز کا بھی آغاز کیا گیا اس موقع پر تمام نو منتخب یونٹ صدور سے صوبائ نائب صدر محترمہ صائمہ شفیع نے حلف لیا۔